HOME PAGE
HOME PAGE
ادارے

مصعب اسکول

دانش سرا

رینی ساں

المورد

 

المورد
(ادارہ علم وتحقیق)
المورد ملتِ اسلامیہ کی عظیم علمی روایات کا امین ایک منفرد ادارہ ہے ۔ پندرھویں صدی ہجری کی ابتدا میں یہ ادارہ اس احساس کی بنا پر قائم کیا گیا ہے کہ تفقہ فی الدین کا عمل ملت میں صحیح نہج پر قائم نہیں رہا ۔ فرقہ دارانہ تعصبات اور سیاست کی حریفانہ کش مکش سے الگ رہ کر خالص قرآن و سنت کی بنیاد پر دین حق کی دعوت مسلمانوں کے لیے اجنبی ہو چکی ہے ۔ قرآنِ مجید جو اس دین کی بنیاد ہے ، محض حفظ و تلاوت کی چیز بن کر رہ گیا ہے ۔ امت کی اخلاقی اصلاح اور ذہنی ترقی کے لیے اس سے رہنمائی نہیں لی جاتی اور ہم عمل کے لیے اس قوتِ محرکہ سے محروم ہو گئے ہیں جو صرف قرآن ہی سے حاصل ہو سکتی تھی ۔ مذہبی مدرسوں میں وہ علوم مقصود بالذات بن گئے ہیں جو زیادہ سے زیادہ قرآنِ مجید تک پہنچنے کا وسیلہ ہو سکتے تھے ۔ حدیث ، قرآن و سنت میں اپنی اساسات سے بے تعلق کر دی گئی ہے اور سارا زور کسی خاص مکتب فکر کے اصول و فروع کی تحصیل اور دوسروں کے مقابلے میں ان کی برتری ثابت کرنے پر ہے ۔ "المورد" کے نام سے یہ ادارہ اسی صورت حال کی اصلاح کے لیے قائم کیاگیا ہے ۔ چنانچہ اس ادارے کا بنیادی مقصد اسلامی علوم سے متعلق علمی اور تحقیقی کام ، تمام ممکن ذرائع سے وسیع پیمانے پر اس کی نشرو اشاعت اور اس کے مطابق، لوگوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام ہے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جو طریق کار اختیار کیا گیا ہے ، اس کے اہم نکات یہ ہیں : س

علم و تحقیق
١ ۔ دین کے جید علما اور محققین کو ادارے کی فیلو شپ دی جائے۔ ٢ ۔ علمی کام کی صلاحیت رکھنے والے افراد کو ادارے کی طرف سے یا خود اُن کی تجویز پرعلمی، تحقیقی، تعلیمی اور دعوتی منصوبے تفویض کیے جائیں اور اسی بنا پر انھیں ادارے سے متعلق کیا جائے ۔ ٣ ۔ ادارے میں کام کرنے والے علما اور محققین کو پیش نظر کاموں کے لیے ضروری ماحول، لائبریری اور دوسری سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

تعلیم وتربیت
١۔ دینی موضوعات پر سیمینارز ، ورک شاپس اور مختصر مدت کے کورسز کا اہتمام کیا جائے ۔ ٢۔ انٹرنیٹ کے ذریعے سے فاصلاتی کورسز کرائے جائیں ۔ ٣ ۔ پیش نظر منصوبوں پر کام کے لیے باصلاحیت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کا بندوبست کیاجائے ۔
نشر و اشاعت

١ ۔اردو ، عربی اور انگریزی زبان میں علمی رسائل و جرائد جاری کیے جائیں۔ ٢۔اردو ، عربی اور انگریزی زبان میں انٹر نیٹ پر ویب سائٹس قائم کی جائیں ۔ ٣ ۔ ادارے سے متعلق اہل علم کی تخلیقات اور لیکچرز وغیرہ کی طباعت اور وڈیو/اۤڈیو/ سی ڈی تیار کرنے کا اہتمام کیا جائے ۔ ٤ ۔ ادارے سے متعلق علما و محققین کے کام کو وسیع پیمانے پر متعارف کرایا جائے ۔ ٥ ۔ ادارہ اور اس کے مقاصد کا تعارف لوگوں میں عام کیاجائے ۔ اس ادارے کو جناب جاوید احمد غامدی نے١٩٨٣ء میں قائم کیا تھا ۔ ان کی سرپرستی اور ان کے احباب کے غیر معمولی تعاون سے یہ مسلسل سرگرمِ عمل ہے ۔

واپس

ماہنامہ اشراق

اشراق اردو زبان میں غامدی صاحب کے افکار کا ترجمان ہے۔ اس کا آغاز ١٩٨٥ء سے ہوا۔ ١٩٨٥ء تک یہ ایک سلسلہء منشورات کے طریقے پر شائع ہوتا رہا۔ ١٩٨٥ء میں اسے باقاعدہ ڈیکلریشن مل گیا۔ چنانچہ گزشتہ ٢٠ سال سے یہ رسالہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس کے اہم کالم یہ ہیں۔ قرآنیات، معارف نبوی، دین و دانش، نقد و نظر، نقطہء نظر، حالات و وقائع، تبصرہء کتب۔ سيد منظور الحسن جناب جاويد احمد صاحب غامدي كي نيابت ميں، اس كي ادارت كے فرائض انجام ديتے ہیں۔

واپس


رینی ساں انگریزی زبان میں غامدی صاحب کے افکار کا ترجمان ہے۔ اس کا آغاز١٩٩١ء سے ہوا۔ چنانچہ گزشتہ ١٤ سال سے یہ رسالہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ اس کے اہم کالم یہ ہیں:س

Editorial, Quranic Exegesis, Reflections, Book Review, Queries, Selection, News and Veiws, Dialouge, Islamic Law, Scriptures

جناب شہزاد سليم صاحب غامدي صاحب كي رہنمائي میں اس كي ادارت كى فرائض انجام ديتے ہیں۔

واپس

دانش سرا

المورد کے علاقائی سینٹرز دانش سرا کے نام سے کام کرتے ہیں اور اس وقت درج ذیل مقامات پر قائم ہیں : س
کراچی
پتا : فسٹ فلور، سنو وائٹ سنٹر، بہادر آباد چورنگی ، کراچی
فون : 021-4942445
rehan_rafiq@yahoo.com :ای میل
www.danishsara.org :سائٹ
حیدر آباد
پتا : اے 7میر فضل ٹاؤن ، یونٹ نمبر ٩ ، لطیف آباد ، حیدر آباد

فون : 85227
danishsara_hyderabad@yahoo.com :ای میل
ڈیرہ غازی خان
پتا : مکان نمبر 38، بلاک 40، ڈیرہ غازی خان
فون : 471557

drzafarejaz@hotmail.com :ای میل
ملتان
پتا : علی آرکیڈ، فسٹ فلور ، شاپ نمبر 7، ملتان
فون : 550861۔ 0300-6342549
گوجرانوالہ

پتا : مکان نمبر ١٥ ، گلی نمبر ١٨ ، وائے بلاک ، پیپلز کالونی ، گوجرانوالہ

فون : 276207
راولپنڈی

پتا :مکان نمبر ڈی وی ١٠ ، محلہ ڈنہ ہردو ، نزد ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن

فون : 4415364
مری
پتا : کوزی نک اسٹیٹ ، عقب ریڈ ہمالین ہوٹل ، نزد اپر جھیکا گلی بیرئر، مری
فون : 0300-5215470


واپس

مصعب اسکول سسٹم

مصعب اسکول سسٹم اسلامی تشخص کا آ ئینہ دار ایک جدید تعلیمی ادارہ ہے۔یہ اس احساس کی بنا پر قائم کیا گیا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ایسے افراد تیار کرنے سے قاصر ہے جو اعلیٰ سیرت و کردار کے حامل ہوں اور علم و فن کے میدان میں کارہاے نمایاں انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یہ ایک نئے نظام تعلیم کا علم بردار ہے ۔ اس کے اہداف رائج تعلیمی نظام کے مقابلے میں بالکل منفرد ہیں۔چنانچہ اس کے نصاب اور طریق تدریس میں نہ اس روایتی نظام کی پیروی کی گئی ہے جو عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے سے قاصر ہے اور نہ اس جدید نظام کو اختیار کیا گیا ہے جو اپنی حقیقت کے اعتبار سے لا دینیت کا پرچارک ہے۔اس کی دس سالہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ یہ امت مسلمہ کی تعلیمی اورتہذیبی روایت کاامین ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس ترقی کابھی داعی ہے جو شرق وغرب کی اقوام نے جدیدعلوم و فنون کے میدان میں کی ہے۔

واپس

     
© 2006 Ghamidi.org All rights reserved.