ڈاکٹر زاہد مغل صاحب
جناب غامدی صاحب علم کلام پر ماہرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ علم بے معنی و غیر ضروری ہے اس لئے کہ یہ فلسفے کے اس دور سے متعلق ہے جب وجود کو علمیات پر فوقیت دی جاتی تھی، علم کلام وجودی فکر والوں کے طلسم خانے کا جواب دینے کے لئے وضع کیا گیا تھا۔
جس چیز کو یہ وجودی خیالات کا طلسم خانہ کہہ رہے ہیں یعنی نیوپلاٹونزم اس کا آغاز مسلمانوں میں ابو نصر فارابی (م 339 ھ) اور سب سے بڑھ کر اور مؤثر انداز میں ابن سینا (م 429 ھ) سے ہوتا ہے جبکہ علم کلام کی سب بڑی روایات یعنی اعتزال، ماتریدیت و اشعریت ابن سینا کے پیدا ہونے سے پہلے ہی میچور ہوچکی تھیں۔ امام اشعری کا انتقال 324 ھ جبکہ امام ماتریدی کا 333 ھ ہے، امام طحاوی (م 321 ھ) متعدد بحثوں کے پیش نظر عقیدہ طحاویة جیسا گندھا ہوا متن بھی لکھ کر جا چکے تھے۔ الغرض ان کا یہ تجزیہ تاریخی بلنڈرز کا شکار ہے، کئی دیگر لوگوں کی طرح انہیں بھی یہ گلط فہمی لاحق ہے کہ تھافت الفلاسفة میں امام غزالی (م 505 ھ) نے گویا کسی علم کلام کی بنیاد رکھی تھی۔