غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 43)

Published On March 13, 2024
داڑھی کی بابت جاوید احمد غامدی صاحب کے مؤقف کا جائزہ

داڑھی کی بابت جاوید احمد غامدی صاحب کے مؤقف کا جائزہ

مولانا نیاز محمد مروت صاحب جناب جاوید غامدی صاحب نے مردوں کے داڑھی رکھنے کے معمول چلے آنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داڑھی رکھنے کی عادت کا اعتراف کیا ہے ، جو کہ حق بات ہے، بشرطیکہ طبعی عادت کے طور پر نہیں، بلکہ معمول کے طور پر داڑھی رکھنا مراد ہو، چنانچہ اس پر...

تفہیمِ غامدی ، خبرِ واحد اور تصورِ سنت

تفہیمِ غامدی ، خبرِ واحد اور تصورِ سنت

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب تلخیص : زید حسن اس ویڈیو میں سپیکر حافظ محمد زبیر صاحب نے " بعض افراد" کے اس دعوے کہ آپ کی تفہیمِ غامدی درست نہیں ، کو موضوعِ بحث بنایا ہے ۔ لیکن اس پر از راہِ تفنن گفتگو کرنے کے بعد چند اہم مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے اور غامدی منہج پر سوالات...

تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب تلخیص : زید حسن رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں امتِ مسلمہ روزے اور عبادات میں مشغول ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر چند ایسی آوازیں گاہے بگاہے اٹھتی نظر آتی ہیں جن میں ان عبادات کا انکارکیا گیا ہے جن پر امتِ مسلمہ ہزاروں سالوں سے عمل کرنی چلی...

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

سمیع اللہ سعدی علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ فتاوی شامی میں متعدد مقامات پر مسئلہ ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں :۔و ھذا مما یعلم و یکتم یعنی یہ مسئلہ سیکھنا تو چاہیے ،لیکن عممومی طور پر بتانے سے گریز کیا جائے ۔فقاہت اور دین کی گہری سمجھ کا یہی تقاضا ہے کہ کتابوں میں...

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

ڈاکٹر زاہد مغل صاحب   جناب غامدی صاحب علم کلام پر ماہرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ علم بے معنی و غیر ضروری ہے اس لئے کہ یہ فلسفے کے اس دور سے متعلق ہے جب وجود کو علمیات پر فوقیت دی جاتی تھی، علم کلام وجودی فکر والوں کے طلسم خانے کا جواب دینے کے لئے وضع کیا...

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

مفتی طارق مسعود صاحب تلخیص : زید حسن مسئلہ پوچھا گیا ہے کہ کیا تراویح کی نماز یوٹیوب پر لگا کر اسکی اقتداء میں پڑھ سکتے ہیں؟یہ غامدی صاحب نے نیا مسئلہ بیان کر دیا ہے اور اسکی علت یہ بیان کرتے ہیں کہ آجکل گلوبل ویلج ہے، ایک دوسرے کی حرکات و سکنات دیکھی جا سکتی ہیں اور...

مولانا واصل واسطی

 پہلی بات اس مورد میں یہ ہے کہ جناب غامدی نے اوپر اس بات پر سورتِ النساء کی آیت (23) سے استدلال کیاہے  کہ قران کی اس آیت کی روسے رضاعت سے بھی وہی حرمت ثابت ہوتی ہیں   جو نسب سے ہوتی ہیں   اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی آیتِ سورتِ النساء سے استنباط کرکے یہ فرمایا ہے کہ ،، یحرم من الرضاع مایحرم من النسب ،، تو ان کے نزدیک گویا اس ،، حدیث ،، سے قران کی اس آیت کی  کوئی ،، تخصیص وتحدید ،، نہیں ہوئی جیسا کہ عام علماء کرام کا قول ہے   بلکہ حرمتِ رضاعت کا عام کرنا اس آیت کا اپنا مفہوم اورتقاضاہے ۔ یہ ہے ان کے اوپر درج بات واستدلال کا خلاصہ۔ مگر جیساکہ ہم نے کہا تھا  کہ یہ بات جناب غامدی نے فخرِرازی کی تفسیر سے لی ہے ۔ جناب رازی کی اصل عبارت ملاحظہ فرمالیں ۔وہ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ ،، المسئالة الثانیة ، انہ تعالی نص فی ھذہ الایة علی حرمة الامھات والاخوات من جھة الرضاعة الا ان الحرمة غیرمقصورة علیھن لانہ علیہ السلام  قال ،، یحرم من الرضاع مایحرم من النسب ،، وانما عرفنا ان الامر کذالک بدلالة ھذہ الایات ، وذالک لانہ تعالی لماسمی المرضعة اما والمرضعة اختا فقد نبہ بذلک علی انہ تعالی اجری الرضاع مجری النسب ، وذالک لانہ تعالی حرم بسبب النسب سبعا  اثنتان منھا ھما المنتسبتان بطریق الولادة وھما الامھات والبنات وخمس منھا بطریق الاخوة وھن الاخوات والعمات والخالات وبنات الاخ وبنات الاخت ثم انہ تعالی لماشرع بعد ذالک فی احوال الرضاع ذکرمن ھذین القسمین صورة واحدة تنبیھا بھاعلی الباقی فذکر من قرابة الولادة الامھات ،ومن قسم قرابةالاخوة الاخوات ، ونبہ بذکر ھذین المثالین من ھذین القسمین علی ان الحال فی باب الرضاع کالحال فی النسب ، ثم انہ علیہ السلام اکد ھذاالبیان بصریح قولہ ،،یحرم الرضاع مایحرم من النسب ،، فصار صریح الحدیث مطابقا لمفھوم الایة وھذابیان لطیف ( الکبیر ج4 ص 26)  رازی کی اس عبارت کا خلاصہ جناب غامدی نے اپنے الفاظ میں اوپر نقل کیاہے   (2) دوسری بات اس بحث میں یہ ہے کہ اللہ تعالی نے تو اس درجِ بال آیت ،، وامھاتکم التی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعة ،،  کو اور طریقے سے بھی فرماسکتے تھے مثلا ،، وامھاتکم التی ارضعنکم وبنتاھن ،، اور اس طرح بھی فرماسکتے تھے ،، وامھاتکم التی ارضعنکم واخواتکم منھن ،، آخر ترکیب کو اختیار کرنے کی کیاوجہ بنی ہے ؟ جو لوگ سوچنے کے عادی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس ترکیب میں وہ بار موجود ہے  جو دیگر مذکورہ تراکیب میں نہیں پائی جاتی ۔ وہ یہ ہے   کہ اس میں رضاعت کے مسئلہ کو بجمیع اجزاءہ بیان کرنا مقصود تھا ۔ اب  جو عورتیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں  ان کی رضاعت میں دومسئلے ہوتے ہیں ۔ایک تو یہ ہوتاہے کہ اس عورت کے سارے خاندان میں وہی رشتے ان دودھ پینے والے بچوں پر حرام ہوجاتے ہیں   جو نسب سے ان پر حرام ہوتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے   کہ دوسری طرف سے صرف وہ دودھ پینے والے بچے حرام ہوجاتے ہیں ، ان کا خاندان متاثر ان بچوں کی اس رضاعت سے نہیں ہوتا ہے ۔ اب قران مجید نے   اخواتکم منھن یا پھر وبناتھن کے بجائے  ،، من الرضاعة ،، رکھنے سے دونوں باتوں کی طرف اشارہ کیاہے ۔ اسی طرف ان صحیح السند آحادیث میں اشارہ موجود ہے   جن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درّہ بنتِ امِ المومنین ، سیدہ امِ سلمہ اور سیدنا حمزہ بن ابی طالب کی بیٹی کو نکاح کرنے کےلیے پیش کیاگیا تھا   مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ کہہ کر ردفرمایا کہ یہ میرے رضاعی بھائیوں کی بیٹیاں ہیں ، میری بھانجیاں لگتی ہیں ، اور میرے لیے جائز نہیں ہیں ۔ اس سے صاف صاف معلوم ہوجاتاہے   کہ اس آیت کو اس طرح کے الفاظ میں بیان کرنے سے ان دومسائل کی طرف اشارہ کرنا مقصود تھا ۔ اب اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ  ،، لیکن رضاعت کاتعلق اگرساتھ دودھ پینے والی کو بہن بنادیتاہے ، توصاف واضح ہے کہ رضاعی ماں کے دوسرے رشتوں کو بھی یہ حرمت لازما حاصل ہوگی ، دودھ میں شراکت کسی عورت کو بہن بناسکتی ہے تو رضاعی ماں کوخالہ ،اس کے شوہر کوباپ ، شوہر کی بہن کو پھوپھی ، اور اس کی پوتی  اور نواسی کو بتھیجی اور بھانجی کیوں  نہیں بناسکتی ؟ لہذا یہ بالکل قطعی ہے کہ سب رشتے بھی حرام ہیں ، یہ قران کا منشا ہے ، اور ،، اخواتکم من الرضاعة ،، کے الفاث اس پر دلالت کرتے ہیں ( میزان ص 38)  لیکن یہ سادگی ہے ۔  آپ یاتو اس عورت کو ماں قراردینے کی بنا پر اس حکم کی تودیت کے قائل ہونگے۔ اگرایسا ہے تو اس آیت کا کیاکریں گے  جس میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ،، وازاجہ امھاتھم ( الاحزاب 6) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں تو ساری امت پر نکاح کے لیے حرام ہیں۔ تو کیا ان کی بیٹیاں بھی اس مذکورہ دلیل کی بنیاد ساری امت پر حرام ہوجائیں گی ؟ اور اگر ایسا نہیں ہے اور یقینا نہیں ہے  توپھر محض ماں  ہوجانے سے اس کی حرمت کاحکم دوسرے رشتوں کو متعدی نہیں ہوتا ہے ، وھذا ظاھر ، اور یا پھر آپ ،، بہن ،، ہونے کی وجہ سے اس حکمِ حرمتِ رضاعت کی تعدیت کے قائل ہونگے  جیساکہ آپ کی اوپر درج عبارت سے  پتہ چلتاہے ؟ تو یہ بھی غلط ہے ۔اگر ایسا ہوتا   تو جس بچی کو دودھ کیوجہ سے بہن میں شراکت مل گئی   تو ان سب رشتوںمیں  یہ تعدیت ہونی چاہئے تھی ۔ مثلا ایک عورت نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک اورلڑکے کودودھ پلایا ہے   ۔توادِ شراکت کی وجہ سے اس لڑکی کے سارے رشتہ دار اس لڑکے پرحرام ہوگئے ہیں ۔ان کو حرمتِ نسب کی طرح حرمتِ رضاعت حاصل ہوگئی ہے ۔مگر جب تین بچے اس  اس عورت کا دودھ پی لیں ، ایک بچہ اس عورت کا اپنا ہو    اور دو اجنبی بچے ہوں ،ایک نرہو اورایک مادہ تو یہ بھی تو آپس  میں اس دودھ کی وجہ سے بہن  بھائی بن گئے ہیں ۔ مگر یہ حکم ان کے بھائی اور بہنوں تک قطعا متعدی نہیں ہوتا ۔ اب دیکھو دودھ نے ،، ایک لڑکی کو تو ،، بہن ،، بنالیا ہے   مگر یہ حکم اس کے دیگر رشتوں کو متعدی نہیں ہے  حالانکہ وہ بھی  ،، واخواتکم من الرضاعة ،، میں بلا شک وشبہ داخل ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے  کہ ،، اس کو قران کے حکم کا منشا قراردینا جناب غامدی کی سادگی ہے ،، ورنہ پھر اس حکم کو صرف ،، بچے اور بچی ،، کے تعلق تک محدود نہیں ہوناچاہئے تھا بلکہ اس کو بھی متعدی ہوناچاہئے تھا۔ پھر اس بات کی کیا دلیل ہے کہ اگر کوئی ،، حکمِ رضاعت ،،  مرضعہ ماں سے بچی تک متعدی ہوگیا ہےتو وہ تمام رشتوں کو متعدی ہو جائے گا ؟ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات نہ ہوتی  توعینِ ممکن تھاکہ یہ ،، حکم ،،  انہیں ،، اخوات ،، تک محدود ہوجاتی ۔آپ زیادہ سے زیادہ اس ،، حکم کی تعدیت  ،، کے لیے ،،اخوات ،، پر قیاس کرسکتے تھے  مگر پھر تعدیت کا یہ ،، حکم ،، اخواتِ شقیقات ،، یا اخواتِ اعیانی سے اگے نہیں جاسکتا تھا ،  ،، علاتی اوراخیافی اخوات ،، کو اس حکم میں شامل کرنا خرط القتاد کسی طرح آسان نہیں تھا ۔ ہم ادھر صرف یہ بتانا چاہ رہے تھے ، کہ جناب غامدی کو اپنے  ،، قاعدے ،، کو بچانے کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑرہے ہیں ۔لیکن پھر بات ان سے نہیں بن رہی ۔ہمارے نزدیک رضاعت کی ،، تعدیت ،،  کایہ حکم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آحادیث سے معلوم ہواہے ۔ اگر آحادیث کا ذخیرہ نہ ہوتا   تو اس حکم کو ہرگز کوئی اس آیت سے اخذ نہیں کرسکتا تھا ۔یہی بات جناب رشید رضا نے بھی لکھی ہے کہ ،، ولولا ھذہ الاحادیث لمافھمنا من الایة الا ان التحریم خاص بالمرضعة و  ینتشر فی اصولھا وفروعھا لتسمیتھا اما وتسمیةبنتھا اختا ولایلزم من ذالک ان یکون زوجھا ابا من کل وجہ بان تحرم جمیع فروعہ من غیرالمرضعة علی ذالک الرضیع کما ان تسمیة ازواج النبی علیہ السلام امھات المؤ منین لایترتب علیہ جمیع الاحکام المتعلقة بالامھات فالتسمیة یراعی فیھا الاعتبار الذی وضعت لاجلہ ( المنار ج4 ص 383) اس مسئلہ میں اور بھی اشکالات ہیں  مگرسرِدست ہم ان سے تعرض نہیں کرتے۔ انہیں کسی اور موقع کے لیے رکھتے ہیں ۔ بعض لوگ زناسے اس طرح کی حرمت ثابت کرتے ہیں جیسی حرمتِ مصاہرت ہے ۔ مگر یہ مسئلہ اہلِ علم وفقہاء میں اختلافی ہے ۔ اس مبحث میں اس کی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے ۔جناب غامدی اگے اس دوسری آیت کے متعلق اپنے خیالات لکھتے ہیں ، جو اوپر دوبہنوں کے جمع کرنے کی حرمت میں درج ہوگئی ہے کہ  ،، یہی معاملہ دوسرے حکم کاہے ،زن وشو کے تعلق میں بہن کے ساتھ بہن کو جمع کرنا اگر اسے فحش بناتا ہے   تو پھوپھی کے ساتھ بتھیجی اورخالہ کے ساتھ بھانجی کو جمع کرنا بھی گویا ماں کے ساتھ بیٹی کو جمع کرناہےلہذا قران کا مدعا  لاریب یہی ہے کہ ،، ان تجمعوا بین الاختین وبین المراءة وعمتھا ، وبین المراءة وخالتھا ،، وہ یہی کہنا چاہتا ہے ، لیکن ،بین الاختین ، کے بعد یہ الفاظ اس لیے نہیں لاتا کہ مذکور کی دلالت اپنے عقلی اقتضاء کے ساتھ اس مفہوم  میں ایسی واضح ہے  کہ قران کے اسلوب سے واقف اس کا کوئی طالب علم اس کے سمجھنے میں ہرگز غلطی نہیں کرسکتا ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ،، یحرم من الرضاعة مایحرم من الولادة ،، ( ترجمہ ) ہروہ رشتہ جوولادت کی بنا پرحرام ہے   رضاعت کے تعلق سے بھی حرام ہوجاتاہے ،، ولایجمع بین المراءة وعمتھا ولابین المراءةوخالتھا ( ترجمہ ) عورت اور اس کی پھوپھی ایک نکاح میں جمع ہوسکتی ہے نہ عورت اور اس کی خالہ ،، آپ کے یہ ارشادات قران کے اسی مدعا کا بیان ہے ۔ان میں شرح وبیان کے حدود سے ہرگز کوئی تجاوز نہیں ہوا ( میزان ص 38) اس کی حقیقت ہم اگے بیان کرتے ہیں۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…