بیان کی بحث پر غامدی صاحب اور ان کے مدافعین کا خلط مبحث

Published On January 23, 2024
داڑھی کی بابت جاوید احمد غامدی صاحب کے مؤقف کا جائزہ

داڑھی کی بابت جاوید احمد غامدی صاحب کے مؤقف کا جائزہ

مولانا نیاز محمد مروت صاحب جناب جاوید غامدی صاحب نے مردوں کے داڑھی رکھنے کے معمول چلے آنے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے داڑھی رکھنے کی عادت کا اعتراف کیا ہے ، جو کہ حق بات ہے، بشرطیکہ طبعی عادت کے طور پر نہیں، بلکہ معمول کے طور پر داڑھی رکھنا مراد ہو، چنانچہ اس پر...

تفہیمِ غامدی ، خبرِ واحد اور تصورِ سنت

تفہیمِ غامدی ، خبرِ واحد اور تصورِ سنت

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب تلخیص : زید حسن اس ویڈیو میں سپیکر حافظ محمد زبیر صاحب نے " بعض افراد" کے اس دعوے کہ آپ کی تفہیمِ غامدی درست نہیں ، کو موضوعِ بحث بنایا ہے ۔ لیکن اس پر از راہِ تفنن گفتگو کرنے کے بعد چند اہم مسائل کی طرف اشارہ کیا ہے اور غامدی منہج پر سوالات...

تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب تلخیص : زید حسن رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں امتِ مسلمہ روزے اور عبادات میں مشغول ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر چند ایسی آوازیں گاہے بگاہے اٹھتی نظر آتی ہیں جن میں ان عبادات کا انکارکیا گیا ہے جن پر امتِ مسلمہ ہزاروں سالوں سے عمل کرنی چلی...

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

سمیع اللہ سعدی علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ فتاوی شامی میں متعدد مقامات پر مسئلہ ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں :۔و ھذا مما یعلم و یکتم یعنی یہ مسئلہ سیکھنا تو چاہیے ،لیکن عممومی طور پر بتانے سے گریز کیا جائے ۔فقاہت اور دین کی گہری سمجھ کا یہی تقاضا ہے کہ کتابوں میں...

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

ڈاکٹر زاہد مغل صاحب   جناب غامدی صاحب علم کلام پر ماہرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ علم بے معنی و غیر ضروری ہے اس لئے کہ یہ فلسفے کے اس دور سے متعلق ہے جب وجود کو علمیات پر فوقیت دی جاتی تھی، علم کلام وجودی فکر والوں کے طلسم خانے کا جواب دینے کے لئے وضع کیا...

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

مفتی طارق مسعود صاحب تلخیص : زید حسن مسئلہ پوچھا گیا ہے کہ کیا تراویح کی نماز یوٹیوب پر لگا کر اسکی اقتداء میں پڑھ سکتے ہیں؟یہ غامدی صاحب نے نیا مسئلہ بیان کر دیا ہے اور اسکی علت یہ بیان کرتے ہیں کہ آجکل گلوبل ویلج ہے، ایک دوسرے کی حرکات و سکنات دیکھی جا سکتی ہیں اور...

ڈاکٹر زاہد مغل

اس پر ہم پہلے بھی روشنی ڈال چکے ہیں، مزید وضاحت کی کوشش کرتے ہیں۔ محترم غامدی صاحب کا فرمایا ہے کہ تبیین کا مطلب کلام کے اس فحوی کو بیان کرنا ہے جو ابتدا ہی سے کلام میں موجود ہو۔ کلام کے وجود میں آجانے کے بعد کیا جانے والا کسی بھی قسم کا تغیر تبیین نہیں کہلا سکتا۔  

ابتدا ہی سے کسی سوال کے کلام میں موجود ہونے یا نہ ہونے کا کیا پیمانہ ہے، مکتب فراہی اس پر کوئی واضح راھنمائی فراہم نہیں کرتا اور اس کی وجہ ان کے ہاں کوئی واضح لینگویج تھیوری نہ ہونا ہے کیونکہ نہ یہ حضرات یہ بتاتے ہیں کہ لفظ کی معنی پر دلالت کے طرق کیا ہیں نیز باہمی اختلاف کی صورت کب کسے کس پر ترجیح ہوگی۔ خیر فی الوقت اس پہلو سے صرف نظر کیجئے۔

ہمارے نزدیک درج بالا اصول ایک مبہم اصول ہے۔ دو ہی باتیں ہیں: یا تو ابتدائے کلام میں مذکور لفظ سے ایک حکم ثابت ہوا یا نہیں ہوا۔

نمبر ایک: اگر نہیں ہوا بلکہ کسی اضافی کلام یا قرینے کے ذریعے وضاحت کا محتاج ہے تو ایسی وضاحت یا بیان کو اصطلاحاً “بیان تفسیر” کہتے ہیں اور جب تک یہ وجہ ترجیح نہ آجائے حکم کی تکلیف بندے پر لازم نہیں آتی۔ اس قسم کا بیان تین صورتوں سے پیدا ہوتا ہے:

الف) متعلقہ لفظ متکلم کی خاص اصطلاح ہو جسے اس کے مزید کلام کے بغیر سمجھا نہ جاسکے (حنفی اصطلاح میں اسے “مجمل” کہتے ہیں، اس کی مثال مثلا صلوۃ ہے یا حج یا زکوۃ وغیرہ)

ب) لفظ مشترک یا مجازی معنی کا حامل ہو اور جب تک وجہ ترجیح نہ آجائے بات واضح نہ ہوسکے

ج) تیسری کو دلالت التزامی کہتے ہیں، فی الوقت اس سے سہو نظر کیجئے

(الف) اور (ب) میں مشترک بات یہ ہے کہ حکم اس وقت تک ثابت ہی نہیں ہوتا جب تک بیان کی صورت وجہ ترجیح یا وضاحت نہ آجائے (چاہے مزید کلام کی صورت ہو یا کسی لغوی قرینے کی بنیاد پر)۔ یہ وہ صورتیں ہیں جنہیں یوں کہا جاتا ہے کہ کلام میں ابتداء ہی سے ایسا سوال یا مشکل درپیش ہوتی ہے جو جواب کا متقاضی ہوتی ہے اور اسی لئے جواب آنے تک بندے پر حکم ثابت نہیں ہوتا۔ لہذا بیان تفسیر میں تغییر و تبدیل (یعنی تخصیص، تقیید، اضافہ و نسخ) کی صورت پیدا نہیں ہوتی۔

نمبر دو: دوسری صورت (یعنی جب لفظ سے ایک ابتدائی حکم ثابت ہوچکا ہو) میں جو بیان لایا جاتا ہے وہ ایک ثابت شدہ حکم کو یا کلی طور پر اٹھا لیتا ہے اور یا جزوی طور پر اس میں کمی و اضافہ کرتا ہے۔ حنفی اصطلاح میں اسے “بیان تبدیل” کہتے ہیں یعنی نسخ (جمہور کے نزدیک ایسی جزوی کمی بیشی تخصیص کہلاتی ہے)۔ اس صورت میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ابتدائے کلام میں کوئی سوال پیدا ہوا یا نہیں کیونکہ یہ سوال دو میں سے کسی ایک حال سے خالی نہ ہوگا

– وہ سوال اس نوعیت کا تھا جو اس بات کے بیان کا متقاضی تھا کہ حکم بعض افراد پر لاگو نہیں لیکن ان بعض افراد پر یہ واضح نہ تھا۔ یہ پہلی صورت ہے جسے اوپر بیان کردیا گیا۔

– وہ سوال اس نوعیت کا تھا جو بعض افراد پر حکم ثابت ہوچکنے کے بعد ان سے اس حکم کو زائل کرنے یا بڑھانے سے متعلق تھا۔ یہ دوسری صورت ہے۔ غامدی صاحب کی پوری کوشش کے بعد بقرۃ کے واقعے میں دئیے گئے حکم کی تبیین میں یہی نوعیت بن رہی ہے۔

الغرض ابتدائے کلام میں سوال مضمر تھا یا نہیں، یہ اس بحث سے غیر متعلق بات ہے کہ اسے بیان تغییر و تبدیل کہا جائے یا نہ کہا جائے۔ غامدیصاحب کے اصول کے مطابق بیان و تبیین صرف پہلی صورت میں بند ہونا چاھئے لیکن یہ دوسری صورت کو بھی تبیین ہی بنا لیتے ہیں۔ چنانچہ غامدی صاحب اور ان کے متبعین کی جانب سے ایک طرف درج بالا دوسری صورت کو تبیین کہتے رہنا اور دوسری جانب اصولیین پر چڑھائی کرتے ہوئے تبیین و بیان کو ترمیم، تغییر و نسخ سے الگ کہتے رہنا خلط مبحث پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں کیونکہ ایک سانس میں یہ جسے تبیین مان لیتے ہیں دوسرے سانس میں اس کا انکار کردیتے ہیں۔ یہ خلط مبحث ہمیں کسی صورت محترم برادر عمار خان ناصر صاحب کی کتاب “قرآن و سنت کا باہمی تعلق” میں بھی نظر آیا جہاں وہ ان الفاظ کو روانی کے ساتھ گویا ایک دوسرے کے مد مقابل فرض کرکے لکھتے رہے ہیں اور شافعی و حنفی نظاموں کا تقابل کرتے ہوئے یہ تاثر بھی پیدا کرتے ہیں گویا پیچھے سے چلی آنے والی بحث اسی نوعیت کی تھی۔

زاہد صدیق مغل، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں معاشیات کے استاذ اور متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…