غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط دوم )

Published On February 25, 2025
غامدی صاحب کے تصور ’فطرت‘ کا تنقیدی جائزہ

غامدی صاحب کے تصور ’فطرت‘ کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر المورد اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست ‘ماہنامہ ’اشراق کے مدیر اور’ آج ‘ ٹی وی کے نامور اسکالر جناب جاوید احمد غامدی صاحب کے دو اہم اصولوں ’سنت ابراہیمی ‘ اور ’نبیوں کے صحائف ‘ کا تنقیدی اورتجزیاتی مطالعہ ماہنامہ ’الشریعہ ‘ کے صفحات میں پیش کیا جا چکا...

غامدی صاحب کا تصور تاریخ: ایک تنقیدی جائزہ

غامدی صاحب کا تصور تاریخ: ایک تنقیدی جائزہ

محمد حسنین اشرف غامدی صاحب کی میٹافزکس میں جہاں بہت سے تصورات تنقیح طلب ہیں ان میں سے ایک تصورِ تاریخ بھی ہے۔ یہ ایسا تصور ہے جو ان کے الہیاتی اور فقہی، دونوں فریم ورکس کا حصہ ہے۔ غامدی صاحب اس پر بہت سی عمارتیں بلند کرتے ہیں لیکن یہ ابھی تک نہایت بنیادی شکل میں موجود...

غامدی صاحب کے نظریہ اخلاق کا تنقیدی جائزہ

غامدی صاحب کے نظریہ اخلاق کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر زاہد مغل  اس مضمون میں ہم جاوید احمد غامدی صاحب کے نظریہ اخلاق کا ایک مختصر مگر جامع تنقیدی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ غامدی صاحب کا نظریہ اخلاق درحقیقت اسلام کے بجائے مغربی ما بعد الطبیعیات پر مبنی ہے اور امت مسلمہ کو اعتزال قدیمہ کی راہوں پر ڈالنے کی مکمل...

غامدی صاحب کے تصور سنت کا تنقیدی جائزہ

غامدی صاحب کے تصور سنت کا تنقیدی جائزہ

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لیے ہر دور اور ہر قوم میں اپنے انبیا و رسل بھیجے اور ان کی رہنمائی کے لیے وحی کا سلسلہ جاری فرمایا ۔اس وحی کے نزول کے دو طریقے ہیں  اول ۔  بعض اوقات یہ وحی لفظاً ہوتی ہے یعنی اس میں الفاظ بھی اللہ کے...

اسلام اور ریاست ۔ غامدی صاحب کے حالیہ مضمون کا جائزہ

اسلام اور ریاست ۔ غامدی صاحب کے حالیہ مضمون کا جائزہ

ابو عمار زاہد الراشدی جناب جاوید احمد غامدی کا ایک حالیہ مضمون ان دنوں دینی حلقوں میں زیر بحث ہے جس میں انہوں نے بنیادی طور پر یہ تصور پیش کیا ہے کہ اسلام کا خطاب فرد سے ہے سوسائٹی سے نہیں ہے، اور اسلام کا ریاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے اس وقت عالم اسلام میں...

اسلام میں پردے کے احکام اور غامدی صاحب

اسلام میں پردے کے احکام اور غامدی صاحب

ابو عمار زاہد الراشدی ساتویں صدی ہجری کے معروف مفسر قرآن امام ابو عبد اللہ محمد بن احمد انصاریؒ نے ’’تفسیر قرطبی‘‘ میں ایک واقعہ نقل کیا ہے۔ ترجمان القرآن حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے علمی حلقے میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص نے آ کر مسئلہ پوچھا کہ اگر کوئی...

مولانا صفی اللہ 

مظاہر العلوم ، کوہاٹ

 

قرآن اور غامدی صاحب کا تصور جہاد:۔

یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ قرآن میں جہاد اقدامی اور اس کے عموم اور تا ئید کے سلسلے میں واضح احکامات موجود ہیں جن سے انکار کیا جا سکتا ہے اور نہ آسانی کے ساتھ انہیں نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔ لیکن غامدی حضرات مندرجہ ذیل مقدمات کے بل بوتے پر ان کو بائی پاس کرتے ہوئے تحدید اور تخصیص پر محمول کرتے ہیں۔

منصب رسالت کی اصطلاح:۔

منصب رسالت کی تشریح اور اس کے مخصوص احکام کی توضیح کرتے ہوئے غامدی صاحب لکھتے ہیں : ۔

نبی ﷺ سے متعلق معلوم ہے کہ آپ نبوت کے ساتھ ساتھ رسالت کے منصب پر بھی فائز تھے۔ اللہ تعالی جن لوگوں کو خلق کی ہدایت کے لیے مبعوث فرماتے ہیں اور اپنی طرف سے وحی والہام کے ذریعے ان کی رہنمائی کرتے ہیں انھیں نبی کہا جاتا ہے۔ لیکن ہر نبی کے لیے ضروری نہیں کہ وہ رسول بھی ہو ۔ رسالت ایک خاص منصب ہے جو نبیوں میں سے چند کو حاصل ہوا ہے۔ قرآن میں اس کی تفصیلات کے مطابق رسول اپنے مخاطبین کے لیے خدا کی عدالت بن کر آتا ہے اور ان کا فیصلہ کر کے رخصت ہو جاتا ہے۔ میزان: ۴۸)۔

دوسرے مقام پر لکھتے ہیں:۔

دوسری صورت ( یعنی اتمام حجت کے بعد منکرین حق سے قتال کرنا، بہ الفاظ دیگر اقدامی قتال ) کا تعلق شریعت سے نہیں بلکہ اللہ تعالی کے قانون اتمام حجت سے ہے جو اس دنیا میں ہمیشہ اس کے براہ راست حکم سے اور انھیں ہستیوں کے ذریعے رو بہ عمل ہوتا ہے جنھیں وہ ” رسالت کے منصب پر فائز کرتا ہے۔ میزان: ۲۰۱)۔

شہادت علی الناس کی اصطلاح :۔

شہادت علی الناس کی خود ساختہ تشریح اور اس پر احکام کی تفریع کرتے ہوئے جناب عمار خان ناصرصاحب لکھتے ہیں :۔

شہادت علی الناس منصب کی مختصر وضاحت یہ ہے کہ عالم کا پروردگار کسی خاص گروہ سے اپنی وفاداری اور اطاعت کا عہد و پیمان لے کر اسے دین و شریعت کی نعمت سے نوازتا ، آزمائش اور ابتلاء کے مختلف مراحل سے گزار کر اس کے تزکیہ و تربیت کا اہتمام کرتا اور اس امتحان میں کامیابی پر اسے دنیوی حکومت واقتدار سے بہرہ یاب کر دیتا ہے۔ یہ گروہ اپنے اجتماعی وجود کے لحاظ سے یوں سراپا حق اور مجسم عدل و انصاف ہوتا اور اپنی دعوت اور کردار کے ذریعے سے حق کی اس طرح عملی شہادت بن جاتا ہے کہ اللہ تعالی اسے دنیا میں کفر و طغیان کا رویہ اپنانے والی قوموں کو سزا دینے کا اختیار دے دیتا ہے۔ شہادت کے منصب پر فائز گروہ کے لیے اس اختیار اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتوحات کی حیثیت اللہ تعالی کے انعام کی ہوتی ہے اور اسے یہ حق دے دیا جاتا ہے کہ وہ خدا کی سرزمین میں اس کی میسر کردہ نعمتوں اور وسائل کو اپنے تصرف میں لے آئے، جبکہ مفتوح و مغلوب قوموں کے لیے یہی عمل اللہ تعالی کی طرف سے سزا اور انتقام قرار پاتا ہے۔” [ جہاد: ایک مطالعہ، ص: ۱۶۳]۔

دوسری جگہ لکھتے ہیں :۔

اللہ تعالی مختلف زمانوں میں کفر و شرک اور بدکاری میں مبتلا قوموں کے محاسبہ اور مواخذہ کے لیے خود انسانوں میں سے بعض منتخب گروہوں کو مامور فرماتے رہے ہیں جو خدا کے اذن کے تحت ایک مخصوص دائرہ اختیار میں بدکار قو موں کے خلاف جنگ اور قتل و اسارت اور محکومی کی صورت میں انھیں ان کی بد اعمالیوں کی سزا دیتے ہیں ۔ اقوام عالم کے سامنے اس منتخب گروہ کی حیثیت کو علی رؤوس الا شہاد مبرہن کرنے کے لیے اللہ تعالی کی طرف سے اسے خصوصی تائید اور نصرت حاصل ہوتی ہے۔ ایضا : ۱۹۴]۔

اس سلسلے میں جاوید احمد غامدی کی تحریروں کا خلاصہ اس طرح پیش کرتے ہیں:۔

۔1۔منصب رسالت پر فائز کوئی ہستی جب کسی قوم میں مبعوث کر دی جاتی ہے تو اس فیصلے کے ساتھ کی جاتی ہے کہ رسول اور اس کے پیروکار اپنے مخالفین پر بہر حال غالب آکر رہیں گے۔ رسول اللہ ﷺ کو جزیرہ نمائے عرب میں مبعوث کیا گیا، اس سنت الہی کے مطابق یہ دوٹوک اعلان کر دیا گیا کہ آپ کی مخالفت کرنے والے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مغلوبیت اور محکومیت مقرر ہو چکی ہے۔

۔2۔ اس غلبے کے حصول کی حکمت عملی میں دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ جہاد و قتال بھی ایک لازمی عنصر کے طور پر شامل تھا، چنانچہ یہ ہدف “ويكون الدين للہ” کے الفاظ میں واضح کر دیا گیا تھا۔ البتہ اس وعدے کا عملی ظہور دو مرحلوں میں ہوا۔ جزیرۃ العرب کی حد تک تو اس دین کو خود نبی ﷺکی زندگی میں غالب کر دیا گیا ۔جزیرۃ العرب سے باہر روم ، فارس اور مصر کی سلطنتوں تک اس غلبے کی توسیع کی ذمہ داری صحابہ کرام پر عائد کی گئی جنھیں اس مقصد کے لیے شہادت علی الناس کے منصب پر فائز کیا گیا ۔

چنانچہ اسلامی تاریخ کے صدر اول میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے پیروکاروں کے ہاتھوں جزیرہ عرب اور روم و فارس کی سلطنتوں پر دین حق کا غلبہ قائم ہو جانے کے بعد غلبہ دین کے لیے جہاد و قتال کے حکم کی مدت خود بخود ختم ہو چکی ہے۔ یہ شریعت کا کوئی ابدی اور آفاقی حکم نہیں تھا اور نہ اس کا ہدف پوری دنیا پر تلوار کے سائے میں دین کا غالب اور حاکمیت قائم کرنا تھا۔ اس کے بعد قیامت تک کے لیے جہاد و قتال کا اقدام، دین کے معاملے میں عدم اکراہ اور غیر محارب کفار کے ساتھ جنگ سے گریز ان عمومی اخلاقی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے ہیں کیا جائے گا جو قرآن کے نصوص میں مذکور ہے۔ جہاد: ایک مطالعہ: ۲۰۳)۔

ان دونوں مقدمات کا خلاصہ درج ذیل دو نکات کی صورت میں پیش کیا جا سکتا ہے:۔

۔ا ۔ شہادت علی الناس اور منصب رسالت کی خاص تشریح۔

۔2۔ قرآن میں اقدامی قتال اور اس سے متعلق احکامات کے مخاطب اور مکلف صرف یہی ہستیاں ہیں۔ ہم درج بالا نکات کا قرآن وسنت کی روشنی میں جائزہ لیتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…