غامدی صاحب کی دینی فکر اور ہماری معروضات (قسط دوم)

Published On January 8, 2024
مولانا فراہی کی سعی: قرآن فہمی یا عربی دانی ؟

مولانا فراہی کی سعی: قرآن فہمی یا عربی دانی ؟

ڈاکٹر خضر یسین مولانا فراہی رحمہ اللہ کی عمر عزیز کا بیشتر حصہ قرآن مجید کی خدمت میں صرف ہوا ہے۔ لیکن یہ قرآن مجید کے بجائے عربی زبان و ادب کی خدمت تھی یا تخصیص سے بیان کیا جائے تو یہ قرآن مجید کے عربی اسلوب کی خدمت تھی۔ قرآن مجید کا انتخاب صرف اس لئے کیا گیا تھا کہ...

خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت

خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت

ڈاکٹرزاہد مغل علم کلام کے مباحث کو غیر ضروری کہنے اور دلیل حدوث پر اعتراض کرنے کے لئے جناب غامدی صاحب نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قرآن سے متعلق دیگر علوم جیسے کہ اصول فقہ، فقہ و تفسیر وغیرہ کے برعکس علم کلام ناگزیر مسائل سے بحث نہیں کرتا اس لئے کہ...

غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

غزہ، جہاد کی فرضیت اور غامدی صاحب

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب سے جہاد کی فرضیت کے متعلق علماے کرام کے فتوی کے بارے میں پوچھا گیا، تو انھوں نے تین صورتیں ذکر کیں:۔ایک یہ کہ جب کامیابی کا یقین ہو، تو جہاد یقینا واجب ہے؛دوسری یہ کہ جب جیتنے کا امکان ہو، تو بھی لڑنا واجب ہے اور یہ اللہ کی طرف سے نصرت...

غامدی صاحب کا ایک اور بے بنیاد دعویٰ

غامدی صاحب کا ایک اور بے بنیاد دعویٰ

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد اپنی ملامت کا رخ مسلسل مسلمانوں کی طرف کرنے پر جب غامدی صاحب سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ ظالموں کے خلاف بات کیوں نہیں کرتے، تو فرماتے ہیں کہ میری مذمت سے کیا ہوتا ہے؟ اور پھر اپنے اس یک رخے پن کےلیے جواز تراشتے ہوئے انبیاے بنی اسرائیل کی مثال دیتے ہیں...

فکرِ فراہی کا سقم

فکرِ فراہی کا سقم

ڈاکٹر خضر یسین مولانا فراہی رحمہ اللہ کی عربی دانی کا انکار نہیں اور نہ روایتی علوم کی متداول تنقید میں ان جواب تھا۔ لیکن وہ تمام فکری تسامحات ان میں پوری قوت کے ساتھ موجود تھے جو روایتی مذہبی علوم اور ان کے ماہرین میں پائے جاتے ہیں۔ عربی زبان و بیان کے تناظر میں قرآن...

استفتاء اور فتوی سے اتنی وحشت کیوں؟

استفتاء اور فتوی سے اتنی وحشت کیوں؟

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد   وہی ہوا جس کی توقع تھی! کل رات کچھ سوالات اہلِ علم کے سامنے رکھے، اور آج صبح بعض مخصوص حلقوں سے اس طرح کی چیخ و پکار شروع ہوگئی ہے: آپ غزہ کے متعلق دینی رہنمائی حاصل کرنے کےلیے سوالات کیوں پوچھ رہے ہیں؟ اسی طرح کے سوالات پر فتوی دیا گیا،...

ڈاکٹر خضر یسین

غامدی کے تصور “سنت” کے متعلق غلط فہمی  پیدا کرنا ہمارا مقصد ہے اور نہ غلط بیانی ہمارے مقصد کو باریاب کر سکتی ہے۔ اگر غامدی صاحب کے پیش نظر “سنت” منزل من اللہ اعمال کا نام ہے اور یہ اعمال آنجناب علیہ السلام پر اسی طرح وحی ہوئے ہیں جیسے قرآن مجید ہوا ہے تو پھر انہیں قرآن مجید کے متعلق بھی یہی کہنا چاہیے تھا:

“توریت” شریعت پر مشتمل تھی، “انجیل” حکمت کا بیان ہے اور “زبور” اللہ تعالی کی تمجید کا بیان ہے اور قرآن مجید ان تینوں وہ مجموعہ ہے جسے آنجناب علیہ السلام نے تجدید و اصلاح اور بعض اضافوں کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں بطور دین جاری فرمایا ہے۔

“سنت” کے لئے یہی الفاظ انہوں نے استعمال کئے ہیں۔ اگر انہی الفاظ سے منزل من اللہ ہونا ثابت ہوتا ہے تو پھر یہی الفاظ قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کو بھی کفایت کریں گے۔

میں غامدی صاحب کی نیت پر شک نہیں کرتا، لیکن ان کے الفاظ کا انتخاب اس مدعا کو بالکل بیان نہیں کرتا جو ان کے چاہنے والے ہمیں بتا رہے ہیں۔

“دین” کیا ہے؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟ اس سوال کا جواب  غامدی صاحب کے “تصور دین” کو پوری طرح پیش نظر رکھنے بعد کوئی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ دین  “ما انزل اللہ علی نبیہ” میں مقید و محدد ماننے میں متردد ہیں۔ یا کم از کم دوٹوک انداز میں یہ کہنے سے اعراض برتتے ہیں۔

اس میں شک نہیں کہ شعور مذہبی میں مذہب کی حقیقت یہی ہے کہ بندے اور خدا کے مابین یہ ایک تعلق کا نام ہے۔ 3-بندہ، 2- خدا اور 1- ان کے مابین تعلق، یہ تین عناصر ہیں جن پر مذہب کا تصور قائم ہے۔ یہ تعلق “دعا” اور “جواب دعا” یا “وحی” پر مشتمل ہے۔ بندہ دعا کرتا ہے اور خدا تعالی جواب دعا کے طور وحی نازل فرماتا ہے۔ بندہ دعا کرتا ہے:اھدنا الصراط المستقیم۔ اللہ تعالی جواب دعا میں الکتاب کو ھدی للمتقین کے دعوے کے ساتھ بندے کی دعا کو رسپونس فرماتا ہے۔

غامدی صاحب دین کے مشمولات contents بیان کرتے ہیں:”دین” عبادت ہے اور اس کی اساس “الحکمة” ہے جو ایمانیات اور اخلاقیات پر مبنی ہے۔ اس کے مراسم اور حدود و قیود “الشریعة” ہیں جو الکتاب ہے یا قانون ہے۔ “الحکمة” شروع سے لیکر اب تک ایک ہی چلی آ رہی ہے اور “الشریعة” تمدنی ارتقاء کے باعث متغیر ہوتی رہی ہے۔

غامدی صاحب کا یہ تصور دین اور اس کے یہ مشمولات، الہامی لٹریچر توریت، انجیل اور زبور کے مطالعے کا حاصل ہیں۔ ان کے نزدیک قرآن مجید “الکتاب” بمعنی قانون اور “الحکمة” بمعنی ایمانیات و اخلاقیات کا جامع شہ پارہ ادب ہے اور صحیفہ انذار و بشارت ہے۔

ہماری معروضات؛ بحیثیت مسلمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی تصدیق کے نتیجے میں جن کتابوں کو میں کتب سماوی مانتا ہوں، ان کا راست مطالعہ صرف اسی صورت میں کر سکتا ہوں، جب قرآن مجید کو ماقبل کتب سماوی کا “مھیمن” اور “معیار” بناتا ہوں۔ صرف اس وجہ سے میں توریت اور انجیل کو الہامی لٹریچر میں شامل نہیں کر سکتا کہ انسانوں کی ایک جماعت، انہیں الہامی لٹریچر کہتی ہے۔ ایک مسلمان کا فرض ہے کہ الہامی لٹریچر کا معیار قرآن مجید کے سواء کسی اور شے کو نہ بنائے۔ آپ اگر الہامی لٹریچر کا عنوان اپنے ایک عمومی مطالعہ کا بنا لیتے ہیں تو اور بات ہے۔ آپ کے پاس اس کا حق ہے۔ لیکن یہ دینی فکر نہیں ہے، یہ ایک سیکولر مطالعہ ہے اور دینی فکر کی اساس بالکل نہیں ہو سکتا۔

“الکتاب ” سے مراد غامدی صاحب کے نزدیک قرآن مجید نہیں ہے بلکہ قانون ہے اور یہ ایسی شے جو تمدنی ارتقاء کے ساتھ ساتھ متغیر ہوتا چلا آیا ہے۔ لہذا شریعت یا قانون کا انحصار تمدن کے خارجی حالات پر ہے۔ قانون یا شریعت کو دائمی شے سمجھنا ان کے نزدیک درست نہیں ہے۔

جہاں تک کتاب و سنت کا تعلق ہے تو قرآن مجید اخبار اور احکام پر مشتمل ہے۔ اخبار عقائد ہیں اور احکام “حکم اللہ” ہیں۔ الکتاب کے اخبار یعنی عقائد میں کمی بیشی نہیں کی جا سکتی اور نہ احکام میں تغیر و تبدل ممکن ہے۔ اخبار جن کی حیثیت عقائد کی ہے، ان میں انذار و تبشیر بھی ہے، لیکن حقیقت میں وہ عقائد ہی ہیں۔ قرآن مجید کے بیان کردہ ماضی، حال اور مستقبل کے اخبار کو عقائد کی حیثیت نہ دی جائے تو ان سے انذار و بشارت کا مفاد ممکن نہیں رہتا۔ پہلے وہ عقائد ہیں اور ان کی اعتقادی سچائی ان سے انذار و بشارت کا مفاد ممکن بناتی ہے۔ جہاں تک اخلاقیات کا تعلق ہے تو وہ دین کا مطالبہ نہیں ہے، وہ خود میرے انسان ہونے کا مطالبہ ہے، جسے مجھے ہر حال میں پورا کرنا ہے، میں مذہب پر ایمان رکھتا ہوں چاہے نہیں رکھتا۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…