مولانا مودودی کے نظریہ دین کا ثبوت اور اس پر تنقید کی محدودیت

Published On September 11, 2024
اسلام اور ریاست

اسلام اور ریاست

مفتی تقی عثمانی صاحب   بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی نبیہ الکریم وعلی آلہٖ وأصحابہٖ أجمعین وعلٰی کل من تبعہم بإحسان إلٰی یوم الدین أمابعد غیر منقسم ہندوستان میں قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کی جو تحریک چلی، اس کی...

ڈاڑھی : غامدی موقف پر نقد

ڈاڑھی : غامدی موقف پر نقد

ناقد :شیخ عثمان ابن فاروق تلخیص : زید حسن ​   غامدی صاحب کا دعوی ہے کہ وہ منکرِ حدیث نہیں ہیں ۔ ان سے ڈاڑھی کی بابت سوال کیا گیا تو فرمایا: یہ ایک اچھی  چیز ہے اور نبی علیہ السلام نے ڈاڑھی رکھی ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس امر کو نبی ﷺ نے امت میں بحیثیت...

مورگیج پر گھر لینا : غامدی موقف پر نقد

مورگیج پر گھر لینا : غامدی موقف پر نقد

ناقد :شیخ عثمان صفدر تلخیص : زید حسن    مورگیج ایک صورت ہے جس میں  گھر کو خریدا جاتا ہے اور اسکی بابت علماء کا موقف یہی ہے کہ یہ حرام ہے لیکن جاوید غامدی صاحب نے اسکی بابت موقف اختیار کیا ہے کہ  نہ صرف یہ کہ یہ سود نہیں بلکہ یہ احسان ہے ۔ انکا موقف ہے کہ "جب پیسہ...

بہتر حوریں : انکارِ حدیث سے انکارِ قرآن تک

بہتر حوریں : انکارِ حدیث سے انکارِ قرآن تک

ناقد :شیخ توصیف الرحمن تلخیص : زید حسن    غامدی صاحب سے کسی نے سوال کیا کہ جنت میں حوریں ہوں گی ؟ جواب میں فرمایا : کہ یہ دنیا ہی کی عورتیں ہوں گی ۔ سائل نے پوچھا کہ انکی تو آنکھیں بڑی ہوں گی ؟ تو فرمایا اللہ آپکی بیویوں ہی کی آنکھیں بڑی کر دے گا ۔ اصل میں جاوید...

نزولِ مسیح کی بابت غامدی اور قادیانیوں کے نظریات

نزولِ مسیح کی بابت غامدی اور قادیانیوں کے نظریات

ناقد :مفتی عامر سجاد صاحب تلخیص : وقار احمد جاوید احمد غامدی ماڈرن لوگوں کے پسندیدہ اسکالر ہیں اور بہت ساری چیزوں کا انکار کرنے والے ہیں ۔ مثلاً معجزات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ، ظہور امام مہدی اور نزول عیسی علیہ السلام ۔ حالانکہ 1400 سال سے امت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ...

تہذیب و عمرانیات اور غامدی صاحب کی فکر

تہذیب و عمرانیات اور غامدی صاحب کی فکر

زبیر حفیظ غامدی صاحب کو پڑھتے ہوئے یا سنتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ ہم چودہ سو سال قبل کے حجاز کے ریگستانوں میں رہنے والے مسلمان ہیں، جنہوں نے نہ تو فتحِ ایران دیکھی ہے، نہ اموی دور کے اسلام پر اثرات سے واقف ہیں، نہ تو عباسیوں کا عجمیت زدہ اسلام ہمارے مشاہدے میں آیا ہے،...

ڈاکٹر عادل اشرف

غامدی صاحب اور وحید الدین خان کا یہ مفروضہ صحیح نہیں کہ مولانا مودودی کا نظریہ دین ایک یا چند آیات سے ماخوذ ہے اور ان آیات کے پسمنظر اور انکی لغت کے ساتھ جوڑ توڑ کرکے ہم ایک دوسری تشریح اخذ کرتے ہوۓ انکے نظریہ کی بنیادوں کو ہی ڈھا دیں گے! مولانا مودودی پر رد کا یہ ایک ایزی وے آوٹ ہے اور انکی فکر کے دس فیصد کا احاطہ بھی نہیں کر پاتا
حقیقت یہ ہے کہ مولانا کا نظریہ دین کسی ایک آیت سے ماخوذ ہونے کے بجاۓ پورے قرآن میں جابجا مختلف تھہمز کے ساتھ ہر جگہ ثابت ہوتا ہے- أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ والی آیت سے تو محض اصطلاح لی گئی ہے اور وہ بھی سید نے خود نہیں لی بلکہ مولانا اختر احسن اصلاحی نے تجویز کی تھی- مولانا مودودی کا نظریہ دین قرآن کے جتنے تھیمز سے ثابت ہوتا ہے، ان سب کا شمار کرنا نہایت دشوار اور محنت طلب کام ہے- یہاں ہم سرسری طور پر کچھ موٹے موٹے نکات کو آپکے سامنے رکھ دیتا ہوں

اول – سب سے قوی استدلال میری نظر میں “پوری شریعت کے لزوم” کا استدلال ہے اور اسی استدلال کو دستور جماعت میں پیش کیا گیا ہے- قرآن اور سنت نے مسلمانوں پر جتنے بھی فرائض اور واجبات لازم کیے ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی اور ہر حکم آیا ہی اس لیے ہے کہ اسکی بے چون و چرا اطاعت کی جاۓ اور اسکے التزام کیلۓ تمام وسائل فراہم کیے جائیں-

دوم – دوسرا استدلال انسان کی تخلیق کی اصل غایت جسے قرآن “عبادت” اور “خلافت” کے الفاظ کے ذریعے بیان کرتا ہے- قرآن انسان کو الله کا خلیفہ بتاتا ہے اور اسکو بار بار یہ حکم دیتا ہے کہ صرف اسی کی “عبادت” کرے- براہ راست بھی “عبادت” کو مقصد زندگی بتاتا ہے اور انبیاء کی زبان سے بھی یہی کہلواتا ہے- ان الفاظ کے مفہوم کی غیر مبہم اور جامع تشریح قرآن خود متعین کرتا ہے اور لغت و تفسیری لٹریچر سے بھی وہی معنی مترشح ہوتے ہیں جو سید مودودی نے بیان کیے ہیں

سوم – تیسرا استدلال رسولوں کے مقصد بعثت سے ہیں جسے قرآن نے مختلف پیرائیوں میں بہت سے مقامات پر بیان کیا ہے، جس میں قیام قسط، حکم بین الناس، تزکیہ، اقامت دین، اظہار دین وغیرہ جیسے پیراۓ شامل ہیں- یہاں اظہار دین کو غامدی صاحب جب بحث کا موضوع بناتے ہیں تو اس چیز کا رد کرتے ہیں جو سید کا استدلال ہے ہی نہیں، یعنی اظہار دین صرف عرب ادیان کیلۓ تھا باقی دنیا کیلۓ نہیں- جبکہ سید مودودی کا استدلال زمان و مکان کے حوالے سے ہے ہی نہیں بلکہ وہ رسالت کی مقصدیت پر استدلال کھڑا کرتے ہیں- مطلب یہ کہ رسول اپنے دور کے نظاموں اور حکومتوں میں خدا کی جزوی اطاعت قائم کرنے نہیں بلکہ اسکی ہدایت و قانون کو سب نظاموں اور ادیان پر کلی طور پر غالب کرنے آتا ہے- اب جب غلبہ دین اور نظام کی تبدیلی رسالت کے اہم ترین مقاصد میں شامل ہیں اور اسکیلۓ وہ کونو انصار اللہ کی صدا بلند کرکے سب کچھ دآو پر لگا دیتے ہیں، تو کس طرح یہ باور کیا جاسکتا ہے کہ دین میں حکومت و سلطنت کوئی غیر ضروری یا غیر اہم چیز ہے

چہارم – چوتھا استدلال جو دراصل تیسری قسم سے ہی تعلق رکھتا ہے لیکن اسے الگ بیان کرنے کی حاجت اسی لیے ہے کہ اس میں قرآن خود ہی بتصریح رسول اور امت کا باہمی تعلق اور دونوں کے منصبی فرائض متعین کرتا ہے- قرآن رسول کے سپرد شہادت علی الأمة کا کام کرتا ہے اور امت کے کاندھوں پر شہادت علی الناس کا فریضہ رکھ دیتا ہے، جسے ختم نبوت کے ساتھ ملا کر دیکھا جاۓ تو یہی نتیجہ اخذ ہوتا ہے کہ اب امت نے وہی فریضہ انجام دینا ہے جو پہلے رسول کے ذمے تھا- بطور امت شہادت علی الناس کا بنیادی مفہوم یہی نکلتا ہے کہ یہ امت مجموعی طور پر (نہ کی فرداً فرداً ) اسلام پر عمل کرکے اسکا نمونہ پیش کرے- دوسری جگہ امت کی اسی منصبی ذمہ داری کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے الفاظ سے ادا کیا گیا ہے، بتایا گیا کہ تم “الناس” کیلۓ برپا کی گئی امت ہو اور تمہارا “الناس” سے تعلق “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کا ہے

پنجم – پانچواں استدلال قرآن میں اسلامی قانون کی پیروی کی اہمیت اور اسکو ایمان کے ساتھ لازم و ملزوم کیے جانے سے عبارت ہے، جسیا کہ بیان ہوا “فلا وربك لا يؤمنون حتى يحكموك فيما شجر بينهم”- اسی سے وہ آیات بھی تعلق رکھتی ہیں جن میں حلت و حرمت میں خدا کی پیروی اور اس سے روگردانی کو شرک و فسق قرار دیا گیا ہے

ششم – چھٹا استدلال سیرت رسول اور سیرت صحابہ سے ہیں- قرآن کی آیات میں یہ سیرت اس طرح سمودی گئی ہے کہ اسے سمجھے بغیر قرآن کا سمجھناممکن ہی نہیں- قرآن نے ان پر جہاد کیسے فرض کیا، اس جہاد کی علت کیا بتائی (مثلا دین پورے کا پورا اسی کیلۓ ہوجاۓ)، جو اس میں شریک نا ہوا اسکو کس خاطے میں ڈالا اور اسکی کیا سرزنش کی گئی؟

الغرض اگر دین کیلۓ یہ ساری چیزیں اہم تھیں اور آسمانی ہدایت صرف نبوت کے ۲۳ سال نہیں بلکہ قیامت تک کیلۓ اہم اور ضروری ہے، تو منطقی طور اسکے بیھجنے والے سے صرف دو ہی چیزیں توقع کی جاسکتی ہیں
الف -یا یہ کہ وہ مسلسل انبیاء بھیجتا رہے تاکہ انکے ذریعے دین کے تمام اجزاء پر عمل کا بندوبست ہوتا رہے-
ب – یا رسالت کا دروازہ بند کیا جاۓ اور مسلمان امت خود اس دین کے قیام اور اہتمام کا فریضہ انجام دے تاکہ قیامت تک کیلۓ دین کے تمام اہم اجزاء پر عمل کا امکان موجود رہے

یہ کیا بات ہوئی کہ صرف نبوت کی دو دہائیوں کیلۓ پوری آسمانی ہدایت پر عمل کو فرض ٹھرایا جاۓ اور اسکے قیام کیلۓ خصوصی بندوبست کیا جاۓ، لیکن اسکے انہدام کے بعد قیامت تک کیلۓ مسلمانوں کو یہ اطمینان دلایا جاۓ کہ اگرچہ ۹۰ فیصد سے زیادہ آسمانی ہدایت بالاۓ طاق ہے، پھر بھی تمہارا کوئی فرض نہیں بنتا کہ اس ۹۰ فیصد پر عمل کی کوشش کرو یا اسکیلۓ جو ضروری وسائل درکار ہیں انہیں فراہم کرنے کیلۓ جدوجہد کرو- بلکہ تمہیں انسان کے اختراع کردہ قانون پر، جو فطرتاً پوری دنیا کی زندگی کے امن اور توازن کو بگاڑ رہا ہو اور زمین میں ہر دن فساد کو مزید تقویت دے رہا ہو، هنيئا مريئا عمل کرنا چاہیے-

بشکریہ دلیل

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…