ناقد :شیخ توصیف الرحمن تلخیص : زید حسن غامدی صاحب سے کسی نے سوال کیا کہ جنت میں حوریں ہوں گی ؟ جواب میں فرمایا : کہ یہ دنیا ہی کی عورتیں ہوں...
ناقد :شیخ توصیف الرحمن تلخیص : زید حسن غامدی صاحب سے کسی نے سوال کیا کہ جنت میں حوریں ہوں گی ؟ جواب میں فرمایا : کہ یہ دنیا ہی کی عورتیں ہوں...
ناقد :مفتی عامر سجاد صاحب تلخیص : وقار احمد جاوید احمد غامدی ماڈرن لوگوں کے پسندیدہ اسکالر ہیں اور بہت ساری چیزوں کا انکار کرنے والے ہیں ۔ مثلاً...
ناقد :سید سعد قادری صاحب تلخیص : زید حسن ایک صاحب نے استفسار کیا کہ غامدی صاحب کو سننا کیسا ہے ؟ میرے خیال سے غامدی صاحب میں لوگوں کو کشش...
ناقد : مولانا اسحق صاحب تلخیص : زید حسن غامدی صاحب کی بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ سلف صالحین سے ہٹ کر خدائی پیغام کی تشریح کرتے ہیں ۔ اسکا لازمی مطلب یہ ہے...
ناقد :شیخ عثمان صفدر
تلخیص : زید حسن
مورگیج ایک صورت ہے جس میں گھر کو خریدا جاتا ہے اور اسکی بابت علماء کا موقف یہی ہے کہ یہ حرام ہے لیکن جاوید غامدی صاحب نے اسکی بابت موقف اختیار کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ یہ سود نہیں بلکہ یہ احسان ہے ۔ انکا موقف ہے کہ “جب پیسہ یوز ایبل چیز میں بدل جائے تو اس میں سود نہیں ہوتا بلکہ وہ صرف کنیوم ایبل اشیاء میں ممکن ہے ۔ جب آپ گھر لیتے ہیں تو آپ اسکا کرایہ دیتے ہیں اور آخر میں مکان آپ کے نام ہو جانا سراسر احسان ہے ۔”
شریعت کے لحاظ سے تو یہ غلط ہے ہی کیونکہ اس میں ” لا تبع ما لیس عندک ” کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں یہ باقاعدہ سود بھی ہے ۔
غامدی صاحب کی بات اقتصادیات اور اسکی اصطلاحات کے اعتبار سے بھی غلط ہے ۔ وہ یہ باور کروا رہے ہیں کہ گویا یہ لین دین کا معاملہ ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ اگر آپ ” مورگیج” کی تعریف دیکھیں تو پتا چلے گا کہ وہ ایک قسم کا قرض ہے ۔ اور اس ” مورگیج ” کا کوئی ایگریمنٹ دیکھیں تو اس میں واضح طور پر اس کی صراحت ہوتی ہے کہ آپ کو کتنا سود ادا کرنا ہے اور شرائط پر پورا نہ اترنے کی صورت میں کیا کیا پینلٹیز ہوں گی ۔
ویڈیو ذیل میں ملاحظہ ہو
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
جاوید احمد غامدی صاحب کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے ایک کتابچہ “مبادی تدبر قرآن” لکھا ہے ۔ جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ قرآن جن و انس کی ہدایت کے لئے اترا ہے اسلئے ا س میں اتنے تکلفات کی ضرورت نہیں کہ اسے سمجھنے کے لئے صرف ، نحو ، شانِ نزول وغیرہ کا علم حاصل کیا جائے بلکہ قرآن اپنا فہم بنا ان علوم کی تحصیل کے خود دیتا ہے ۔
ایک دعوی انہوں نے یہ بھی کیا کہ آج تک جتنے مفسرین نے تفسیریں لکھیں ہیں وہ سب اپنے مسلک کی نمائندگی کے لئے لکھی ہیں جن میں اصلا قرآن کی تفسیر بہت کم ہے ۔
انکی پہلی بات تمام امت کے متفقہ طریقے کے خلاف ہے ۔ قرآن اگرچہ حلال و حرام جاننے کے لئے آسان ہے کیونکہ وہ بالکل واضح ہے لیکن قرآن کی ہر آیت کی تفسیر کا یہ حال نہیں ہے اسی وجہ سے حضرت ابوبکر قرآن کی بابت اپنی رائے دینے سے ڈرتے تھے ۔
دوسری بات میں انہوں نے امت کے تمام مفسرین پر نعوذ باللہ بہتان باندھا ہے ۔
https://youtu.be/z1W6pzbSn2Q?si=rHNh5f8iTA5aOtCE