حجیتِ اجماع غامدی صاحب کے شبہات کا ازالہ : قسط دوم

Published On October 27, 2025
ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط اول )

ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط اول )

سید خالد جامعی غامدی صاحب اس امت کے پہلے محقق مجتہد اور مفکر ہیں جو ایمان بالغیب کی ایک ایسی توجیہہ پیش کرتے ہیں جو اس امت کی تاریخ تہذیب قرآن و سنت اور اسلامی علمیت کے لیے بالکل اجنبی غلط اور ناقابل قبول ہے غیب پر اور تقدیر پر ایمان کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل...

اشراق کا استشراق

اشراق کا استشراق

حافظ محمد ریحان جاید احمد غامدی اور ان کے مکتبہء فکر سے تقریباً ہر پڑھا لکھااور میڈیا سے آگاہی رکھنے والا شخص واقف ہے۔ اسلام کو جدید دور سے ”ہم آہنگ “ کرنے اور ایک ” جدّتِ تازہ “ بخشنے کے حوالے سے اس مکتبہء فکر کی کوششیں اور اس سلسلے میں ایسے حلقوں کی جانب سے ان کی...

کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند

کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند

حامد کمال الدین دار الکفر میں "تشبُّہ بالکفار" کے احکام کسی قدر موقوف ٹھہرا دینے کے متعلق شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کی ایک تقریر پر پچھلے دنوں کئی ایک سوالات موصول ہوئے۔ بلا شبہہ، شیخ الاسلام کا یہ کلام آپؒ کی تصنیف ’’اقتضاء الصراط المستقیم مخالفۃ أصحاب الجحیم‘‘ میں وارد...

مذہبی ریاست، سنتِ یورپ سے انحراف

مذہبی ریاست، سنتِ یورپ سے انحراف

ذیشان وڑائچ سیکولرزم کے داعی طبقے کی طرف یہ سوالات مختلف انداز میں اٹھائے جاتے ہیں کہ مذہبی طبقہ واضح کرے کہ آیا پاکستان ایک قومی ریاست ہے یا نہیں ؟ یا یہ کہ کیا اسلام کی رو سے قومی ریاست جائز ہے یا نہیں ؟ آیا قومی ریاست کا کوئی مذہب ہوتا ہے یا نہیں؟ دلیل ڈاٹ پی کے...

غامدى اور عصر حاضر ميں قتال

غامدى اور عصر حاضر ميں قتال

ایک بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو دیکھ لوں۔ ویسے غامدی کی ویڈیوں دیکھنا میرے لئے انتہائی مشکل ہے لیکن ان بھائی کے اصرار پر میں نے بادل ناخواستہ دیکھ ہی لیا۔ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد میرا اس بارے میں...

واقعہ معراج، خواب یا حقیقت؟

واقعہ معراج، خواب یا حقیقت؟

یاسر پیرزادہ کسی نے ایک مرتبہ مجھ سے سوال پوچھا کہ کیا آپ واقعہ معراج پر یقین رکھتے ہیں، میں نے جواب دیا الحمدللہ بالکل کرتا ہوں، اگلا سوا ل یہ تھا کہ آپ تو عقل اور منطق کی باتیں کرتے ہیں پھر یہ کیسے مان سکتے ہیں کہ ایک رات میں کوئی شخص آسمانوں کی سیر کر آئے۔ میرا...

مولانا مفتی رب نواز

(۲) وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ تُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا. (نساء: ۱۱۵)

ترجمہ: جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرے گا بعد اس کے کہ ہدایت اس پر واضح ہو چکی ہو اور سب مسلمانوں کے (دینی) راستہ کے خلاف چلے گا، ہم اسے جو کچھ وہ (دنیا میں) کرتا ہے کرنے دیں گے اور (آخرت میں) اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بہت بری جگہ ہے۔ حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں:

اس آیت میں دو چیزوں کا جرم عظیم اور دخولِ جہنم کا سبب بتایا گیا ہے، ایک مخالفتِ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) اور یہ ظاہر ہے کہ مخالفتِ رسول کفر ہے اور وہاں عظیم ہے، دوسرا جس کام پر سب مسلمان متفق ہوں اسے چھوڑ کر ان کے خلاف کوئی راستہ اختیار کرنا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اجماع امت حجت ہے، یعنی جس طرح قرآن و سنت کے بیان کردہ احکام پر عمل کرنا واجب ہوتا ہے اسی طرح امت کا اتفاق جس چیز پر ہو جائے اس پر بھی عمل کرنا واجب ہے اور اس کی مخالفت گناہِ عظیم ہے جیسا کہ ایک حدیث میں ارشاد فرمایا: “عبد اللہ على الجماعة من شذ شذ في النار” یعنی جماعت پر اللہ کا ہاتھ ہے اور جو شخص جماعتِ مسلمین سے علیحدہ ہوگا وہ علیحدہ کر کے جہنم میں ڈالا جائے گا۔

حضرت امام شافعی نے مذکورہ آیت کو علماء کے سامنے بیان کیا تو سب نے اقرار کیا کہ اجماع کی حجیت پر یہ دلیل کافی نہیں۔” [معارف القرآن: ۵۳۲/۲]

حضرت مولانا مفتی رفیع عثمانی صاحب دام ظلہ مذکورہ بالا قرآنی آیت کے تحت لکھتے ہیں: معلوم ہوا کہ امت کے متفقہ فیصلے (اجماع) کی مخالفت گناہِ عظیم ہے۔ [نوادر الفقہ: ۷۶]

زبیر علی زئی صاحب غیر مقلد نے اپنے مضمون “اجماع امت حجت ہے” میں مذکورہ بالا قرآنی آیت ذکر کر کے درج ذیل علمائے امت کے اقوال نقل کیے ہیں:

ا۔ ابو اسحاق ابراہیم بن موسی بن محمد الشاطبی (متوفی ۷۹۰ھ) نے لکھا ہے:

“ثم إن عامة العلماء استدلوا بها على كون الإجماع وأن مخالفه عاصٍ وعلى أن الابتداع في الدين مذموم۔” پھر عام علماء نے اس آیت سے استدلال کیا ہے کہ اجماع حجت ہے اور اس کا مخالف گناہگار ہے اور یہ استدلال بھی کیا ہے کہ دین میں بدعت مذموم ہے۔

(الموافقات ۳۸/۴، الفصل الرابع في العموم والخصوص: المسألة الثالثة)

محققِ مشهور حسن برہان الدین ابراہیم بن عمر البقاعی (متوفی ۸۸۵ھ) نے اس آیت کی تشریح و تفسیر میں لکھا: “وَہَذِهِ الآيَةُ دَالَّةٌ عَلَى أَنَّ الإِجْمَاعَ حُجَّةٌ” اور یہ آیت دلیل ہے کہ اجماع حجت ہے۔ (نظم الدرر: ۳۱۸/۲)

حنفی فقیہ ابواللیث نصر بن محمد سمرقندی (متوفی ۳۷۵ھ) نے آیتِ مذکورہ کی تفسیر میں لکھا ہے:

“وَفِي الآيَةِ دَلِيلٌ أَنَّ الإِجْمَاعَ حُجَّةٌ الآنَ مَنْ خَالَفَ الإِجْمَاعَ فَقَدْ خَالَفَ سَبِيلَ الْمُؤْمِنِينَ” اور آیت میں (اس پر) دلیل ہے کہ اجماع حجت ہے کیونکہ جس نے اجماع کی مخالفت کی تو اس نے سبیلِ المؤمنین کی مخالفت کی۔ (تفسیر سمرقندی، بحرالعلوم: ۳۸۷/۱ – ۳۸۸)

قاضی عبداللہ بن عمر البیضاوی (متوفی ۷۹۱ھ) نے اس آیت کی تشریح میں کہا: “وَالآيَةُ تَدُلُّ عَلَى حُرْمَةِ مُخَالَفَةِ الإِجْتِمَاعِ” — اور آیت اس پر دلالت کرتی ہے کہ اجماع کی مخالفت حرام ہے۔ (انوار التنزیل و اسرار التنزیل: ۲۴۳/۱۱) مزید تفصیل کے لیے دیکھیے تفسیر ابن کثیر وغیرہ۔ (علمی مقالات: ۷۷/۵)

صلاح الدین یوسف صاحب غیر مقلد مذکورہ آیت “ومن يشاقق الرسول” کے ذیل میں لکھتے ہیں: بعض علماء نے “سبیلِ المؤمنین” سے مراد اجماع امت لیا یعنی اجتماعِ امت سے انحراف بھی کفر ہے۔ اجتماعِ امت کا مطلب ہے کسی مسئلے میں امت کے تمام علماء فقہاء کا اتفاق یا کسی مسئلے پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اتفاق۔ یہ دونوں صورتیں اجماع امت ہیں اور دونوں کا انکار یا ان میں سے کسی ایک کا انکار کفر ہے، تاہم صحابہ کرام کے اتفاق تو بہت سے مسائل میں ملتا ہے یعنی اجتماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کی یہ صورت تو ملتی ہے لیکن اجماعِ صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد کسی مسئلے میں پوری امت کے اجماع و اتفاق کے دعوے بہت کم مسائل میں کیے گئے ہیں؛ فی الحقیقت ایسے اجماعی مسائل بہت کم ہیں جن میں فی الواقع امت کے تمام علماء فقہاء کا اتفاق ہو۔ تا ہم ایسے اجماعی جو مسائل بھی ہیں ان کا انکار بھی صحابہ رضی اللہ عنہم کے اجتماع کے انکار کی طرح کفر ہے، اس لیے کہ صحیح حدیث میں ہے: “اللَّهُ تَعَالَى لَا يَجْمَعُ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ” اور حدیث صحیح ترندی الالبانی نمبر ۱۷۵۹ کے مطابق۔ (تفسیر حواشی: ۲۵۶)

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…