علامہ زمحشری کی عبارت سے غامدی صاحب کے استدلال پر تبصرہ

Published On February 4, 2024
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط اول )

غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط اول )

مولانا صفی اللہ  مظاہر العلوم ، کوہاٹ اسلام کا جنگی نظام " جہاد " عرصہ دراز سے مخالفین اسلام کے طعن و تشنیع اور اعتراضات کا ہدف رہا ہے۔ علماء امت ہر زمانے میں اس کے جوابات بھی دیتے رہے ہیں لیکن ماضی قریب میں جب سے برقی ایجادات عام ہو ئیں ، پرنٹ میڈیا اور انٹرنیٹ پوری...

تصورِ جہاد ( قسط چہارم)

تصورِ جہاد ( قسط چہارم)

شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ شهادت علی الناس:۔ شہادت علی الناس کا سیدھا اور سادہ معروف مطلب چھوڑ کر غامدی صاحب نے ایک اچھوتا مطلب لیا ہے جو یہ ہے کہ جیسے رسول اپنی قوم پر شاہد ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ صحابہ پر شاہد تھے ، ایسے ہی صحابہ کو اور صرف صحابہ کو دیگر محدود...

تصورِ جہاد ( قسط سوم)

تصورِ جہاد ( قسط سوم)

شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟  غامدی صاحب کے دلائل کا جائزہ:۔ ویسے تو کسی نظریے کے غلط ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ امت کے اجتماعی ضمیر کے فیصلے سے متصادم ہے، لیکن اگر کچھ نادان امت کے اجتماعی ضمیر کو اتھارٹی ہی تسلیم نہ کرتے ہوں اور اپنے دلائل پر نازاں ہوں تو...

تصورِ جہاد ( قسط دوم)

تصورِ جہاد ( قسط دوم)

شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد غامدی تصور جہاد کی سنگینی اور انوکھا پن:۔ پوری اسلامی تاریخ میں اہل سنت کا کوئی قابل ذکر فقیہ مجتہد، محدث اور مفسر اس اچھوتے اور قطعی تصور جہاد کا قائل نہیں گذرا، البتہ ماضی قریب میں نبوت کے جھوٹے دعویدار مرزا غلام احمدقادیانی نے اس قبیل کی...

تصورِ جہاد ( قسط اول)

تصورِ جہاد ( قسط اول)

شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد کچھ عرصہ قبل راقم نے غامدی صاحب کے شاگر در شید اور مولانا زاہد الراشدی صاحب کے فرزند من پسند جناب عمار خان ناصر صاحب کے نظریہ جہاد کے نقد و تجزیے کے لیے ایک مضمون سپر د قلم کیا تھا، جو ماہنامہ صفدر میں قسط وار چھپنے کے علاوہ "عمار خان کا نیا...

سود ، غامدی صاحب اور قرآن

سود ، غامدی صاحب اور قرآن

حسان بن علی پہلے یہ جاننا چاہیے کہ قرآن نے اصل موضوع سود لینے والے کو کیوں بنایا. اسے درجہ ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے ١) چونکا سود کے عمل میں بنیادی کردار سود لینے والے کا ہے لہذا قرآن نے اصل موضوع اسے بنایا. ٢) سود لینے والے کے لیے مجبوری کی صورت نہ ہونے کے برابر...

ڈاکٹر زاہد مغل

علامہ جار اللہ زمحشری (م 538 ھ) کی جس عبارت کو محترم غامدی صاحب نے مسئلہ تبیین پر اپنے مدعا کا بیان قرار دیا، اس عبارت سے کیا جانے والا استدلال بھی مخدوش بے۔ علامہ زمحشری لکھتے ہیں:

ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ يعنى ما نزل الله إليهم في الذكر مما أمروا به ونهوا عنه ووعدوا وأوعدوا

یعنی اے نبی لوگوں کے لئے آپ کی جانب نازل کردہ ذکر سے اوامر و نہی اور وعد و وعید کو بیان کردیں۔ اس سے محترم غامدی صاحب نے یہ استدلال کیا کہ علامہ زمحشری نے بھی گویا یہ کہا کہ لتبین للناس کا مطلب قرآن میں مذکور حلال و حرام اور وعد و وعید کو بیان کردیں یا ظاہر کردیں نہ کہ ان کی شرح کردیں۔

علامہ زمحشری کی یہ عبارت اوپن اینڈڈ قسم کی عبارت ہے جس کو معنی پہناتے ہوئے دیگر امور کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے، محض یہ الفاظ مفید مطلب نہیں۔ اگر یہ ثابت کیا جائے کہ علامہ زمحشری بذریعہ سنت تخصیص، تقیید و تبدیل کو بیان نہیں سمجھتے تھے تب کہیں جاکر ان کے ان الفاظ سے وہ مفہوم اخذ کیا جاسکتا ہے جو غامدی صاحب کا مقصود ہے۔ علامہ زمحشری کی تفسیر سے ہمیں کوئی ایسا جامع مقام نہیں مل سکا جس سے ان کا تصور بیان واضح ہوجائے، تاہم چوری کی سزا اور اسی طرح زانی کی سزا وغیرہ جیسے متعدد امور پر آپ کی آراء کا احاطہ کرنے سے معاملہ بالکل صاف ہوجاتا ہے کہ قرآن کے حلال و حرام کی تبیین میں وہ سنت کو کیا مقام دیتے تھے۔ یہاں ہم بات کو طویل نہیں کرنا چاہتے، اہل علم حضرات علامہ زمحشری کی تفسیر کشاف کی جانب رجوع کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ زمحشری فقہی معاملات میں حنفی تھے اور احناف کے نزدیک قرآن کے حلال و حرام کو واضح کرنے میں سنت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ ان کے ہاں نسخ بھی بذریعہ سنت بیان ہے۔ یہاں ہم اسی آیت پر حنفی عالم امام دبوسی (م 430 ھ) کی رائے پیش کرتے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ حنفی، نسخ اور سنت کے تعلق کو بیان کی بحث میں کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ بعض لوگوں کی رائے تھی کہ نسخ بذریعہ سنت جائز نہیں کہ یہ تبیین نہیں بلکہ تبدیل ہے اور سورہ نحل کی آیت کی رو سے نبی تبیین کرتے ہیں۔ “تقویم الادلۃ” سے امام دبوسی کا جواب ملاحظہ کریں:

ثم الدليل على الجواز ابتداء قول الله تعالى: {وأنزلنا إليك الذكر ‌لتبين ‌للناس ما نزل إليهم} فإذا أنزل الله تعالى نسخ ما في القرآن بحكم آخر بوحي غير متلو في القرآن صار الحكم الثاني مما نزل إلى الناس، ويلزم النبي صلى الله عليه وسلم بيانه للناس بحكم هذه الآية فإنه ألزمه بيان ما نزل إلى الناس من الأحكام وصار قوله: {وأنزلنا إليك الذكر} في معنى إنا أرسلنا إلى الناس وجعلناك رسولًا بما أنزلنا إليك الذكر ‌لتبين ‌للناس ما نزل إليهم من الأحكام

مفہوم: “نسخ بذریعہ سنت کے جوازکی دلیل یہ آیت ہے کہ “ہم نے آپ کی جانب یہ ذکر نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ چیز بیان کردیں جو ان کی جانب نازل کی گئی”۔ جب اللہ تعالی غیر متلو وحی یعنی سنت کے ذریعے قرآن میں مذکور حکم کو منسوخ فرماتا ہے تو یہ دوسرا حکم “جو لوگوں کی جانب نازل کیا گیا ” کے حکم میں شامل ہوجاتا ہے۔ اور اس آیت کی رو سے آپﷺ پر لوگوں کے لئے اس دوسرے حکم کو بیان کرنا لازم تھا کیونکہ اللہ نے آپﷺ پر لوگوں کے لئے ان احکام کے بیان کو لازم قرار دیا ہے جو آپ پر نازل ہوں۔ پس اللہ کا قول “ہم نے آپ پر ذکر نازل کیا” کا مفہوم یہ ہے کہ ہم نے آپ کولوگوں کی طرف مبعوث کیا اور آپ کو اس چیز کو پہنچانے والا بنایا جو آپ کی جانب نازل ہو تاکہ آپ لوگوں کے لئے ان احکام کو بیان کردیں جو ان کے حق میں مقرر کئے گئے۔”

غور کیجئے کہ امام دبوسی کس صراحت کے ساتھ نسخ بذریعہ سنت کے لئے اس آیت کا لارہے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ علامہ زمحشری معتزلی تھے تب بھی بات نہیں بنتی کیونکہ معتزلہ کے نزدیک بھی یہ امور تبیین میں شامل تھے۔ اس کے لئے علامہ الحسین البصری (م 436 ھ) کی کتاب “المعتمد فی اصول الفقہ” ملاحظہ کی جاسکتی ہے جہاں انہوں نے عین تخصیص کے اثبات کے لئے سورہ نحل کی متعلقہ آیت کو پیش کیا ہے۔

الغرض خلاصہ یہ کہ تفسیری روایت میں علامہ طبری اور علامہ زمحشری میں سے کسی بھی مفسر نے سورۃ نحل کی متعلقہ آیت پر وہ موقف اختیار نہیں کیا جو غامدی صاحب کا موقف ہے۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…