غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 37)

Published On March 5, 2024
کلامی مواقف کی بے معنی تلفیقات :اصلاحی و ندوی گروپ پر نقد

کلامی مواقف کی بے معنی تلفیقات :اصلاحی و ندوی گروپ پر نقد

ڈاکٹر زاہد مغل متاخرین کے ہاں کلامی مواقف کے مابین تلفیق پیدا کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ماضی کے سب بڑے علما کو اچھی نظر سے دیکھتے اور اپنا مشترکہ ورثہ سمجھتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی ہر اختلافی رائے کی ایسی توجیہ کرلیں جس سے سب کی سب آراء کے بارے میں...

سنت کے تصور پر غامدی صاحب کی پر تکلف دلیل و تاویل پر تبصرہ

سنت کے تصور پر غامدی صاحب کی پر تکلف دلیل و تاویل پر تبصرہ

ڈاکٹر زاہد مغل غامدی صاحب کا کہنا ہے کہ سنت قرآن سے مستقل اعمال ہیں جو آپﷺ نے دین ابراہیمی کی روایت کی اتباع میں جاری فرمائے۔ بغور جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ سنت و غیر سنت کا آخری پیمانہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ جو عمل تواتر سے پہنچا وہ سنت اور دوسرا قرآن کی وہ تبیین...

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 4

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 4

پروفیسر عبدالرحیم قدوائی   ۔(6) غامدی کے ہاں معروف اصول تفسیر اور جمہور کے مسلمہ عقائد سے انحراف عام ہے۔ طرہ یہ کہ اپنی آرا کے لیے وہ کوئی سند یا دلیل نہیں پیش کرتے ، صرف اپنا قول فیصل صادر کر دیتے ہیں۔ ان کی رائے میں سورۃ الاحزاب، آیات ۳۲ تا ۳۵ میں مذکور احکام...

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 4

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 3

پروفیسر عبدالرحیم قدوائی تصنیف کے آغاز میں غامدی کا چند سطری دیباچہ ہے تعلی کے اس بلند و بانگ اعلان کے طور پر: " تراجم کی تاریخ کے لحاظ سے یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے جس میں قرآن کا نظم اس کے ترجمے ہی سے واضح ہو جاتا ہے۔ وہ اولیت کے اس خود ساختہ مقام پر ہے۔ مجھے وہ ساختہ...

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 4

جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 2

پروفیسر عبدالرحیم قدوائی پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل غامدی کی اردو تفسیر البیان ۲۰۱۰ء میں طبع ہوئی، جو ہزاروں مبسوط تفسیری حواشی سے مزین ہے، بد قسمتی سے جن میں سے زیادہ تر مذموم تفسیر بالرائے کے آئینہ دار ہیں۔ اس کا ثبوت رڈ غامدیت پر مشتمل متعدد کتب اور مقالات ہیں۔ میرے...

مولانا واصل واسطی

دوسری بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ  جناب غامدی صاحب  اپنی  باتیں اس طرح پیش کرتے ہیں  جیسے وہ دنیا کے مسلمہ حقائق ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ ،، انسانوں کی عادات کا مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ ان کی بڑی تعداد اس معاملے   یعنی طیبات اور خبائث کے پہچاننے کے معاملے ،، میں بالعموم غلطی نہیں کرتی ،، ۔اب آپ ان کی اس بات کو ذرا عقل کی میزان پر تول لیں کہ مسلمان مثلا کتے کا گوشت نہیں کھاتے ہیں ۔ ان کی تعداد دنیا میں کتنی ہیں ؟ دنیا میں کتے کھانے والے لوگوں کی کتنی تعداد ہے ؟ اگر اس مسئلہ میں صرف چینی قوم کو لیا جائے   تب بھی کہنا پڑے گا  کہ بڑی تعداد کو اس مسئلے میں غلطی بلکہ سخت غلطی لگی ہے ۔پھر مسلمان جو  کتوں کو نہیں کھاتے وہ اپنی فطرت کے مطالعے کی بنیاد پر ایسے نہیں کرتے ہیں جیساکہ جناب غامدی تاثر دینا چاہتے ہیں  بلکہ وہ شرعی علم اوراحکام اور شرعی ماحول کی وجہ سے اس سے دور بھاگتے ہیں ۔ اگر انہیں بغیر شریعت کے علوم کے چھوڑ دیا جاتا   تب آپ کو پتہ چلتا کہ اصل حقیقت کیا ہے اور کتنے لوگ فطرت پر قائم رہتے ہیں ؟ انسان اگر دیگر غیر اسلامی قوموں کے ماکولات کے متعلق صرف کتابوں سے ہی معلومات حاصل کر لے   تب بھی وہ جناب غامدی کی اس بات سے اتفاق نہیں کرسکتا ۔جناب غامدی نے چونکہ ادھر ،، قاعدہ ،، بنایا ہے کہ ،،  حدیث سے قران کی تحدید وتخصیص نہیں ہو سکتی ،، تو اب جہاں ان پراس باب میں قوی اشکالات وارد ہوتے ہیں اور ان کے جوابات وہ نہیں دے پاتے تو وہاں وہ نئی نئی باتیں بنانے لگ جاتے ہیں  جیسے یہاں اس ،، حدیث ،،  کو جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ،، ذی ناب وذی مخلب ،،  کی حرمت میں وارد ہے اسے جناب نے ،، فطرت کا بیان ،، قرار دیا ہے حالانکہ انبیاء کرام بیانِ فطرت کےلیے نہیں بلکہ بیانِ احکامِ شریعت کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔پھر بیانِ فطرت سے اگر آپ یہ مراد لیتے ہیں کہ نہ اس فعل کے ارتکاب سے گناہ ہوتا ہے اور نہ عدمِ ارتکاب سے گناہ ہوتا ہے ،صرف بدنی نقصان ہوتاہے ۔ تویہ قران کی صریح تحریف ہے ۔ اور اگر گناہ وثواب میں شریعت کے بالکل مطابق ہے   تو پھر فرق کیا رہا ؟،، ایک اور مثال سے اس بات کی مزید وضاحت ہوجائے گی ، قران میں سورتِ النور کی آیت ،، الزانیة والزانی فاجلدوا کل واحد منھما ماة جلدة (النور 2 ) وارد ہے ۔ علماء کرام اس کو غیرشادی  شدہ افراد کے لیے مانتے ہیں ۔ شادی شدہ کےلیے ،، رجم ،، کی سزا تجویزکرتے ہیں   جیساکہ آحادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بیان کیاگیا ہے ۔ اب  یہ لوگ اگر ،، رجم ،، کی آحادیث کو عام علماء کی طرح شادی شدہ زانی کے لیے بطورِ سزا قراردیتے ہیں   تو پھر ان کا مقرر کردہ وہ قانون ٹوٹ جاتا ہے جس کا ابھی ہم نے تذکرہ اوپر کیا ہے ۔جناب غامدی لکھتے ہیں ،، فقہاء کی  یہ رائے ( کہ آیتِ سورتِ نور کنواروں تک خاص ہے ) اگر درست تسلیم کرلی جائے  تو پھر سورتِ نور کی اس آیتِ مذکورہ کی تاویل میں صرف دوباتیں کہی جاسکتی ہیں ۔ ایک یہ کہ ،، الزانیة والزانی ،، سے قران مجید کی مراد صرف کنواری زانیہ اور کنوارا زانی ہیں ۔ قران مجید کے یہ الفاظ شادی شدہ زانیہ اور زانی کو شامل ہی نہیں ہیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کی ،، تبیین ،، فرمائی ہے  اور اس کا وہ مدعا جس پر خودآیت کے الفاظ دلالت کرتے ہیں   اپنے اقوال وافعال سے واضح کیا ہے ۔دوسری یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی شدہ مردوعورت کے جرمِ زنا کو اس آیت کے دائرہِ اطلاق سے خارج قرار دیا ہے ۔ اوراس طرح قران مجید کاوہ مفہوم جو اس کے اپنے الفاظ سے ثابت ہے اسے متغیرکردیا ہے ( برھان ص 54) پھر اس کے بعد جناب غامدی نےان دونوں آراء پر تفصیل سے تنقیدی تحریر لکھی  ہے ۔پہلی رائے کے بارے میں لکھا ہے  کہ قران کے طرز واسالیب میں اس کے لیے کوئی گنجائش موجود ہی نہیں ہے ۔ پھردوسری رائے کےمتعلق لکھاہے کہ فقہاء کی رائے کی بھی کوئی گنجائش یہاں نہیں ہے ۔ بلکہ کسی تیسری رائے کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے  ۔ ہم نے ان کی اس رائے کی وجہ پہلے اوپر بیان کی ہے  کہ فقھاء کی رائے سے ان بے چاروں کا مذکورہ ،، قاعدہ ،، ٹوٹ جاتاہے ۔ان لوگوں نے پھر اس مشکل کا کیا علاج کیا ہے؟ وہ یہ علاج کیا ہے کہ ،، رجم ،، کو انہوں نے آیتِ محاربہ یعنی سورتِ مائدہ کے تحت رکھا ہے   تاکہ نہ قران کی ،، سورتِ نور ،، والی آیت منسوخ ہو اور نہ مخصوص ہو ۔  اگے جناب غامدی نے روایاتِ رجم کے متعلق تفصیل سے بات لکھی ہے ، پھر ،، رجم کا ماخذ ،، ایک عنوان لگایا ہے  اور اس کے تحت لکھتے ہیں کہ” یہ ہیں وہ روایتیں اورمقدمات جن کی بنیاد پر ہمارے فقہاء قران مجید کے حکم میں تغیر کرتے اور زنا کے مجرموں کے لیے ان کے محض شادی شدہ ہونے کی بناپر رجم کی سزاثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، اس سارے مواد پر جو تبصرہ ہم نے کیا ہے اس کی روشنی میں پوری دیانت داری کے ساتھ اس کا جائزہ لیجئے ۔ اس سے زیادہ سے زیادہ کوئی بات اگر معلوم ہوتی ہے تو بس یہ ہے   کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین نے زنا کے بعض مجرموں کو رجم اور جلاوطنی کی سزا بھی دی ہے ، لیکن کس قسم کے مجرموں کےلیے یہ سزادی ہے ؟ اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خلفاء راشدین نے کس طرح کے زانیوں کو یہ سزادی ؟ اس سوال کے جواب میں کوئی حتمی بات ان مقدمات کی رودادوں اوران روایات کی بیاد پر نہیں کہی جا سکتی ( برھان ص 88) جناب غامدی شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ فقہاء کے مسلک کا انھوں نے اس تحریر سے صفایا کیا ہے   مگر سمجھ نہیں سکے کہ اپنا بھی خانہ خراب کیا ہے ۔جب ان روایات اورمقدمات میں سرے سے یہ باتیں مذکور نہیں ہیں کہ کس قسم کے مجرموں کو یہ سزائیں دی گئی ہیں ؟ تو آپ نے کس بنیاد پھر ان سب کو آیتِ محاربہ کے تحت رکھا ہے ؟ کیا انہوں نے اسلامی حکومت سے محاربہ اور اعلانِ جنگ کیا تھا ؟ یاپھرمجرموں نے آپ کے بقول لاء اینڈآرڈر کا مسئلہ اس وقت کی حکومت کے لیے پیدا کیا تھا ؟ کچھ بھی اس حوالے سے موجود نہیں ہے ۔ بالفرض اگر ایک آدمی کے متعلق مان بھی لیں کہ وہ عورتوں کا پیچھا کرتا تھا جیساکہ آپ کے ،، استادامام ،، کاقول ہے   تو اس سے یہ کب معلوم ہوا کہ اس نے ایسی مشکل اس وقت کی حکومت کےلیے  پیداکی تھی کہ جس کو محاربہ کہاجاسکتا ہے ؟ کیا ایسے مسائل پیداکیے بغیر  عورتوں کاپیچھاکرنے والے اس وقت موجود نہیں ہیں ؟ اگر اور یقینا ہیں   تو پھر اس کو ،، محاربہ ،، سے آخر کس طرح تعبیر کیا جاسکتا ہے ؟ پھر ہم جناب غامدی سے کہتے ہیں ،، کہ آپ پہلے یہ مسئلہ عربی لغت اور شرعی نصوص سے ثابت کریں  کہ عادی یا جبری زنا کار کے لیے ،، محاربہ ،، کا لفظ استعمال ہوتا ہے   اور وہ لوگ حقیقتا اس آیت کے مصداق ہیں ؟ حالانکہ سورتِ مائدہ کی آیت 20 سے لیکر آیت 32 تک صرف قتال ومحاربہ ہی کا بیان ہے ۔ درمیان میں ،، زنا ،، کی بات مع الفاظ ،، یحاربون اللہ ورسولہ ،، آخر کس طرح سے آئی ہے ؟ ،،اور جو لوگ فقہاء امت اورمحققین کی اس رائے کی تردید کرنا چاہتے ہیں   ان کے لیے صحیح راستہ یہ ہے کہ وہ ،، یحاربون اللہ رسولہ ،، والے الفاظ قران وسنت اور عربی لغت سے ،، زنا ،، کے لیے مستعمل ثابت کردیں ۔ اس کے بعد انہیں اپنا موقف ثابت کرنے کے لیے اتنے زیادہ سیاہی اوراوراق جمع اور استعمال کرنے کی ضرورت کبھی نہیں پڑے گی ۔ پھر اگر  وہ ایک روایت بھی پیش کریں گے تو ہم ان  کے سامنے سرِتسلیم خم کرنے کےلیے تیار ہونگیں ، ان شاءاللہ ، مگر جب تک وہ ان مقدمات کو ثابت نہیں کریں گے   ان کی تمام تحریریں سب عقلاء کے لیے نقش برآب ثابت ہوجائیں گی

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…