غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 40)

Published On March 5, 2024
حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف یہ بات بہرحال غامدی صاحب کو ہی ثابت کرنی ہے کہ حاسہ باطنی سے مراد کونسی حسیات ہیں اور ان کے لیے "حس" کی اصطلاح کیوں موزوں ہے؟ سر دست یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیوں یہ اصطلاح بہت حوالوں سے غیر موزوں ہے: ۱۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ اصطلاح خلط مبحث پیدا کرتی ہے...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف جاوید صاحب جب وجودی حقائق کی تعریف کرتے ہیں تو یوں کرتے ہیں کہ یہ ایسے حقائق ہیں جن کا انکار ممکن نہیں ہوتا۔ اب چونکہ اس میں بہت بحث تمحیص پڑتی ہے اور بہت سے ایسے حقائق جن کو وجودی حقائق مانا جا رہا تھا اور اب اٗن کا انکار ہوگیا ہے تو وہ اس پر مزید ایک...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف  دوسری قسط میں غامدی صاحب وجودی حقائق کی تعریف یوں کرتے ہیں: "وجودی حقائق اٗن حقائق کو کہتے ہیں کہ آپ چاہیں تو آپ اپنا سر اٗن سے ٹکرا کر اس کو پھوڑ سکتے ہیں اٗن کا انکار نہیں کرسکتے۔" اس سے قبل انہوں نے سوال کے جواب میں ہیوم کی دیکارت پر نقد (وجودی...

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

انسان کا حاسہ باطنی اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

مولانا واصل واسطی

جناب غامدی نے اسی مسئلے پرآگے لکھا ہے کہ بعض روایتوں میں بیان ہوا ہے  کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچلی والے درندوں ، چنگال والے پرندوں ، اورپالتو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایاہے ۔ اوپر کی بحث سے واضح ہے کہ یہ اسی فطرت کا بیان ہے   جس کا علم انسان کے اندر ودیعت کیا گیا ہے ۔ لوگوں کی غلطی یہ ہے کہ انہوں نے اسے بیانِ فطرت کے بجائے بیانِ شریعت سمجھا  درآن حالیکہ شریعت کی ان حرمتوں سے جو قران میں بیان ہوئی ہیں ، اس کاسرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے کہ اس کی بنیاد پرحدیث سے قران کے نسخ یا اس کے مدعا میں تبدیلی کا کوئی مسئلہ پیدا کیا جائے ( میزان ص 37)   اس درج عبارت کے حوالے سے ہم چندباتیں خدمت میں عرض کرتے ہیں (1) پہلی بات یہ ہے کہ   جناب غامدی نے بیانِ فطرت اور بیانِ شریعت کو الگ الگ الگ کیا ہے ۔ پھر اسی عبارت میں دوحدیثیں خود نقل کرکے یہ بتایاہے  کہ ان آحادیث میں درحقیقت بیان فطرت کا ہے۔ لوگوں نے اسے غلطی سے بیانِ شریعت سمجھ لیا ہے ۔بیانِ فطرت کے متعلق جناب غامدی نے بھرپوراور کماحقہ وضاحت نہیں کی ہے ، صرف یہ کہا ہے (1) کہ فطرت سے انسان کو طیبات اورخبائث کا علم اورادراک ہو جاتا ہے  جیساکہ ہم نے قریب ہی اس حوالے سے جناب کی اپنی عبارت پیش کی ہے۔ آگے پھر وہ عبارت عنقریب آجائے گی ۔ مگر سرِدست احبابِ کرام ایک نظر پھراس گذشتہ عبارت پر ڈال لیں (2) اور یہ کہ فطرت سے انسان کو معروف ومنکر کا بھی علم ہوجاتا ہے   جیساکہ جناب کا اگے فرمان ہے کہ ،، پہلی چیز ( یعنی فطرت کے حقائق ) کا تعلق ایمان واخلاق کے بنیادی حقائق سے ہے اور اس کے ایک بڑے حصے کو وہ اپنی اصطلاح میں معروف اورمنکر سے تعبیرکرتاہے ۔ یعنی وہ باتیں جو انسانی فطرت میں خیر کی حیثیت سے پہچانی جاتی ہیں اوروہ جن سے فطرت ابا کرتی ہے   اورانہیں براسمجھتی ہے ۔ قران ان کی کوئی جامع ومانع فہرست پیش نہیں کرتا  بلکہ اس حقیقت کو مان کر کہ اس کے مخاطبین ابتداء سے معروف ومنکر دونوں کو پورے شعور کے ساتھ الگ الگ پہچانتے ہیں ان سے مطالبہ کرتا ہے  کہ وہ معروف کو اپنائیں اور منکر کوچھوڑیں ،، والمؤمنون والمؤمنات بعضھم اولیاء بعض یامرون بالمعروف وینھون عن المنکر ( التوبہ 71) ( ترجمہ) اور مومن مرداورمومن عورتیں ،یہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، یہ باہم دیگر معروف کی نصیحت کرتے ہیں ، اور منکر سے روکتے ہیں ( میزان ص 45) اس طرح کی بعض دیگر چیزوں کو بھی اس فطرت کی طرف جناب نے منسوب کیاہے ۔ اب ان عبارات کے بعد ہمارا بنیادی سوال اس حوالے سے یہ ہے   کہ یہ تو بہت بڑا فرق ہے کہ ایک چیز کو ہم عینِ شریعت سمجھتے ہیں ، ان افعال کے ارتکاب اورکرنے کو حرام و ناجائز جانتے ہیں  مثلا کتے اور بھیڑیئے وغیرہ کو کھانا ہم حرام سمجھتے ہیں  اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچلی والے درندوں کو حرام قرادیا ہے ،، اورآخرت میں اس کے کھانے والے کےلیے عذاب کاتصورکرتے ہیں  بشرطیکہ اسے کوئی عذر نہ ہو یا توبہ نہ کی ہو ۔ مگر دوسرا آدمی اسے بیانِ فطرت سمجھتا ہے نہ اس فعل کے حرمت کا قائل ہے ، اورنہ اس کے مرتکب کو مستحقِ عذاب سمجھتا ہے   تو اگر اس بیانِ فطرت سے یہ مراد ہے جیساکہ ہم سمجھتے ہیں   تو کیا اتنے بڑے فرق کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے سامنے بیان کیا تھا یا نہیں کیا تھا ؟ اگرکیا تھا تو اس کی مستنددلیل چاہئے ۔ اور اگر یہ فرق ان لوگوں کے سامنے بیان نہیں کیا تھا   تو پھر اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات پر بڑے سوالات اٹھتے ہیں (1) پہلا سوال یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دین مکمل لوگوں کونہیں پہنچایا   حالانکہ قران نے تو آپ کو ،، یایھاالرسل بلغ ماانزل الیک من ربک فان لم تفعل فمابلغت رسالتہ ( المائدہ 67) فرمایا ہے ۔اس کے جواب میں کوئی بندہ ہمیں یہ نہیں کہہ سکتا ، کہ بیان فطرت ،، ماانزل الیک من ربک ،، نہیں ہے ۔ وہ اس لیے کہ جناب غامدی خود لکھتے ہیں کہ ،، یہ دین کی تاریخ ہے  چنانچہ قران کی دعوت اس کے پیشِ نظر جن مقدمات سے شروع ہوتی ہے   وہ یہ ہیں (1) فطرت کے حقائق (2) دین ابراہیمی کی سنت (3) نبیوں کے صحائف ( میزان ص 45) تو جب تک اس بات کو باسندِ صحیح ثابت نہیں کیا جاتا  تو اس قاعدہ کی پرِکاہ کے برابر بھی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ اوراگر ،، بیانِ فطرت ،، کا مطلب آپ کے نزدیک یہ ہے کہ آپ لوگ بھی ان احکام کو مسلمانوں پرلازم الاتباع اور محرّم العصیان سمجھتے ہیں   جیسا کہ ہم جانتے ہیں  اور آخرت میں اس کے فاعل وتارک کو مستحق الثواب والعقاب گردانتے ہیں ۔صرف اتنا فرق کرتے ہیں کہ اس علم کو ماخوذ ازوحی نہیں جانتے بلکہ ماخوذ از فطرت جانتے ہیں تو پھر بھی ہمارا سوال یہ ہے کہ آپ کے نزدیک پھراس علم کے اخذ کردن ودانستن کے بعد اس کے اتباع واطاعت کرنے میں عام انسان اور نبی علیہ السلام دونوں برابر ہیں  یا ان میں فرق موجود ہے ؟ اگر دونوں ایک جیسے ہیں تو پھر یہ ہمارے نزدیک صریح ضلالت ہے ۔ اور اگر فرق موجود ہے   تو وہ صرف اخذکردن ودانستن میں ہے یا پھراتباع واطاعت میں بھی ہے ؟ اگر صرف پہلی چیز میں ہے تو پھر یہ بھی ہمارے نزدیک صریح ضلالت ہے۔ اوراگر وہ فرق اتباع اور اطاعت میں بھی ہے  تو پھر وہ معروف فرق کی طرح ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان اقوال میں بھی لازم الاتباع ہے مگر غیر لوگ لازم الاتباع نہیں ہیں  یا کوئی اور فرق ہے ؟اگر پہلی بات ہے تو پھر آپ کے اس قاعدے کا کیا فائدہ ہوا جب کہ اس سے کچھ فرق اس مسئلہ پر نہیں پڑا ۔ اوراگر دوسرا کوئی فرق ہے تو اس کی توضیح کرلیں  تاکہ ہم اس کا جائز لے سکیں (2) دوسرا سوال یہ ہے  کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب ایک حکم دیتے  ہیں   تو ان کا اتباع اس صورت میں لازم نہیں آتا ۔جب وہ یاتو زلت اورلغزش ہو   اللہ تعالی نے اس فعل پرگرفت کی ہو یاانھوں نے خود اس سے براءت کااظہار کیا ہو ، یا پھران کی ذات کی حد تک کسی دلیل سے مخصوص ہو   اور یاپھر وہ عادی فعل ہو ،شرع سے اس کا تعلق نہ ہو جیسا کہ کھجور کے پیوند اورتلقیح کرنے کا مسئلہ تھا ۔مگر اس کے لیے بھی دلیل کی ضرورت ہوگی ورنہ عام حالت میں ان کے تمام افعال لازم الاتباع ہوتے ہیں ۔اب جن چیزوں کو آپ بیان فطرت قرار دیتے ہیں   وہ ان تین مذکورہ صورتوں میں تو بہرحال داخل نہیں ہیں   جیساکہ صراحتا آپ کے بیان سے معلوم ہوتا ہے ۔توآخر پھر کس بنا پر آپ اس حکم کو لازم الاتباع نہیں مانتے جیسا کہ آپ کے ظاہر کلام سے ہویدا ہے ؟ ہاں اگر یہ کہتے ہیں کہ ہمارے نزدیک نہ تو یہ سنتِ ابراہیمی میں داخل ہیں اور نہ ہی  قران مجید کی تبین ہیں  بلکہ قران پرزائدہیں اوراخبارِآحاد ہیں  اس لیے ہم انہیں نہیں مانتے ۔تو پھر ہم عرض کرتے ہیں کہ آپ بے شک نہ مانیں مگر اپنا مسلک تو صاف صاف بیان کردیجئے ناں ۔لوگوں کو پریشانیوں میں مبتلا کرنا کوئی دین کی خدمت تو نہیں ہے   البتہ التباس سے اپنے دل کو بہرحال کچھ دیر کےلیے تسکین مل جاتی ہے۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…