ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 6)
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا ”قرآن مجید تاریخ ہے“۔ اب محترم غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ بخاری شریف تاریخ کی کتاب ہے۔ دیانتداری سے دیکھا جائے تو محترم غامدی صاحب قرآن مجید کو بھی تاریخ (سرگزشت انذار) ہی...
ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار
محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر دو چہرے رکھے ہوئے ہیں. ایک انہیں دکھانے کے لئے جو آپ کو منکر حدیث کہتے ہیں اور یہ چہرہ دکھا کر انکار حدیث کے الزام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میزان میں بارہ سو روایتیں ہیں وغیرہ...
( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...
(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...
مولانا واصل واسطی
ہم اس وقت ،، حدیث وسنت ،، کے موضوع سے ایک اور بحث کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ کیونکہ جناب غامدی نے ،، حدیث اور سنت ،، نے مبحث کو مختلف مقامات میں پھیلا رکھاہے۔درمیان میں دیگر مباحث چھیڑ دیئے ہیں ، ہم بھی انہیں کے مطابق چلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جاوید غامدی نے قرآن کی فضیلت اورحیثیت پر بحث کرتے ہوئے لکھاہے کہ قران کی صفات میں ،، میزان اور فرقان ،، بھی آیا ہے لہذا اس کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ کسی وحیِ خفی یا جلی سے اس کی تخصیص وتحدید نہیں ہو سکتی ۔بلکہ قرآن کا لانے والا نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس میں کسی طرح کی تحدید وتخصیص کا حق نہیں رکھتا۔پھر چند کمزور مسائل اس مورد کے لیکر جن سے جناب کے اس دعوی پر زد پڑتی تھی ، ان کی توجیہ کی ہےتاکہ اپنے لوگوں کو یہ سمجھا سکیں کہ ان مسائل سے ان کے مکتب کے اس قاعدہ پر کوئی حرف نہیں آتا ۔ان کا کہنا ہے کہ یہ الجھاؤ محض لوگوں کے قلتِ تدبر نے پیدا کیا ہے ۔ میں نے ان صاحب کو تحریر میں ہمیشہ دیکھا ہے کہ وہ مشکل مسائل سے جان چھڑانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ۔اور کمزور مقامات پر حملہ آورہوتے ہیں ۔ پھر ان کولکھنے کے بعد غرّاتے ہیں جیسے انھوں نے مونٹ ایورسٹ سرکیا ہو ۔ اب آپ ان کی عبارت کو ترتیب وار ملاحظہ کرلیں پھر اس کا تجزیہ کرکے دیکھ لیں تاکہ آپ پر ان کے دعاوی کی حقیقت روشن ہو ۔ اس بحث سے پہلے جناب غامدی کے چند اور شہ پارے اور لطیفے دیکھ لیں ۔وہ ایک جگہ عرب کی جاہلی کلام کے متعلق لکھتے ہیں ،، اس کے بعد اس زبان کا سب سے بڑاماخذ کلامِ عرب ہے ، یہ امرؤالقیس ، زہیر ، عمروبن کلثوم ، لبید ، نابغہ ، طرفہ ، عنترہ ، اعشی ، اور حارث بن حلزہ ، جیسے شاعروں اور قس بن ساعدہ جیسے خطیوں کا کلام ہے ، اہلِ علم جانتے ہیں کہ اس کا بڑاحصہ شعرا کے دواوین اور ، اصمعیات ، مفضلیات ، حماسہ ، سبع معلقات ، اور جاحظ ومبرد اور اس طرح کے دوسرے اہلِ ادب کی کتابوں میں جمع ہے ۔ اس زمانے میں شعرائے جاہلیت کے ایسے بہت سے دواوین بھی شائع ہوئے ہیں جو اس سے پہلے ناپید تھے ۔اس میں شبہ نہیں کہ عربی زبان کے بیش تر لغات اہلِ زبان کے اجماع وتواتر سے نقل ہوئے ہیں ۔ اور ان کا ایک بڑاذخیرہ لغت کی امھات ، التھذیب ، المحکم ، الصحاح ، الجمھرہ ، النھایہ ، وغیرہ میں محفوظ ہے ( میزان 18) یہ ہے ان صاحب کے دلائل کی کل کائنات ۔ سوال یہ ہے کہ کیا آپ کے ان 11 کتابوں کی ذکر سے عربی کے جاہلی شعرا کا کلام متواتر ہوگیا ہے ؟یہ کون مان لے گا ؟ جہاں جناب کا کام نہیں بن رہا وہاں وہ اجماع اور تواتر کا دعوی اپنالیتے ہیں ۔کہ ان جاہلی عرب شعرا کا کلام لوگوں کے تواتر اوراجماع سے منقول ہے۔ کیا یہ واقعی تواتر واجماع سے منقول ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو بسم اللہ کرکے اس کے ثابت کرنے کے لیے دلائل فراہم کردیجئے تاکہ ہم ان کا جائزہ لے سکیں کہ واقعی جناب غامدی نے بہت بڑامعرکہ سرکر لیا ہے ۔اب اگر کوئی شخص اسی طرح قراآت کے 11 یا 12کتابوں کے نام نہیں بلکہ 20 ، 30 کتابوں کے نام ذکر کردے جبکہ ان کے اسناد بھی ساتھ موجود ہوں اور پھران بے شمار مفسرین کی تفاسیر کا حوالہ دیدےجنھوں نے مختلف قراءتوں کو نقل کیا ہے ، اور ان پر طویل بحثیں کی ہیں ۔تو کیا جناب غامدی اور ان کے مقلدین ان قراآت کو متواتر تسلیم کرلیں گے ؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو بسم اللہ فبھاونعمت ۔ اور اگر جواب نہیں میں ہے تو آپ ہمیں ان 11 کتابوں سے کلامِ جاہلی شعرا کو کس طرح متواتر منوانے پرتلے ہوئے ہیں ؟ بلکہ اس طرح کی چند کتابوں میں وارد ہونے سے تو بہت ساری ان آحادیث کو بھی ،، اجماع وتواتر ،، سے ثابت کیاجاسکتاہے جن کے جناب غامدی اور ان کےمقلدین منکر ہیں ۔توکیا وہ ان آحادیث کو بھی متواتر مان لیں گے ؟ ان آحادیث کا کلامِ جاہلی سے زیادہ کتابوں اور شروح میں ثابت کرنا ہمارے ذمے ہے۔ بعض لوگ شاید اس بحث سے بور ہوگئے ہونگے کہ اس بحث کا انکارِحدیث سے آخر کیا تعلق ہے ؟ تو ہم عرض کرتے ہیں کہ فی الحقیقت یہاں ایک مخفی اور بڑااعتراض جناب غامدی اور اس کے مکتب پر وارد ہے ۔جس سے وہ اس دعوی بلادلیل کے ذریعے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ کہ جناب غامدی بلکہ ان کے اساتذہ بھی عربِ شعرائے جاہلی کے ایک آدھ شعر کو پیش کرکے پھر قرانی آیت کی اپنی منشاومرضی کے مطابق تفسیر وتاویل کرتے ہیں ۔تو اس حوالے سے اہلِ علم جانتے ہیں کہ وہ ان اشعار سےآیاتِ قرانیہ کے مفہوم کی تحدید بھی کرتے ہیں اور تخصیص بھی ۔ حالانکہ یہ کلامِ جاہلی بھی تو اخبارِ آحاد ہیں ؟ پھر ان میں مختلف روایتیں ہیں ؟ پھر مختلف کتابوں میں ان کی نسبتیں الگ الگ شعرا کی طرف ہیں ؟ تو جب آپ لوگ ان سے تحدید وتخصیصِ مفہومِ آیاتِ قرانی میں استدلال کرتے ہیں تو پھر آحادیث سے آپ ان آیات کی تحدید وتخصیص کے قائل کیوں نہیں ہیں ؟ کیا عرب کے جاہلی شعرا کا کلام ان آحادیث سے بڑادرجہ رکھتاہے ؟ اس کی ایک مثال دیکھ لیں ۔جناب غامدی میراث کی بحث میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ ،، ،اخوة ، کا لفظ اس آیت میں ، ہمارے نزدیک محض وجود پر دلالت کرتاہے ، اس سے مقصود صرف یہ بتانا ہے کہ بھائی بہنوں کی موجودگی میں ، عام اس سے کہ وہ ایک ہو یادو یا دو سے زیادہ ہوں ، والدین کاحصہ اپنی اصل کی طرف لوٹ جائے گا ۔اس طرح کے اسلوب میں جمع بیانِ عدد کے لیے نہیں ، محض بیان ِوجود کےلیے آتی ہے ۔ ایک حماسی کا شعر ہے
إيّاك والأمرالذی إن توسعت
مواردہ ضاقت علیک المصادر
اس معاملے سے بچو جس میں داخل ہونے کے راستے خواہ کشادہ ہوں لیکن تمہارے لئے نکلنے کی راہیں تنگ ہوں
شاعر نے یہاں موارد اور مصادر کے الفاظ جمع استعمال کیے ہیں ، بڑا ستم کرے گا وہ شخص جو اس کا مفہوم یہ بیان کرے کہ اس شعر میں ایک ایسے معاملے سے بچنے کے لیے کہاگیاہے جس کے موارد اور مصادر بہرحال تین یاتین سے زیادہ ہوں ( میزان ص 521) آپ نے دیکھا کہ کس طرح جناب نے اپنے مدعی کو ثابت کرنے کےلیے ایک ہی شعر سے آیت کے مفہوم کوتبدیل کردیاہے ؟ حالانکہ ،، موارد یا مداخل ،، کے کثرت تسلیم کرنے سے یہاں کوئی قیامت نہیں آجاتی ، البتہ ،، مصادر ،، کو جمع کرنے سے شعر کا مفہوم بگڑ جاتا ہے ۔ احباب جانتے ہیں کہ یہاں ،، مصادر ،، پر ،، ال ،، جنسی داخل ہے جو جب جمع پر داخل ہو تو جمعیت کو وہ باطل قرار دیتا ہے لہذا یہاں سرے سے وہ بات بنتی نہیں ہے جو جناب غامدی اپنی تحقیق سے برآمد کرنا چاہتے ہیں ۔ہمارامقصود ادھر صرف یہ بات دکھانی تھی کہ اصل مسئلہ ان صاحب کوکونسا درپیش ہے ؟ اورکس وجہ سے انہوں نےعرب کے جاہلی شعرا کے کلام کے تواتر کا دعوی کردیاہے ؟ حالانکہ اگروہ بات کو سمجھنے کی کوشش کرلیتے توان کے لیے اپنے اس قاعدے کا جواب سمجھنا مشکل نہ تھا ۔جناب غامدی نے اگے لکھاہے کہ “قران قطعی ہے اورحدیث ظنی ہے ، اس لیے اخبارِآحاد سے اس کی تحدید وتخصیص نہیں ہوسکتی ۔”( میزان ص 32) تقریبا یہی بات جناب غامدی کے استاد نے بھی کہی ہے کہ ،، قران کے کسی حکم کو قرآن کے سوا کوئی دوسری چیز منسوخ نہیں کرسکتی بعض فقہاء نے حدیث کو بھی قرآن کے لیے ناسخ ماناہے ، لیکن ہمارے نزدیک یہ مسلک صحیح نہیں ہے ( تدبرِ قران ج1 ص315) ہم یہاں مختصر سی بات کرتے ہیں تفصیل آگے آجائے گی ان شاء اللہ ۔جناب غامدی فخررازی کی تردید میں کہتے ہیں کہ ،، لفظ کی دلالت اپنے معنی پر قطعی ہے اور رازی کا اشکال بقولِ شاہ اسماعیل شھید ،، تہ برتہ جھالت کا کرشمہ ہے ،، ہم عرض کرتے ہیں کہ جب ،، لفظ کی دلالت اپنے معنی پر قطعی ہے ،، تو پھر صرف قرینہِ حالیہ یامقالیہ کی بنیاد پر اپنے قطعی معنی سے مجازی معنی میں کیسے منصرف ہو جاتاہے ؟ اگر لفظ اپنے قطعی معنی سے مجازی معنی میں محض ایک قرینے کی بنیاد پر لوٹ کر جاسکتا ہے توپھر آحادیث کی بنیادپروہ آیت کیوں تبدیلی یاتخصیص وتحدید قبول نہیں کرسکتی ؟ یاتولفظ کی دلالت آپ کے نزدیک معنی پر قطعی ہے ؟ تب یہ مجاز کی طرف لفظ کے عود کرجانے کا قاعدہ بھی محلِ نظر ہوجائے گا۔اور یا پھر لفظ کی دلالت معنی پرآپ کے نزدیک ظنی ہے؟تب تحدید وتخصیص کی نفی کرنے والا قاعدہ ہی اڑ جائے گا
فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں میں ھے دل یاشکم
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے
ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس...
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ...