غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 88)

Published On August 5, 2024
نظریات جاوید احمد غامدی

نظریات جاوید احمد غامدی

سوال دین اسلام کامل و مکمل دین اور ربانی ضابطۂ حیات ہے، جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ بزرگ و برتر نے اپنے ذمہ لی ہے، اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار میں بہت سے فتنوں نے جنم لیا اور اسلامی عمارت کو ڈھانے کی بھر پور کوشش کی، لیکن اللہ تعالیٰ نے علمائے امت کے ہاتھوں ان...

من سب نبیا فاقتلوہ

من سب نبیا فاقتلوہ

سوال : حدیث "من سب نبیا فاقتلوہ" کی تحقیق مطلوب ہے، آیا یہ حدیث صحیح اور قابل اعتبار ہے یا کہ نہیں؟غامدی چینل والے اس کو ناقابل اعتبار قرار دےرہے ہیں۔اس کا کیا جواب ہے؟ جواب اگرچہ بظاہربعض تجدد پسند لوگ حدیث کی قبولیت کے لیے قرآنی موافقت کو شرط قرار دیتے ہیں اور اسناد...

جاوید احمد غامدی کے نظریات

جاوید احمد غامدی کے نظریات

سوال : جاوید احمد غامدی کے نظریات کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں،  کہاں تک ان کا اعتبار کرنا درست ہے؟ جواب جاوید احمد غامدی کے بہت سے نظریات قرآن و حدیث کے صریح نصوص کے خلاف اور اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی و اتفاقی عقائد سے متصادم ہیں،  جن میں سے چند درج ذیل ہیں الف۔ ...

بیس رکعت تراویح اور غامدی صاحب کا موقف

بیس رکعت تراویح اور غامدی صاحب کا موقف

سوال : جاوید احمد غامدی کے نزدیک تراویح کی نماز سرے سے ہے ہی نہیں, برائے کرم مفصل جواب عنایت فرمائیں؟ جواب بیس رکعت تراویح ادا کرنا سنتِ مؤکدہ ہے اور یہی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا، البتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین روز تراویح کی باقاعدہ...

حضرت عیسیٰ علیہ السلام  کی قبر

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر

مولانا عند الحمید تونسوی     اہلِ اسلام کا متفقہ عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام  کو اﷲ تعالیٰ نے اپنی قدرتِ کاملہ سے بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور انہیں سولی پر نہیں چڑھایا گیا، بلکہ زندہ ہی آسمانوں پر اُٹھالیا گیا، قیامت کے قریب وہ آسمان سے زمین پر نازل ہوں...

اسلام اور ریاست

اسلام اور ریاست

مفتی تقی عثمانی صاحب   بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی نبیہ الکریم وعلی آلہٖ وأصحابہٖ أجمعین وعلٰی کل من تبعہم بإحسان إلٰی یوم الدین أمابعد غیر منقسم ہندوستان میں قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کی جو تحریک چلی، اس کی...

مولانا واصل واسطی

پانچویں بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ جناب نے جوکچھ اوپر مبحوث فیہ عبارت میں لکھا ہے اس کاخلاصہ یہ ہے کہ   ہم اس  فہرستِ سنت میں سے جس کا ذکر قران مجید میں آیا ہے ، اس کے مفہوم کاتعین ان روایات ہی کی روشنی میں کرتے ہیں ۔محض قران مجید پراکتفاء نہیں کرتے جیسا کہ بعض بزعمِ خودمفکرینِ قران نے کیاہے ۔  مگرہم کہتےہیں کہ اگرایساواقعی ہوتاتوپھرہم لوگ بقولِ غالب

 کیا خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

لیکن جناب غامدی نے جگہ جگہ اس اصول کاستیاناس کیا ہوا ہے ۔ اس کی ایک مثال پیشِ خدمت ہے ۔ سب احباب کو معلوم ہے کہ جناب غامدی سنت کے نقل میں تواتر واجماع کا ہی زیادہ پروپیگنڈا کرتے ہیں ۔ اسی چیز کی بنیاد بنا پر وہ بہت سارے شرعی احکام کی تردید بھی کرتے رہتے ہیں ۔ اب ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ دورصحابہِ کرام وتابعین میں کسی معتبر شخص کے متعلق یہ بتائیں  کہ ان کامذہب یہ تھا کہ کسی شخص کا بیوی کے ساتھ روزے کے دوران میں جماع کرنے سے بھی اس پرکفارہ لازم نہیں آتا ہے ؟  اس بات میں تو اختلاف موجود ہے کہ روزے کے دوران کھانے اورپینے سے کفارہ لازم آتا ہے یانہیں ؟ کچھ آئمہِ کرام اس کے لزوم کے قائل ہیں  اور کچھ  اس کے قائل نہیں ہیں ۔ مگر جماع کے متعلق توکفارے پر اجماع ہے ۔ کوئی آدمی خواہ مخواہ مجتہد بنناچاہتا ہو   تو وہ یہ کہے کہ چونکہ سیدناسلمہ بن صخر بیاضی والی حدیث میں آیا ہے کہ جب اسے کفارہ کی استطاعت نہیں تھی ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے معاف کردیا تھا   لہذااب بھی اس عذر کی بناپرکسی مجبور کو معاف کیاجاسکتا ہے ۔ اگر یہ بات کوئی کرے تواس میں کوئی قباحت موجود نہیں ہے  مگر کفارہ دینے کے متعلق صرف” بہتر ہے ”  لکھنا سراسر بے خبری یا خود پرستی ہے ۔ دیکھئے احناف کے مشہور محقق کاسانی افطاربالجماع کے متعلق لکھتے ہیں کہ “ولاخلاف فی وجوب الکفارة علی الرجل بالجماع والاصل فیہ حدیث الاعرابی وہو ماروی ان اعرابیا جاء الی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقال یارسول اللہ ہلکت واہلکت فقال ماذا صنعت ؟ قال واقعت امرءتی فی نہارِرمضان متعمدا وانا صائم فقال اعتق رقبة ” ( البدائع والصنائع ج 2 ص 253)  اس عبارت میں سب احباب دیکھ سکتے ہیں کہ کاسانی ” لاخلاف فی وجوب الکفارة ”  کے الفاظ لکھتے ہیں ۔ یعنی جوآدمی رمضان میں روزے کے دوران بیوی سے جماع کرتا ہے   تو اس پرکفارہ کے واجب ہونے میں کوئی اختلاف موجود نہیں ہے ۔ ممکن ہےکوئی محقق صاحب ان بعض آثارِصحابہ وتابعین سے جناب کے موقف کے لیے استدلال کریں  جو امام بخاری نے االجامع الصحیح میں نقل کیے ہیں ۔ مگر اس کے متعلق عرض یہ ہے  کہ ان آثار میں جماع کا لفظ موجود نہیں ہے فقط افطار کی بات ہے ۔ جس سے ظاہر ہے کہ اکل وشرب سے افطار ان کا مقصود تھا ۔ دوسری بات یہ ہے کہ بالفرض اگر زور زبردستی وہ لوگ افطار بالجماع کا مفہوم ان آثار سے کشید کریں تو پھر ہم کہیں گے کہ یہ آثار محض  قضاء سے متعلق ہیں اس لیے کہ اس کے قضاء میں اختلاف موجود ہے ۔ کفارہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ حافظ الدنیا لکھتے ہیں “والذی یظہرلی ان البخاری اشاربالاثارالتی ذکرہا الی ان ایجاب القضاء مختلف فیہ بین السلف وان الفطر بالجماع لابد فیہ من الکفارة ۔ واشار بحدیث ابی ہریرة الی انہ لایصح لکونہ لم یجزم بہ عنہ وعلی تقدیر صحتہ فظاہرہ یقوی قول من ذہب الی عدمِ القضاء فی الفطر بالاکل بل یبقی ذالک فی ذمتہ زیادة فی عقوبتہ لان مشروعیةالقضاء تقتضی رفع الاثم لکن لایلزم من عدم القضاء عدم الکفارة فیما ورد فیہ الامروہوالجماع”( فتح الباری ج4 ص 202 ۔203) یہ توایک شبہے کاازالہ تھا جوہو گیا الحمدللہ ۔ اب جناب غامدی کی تحقیق اورمذہب دیکھ لیں  ۔لکھتے ہیں” جان بوجھ کرروزہ توڑ لینا ایک بڑاگناہ ہے ۔ اس طرح کی کوئی چیز آدمی سے سرزد ہوجائے تو بہتر ہے کہ وہ اس کا کفارہ اداکرے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے ایک شخص کووہی کفارہ بتایا جوقران مجید نے ظہار کےلیے مقرر کیاہے تاہم روایت سے واضح ہے کہ جب اس نے معذوری ظاہر کی تو آپ نے اس پراصرارنہیں فرمایا ” ( میزان ص 368) اس عبارت میں دو باتیں جناب نے کی ہے (1) ایک بات یہ ہے کہ پہلے تو جناب نے لکھا ہے کہ کفارہ اداکرنا “بہتر ہے ” یعنی واجب نہیں ہے مستحب ہے ۔ (2) اور دوسری بات یہ ہے کہ آخر میں لکھا ہے” جب اس شخص نے معذوری ظاہر کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پراصرار نہیں کیا “۔ اس بات سے غالبا جناب کفارے کاعدمِ وجوب ثابت کرناچاہتے ہیں ۔ اگرایساہے تو پھر یہ دلیل علم کی نہیں بلکہ جہالت کی دلیل ہے ۔ کیونکہ معذوری میں کسی حکم کے ترک کرنے سے اگر اس کاعدمِ وجوب لازم آتاہے   تو پھر جناب غامدی کو یہ فتوی دینا چاہئے کہ ساری عورتوں اور مریضوں اورمسافروں پر نمازاور روزہ واجب نہیں ہے کیونکہ ان کے اعذار ہوتے ہیں ۔ اس سے جناب کی شہرت بھی ہوجائے گی ۔ اور تہذیب کے فرزندوں کو سہولت بھی مل جائے گی  جو بقولِ نادرعقیل انصاری جناب غامدی کا مقصودِ اولین ہے ۔پانچویں بات تو یہ تھی کہ بعض افراد اس اصول سے باہرہوگئے ہیں   یعنی یہ اصول اپنے افراد کےلیے جامع نہیں ہے ۔چھٹی بات اس مورد میں دیکھ لیں کہ یہ اصول مانع عن دخول الغیر نہیں ہے ۔ جو بات اس قانون کے مطابق ثابت نہیں ہے   ان کو بھی جناب نے اس میں شامل کیاہے ۔یہاں ہم اس بات کی تحقیق نہیں کرتے کہ کونسا مذہب ادلہ کی بنیاد پر راجح ہے اورکونسا مذہب مرجوح ہے ؟ اوروجوہ ترجیح کیاہیں ؟ ہمارامقصود صرف یہ ہے کہ جناب کا کہنا ہے کہ ہم ان الفاظ کا تعین بھی روایات کی مدد سے ہی کرتے ہیں جو اس ” سنت ” کے متعلق قران میں وارد ہوتے ہیں ۔ اس بات کی فقط ایک مثال سماعت فرمالیں ۔ اس عبارت کا حاصل یہ ہوا کہ ایک ” سنت ۔” مثلا زکات کن کن اشیاء میں واجب اورلازم ہوگی؟ اس بات کا تعین یہ لوگ قران سے نہیں کریں گے   بلکہ اس سنت سے کریں گے جوبالتواتر والاجماع منقول ہے ۔  اب جب ان لوگوں کا مذہب یہ ہے کہ   سنتِ متواتر   سے  یہ ان کا تعین کریں گے   تو یہ لوگ محنت کرکے ذرا ہمارے سامنے وہ روایات نکال کر پیش کریں   جو اموالِ تجارت ، یا لعل وجواہر ، یاکرائیے والی اشیاء کے متعلق وارد ہیں ؟ ہزار محنت وجتن سے بھی آپ اسے دورِصحابہِ کرام میں ثابت نہیں کرسکتے ۔ پھر آپ کے اس اصول کا کیا معنی ہوا کہ اس کا تعین بھی سنتِ متواتر ہی کے ذریعے کرتے ہیں؟   کیادورصحابہ کوچھوڑ کرکوئی   سنت   بھی ہوسکتی ہے ۔متواتر کو تو  چھوڑیئے؟ اگر آپ اس اصول کی پاسداری کرتے تو پھر آپ کو چاہئے تھا کہ دورصحابہ میں جن چیزوں کے ہوتے ہوئے بھی ان پر زکات کے حکم کو لاگو نہیں کیا گیا مثلا کرایہ کے مکان وغیرہ اور تجارت کے سامان ودیگراشیاء جواس دور میں بتصریحِ تاریخ موجود تھے   مگران پر زکات کی بات کہیں بھی موجود نہیں ہے ۔ تو اب آپ لوگوں کو اس اصول کے مقتضی کے مطابق ان سے ہاتھ اٹھالیناچاہئے تھا ۔ مگر آپ ادھر  اموال کے لفظ کی عمومیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ اپنے اصول کی بالکل پروا نہیں کرتے ۔ جناب غامدی لکھتے ہیں کہ” زکات کاقانون مسلمانوں کے اجماع اور تواترِ عملی  سے ہم تک پہنچا ہے ۔ اس کے سمجھنے میں فقہاء کے اختلافات سے قطع نظر کرکے اگر شریعت میں اس کی اصل کے لحاظ سے دیکھاجائے توہم اسے اس طرح بیان کرسکتے ہیں ۔(1) پیداوار ۔تجارت۔ کاروبار کے ذرائع ۔ ذاتی استعمال کی چیزوں اورحدِنصاب سے کم سرمائے کے سوا کوئی چیز بھی زکات سے مستثنی نہیں ہے” ( میزان ص 348)   ‌ ۔ یہاں یہ بتانا ضروری تھا اور  اس بات کے دلائل ضروری تھے کہ جن چیزوں میں آپ زکات کے قائل ہیں ان کو صحابہ وغیرہ سے نقل کرتے ۔مگر جناب نے موردِبحث سے حیدہ کرکے زکات کے اصل پربات شروع کی ہے ۔  ہماری اس مذکورہ اوپر کی بات کو کوئی شخص فقہاء کے اختلافی مسائل میں نہیں ڈال سکتا ۔  کیونکہ ہم کسی فقیہ کی بات نہیں کررہے ہیں ۔ ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ جب زکات سے کوئی بھی مال مستثنی نہیں ہے  سوائے ذاتی استعمال کی اشیاء اورنصاب سے کم مال کے ۔ تو ہم پوچھتے ہیں کہ صحابہ کرام اس فلسفہ کے قائل تھے کہ زکات سے کوئی مال مستثنی نہیں ہے یانہیں تھے ؟ اگر قائل تھے توانہوں نے اس پر عمل کیاتھا یا نہیں کیاتھا ؟ اوراگر عمل کیا تھا تو آپ تجارتی اشیاء ۔ لعل وجواہروغیرہ ۔ اورکرائے کی چیزوں کے متعلق  ان سے منقول روایات پیش کریں ۔ اگر وہ اس بات کے سرے سے قائل نہیں تھے  تو  بات ختم ہوگئی ۔ اوراگر اس کے قائل  تھے مگر اس پر عمل نہیں کیا تھا تو حکومتِ وقت نے اس کے خلاف جنگ کیوں نہیں کی ؟ اور اگر عمل کیا تھا مگر وہ روایتیں منقول نہیں ہوئی  یاہم تک نہیں پہنچی ہیں   تو اس بات کے صرف منکرینِ حدیث ہی قائل ہوسکتے ہیں ۔ ہم جیسے لوگ اس کے قائل نہیں ہوسکتے ۔ لہذا آپ کو یا تواس بات کی دلیل دینی ہوگی   یا پھریہ بات چھوڑنی ہوگی کہ سب تواتر واجماع سے منقول ہے   اس لیے کہ یہ بات خلافِ واقع ہے ۔ اوردین کے مدعی خلافِ واقع باتوں سے ہمیشہ پرہیز کرتے ہیں  ۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…