ڈاکٹر زاہد مغل متاخرین کے ہاں کلامی مواقف کے مابین تلفیق پیدا کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ماضی کے سب بڑے علما کو اچھی نظر سے دیکھتے اور اپنا مشترکہ ورثہ سمجھتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی ہر اختلافی رائے کی ایسی توجیہ کرلیں جس سے سب کی سب آراء کے بارے میں...
ڈاکٹر زاہد مغل غامدی صاحب کا کہنا ہے کہ سنت قرآن سے مستقل اعمال ہیں جو آپﷺ نے دین ابراہیمی کی روایت کی اتباع میں جاری فرمائے۔ بغور جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ سنت و غیر سنت کا آخری پیمانہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ جو عمل تواتر سے پہنچا وہ سنت اور دوسرا قرآن کی وہ تبیین...
پروفیسر عبدالرحیم قدوائی ۔(6) غامدی کے ہاں معروف اصول تفسیر اور جمہور کے مسلمہ عقائد سے انحراف عام ہے۔ طرہ یہ کہ اپنی آرا کے لیے وہ کوئی سند یا دلیل نہیں پیش کرتے ، صرف اپنا قول فیصل صادر کر دیتے ہیں۔ ان کی رائے میں سورۃ الاحزاب، آیات ۳۲ تا ۳۵ میں مذکور احکام...
پروفیسر عبدالرحیم قدوائی تصنیف کے آغاز میں غامدی کا چند سطری دیباچہ ہے تعلی کے اس بلند و بانگ اعلان کے طور پر: " تراجم کی تاریخ کے لحاظ سے یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے جس میں قرآن کا نظم اس کے ترجمے ہی سے واضح ہو جاتا ہے۔ وہ اولیت کے اس خود ساختہ مقام پر ہے۔ مجھے وہ ساختہ...
پروفیسر عبدالرحیم قدوائی پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل غامدی کی اردو تفسیر البیان ۲۰۱۰ء میں طبع ہوئی، جو ہزاروں مبسوط تفسیری حواشی سے مزین ہے، بد قسمتی سے جن میں سے زیادہ تر مذموم تفسیر بالرائے کے آئینہ دار ہیں۔ اس کا ثبوت رڈ غامدیت پر مشتمل متعدد کتب اور مقالات ہیں۔ میرے...
اس ویڈیو میں زبیر احمد صاحب غامدی صاحب کے نظریہِ تفہیم و تبیین پر گفتگو فرمائی ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ غامدی صاحب کا ماننا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن مجید کے کسی حکم کی تحدید و تخصیص نہیں کرسکتے ہاں البتہ تفہیم و تبیین ضرور کر سکتے ہیں غامدی صاحب کی غلطی یہ ہے کہ وہ تحدید و تخصیص کو ترمیم و تغیر کے معنوں میں لیتے ہیں حالانکہ خود قرآن نے سورۃ مائدہ آیت 3 میں ” وَ الدَّمَ “کی تخصیص سورۃ الانعام کی آیت 145 میں ” دَمًا مَّسْفُوْحًا ” سے کر دی ہے مطلب یہ کہ پہلی آیت میں فرمایا کہ خون حرام ہے جبکہ دوسری آیت میں ایک کنڈیشن لگادہ کہ بہتا ہوا خون ہی حرام ہے یہ تحدید و تخصیص تو خود قرآن میں پائی جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ غامدی صاحب کے نزدیک تبیین کیا ہے ، غامدی صاحب سورۃ النحل کی آیت ” وَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الذِّكْرَ لِتُبَیِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَیْهِمْ وَ لَعَلَّهُمْ یَتَفَكَّرُوْنَ* ” سے استدلال فرماتے ہیں اب اس آیت میں بھی دیکھیے کہ۔” نُزِّلَ اِلَیْهِمْ ” الگ چیز ہے اور” تبیین ” الگ چیز۔ اس آیت کا بھی یہی مظلب ہے کہ قرآن کے ساتھ ساتھ تبیین بھی یے جو کہ سنت و حدیث ہی ہو سکتی ہے۔ دوسرا غامدی صاحب کا ہی اصول ہے کہ کسی لفظ کا معنی پہلے قرآن سے دیکھا جائے گا تو قرآن نے یہ لفظ تحدید کے معنوں میں استعمال فرمایا ہے دیکھیے سورۃ بقرہ آیت (وَ اِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهٖۤ اِنَّ اللّٰهَ یَاْمُرُكُمْ اَنْ تَذْبَحُوْا بَقَرَةًؕ-قَالُوْۤا اَتَتَّخِذُنَا هُزُوًاؕ-قَالَ اَعُوْذُ بِاللّٰهِ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْجٰهِلِیْنَ(67)قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَ ؕ-قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا فَارِضٌ وَّ لَا بِكْرٌؕ-عَوَانٌۢ بَیْنَ ذٰلِكَؕ-فَافْعَلُوْا مَا تُؤْمَرُوْنَ(68)قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا لَوْنُهَاؕ-قَالَ اِنَّهٗ یَقُوْلُ اِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَآءُۙ-فَاقِعٌ لَّوْنُهَا تَسُرُّ النّٰظِرِیْنَ(69)قَالُوا ادْعُ لَنَا رَبَّكَ یُبَیِّنْ لَّنَا مَا هِیَۙ-اِنَّ الْبَقَرَ تَشٰبَهَ عَلَیْنَاؕ-وَ اِنَّاۤ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ لَمُهْتَدُوْنَ(70)) یہاں گائے کو ذبح کرنے کا حکم ہے وہاں لفظ تبیین ہی استعمال فرمایا ہے اور آگے تحدید ہی تو ہے۔ تو یہاں سے یہ تو واضح ہو گیا کہ لفظ تبیین میں تحدید و تخصیص پوشیدہ ہے اور آئمہ دین کا موقف بھی یہی ہے ، امام شاطبی نے الموافقات میں تبیین کے معنوں میں تحدید و تخصیص کو شامل فرمایا ہے اور چور کے ہاتھ کلائی تک کاٹنے کو انہوں نے بطور مثال پیش کیا ہے اسی طرح امام شافعی نے تو اس عنوان سے الرسالہ میں ایک باب باندھا ہے ۔امام ابن قیم نے اعلام الموقعین میں بیان کی نو قسمیں بیان کیں ہیں اور ہر جگہ سنت سے مثالیں دی ہیں ۔ تو سادہ بات کہ خود قرآن اور جمہور آئمہ اسی بات کے قائل ہیں کہ تبیین کے معنوں میں تحدید و تخصیص شامل ہوتی ہے اب سوال یہ ہے کہ غامدی صاحب نے یہ نظریہ بنایا کیوں اپنایا ہے ۔تو اس کہ وجہ یہ سمجھ میں آتی ہے کہ ان کے کچھ فتاؤی ایسے ہیں کہ جس کے لیے یہ رائے قائم کرنا لازمی ہے مثلاً رجم کا انکار وغیرہ ۔ تو اس کو جسٹیفائی کرنے کے لیے انہوں نے یہ موقف اپنایا ہے۔ قطعی الدلالہ۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ قطعی الدلالہ کا ۔ اس میں غامدی صاحب کا موقف یہ ہے کہ قرآن سارے کا سارا قطعی الدلالہ ہے ، لیکن جمہور کا موقف یہ ہے کہ قرآن کا کچھ حصہ تو قطعی ہے اور کچھ ظنی ہے۔ یہ اگر متکلم کے لحاظ سے کہی جائے گی تو ٹھیک ہے ورنہ قاری کے لیے تو کلام ظنی بھی ہوتا ہے اور قطعی بھی۔ اب مسئلہ یہ یے کہ کوئی اگر قطعی معنی تک پہنچنا چاہے تو کیا کرے، تو اس کے لیے غامدی صاحب اپنے بنائے اصولوں کا کہہ دیں گے، لیکن کیا وہ اصول الہامی ہیں ظاہر ہے کہ قطعاً نہیں تو ان کے زریعے کیسے قطعیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ دوسرا ان اصولوں کا اطلاق کرنے والے جب آپس میں اختلاف کرتے ہیں تو کیسے پتہ چلے کہ کون ٹھیک ہے اور کون غلط ، جیسے کہ پردہ کے بارے میں انہی کہ استاذ امام حمیدالدین فراہی صاحب اور غامدی صاحب کا موقف الگ الگ ہے، تو سوال یہ ہے کہ ان کو قطعیت حاصل کیوں نا ہو سکی
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!