غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 56)

Published On March 26, 2024
بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے

بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے

ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...

کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟

کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...

حدیث کی نئی تعیین

حدیث کی نئی تعیین

محمد دین جوہر   میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا ”قرآن مجید تاریخ ہے“۔ اب محترم غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ بخاری شریف تاریخ کی کتاب ہے۔ دیانتداری سے دیکھا جائے تو محترم غامدی صاحب قرآن مجید کو بھی تاریخ (سرگزشت انذار) ہی...

ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار

ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار

محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر دو چہرے رکھے ہوئے ہیں. ایک انہیں دکھانے کے لئے جو آپ کو منکر حدیث کہتے ہیں اور یہ چہرہ دکھا کر انکار حدیث کے الزام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میزان میں بارہ سو روایتیں ہیں وغیرہ...

( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم

( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...

(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول

(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...

مولانا واصل واسطی

ہم نے گذشتہ قسط میں روزہ کے متعلق جناب غامدی کے تصورکا جائزہ لیا ہے۔ اس میں بہت ساری دیگر باتیں آگئی ہیں   اس لیے بات پوری نہیں ہو سکی تھی۔ اب ہم اسی روزے کے تعلق سے چند مزید باتیں ادھر عرض کرتے ہیں  (1) پہلی بات یہ ہے کہ جناب غامدی نے روزہ کے بارے میں یہ تو بیان کیا ہے کہ یہ ہر زمانے میں رائج رہا ہے ۔قران نے اس کے متعلق باقی کچھ نہیں کیا۔صرف اس اصطلاح کو ذکر کیا ہے اور اس میں صرف مسافر اورمریض کو چھوٹ دی ہے ، اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تبیین وتشریح کے متعلق تو انہوں نے تفصیل سے اپنے خیالات وتصورات اپنی کتاب ،، برھان ،، میں پیش کیے ہیں ۔ جس کی ایک جھلک احبابِ کرام بھی ذرا تاخیر سےدیکھ لیں گے۔ لیکن یہ بات تو ہمیں منظور ہے اورہم اس کے قائل ہیں کہ قران مجید نے روزہ کے حکم سے مسافر اور مریض کو مستثنی قرار دیا ہے۔ بالکل یہ قران کا حق ہے   اور اس کا یہ حق ماننا ہمیں بسروچشم قبول ہے۔  اگرچہ قران مجید نے اس مریض کا تعین نہیں کیا ہے  مگر ہم اس کی تفصیل میں بھی جناب غامدی سے مناقشہ فی الحال نہیں چاہتے۔ مگر ہم جو بات کرنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے   کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جناب غامدی کے مکتب والے لوگوں کے نزدیک قران کے احکام پر اضافہ نہیں کرسکتے ہیں کہ یہ ان لوگوں کے ہاں ،، لتبین مانزّل الیھم ،، کے مفہوم کے خلاف ہے ۔ جناب غامدی نے صاف لکھا ہے کہ ،، قران مجید اور کلامِ عرب کے ان شوہد سے صاف واضح ہوتاہے کہ ، تبیین ،کا لفظ کسی معاملے  کی حقیقت کو کھول دینے ، کسی کلام کے مدعا کو واضح کردینے ، اور کسی چیز کی خفا کو دور کرکے اسے منصہِ شہود پرلانے کے معنی میں بولاجاتا ہے۔ یہود نے جب کلام کے واضح مفہوم سے گریز کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ تو بس متکلم کا منشا معلوم کرنا چاہے ہیں تواس کے لیے  انہوں نے باربار یہی لفظ تبیین استعمال کیا ۔ اعشی کاممدوح چند اوصاف کاحامل تھا   لیکن جب مخالفوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا اوراعشی نے ان میں سے ایک ایک کو دلائل کے ساتھ نمایاں کردیا   اور وہ پردہِ خفا سے نکل کر عالمِ ظہور میں آگئے   تو اس نے اسے ،تبیین ، قرار دیدیا۔گویا ، تبیین ، کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی جسے باہر سے لاکر کسی بات ، کسی معاملے یا کسی کے کلام کے سر پرلاد دیاجائے۔ وہ کسی بات کی وہ کنہ ہے جو ابتداء ہی سے اس میں موجود ہوتی ہے ۔ آپ اسے کھول دیتے ہیں ۔ وہ کسی کلام کاوہ مدعا ہے جو اس کلام کی پیدائش کے وقت ہی سے اس کے ساتھ ہوتا ہے ، آپ اسے واضح کردیتے ہیں ( برھان ص44)  اس کے بعد جناب نے اس تحقیق کی روشنی میں اس کی ایک تعریف بھی بنائی ہے جو ان کے الفاظ میں یہ ہے کہ ، تبیین ، کے اس لغوی مفہوم کو پوری طرح ملحوظ رکھتے ہوئے اگر اس کی تعریف متعین کرنا پیشِ نظر ہو تو ہم کہ سکتے ہیں کہ ،، تبیین کسی کلام کے متکلم کے اس مدعا کا اظہارہے  جسے دوسروں تک پہنچانے کےلیے وہ اس کلام کوابتداء وجود میں لایا تھا ،، یہی مفہوم ہے جس کےلیے ہم اپنی زبان میں لفظِ ، شرح ، بولتے ہیں۔ شرح بس شرح ہے ، ہرشخص جانتا ہے کہ اس لفظ کا اطلاق کسی ایسی بات پرکیاجاسکتاہے جس کے بارے میں آپ یہ ثابت کرسکیں   کہ وہ فی الواقع اس کلام کے متکلم کا منشا ہے ( ایضا ص 45)  اس سے اگے جاکر پھر جناب لکھتے ہیں کہ ،، اس بحث سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ، تبیین ، تو بس متکلم کے اس فحوی کا اظہارہے جو ابتدا ہی سے اس کے کلام میں موجود ہوتاہے ۔کسی کلام کے وجود میں آنے کے بعد جو تغیر بھی اس کلام کی طرف منسوب کیا جائے گا آپ اسے نسخ کہیے ، یاتغیروتبدل ، اسے ، تبیین ، یا بیان یا شرح قرارنہیں دیا جاسکتا۔  چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ علماء اصول میں سے جن لوگوں کی نگاہ لفظ کی اس حقیقت پررہی ہے انہوں نے ، تبیین ، کی تعریف میں یہ بات پوری طرح واضح کردی ہے ۔اما م بزدوی علم الاصول پر اپنی کتاب میں فرماتے ہیں ۔ حدالبیان مایظھر بہ ابتداء وجودہ فاماالتغییر بعد الوجود فنسخ ولیس ببیان ( ترجمہ ) بیان کا اطلاق اس شے پرکیاجاتاہے  جس کے ذریعے سے اس شے کاابتدا ہی سے کلام میں موجود ہونا ظاہرہوجاتاہے ۔رہاوہ تغیر جوکلام کے وجود میں آنے کے بعد کیاجائے تووہ نسخ ہے اسے بیان قرار نہیں دیا جاسکتا ( برھان ص 46) اور یہ بھی لکھا ہے کہ لفظِ ، تبیین ، کے معنی ، اس کی تعریف اور اس کے حدود کی تعیین کے بعد اب یہ بات کسی پہلو سے مبہم نہیں رہی کہ سنت کو جو منصب قران مجید نے خود اپنے متعلق عطا فرمایا ہے ،  وہ شارح کا منصب ہے ۔ شارح کی حیثیت سے سنت قران مجید کے مضمرات کوکھولتی ، اس کے عموم وخصوص کو بیان کرتی ، اور اس کے مقتضیات کو واضح کرتی ہے۔ سنت کایہ کام کوئی معمولی کام نہیں ہے ( برھان ص 47)  اب ہم جناب سے اس آخری عبارت کے متعلق چند سوالات کرتے ہیں ۔ اس کے بعد چند باتیں پیش کریں گے (1) ایک بات یہ ہے کہ جناب کے بقول ،، سنت ان کے نزدیک قران کے عموم وخصوص کو بیان کرتی ہے ،، یہ تخصیص وتعمیم سنت اس ،، کلام ،، کے وجود میں آنے کے بعد کرتی ہے یا اس کے وجود میں آنے سے قبل ؟  اگر بعد میں کرتی ہے تو آپ کی اوپر درج عبارت کے مطابق تو یہ پھر ،، نسخ ، اور، تغیر و تبدل ، ہے ۔ اوراگر سنت ،، کلام ،، کے وجود میں آنے سے قبل یہ ،، تعمیم وتخصیص ،، اس میں کرتی ہے تو پھراسے کیا معلوم ہوا کہ متکلم کے ذہن ودل میں اس وقت کیا خیال وکلام ہے ؟  اور جب کلام متکلم کے نفس میں موجود ہو تو اس وقت ،، تخصیص وتعمیم ،، اگر کرسکے گا بھی تو فقط متکلم خود کرسکے گا کوئی دوسرا نہیں کرسکتا ، خارجی شے کو کسی کے نفس کے متعلق علم آخر کس طرح ہوگا ؟ (2) دوسراسوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کون کرے گا کہ ادھر اس کلام کے الفاظ تخصیص اورتعمیم کے محتمل بھی ہیں یا نہیں ہیں ؟ مثلا ایک آیت کی تخصیص یاتعمیم سنت کر لے گی مگر جناب غامدی کہہ دینگے کہ یہ ،، الفاظِ قران ،، سرے سے اس مفہوم کے حامل اورمحتمل نہیں ہیں ۔ تب ہم ،، سنت ،، کی بات تسلیم کرلیں گے یا پھر جناب غامدی کی ؟ اگر سنت کی بات مانیں گے تو الحمدللہ یہ ہمارا مسلکِ بلاشبہ وشک ہے۔ اوراگر کسی اصلاحی و غامدی کی بات اس نزاع میں  تسلیم کریں گے ؟ تو پھر یہ بتائے کہ کیا جناب غامدی نے ،، سنت ،، کوواقعتا تخصیص وتعمیم کا حق دیا ہے ؟صاف کہیں کہ ہم  ،، سنت ،، کی تخصیص وتعمیم کو ہرگز نہیں مانتے  (3) تیسرا سوال یہ ہے کہ اگر جناب کی یہ بات صحیح ہے  تو پھر آنجناب کا حافظ محب سے نقل کردہ وہ مزعومہ قاعدہ ٹوٹ گیا ہے جس میں آنجناب نے لکھا ہے  کہ ،، پہلی بات یہ ہے کہ قران سے باہر کوئی وحی خفی یا جلی ، یہاں تک کہ خدا کا وہ پیغمبر بھی جس پر یہ نازل ہوا ہے اس کے کسی حکم میں تحدید وتخصیص یا اس میں کوئی ترمیم وتغیر نہیں کرسکتا ( میزان ص 25) اور یہ تو سب لوگوں کو معلوم ہی ہے کہ ،، سنت ،، کے متعلق نازل ہونے والی وحی بھی تو قران سے باہر ہوتی ہے اورآنجناب نے دونوں میں دیگر فروق کے ساتھ علمی وعملی کا فرق بھی توکیاہے ۔ اور اگر وہ مزعومہ قاعدہ ٹھیک ہے تو پھر یہ ، برھان ، والی تحقیق غلط ہے۔ بہرحال ان دو باتوں میں سے ایک بات ضرور مردود ہے لیکن ہم کسی شاعر کے بقول کس بات کا یقین کریں ؟

کس کا یقین کیجئے کس کایقین نہ کیجئے

لائے ہیں بزمِ ناز سے  یار خبر الگ الگ

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…