قرار دادِ مقاصد اور حسن الیاس

Published On May 19, 2025
حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف یہ بات بہرحال غامدی صاحب کو ہی ثابت کرنی ہے کہ حاسہ باطنی سے مراد کونسی حسیات ہیں اور ان کے لیے "حس" کی اصطلاح کیوں موزوں ہے؟ سر دست یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیوں یہ اصطلاح بہت حوالوں سے غیر موزوں ہے: ۱۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ اصطلاح خلط مبحث پیدا کرتی ہے...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف جاوید صاحب جب وجودی حقائق کی تعریف کرتے ہیں تو یوں کرتے ہیں کہ یہ ایسے حقائق ہیں جن کا انکار ممکن نہیں ہوتا۔ اب چونکہ اس میں بہت بحث تمحیص پڑتی ہے اور بہت سے ایسے حقائق جن کو وجودی حقائق مانا جا رہا تھا اور اب اٗن کا انکار ہوگیا ہے تو وہ اس پر مزید ایک...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف  دوسری قسط میں غامدی صاحب وجودی حقائق کی تعریف یوں کرتے ہیں: "وجودی حقائق اٗن حقائق کو کہتے ہیں کہ آپ چاہیں تو آپ اپنا سر اٗن سے ٹکرا کر اس کو پھوڑ سکتے ہیں اٗن کا انکار نہیں کرسکتے۔" اس سے قبل انہوں نے سوال کے جواب میں ہیوم کی دیکارت پر نقد (وجودی...

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

انسان کا حاسہ باطنی اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

غامدی صاحب کے داماد فرماتے ہیں:۔
خود کو احمدی کہلوانے والوں کے ماوراے عدالت قتل کا سبب 1984ء کا امتناعِ قادیانیت آرڈی نینس ہے؛ جس کا سبب 1974ء کی آئینی ترمیم ہے جس نے خود کو احمدی کہلوانے والوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا؛ جس سبب قراردادِ مقاصد ہے جس نے ملک کو “کلمہ” پڑھوایا؛ جس کا سبب وہ مذہبی فکر ہے جس نے کفر و ارتداد پر سزا کا اختیار انسانوں کو دے دیا۔
ان سے پوچھیں کہ یہاں رک کیوں گئے؟ آگے بڑھیے اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہہ دیجیے کہ:۔
اس مذہبی فکر کا سبب یہ عقیدہ ہے کہ حق صرف اسلام ہے؛
اور اس عقیدے کا سبب یہ ماننا ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں جن کے بعد تاقیامت کسی اور رسول نے نہیں آنا اور اب قیامت تک انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ وہی دین ہے جو حضرت محمد ﷺ نے دیا؛
اور یہ ماننے والے یہ اس لیے مانتے ہیں کہ اس سے قبل وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو دنیا میں بھیجا ہے تو کسی خاص مقصد سے بھیجا ہے اور اس مقصد تک رہنمائی کےلیے اس نے وحی و رسالت کا بندوبست بھی کیا ہوا ہے؛
اور جو یہ بھی مانتے ہیں وہ اس سے قبل یہ بھی مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانوں کے خیر و شر سے لاتعلق نہیں ہے؛
اور جو یہ بھی مانتے ہیں وہ اس سے قبل یہ بھی مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہی انسانوں کو پیدا کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی کچھ صفات ہیں جنھیں ان سب سے پہلے ماننا لازم ہے؛
اور جو اللہ تعالیٰ کی یہ صفات مانتے ہیں وہ اس سے قبل اللہ تعالیٰ کے وجود کو بھی مانتے ہیں؛
پس اگر اللہ کے وجود، اس کی صفات، اس کے انسانوں سے تعلق، اس کی جانب سے رسول بھیجے جانے، اس کے رسولوں کے سلسلے کے خاتمے اور پھر مرنے کے بعد روزِ قیامت اللہ کے سامنے جوابدہی کی باتیں نہ مانی جاتیں، یا ان میں سے کوئی ایک بات بھی نہ مانی جاتی، تو بات قراردادِ مقاصد، آئینی ترمیم اور امتناعِ قادیانیت آرڈی نینس تک نہ پہنچتی۔
تو آپ رک کیوں گئے؟ بات کو خدا کے وجود تک پہنچانے میں کیا رکاوٹ حائل ہے؟
پھر اگر آپ تاویل گھڑتے ہیں کہ خدا کو ماننے، اس کی صفات کو ماننے، اسلام کو تنہا اور مکمل حق ماننے، اور حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی و رسول ماننے کے باوجود کسی نہ ماننے والے کا ماوراے عدالت لازم یا جائز نہیں بنتا،
تو
بعینہ وہی تاویل ریاست کو قراردادِ مقاصد کے ذریعے کلمہ پڑھوانے، دوسری آئینی ترمیم کے ذریعے خود کو احمد کہلوانے والوں کو غیر مسلم قرار دینے اور امتناعِ قادیانیت آرڈی نینس کے ذریعے انھیں بعض افعال سے روکنے کے باوجود ان کے ماوراے عدالت قتل کو لازم یا جائز ماننے سے روکنے کےلیے کیوں استعمال نہیں کی جاسکتی؟
نہیں، صاحب۔ ماوراے عدالت قتل کےلیے سبب قراردادِ مقاصد، دوسری آئینی ترمیم یا امتناعِ قادیانیت آرڈی نینس نہیں، بلکہ کچھ اور ہے۔
اس “کچھ اور” کی طرف جاتے ہوئے آپ کے پر کیوں جلنے لگتے ہیں؟

 

 

 

 

 

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…