مصنف : پروفیسر محمد رفیق
تلخیص : زید حسن
یہ کتاب ایک مقدمہ ، پانچ ابواب اور ایک ضمیمہ پر مشتمل ہے ۔
مقدمہ میں مصنف نے غامدی صاحب کے افکار کو دینِ اسلام کے متوازی ایک نیا دین قرار دیا ہے ۔ جسکی دلیل کے طور پر مصنف نے روایتی علمیات کے اعتقادی نتائج اور ان سے غامدی صاحب کے اختلاف کو تقابلا ذکر کیا ہے ۔
اپنے بیانیے کی تائید کے لئے انہوں نے مسلم علماء اور سکالرز کی آراءکو نقل کیا ہے ۔
مقدمہ کے ابواب کے عناوین درج ذیل ہیں ۔
اول ۔ قرآنیات
اس باب کے تحت سات ذیلی ابحاث اور انکے متعلقات کو ذکر کیا گیا ہے ۔
کیا قرآن کی صرف ایک ہی قراءت صحیح ہے ؟
کیا قرآن میزان ہے ؟
کیا سورۃ النصر مکی سورت ہے ؟
قرآن کی معنوی تحریف کے نادر نمونے
سورۃ الفیل کی غلط تاویل
غثاء احوی کی تفسیر و تاویل
کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا ؟
دوم ۔ حدیث و سنت
اس باب کے تحت بطور توضیح چار عنوانات داخل کئے گئے ہیں ۔
شادی شدہ زانی کے لئے سزائے رجم کا انکار
مرتد کی سزائے قتل کا انکار
دیت
پردے کی بابت مغالطہ انگیزیاں
سوم ۔ فقہیات
اس باب میں بطور مثال ایک ہی مسئلہ شامل کیا گیا ہے یعنی مسئلہ ء جہاد اور اسکے ممکنہ تمام وہ پہلو جن میں روایتی اور غامدی صاحب کی فکر میں اختلاف پایا جاتاہے ۔
چہارم ، پنجم ۔ ان ابواب میں غامدی صاحب کی فکر میں تضادات کی مثالوں سے نشاندہی کی گئی ہے اور کئی دیگر مخلف فیہ مباحث شامل کی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتاب پڑھنے کے لئے درج ذیل آنلائن لنک پر کلک کریں
نوٹ
لنک میں موجود سائٹ پر کتاب کے غیر قانونی اپلوڈ ہونے کی صورت میں غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ سائٹ ذمہ دار نہیں ہو گی ۔
https://books.kitabosunnat.com/Books_Data/710/Ghamdi-Mazhab-Kya-Hai.pdf