حسان بن علی جیسا کہ عرض کیا کہ غامدی صاحب احکام میں حدیث کی استقلالی حجیت کے قائل نہیں جیسا کہ وہ لکھتے ہیں "یہ چیز حدیث کے دائرے میں ہی نہیں آتی کہ وہ دین میں کسی نئے حکم کا ماخذ بن سکے" (ميزان) جیسے سود دینے والے کی مذمت میں اگرچہ حدیث صراحتا بیان ہوئی ليكن غامدی...
لبرل دانشور اور فلسفہء دعا ( حصہ اول تمہید)
تصورِ حدیث اور غامدی صاحب کے اسلاف (2)
حسان بن علی اور یہ واضح رہے کہ انکارِ حجیتِ حدیث کے حوالے سے غلام احمد پرویز، اسی طرح عبداللہ چکڑالوی کا درجہ ایک سا ہے کہ وہ اسے کسی طور دین میں حجت ماننے کے لیے تیار نہیں (غلام احمد پرویز حديث کو صرف سیرت کی باب میں قبول کرتے ہیں، دیکھیے کتاب مقام حدیث) اور اس سے کم...
تصورِ حدیث اور غامدی صاحب کے اسلاف (1)
حسان بن علی غامدی صاحب کے اسلاف میں ماضی کی ایک اور شخصیت غلام قادیانی، حدیث کے مقام کے تعین میں لکھتے ہیں : "مسلمانوں کے ہاتھ میں اسلامی ہدایتوں پر قائم ہونے کے لیے تین چیزیں ہیں. ١) قرآن شریف جو کتاب اللہ ہے جسے بڑھ کر ہمارے ہاتھ میں کوئی کلام قطعی اور یقینی نہیں وہ...
تصور حديث اور غامدی صاحب کے اسلاف
حسان بن علی غامدی صاحب کے اسلاف میں ايک اور شخصیت، معروف بطور منکرِ حجيتِ حدیث، اسلم جيراجپوری صاحب، حقیقت حدیث بیان کرتے ہوئے اختتامیہ ان الفاظ میں کرتے ہیں "قرآن دین کی مستقل کتاب ہے اور اجتماعی اور انفرادی ہر لحاظ سے ہدایت کے لیے کافی ہے وہ انسانی عقل کے سامنے ہر...
بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے
ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...
مفتی منیب الرحمن
دعا بندے اور رب کے درمیان ایک ایسا تعلق ہے جو کسی ضابطے کا پابند نہیں ہے‘ نہ نماز کی طرح اس میں عربی زبان کا التزام ہے۔ الغرض بندے کی زبان کوئی بھی ہوحتیٰ کہ گونگا بھی ہو‘ وہ اپنے رب سے براہِ راست التجا کرسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں دعا کی ترغیب بھی دی ہے اور انبیائے کرام علیہم السلام کی دعائیں بھی بیان فرمائی ہیں تاکہ معلوم ہو کہ دعا کرناہمیشہ اللہ تعالیٰ کے محبوب بندوں کا شعار رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں سے دعا کی قبولیت کا وعدہ بھی فرمایا ہے ‘ ارشاد ہوا: ”اور(اے رسولِ مکرم!)جب آپ سے میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں تو (بتادیجیے )میں یقینا قریب ہوں‘ دعا کرنے والا جب بھی مجھ سے دعا کرے ‘ میں اُسے قبول کرتا ہوں‘ پس اُنہیں چاہیے کہ میرے احکام کو مانیں اور مجھ پر ایمان رکھیں تاکہ وہ ہدایت پائیں‘ (البقرہ: 186)‘‘۔ نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بھلا وہ کون ہے جو پریشاں حال کی دعا کو قبول فرماتا ہے‘ جب وہ اُس سے دعا کرے اور اس کی تکلیف کو دور فرماتا ہے ‘ (النمل:62)‘‘۔ بندگی اپنے رب کے حضور انتہائی عَجز‘ بے بسی اور انکسار کا نام ہے اور دعا اس کا بہت بڑا مَظہر ہے کہ انسان مصیبت میں صرف اُسی کو پکارتا ہے ‘ گویا یہ حقیقت اُس کے لاشعور میں ثبت ہے کہ اس کا کارساز اور چارہ ساز صرف اللہ تبارک وتعالیٰ ہے۔قرآنِ کریم میں ہے: ”اور تمہارے رب نے فرمایا: تم مجھ سے دعا کرو ‘ میں تمہاری دعا کو قبول فرمائوں گا‘ بے شک جو میری عبادت سے تکبر کرتے ہیں‘ وہ عنقریب ذلیل ورسوا ہوکر جہنم میں داخل ہوں گے‘ (المومن:60)‘‘۔ مفسرینِ کرام نے اس آیت میں دعا سے نفسِ دعا ‘ اخلاص ولِلّٰہیت اور عبادت بھی مراد لی ہے اور اس کی تائید اسی آیت کے اگلے حصے سے ہوتی ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ دعا اور عبادت لازم وملزوم ہیں۔اس کی تائید اس حدیثِ پاک سے ہوتی ہے:۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت
ڈاکٹرزاہد مغل علم کلام کے مباحث کو غیر ضروری کہنے اور دلیل حدوث پر اعتراض...
غامدی صاحب کا الہ اور قرآن
ڈاکٹر زاہد مغل محترم غامدی صاحب اہل تصوف کی فکر کو خارج از اسلام دکھانے...
غامدی صاحب اور سائنس
محمد حسنین اشرف "حقائق کی وضاحت حقیقت نہیں ہوتی" یہ بات نہایت اہم ہے کہ...