ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...
تصورِ بیان (اصولیین بمقابلہ مکتبِ فراہی)
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا ”قرآن مجید تاریخ ہے“۔ اب محترم غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ بخاری شریف تاریخ کی کتاب ہے۔ دیانتداری سے دیکھا جائے تو محترم غامدی صاحب قرآن مجید کو بھی تاریخ (سرگزشت انذار) ہی...
ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار
محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر دو چہرے رکھے ہوئے ہیں. ایک انہیں دکھانے کے لئے جو آپ کو منکر حدیث کہتے ہیں اور یہ چہرہ دکھا کر انکار حدیث کے الزام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میزان میں بارہ سو روایتیں ہیں وغیرہ...
( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...
(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...
ڈاکٹر زاہد مغل
مولانا اصلاحی صاحب کتاب “مبادی تدبر حدیث” میں فرماتے ہیں
سنت قرآن کی تفسیر، تعریف اور تبیین کرتی ہے، یہ سوال بالکل خارج از بحث ہے کہ کوئی حدیث یا سنت قرآن کی ناسخ ہوسکے
اس کی وجہ وہ یہ بیان کرتے ہیں
جہاں تک حدیث کا تعلق ہے، اس میں ضعف کے اتنے پہلو موجود ہیں کہ اس کا قرآن جیسی قطعی الدلالۃ چیز کو منسوخ کردینا بالکل خلاف عقل ہے
قرآن جیسی قطعی الدلالۃ جیسی ترکیب از خود مغالطہ انگیز ہے چہ جائیکہ یہ متعلقہ دعوے کی دلیل بن سکے (فی الوقت ہمیں اس پہلو سے سروکار نہیں، اس پر الگ سے بات ہوچکی)۔ یہاں اہم بات ان کا یہ دعوی ہے کہ نسخ بیان و تبیین نہیں ہے کیونکہ ان کے مطابق سنت تبیین کرتی ہے نہ کہ نسخ۔ لیکن اگر یہ سوال پوچھا جائے کہ بیان کن امور سے عبارت ہے تو اس کا جواب غامدی صاحب کے یہاں کتاب “برھان” میں ان امور کی صورت ملتا ہے
الف ۔لغوی مفہوم کا پھیلاؤ
ب ۔ جملے کی نحوی ترکیب کا تقاضا
ج ۔ سیاق و سباق
د ۔ متکلم کی عادت
ھ ۔ عقل عام
تغییر، تبدیل و نسخ کے بیان نہ ہونے سے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ
کسی کلام کے وجود میں آنے کے بعد جو تغیر بھی اُس کلام کی طرف منسوب کیا جائے گا، آپ اُسے ’نسخ‘ کہیے یا ’تغیر و تبدل‘ ، اُسے ’تبیین‘ یا ’بیان‘ یا ’شرح‘ قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
مولانا اصلاحی و غامدی صاحب کا تصور بیان مبہم ہونے کے ساتھ ساتھ ناقص و محدود بھی ہے اور یہ اصل سوالات کا جواب فراہم نہیں کرتا۔ آئیے یہاں حنفی اصولیین کے ہاں بیان کی اقسام کی روشنی میں بیان کا مفہوم سمجھتے ہیں جس سے بیان کا تصور نکھر کر سامنے آجاتا ہے۔
کسی شے کا بیان دو جہات میں ہوسکتا ہے۔ فقہ چونکہ حکم شرعی سے بحث کرتی ہے، لہذا حکم کا بیان دو جہات میں ہوسکتا ہے۔
الف۔ حکم کے مفہوم کا بیان (یعنی حکم کیا اور کس چیز کا ہے) ب ۔ حکم سے متعلق بعض تفصیلات کا بیان۔ دونوں کی تفصیل یہ ہے
الف ۔ حکم کیا ہے، مثلاً فرضیت نماز
حکم کا مفہوم لفظ سے از خود واضح ہوگا یا نہیں ہوگا۔ حکم کا مفہوم واضح نہ ہونے میں چند طرح کے امکانات کی وجہ سے ابہام کا احتمال ہوتا ہے
الف) مشترک لفظ کےاستعمال کی وجہ سے (جیسے ثلاثۃ قروء)
ب) حقیقی و مجازی معنی کے مابین احتمال کی وجہ سے (جیسے اولمستم النساء)
ج) لفظ کے معنی میں کسی ایسے شرعی مفہوم کا اضافہ ہوجانے کی وجہ سے جو لغت سے معلوم نہ ہوسکے (جیسے اقیموا الصلوۃ)
ان صورتوں میں حکم کا مفہوم مقرر کرنے کے لئے جو وضاحت لائی جائے، وہ “بیان تفسیر” ہے (امر، نہی، حقیقت مجاز، مشترک موول وغیرہ جیسی ابحاث اصول فقہ میں اس تناظر میں آتی ہیں)
ب ۔ حکم کا مطلب واضح ہونے کے بعد درج ذیل اہم امور اس کی جانب متوجہ ہوسکتے ہیں جو جواب طلب ہوتے ہیں
الف) کیا حکم اب بھی باقی ہے یا نہیں؟ یعنی نسخ کا بیان، اسے اصطلاحاً “بیانِ تبدیل” کہتے ہیں
ب) کیا حکم لفظ میں بظاہر مذکور تمام افراد پر لاگو ہے یا بعض کی تخصیص خود متکلم کے خطاب سے ثابت ہے اور جو یہ بتاتی ہے کہ متکلم نے ظاہری عموم کبھی مراد ہی نہیں لیا؟ یعنی حکم کی تخصیصات کا بیان، اسے اصطلاحاً عام کی تخصیص کی بحث کہتے ہیں
ج) کیا خود حکم پر کچھ شروط و قیود عائد ہیں؟ یعنی حکم کی تقییدات کا بیان، اسے اصطلاحاً مطلق و مقید کی بحث کہتے ہیں
د) کیا حکم میں کچھ استثناء ہے؟
ب تا د کو اصطلاحاً “بیان تغییر” کہتے ہیں
ھ) حکم کی صحت کے لئے ضروری قضایا یا حکم سے جنم لینے والے ضروری قضایا کی تفصیلات کا بیان، اسے اصطلاحاً “بیان ضرورت” کہتے ہیں
یہ ہے کسی حکم کے بیان کا واضح ادراک۔ قرآن میں شارع کا مطلوب حکم کبھی اس سادگی کے ساتھ مذکور نہیں ہوتا کہ “نماز پڑھو”، بلکہ حکم ان تمام کلی امور (یعنی استثناءات، تخصیصات، تقییدات، تنسیخات و دیگر تقاضوں) کے ساتھ ہی مطلوب ہوتا ہے اور انہی کی وضاحت سے حکم واضح ہوتا ہے۔ یہ بحث کہ آیا سنت و حدیث سے تخصیص یا نسخ ہوسکتا ہے یا نہیں یہ ثانوی بات ہے، یہاں بنیادی سوال یہ ہے کہ آخر نسخ، تخصیص، تقیید وغیرہ کس لغوی و عقلی اصول کی رو سے متکلم کے بیان سے خارج ہے؟ آخر ایک حکم کا بیان ان امور کے سوا کس چیز کا نام ہے؟ یہ کہنا کہ “بیان شرح کا نام ہے”، اس سوال کا کوئی جواب نہیں، کسی حکم کی مثلا “انتہائے مدت” بتانا بھی حکم کی شرح ہی کہلاتی ہے۔ خود قرآن نے ان سب امور کو “تبیین” قرار دیا ہے جس پر ہم الگ سے ایک تحریر لکھ چکے ہیں۔
چنانچہ کہنا پڑتا ہے کہ دیگر امور کی طرح مکتب فراہی کے ہاں بیان کی بحث بھی انڈر ڈویلپڈ ہے اور یہاں اس بات کا کلی ادراک موجود نہیں کہ آیا بیان اصلاً کن امور سے عبارت ہے اور کن سے نہیں۔ جونہی بیان و تبیین کا وہ درست مفہوم واضح ہو جائے جو اصولیین نے واضح کیا اور اس کے ساتھ یہ بات ملا لی جائے کہ سنت و حدیث قرآن کے حکم کی تبیین کرتی ہے تو معاملہ سمجھنا بالکل آسان ہوجاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زاہد صدیق مغل، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد میں معاشیات کے استاذ اور متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف ہیں۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے
ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس...
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ...