ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...
غامدی صاحب کی دینی فکر اور ہماری معروضات (قسط چہارم)
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا ”قرآن مجید تاریخ ہے“۔ اب محترم غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ بخاری شریف تاریخ کی کتاب ہے۔ دیانتداری سے دیکھا جائے تو محترم غامدی صاحب قرآن مجید کو بھی تاریخ (سرگزشت انذار) ہی...
ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار
محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر دو چہرے رکھے ہوئے ہیں. ایک انہیں دکھانے کے لئے جو آپ کو منکر حدیث کہتے ہیں اور یہ چہرہ دکھا کر انکار حدیث کے الزام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میزان میں بارہ سو روایتیں ہیں وغیرہ...
( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...
(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...
ڈاکٹر خضر یسین
غامدی صاحب نے اپنی دینی فکر میں بہت ساری باتیں، خود سے وضع کی ہیں۔ ان کے تصورات درحقیقت مقدمات ہیں، جن سے اپنے من پسند نتائج تک وہ رسائی چاہتے ہیں۔ “قیامِ شھادت” کا تصور درحقیقت ایک اور تصور کی بنیاد ہے۔ اسی طرح نبوت و رسالت کے فرق کا مقدمہ بھی ایک اور تصور تک رسائی کا زینہ ہے۔
قرآن مجید میں اللہ نے آدم علیہ السلام سے فرمایا ہے: “فأما ياتينكم منى هدى فمن تبع هداى”.
خدا کی طرف سے آنے والی ہدایت “نبوت” بھی کہلاتی ہے اور “رسالت” بھی کہلاتی ہے۔ انسانوں میں جو شخص یہ ہدایت لے کر آتا ہے، وہ نبی بھی کہلاتا ہے اور رسول بھی کہلاتا ہے۔ نبی و رسول کی لائی ہوئی “الوہی ہدایت” کا ماننے والا مومن ہے اور نہ ماننے والا کافر ہے۔ اس پر عمل کرنے والا دنیا و آخرت میں ماجور ہے۔ اگر نبی کی طرف سے لائی جانے والی ہدایت کا انکار، اسی طرح کفر نہ ہوتا جس طرح غامدی صاحب کے نزدیک رسالت کے حامل نبی کا انکار کفر ہوتا ہے تو پھر بھی یہ نبوت و رسالت کی تقسیم قابل فہم ہوتی۔ لیکن ایسا کچھ بالکل ناممکن ہے۔ اللہ تعالی کب، کسے، کس طرح اپنی ہدایت کے ابلاغ کے لئے نوازتا ہے، یہ وہی جانتا ہے۔ دنیا میں اہل ایمان “نبوت” کو نظرانداز کر سکتے ہیں اور نہ اس کا استخفاف کر سکتے ہیں۔
غامدی صاحب “قیامِ شھادت” کے اپنے تصور کی نسبت ایک اور بات کہتے ہیں:”شھادت کا یہ منصب رسولوں کے علاوہ ابراہیم علیہ السلام کی ذریت کو بھی عطا ہوا ہے”۔ غامدی صاحب کہتے ہیں:”ذریت ابراہیم علیہ السلام خدا اور بندوں کے درمیان اسی طرح منتخب من اللہ جماعت ہے جس طرح انبیاء و رسل ہیں”۔
غامدی صاحب “ذریت ابراہیم ” کا بالکل وہی تصور یا عقیدہ رکھتے ہیں جو اہل تشیع “آل محمد” کی نسبت رکھتے ہیں۔ ذریت ابراہیم علیہ السلام اللہ کی منتخب جماعت ہے، یہ عقیدہ کہاں سے آیا ہے؟ “منزل من اللہ” خبر بہرحال نہیں ہے۔ یہ قیاسی تفکر ہے، لیکن فقط قیاس سے عقیدہ بنا ڈالنا، بڑی جسارت کی بات ہے۔ اگر آپ اہل تشیع کے عقیدہ امامت کا مطالعہ کریں تو “آل محمد” بالعموم منتخب جماعت ہے اور ان میں بعض ائمہ بالخصوص منتخب من اللہ ہیں۔ آیاتِ قرآنی سے منتزع تصور کو عقیدہ بنا لینا اہل تشیع کا طریقہ ہے، غامدی صاحب بھی اسی طرح دینی عقیدہ بنا لیتے ہیں۔
اللہ تعالی اپنی مشیت سے جسے چاہتا ہے، رسالت و نبوت کے لئے منتخب فرماتا ہے۔ کسی مخصوص فرد کی ذریت کا وہ محتاج ہے اور نہ اس کا فضل محدود ہے۔
ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء
جیسا کہ پہلے عرض کیا ہے، غامدی صاحب دوسرے مذہبی دانشوروں کی طرح پہلے کچھ اعتقادی مفروضات بناتے ہیں پھر ان پر اپنی مذہبی فکر کا حدود اربعہ طے کرتے ہیں۔ وہ حدود اربعہ چاہے، کتاب و سنت سے بالواسطہ متصادم ہو چاہے بلاواسطہ متصادم ہو، اس کی پرواہ نہیں کرتے۔
وہ “کتاب اللہ” میں آئے ہوئے اخبار کو بے چون و چرا عقائد بنانے کے زیادہ قائل نظر نہیں آتے۔ “منزل اخبار” سے ایک نتیجہ اخذ کرتے ہیں اور پھر اس نتیجے سے اپنے مذہبی افکار کا انتزاع کرتے ہیں۔ “منزل اخبار” میں ترمیم و تنسیخ سے مذہبی عقائد بنانا، ہمارے مذہبی طبقے کا محبوب مشغلہ چلا آتا ہے۔ غامدی صاحب قرآن مجید کے نزول کی غایت تک خود کو محدود نہیں رکھتے، تمام کتب سماوی کے نزول کی غایت کا سراغ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غایت کے بجائے تمام انبیاء کی بعثت کا مقصد تلاش کرتے ہوئے وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مبعوث من اللہ انبیاء کی دو قسمیں ہیں، ایک وہ جو منصب رسالت محروم ہوتے ہیں اور دوسرے وہ جو منصب رسالت پر فائز ہوتے ہیں۔ اس تقسیم سے ان کا اصل ہدف مسلمانوں کے شعور سے ایک غلط فہمی دور کرنا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنجناب علیہ السلام کی اطاعت و اتباع میں ہم قرآن مجید کے اسی طرح مکلف و مخاطب ہیں جس طرح خود آنجناب علیہ السلام تھے۔ غامدی صاحب “الأمة من حيث الأمة” کو تنزیلات ربانیہ کے اسی طرح مخاطب و مکلف ہونے کے مضمر ایمان کے بوجھ کے نیچے سے باہر نکالنا چاھہے ہیں جس طرح خود آنجناب علیہ السلام تھے۔ اب “الأمة من حيث الأمة” نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع میں منزل من اللہ دین کی مکلف و مخاطب نہیں ہے، یہ صرف ابراہیم علیہ السلام کی ذریت ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی پہلے اس فرض کے لئے الوہی انتخاب بن چکی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی ذریت ابراہیم کے آخری فرد ہیں۔ ان کے بعد دین کے متعلق وہ عقیدہ ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا ہے کہ دنیا کی زندگی میں اللہ کے حکم کی اطاعت کرنے والے، اللہ کی مدد سے، اللہ کے حکم کی نافرمانی کرنے والے غالب آ سکتے ہیں۔
چنانچہ غامدی صاحب قرآن مجید کے بجائے تمام کتب سماوی کے نزول کا مقصد بیان فرماتے ہیں:تاکہ یہ کتابیں حق و باطل کا میزان قرار پائیں۔ تاکہ لوگ اپنے باہمی اختلافات کا فیصلہ کر سکیں۔ تاکہ انصاف قائم ہو سکے۔
ہماری معروضات یہ ہیں
دنیا کی زندگی ایک حق و باطل وہ ہے، جس کا تعلق ایمان بالغیب سے ہوتا ہے اور ایک حق و باطل وہ جس کا تعلق ایمان بالغیب یا ایمان بالنبوة سے نہیں ہے۔ یہاں پر الکتاب خود “حق” ہے اور اس کے اس منصب کا انکار “باطل” ہے۔ الکتاب جس حق کا معیار ہے، وہ صرف حق نہیں ہے بلکہ “الوہی حق” ہے۔ لہذا جہاں الوہی حق کے مقابل کوئی تصور، عقیدہ یا خیال آ جائے گا وہ باطل ہو گا۔ قرآن مجید میں جن امور پر حکم نازل نہیں فرمایا گیا، اس پر ہم خود سے حکم لگا کر الوہی حق کی فہرست میں اضافہ نہیں کر سکتے۔
الکتاب لوگوں کے جن باہمی اختلاف کا فیصلہ کرتی ہے، وہ معدد اور محدد ہیں۔ الکتاب کا فیصلہ آخری فیصلہ ہے، جس پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے اور نہ ترمیم و تنسیخ کی جا سکتی ہے۔ یہود و نصاری کے جن عقائد کی بابت قرآن مجید نے جو حکم بتا دیا ہے، وہی حق ہے۔ اس کے مقابل ان کے عقائد باطل ہیں۔
لوگوں کے مابین انصاف کا ایک معیار انسان ساختہ لاء ہے اور ایک منزل قانون ہے۔ منزل قانون سے جو انسان ساختہ لاء متصادم نہیں، وہ باطل ہے اور نہ انصاف کے منافی ہے۔ اس لئے انصاف کا الوہی معیار صرف “منزل قانون” تک محدود ہے۔
غامدی صاحب اس وضاحت کی طرف بالکل متوجہ نہیں ہوتے۔ ان کا خیال ہے:وحی خداوندی، انسانی فکر و دانش کی برتر قسم ہے، ممتاز و منفرد شے نہیں ہے۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
بخاری، تاریخ کی کتاب اور دین: غامدی صاحب کے اصولوں کی رو سے
ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ...
ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار
محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر...