مذکورہ اقتباس میںعمارصاحب نے ایک اور ستم ظریفی یہ کی ہے کہ سورۃ النور کی آیت [وَلَا تُكْرِہُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَي الْبِغَاۗءِ…الآیۃ] کا مصداق بھی (نعوذباللہ) عہدرسالت کے ان مسلمانوں (صحابہ) کو قرار دے دیا ہے جنہوں نے ان کے زعم فاسد میں زناکاری کے اڈے کھول رکھے تھے،...
امریکی جہاد اور غامدی صاحب کے بدلتے بیانیے
جاوید احمد غامدی اور امین احسن اصلاحی کی علمی خیانت
جاوید احمد غامدی صاحب کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے ایک کتابچہ “مبادی تدبر قرآن” لکھا ہے ۔ جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ قرآن جن و انس کی ہدایت کے لئے اترا ہے اسلئے ا س میں اتنے تکلفات کی ضرورت نہیں کہ اسے سمجھنے کے لئے صرف ، نحو ، شانِ نزول وغیرہ کا علم حاصل کیا جائے بلکہ قرآن اپنا فہم بنا ان علوم کی تحصیل کے خود دیتا ہے ۔
ایک دعوی انہوں نے یہ بھی کیا کہ آج تک جتنے مفسرین نے تفسیریں لکھیں ہیں وہ سب اپنے مسلک کی نمائندگی کے لئے لکھی ہیں جن میں اصلا قرآن کی تفسیر بہت کم ہے ۔
انکی پہلی بات تمام امت کے متفقہ طریقے کے خلاف ہے ۔ قرآن اگرچہ حلال و حرام جاننے کے لئے آسان ہے کیونکہ وہ بالکل واضح ہے لیکن قرآن کی ہر آیت کی تفسیر کا یہ حال نہیں ہے اسی وجہ سے حضرت ابوبکر قرآن کی بابت اپنی رائے دینے سے ڈرتے تھے ۔
دوسری بات میں انہوں نے امت کے تمام مفسرین پر نعوذ باللہ بہتان باندھا ہے ۔
https://youtu.be/z1W6pzbSn2Q?si=rHNh5f8iTA5aOtCE
غامدی فکر : ایک اصولی اور منہجی تنقید
سید اسد مشہدی ہمارا تحقیقی مقالہ جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی فکر کے مصادر فکر کے تجزیے پر مبنی ہے۔ جب ہم نے اسی تناظر میں ایک علمی گفتگو ریکارڈ کروائی تو مختلف حلقوں سے ردعمل موصول ہوئے۔ ان میں ایک ردعمل جناب حسن الیاس صاحب کا تھا، جنہوں نے ہماری گفتگو کو اس کے اصل...
احناف اور جاوید غامدی کے تصور سنت میں کیا فرق ہے؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد احناف کے نزدیک سنت اور حدیث کا تعلق شمس الائمہ ابو بکر محمد بن ابی سہل سرخسی (م: ۵۴۸۳ / ۱۰۹۰ء) اپنی کتاب تمهيد الفصول في الاصول میں وہ فصل کرتے ہیں کہ ”عبادات میں مشروعات کیا ہیں اور ان کے احکام کیا ہیں۔" اس کے تحت وہ پہلے ان مشروعات کی...
ایک بیانیہ کئی چہرے : مغرب، منکرینِ حدیث ، قادیانیت اور غامدی فکر ؟
مدثر فاروقی کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ غامدی فکر میں وہ سب نظریات کیوں جمع ہیں جو پہلے سے مختلف فتنوں کے اندر بکھرے ہوئے تھے ؟ ہم نے برسوں سے سنا تھا کہ منکرینِ حدیث کہتے ہیں : حدیث تاریخی ہے ، وحی نہیں اب یہاں بھی یہی بات سننے کو ملی ، فرق صرف اندازِ بیان کا...
غامدی صاحب کے تصورِ زکوٰۃ کے اندرونی تضادات
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد بعض دوستوں نے زکوٰۃ کے متعلق جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی آرا کے بارے میں کچھ سوالات کیے ہیں، جن پر وقتاً فوقتاً گفتگو ہوتی رہے گی۔ سرِ دست دو سوالات کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ کیا زکوٰۃ ٹیکس ہے؟ اپنی کتاب "میزان" کے 2001ء کے ایڈیشن میں "قانونِ...
پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد
دو ہزار ایک (2001ء) میں غامدی صاحب نے فرمایا تھا کہ افغانستان پر امریکی حملہ دہشت گردی نہیں تھا۔ ارتقا کے منازل طے کرنے کے بعد 2019ء میں غامدی صاحب نے اسے ظلم و عدوان کےخلاف جہاد کی مثال قرار دیا! مزید دو سال بعد امریکا کو بے آبرو ہو کر نکلنا پڑا، تو آپ اسے سپرپاو کا ایڈونچر کہنے لگے
سردست ہم یہ نہیں پوچھیں گے کہ کیا اسلامی شریعت کی رو سے جہاد ایک عبادت ہے یا نہیں؟ ہم اس وقت اس موضوع کے مذہبی، عقائدی، اصولی یا فکری مباحث میں بھی جانا نہیں چاہتے؛ بلکہ صرف یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ غامدی صاحب بین الاقوامی قانون کے متعلق بنیادی باتوں سے بھی قطعی طور پر لاعلم ہیں اور محض اپنی سادہ لوحی کی بنا پر ایسے مفروضات قائم کیے ہوئے ہیں جن کا حقیقت کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پہلے بین الاقوامی قانون میں جنگ کے جواز کے متعلق بنیادی باتیں نوٹ کرلیں۔
اقوامِ متحدہ کے منشور کی دفعہ 2 (4 )نے طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی پر پابندی عائد کی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے ماہرین اور ریاستوں میں ایک راے یہ ہے کہ یہ جامع پابندی ہے اب صرف ان صورتوں میں جنگ کی اجازت ہے جن کی صریح اجازت منشور نے بابِ ہفتم میں دی ہے؛ دوسری راے یہ ہے کہ منشور سے قبل بین الاقوامی عرف میں جن متعدد صورتوں میں جنگ کی اجازت تھی، وہ اب بھی باقی ہے۔ بعض کی راے یہ ہے کہ منشور کے بعد کے مختلف عوامل (سرد جنگ، سلامتی کونسل کی ناکامی وغیرہ) کی وجہ سے نیا عرف ایسا بنا کہ ریاستوں نے کئی صورتوں میں جنگ کو جائز ماننا شروع کردیا ہے۔
اس متنازعہ مسئلے کو چھوڑ کر اس بات پر آئیے کہ اقوامِ متحدہ کے منشور نے صراحتاً دو صورتوں میں طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی صراحتاً اجازت دی ہے ۔ ایک، کسی ریاست کے خلاف “مسلح حملہ” ہو، تو اسے دفاع میں طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہے (دفعہ 51)؛ اور دوسری ، کسی ریاست نے دوسری ریاست کے خلاف جارحیت کے عمل کا ارتکاب کیا ، یا امن کی خلاف ورزی کی ، یا اس سے امن کو خطرہ ہو (دفعہ 39) ، تو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اس ریاست کے خلاف طاقت کا استعمال کرسکتی ہے تاکہ (پہلی دو صورتوں میں ) بین الاقوامی امن واپس بحال کیا جائے یا (تیسری صورت میں) بین الاقوامی امن کو برقرار رکھا جاسکے (دیکھیے دفعہ 42)۔ سلامتی کونسل کے فیصلے پر عمل درامد یقینی بنانا تمام ریاستوں کی ذمہ داری ہے(دفعہ 25 و دفعہ 43)۔جن صورتوں میں جنگ کی اجازت کا صراحتاً منشور میں ذکر نہیں ہے، وہ ان کے علاوہ ہیں۔
پھر غامدی صاحب کیسے اتنا بڑا دعوی کرسکتے ہیں کہ اقوامِ متحدہ کے منشور کے تحت جنگ کی ایک ہی جائز صورت ہے اور وہ ظلم و عدوان کے خلاف جنگ ہے؟
دوسرا سوال اس سے زیادہ اہم ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے جنگ کو غامدی صاحب ظلم و عدوان کے خلاف جنگ کیسے قرار دیتے ہیں؟ کیا خود سلامتی کونسل نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ ظلم و عدوان کے خلاف جنگ کررہی ہے؟ یہ تاویل پیش کرنے سے قبل کہ بین الاقوامی امن کی بحالی یا اسے برقرار رکھنے کی جنگ کو ظلم و عدوان کے خلاف جنگ ہے، نوٹ کیجیے کہ سلامتی کونسل ایک سیاسی ادارہ ہےاور بین الاقوامی قانون کے ماہرین اس پر متفق ہیں کہ سلامتی کونسل قانون اور حق و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے نہیں سیاسی مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے اور اسی وجہ سے سلامتی کونسل کے فیصلوں کو بین الاقوامی قانون کے مآخذ میں شمار نہیں کیا جاتا۔
سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ارکان کو یہ حق کیوں دیا گیا کہ ان میں سے کوئی ایک بھی “نہ” کہہ دے تو سلامتی کونسل کوئی کارروائی نہیں کرسکے گی (جسے عرفِ عام میں “ویٹو” کہا جاتا ہے)؟ بین الاقوامی قانون کی نصابی کتب میں اس کی وضاحت یوں کی جاتی ہے کہ چونکہ “مجلسِ اقوام” کے میثاق 1919ء میں بڑی طاقتوں کےلیے ایسا کوئی اختیار نہیں مانا گیا تھا، اس لیے بڑی طاقتوں کی مرضی کے خلاف فیصلوں کا امکان تھا۔ پھر جب بعض ایسے فیصلے سامنے بھی آئے، تو بڑی طاقتوں نے مجلسِ اقوام سے باہر ہی اپنے فیصلے کرنے شروع کیے ، بلکہ مجلسِ اقوام کے فیصلوں کے خلاف فیصلے کرنے لگے اور یوں نہ صرف مجلسِ اقوام عضوِ معطل کی حیثیت اختیار کرگئی بلکہ بین الاقوامی امن بھی برقرار نہیں رہ سکا اور جلد ہی دوسری بڑی جنگ شروع ہوگئی۔ اس تجربے کی بنیاد پر دوسری بڑی جنگ جیتنے والی طاقتوں نے ضروری سمجھا کہ جنگ کے بعد نئے عالمی نظام کی تشکیل کرتے ہوئے اس طرح کی بڑی جنگ سے بچنے کےلیے نئی تنظیم میں ان بڑی طاقتوں کو “نہ” کہنے کا حق دیا جائے اور ان میں ایک بھی اگر “نہ” کہہ دے تو وہ تنظیم پھر اس معاملے میں آگے نہ بڑھ سکے۔
اس سارے فلسفے کا خلاصہ ایک جملے میں یہ ہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اختیار امن یقینی بنانے کے لیے ہے، نہ کہ عدل قائم کرنے کےلیے! (اگرچہ ظلم کے ساتھ امن کے قیام کی توقع رکھنا محض دیوانگی ہے۔)
چنانچہ اگر کہیں ظلم کے پہاڑ بھی توڑے جارہے ہوں اور انسانیت تباہی کے دہانے پر بھی پہنچ گئی ہو، تب بھی سلامتی کونسل اس وقت تک کوئی کارروائی نہیں کرسکتی جب تک ان پانچ طاقتوں کے مفادات کے تحفظ کےلیے وہاں کارروائی ضروری نہ ہوگئی ہو۔ اس کی مثالیں دیکھنی ہوں تو صرف فلسطین و کشمیر ہی طرف نہ دیکھیے، روانڈا میں دیکھ لیجیے کہ کیسے نوے کی دہائی کی ابتدا میں وہاں دو قبائل کی جنگ میں تقریباً دس لاکھ انسان مارے گئے اور تقریباً پانچ لاکھ عورتوں کی عصمت پامال کی گئی لیکن سلامتی کونسل تب تک کارراوئی نہیں کرسکتی جب تک بڑی طاقتوں کو وہاں سے لوٹ کے مال میں وافر حصے کا یقین نہیں دلایا جاسکا۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ نائن الیون کے واقعے کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے القاعدہ یا طالبان کے متعلق جو بھی قرارداد منظور کی ہے، کسی ایک قرارداد میں بھی اس نے امریکا کو افغانستان پر حملے کی اجازت نہیں دی، نہ ہی امریکا نے افغانستان پر حملے کےلیے سلامتی کونسل سے اجازت طلب کی کیونکہ وہ حقِ دفاع کا دعوی کررہا تھا اور حقِ دفاع میں جنگ کےلیے سلامتی کونسل کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ (کیا نائن الیون کے بعد حقِ دفاع کے تحت امریکا کو افغانستان پر حملے کی اجازت تھی یا نہیں ؟ یہ ایک الگ مستقل موضوع ہے اور اس سوال کا جواب نفی میں ہے۔)
غامدی صاحب نے افغانستان پر جن انیس ممالک کے حملے کو ظلم و عدوان کے خلاف جہاد سے تعبیر کیا تھا، وہ معاہدۂ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے ارکان تھے اور خود نیٹو نے اس حملے کو “اجتماعی حقِ دفاع” کی شکل کہا تھا، نہ کہ ظلم و عدوان کے خلاف جنگ ، یعنی جو دعوی کرنے کی توفیق خود حملہ آوروں کو نہیں ہوسکی، وہ دعوی ان کی جانب سے غامدی صاحب کربیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مشتاق احمد شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد میں شعبہ شریعہ وقانون کے چیئرمین ہیں اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ذیلی ادارہ شریعہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
فتنہ غامدیت 14
مذکورہ اقتباس میںعمارصاحب نے ایک اور ستم ظریفی یہ کی ہے کہ سورۃ النور کی...
غامدی صاحب کے تصورِ زکوٰۃ کے اندرونی تضادات
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد بعض دوستوں نے زکوٰۃ کے متعلق جناب جاوید احمد غامدی...
۔”فقہ القرآن” ، “فقہ السنۃ” یا “فقہ القرآن و السنۃ”؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کیا قرآن کے کسی بھی حکم کو سنت سے الگ کرکے سمجھا...