ڈاکٹر زاہد مغل حدیث کی کتاب کو جس معنی میں تاریخ کی کتاب کہا گیا کہ اس میں آپﷺ کے اقوال و افعال اور ان کے دور کے بعض احوال کا بیان ہے، تو اس معنی میں قرآن بھی تاریخ کی کتاب ہے کہ اس میں انبیا کے قصص کا بیان ہے (جیسا کہ ارشاد ہوا: وَرُسُلًا قَدْ قَصَصْنَاهُمْ عَلَيْكَ...
نظریہ ارتقا اور غامدی صاحب
کیا غامدی صاحب منکرِ حدیث نہیں ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے جو غالی معتقدین ان کی عذر خواہی کی کوشش کررہے ہیں، وہ پرانا آموختہ دہرانے کے بجاے درج ذیل سوالات کے جواب دیں جو میں نے پچھلی سال غامدی صاحب کی فکر پر اپنی کتاب میں دیے ہیں اور اب تک غامدی صاحب اور ان کے داماد نے ان کے جواب میں کوئی...
حدیث کی نئی تعیین
محمد دین جوہر میں ایک دفعہ برہان احمد فاروقی مرحوم کا مضمون پڑھ رہا تھا جس کا عنوان تھا ”قرآن مجید تاریخ ہے“۔ اب محترم غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ بخاری شریف تاریخ کی کتاب ہے۔ دیانتداری سے دیکھا جائے تو محترم غامدی صاحب قرآن مجید کو بھی تاریخ (سرگزشت انذار) ہی...
ذو الوجہین : من وجہ اقرار من وجہ انکار
محمد خزیمہ الظاہری پہلے بھی عرض کیا تھا کہ غامدی صاحب نے باقاعدہ طور پر دو چہرے رکھے ہوئے ہیں. ایک انہیں دکھانے کے لئے جو آپ کو منکر حدیث کہتے ہیں اور یہ چہرہ دکھا کر انکار حدیث کے الزام سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میزان میں بارہ سو روایتیں ہیں وغیرہ...
( اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط دوم
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد پچھلی قسط کے اختتام پر لکھا گیا کہ ابھی یہ بحث پوری نہیں ہوئی، لیکن غامدی صاحب کے حلقے سے فوراً ہی جواب دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اگر جواب کی طرف لپکنے کے بجاے وہ کچھ صبر سے کام لیتے اور اگلی قسط پڑھ لیتے، تو ان حماقتوں میں مبتلا نہ ہوتے جن میں...
(اہلِ غزہ کے معاملے میں غامدی صاحب کی اصولی غلطیاں (قسط اول
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ حج اور جہاد کی فرضیت صرف اسی کےلیے ہوتی ہے جو استطاعت رکھتا ہو۔ بظاہر یہ بات درست محسوس ہوتی ہے، لیکن اس میں بہت ہی بنیادی نوعیت کی غلطی پائی جاتی ہے اور اس غلطی کا تعلق شرعی حکم تک پہنچنے کے طریقِ کار سے ہے۔ سب سے پہلے...
محمد حسنین اشرف
حالیہ ویڈیو میں غامدی صاحب نے نظریہ ارتقا پر بات کرتے ہوئے ایک بہت ہی صائب بات فرمائی کہ نظریہ ارتقا سائنس کا موضوع ہے اور اسے سائنس کا موضوع ہی رہنا چاہیے۔ دوسری بات انہوں نے یہ فرمائی کہ اپنے بچوں کو سائنس کی تحلیل سکھانی چاہیے۔ یہ بات بھی صائب ہے لیکن خود غامدی صاحب کے اس مشورے کی تحلیل ہونی چاہیے ورنہ یہ مشورہ نہایت خطرناک ہے۔ اس وقت سائنس کے ساتھ ہمارے ہاں بحمداللہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسی تحلیل سیکھنے کے چکر میں ہو رہا ہے۔ مذہب پر جب بھی بات ہوگی تو غامدی صاحب یہ توجہ دلائیں گے کہ مذہبی متون تک رسائی کی “استعداد” پیدا کی جانی چاہیے۔ اس کے لیے وہ زبان سیکھنے سے لے کر مسلمانوں کی علمی میراث پر دسترس تک کو شامل کریں گے۔ یہی مشورہ نیچرل اور سماجی سائنس سے متعلق بھی دیا جانا چاہیے۔ ہمیں اچھے سائنسدان اور سائنسی علم کے ماہرین پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو بچوں کو سائنسی علم کی نوعیت سکھا سکیں۔ یہ مذہبی علما کا کام نہیں ہے اور وہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خود اس میں راسخ ہونا چاہیے (علم کی نوعیت میں) نہ کہ چند چیزوں پر گفتگو کرنی چاہیے۔ بالکل جس طرح مذہبی علم کے لیے “استعداد” پیدا کرنا لازم ہے اسی طرح نیچرل سائنس اور سوشل سائنس کے لیے بھی اس “استعداد” کو لازمی ہونا چاہیے (ضروری نہیں کہ یہ استعداد کسی جامعہ میں بیٹھ کر حاصل کی جائے لیکن یہ استعداد لازم ہے)۔
اسی طرح غامدی جب چلتے چلتے نظریہ ارتقا سے متعلق کسی داخلی مسئلے پر تبصرہ یا کمنٹ کردیتے ہیں تو یہ تبصرہ نہایت خطرناک ہوجاتا ہے۔ اس سے سامعین میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے جیسے اس نوعیت کے نظریات محض کھیل کی چیز ہیں کیونکہ فلاں فاسل ملا تھا اور اس فاسل کے سمجھنے میں غلطی ہوگئی تھی یا فلاں ریاضیاتی غلطی ہوگئی جسے درست مان لیا گیا تھا اور اب غلطی پکڑی گئی ہے۔ سو سائنسدانوں نے کسی غلط شے پر قصر تعمیر کیا تھا وغیرہ وغیرہ۔ حالانکہ سائنسی علم کی نوعیت یہی ہے۔ اس غلطی کا پکڑا جانا اس کا ثبوت ہے کہ سائنسی دنیا سو نہیں رہی اور اس ایک غلطی سے پچھلی پوری عمارت زمیں بوس نہیں ہوجاتی! سو، جس طرح مذہب پر اس نوعیت کا تبصرہ خطرناک ہے اسی طرح سائنس پر بھی خطرناک ہے۔
جس طرح مذہب کے داخلی اختلافات کو مکمل تصویر سامنے رکھے بغیر اپروچ کرنا درست نہیں ہے، اسی طرح سائنس کی پوری تصویر کو بیان کیے بغیر چلتے چلتے چند داخلی مسائل کا تذکرہ کرنا نہایت خطرناک ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں:۔
۔۱۔ مذہبی ذہن پوری طرح کارٹیزین طریق کار کے زیر اثر ہے۔ کارٹیزین طریق کار میں علم کی عمارت فوری زمیں بوس ہوجاتی ہے اگر کسی ایک بات میں تھوڑا سا بھی شک پیدا ہوجائے۔ سائنسی علم اس کے برعکس ہے۔ یہ جانے بغیر ان اختلافات کو اپروچ کرنا اصلا سائنسی طریق استدلال اور کارٹیزین طریق استدلال میں فرق کو نہ سمجھنا ہے۔ اس نوعیت کے نقد کے نتیجے میں کسی بھی بچے کے لیے سائنسی علم کی نوعیت کو سمجھنا مشکل ہوجاتا ہے اور فرق کر پانا ممکن نہیں رہتا!۔
۔۲۔ ہماری علمیات اور خاص طور پر سائنسی طریق کار زیادہ دیر طبیعات اور ریاضیات کے زیر اثر رہا ہے۔ اس لیے ہم جس سائنسی طریق کار سے زیادہ اپنے آپ کو قریب پاتے ہیں وہ انہیں دو مضامین کا ہے۔ بیالوجی یا کیمسٹری سے فوری متوحش ہوجاتے ہیں کیونکہ وہاں جو طریق کار، کارفرما ہے اس پر ہمارے ہاں کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔ اس لیے ہمارے ہاں کلاسکیل مکینکس اور کوانٹم مکینکس کے اختلافات کم زیر بحث ہوں گے۔ ہوں گے بھی تو ہم انہیں سائنس یا سائنسی طریق کار کے خلاف پیش نہیں کریں گے۔ لیکن نظریہ ارتقا میں ذرا سا کوئی مسئلہ آ جائے تو ہم اس کو اور اس سے سائنس کو غلط ثابت کرنے نکل پڑتے ہیں۔ یہ بھی غلط تاثر پیدا کرتا ہے!
۔۳۔ دوسرا بڑا مسئلہ ہمارے ہاں اس پیچیدگی کو نہ سمجھ پانا ہے جو اس وقت مضامین میں پیدا ہوچکی ہے۔ اس وقت کسی بھی میدان میں، اتنی تفصیل آچکی ہے کہ اس میدان کا ماہر اس کو
encompass
نہیں کرسکتا چہ جائیکہ میں اور آپ چند کتابیں پڑھنے کے بعد اس کمیونٹی کو بتانے نکل پڑیں کہ اُن سے کیا غلطی ہوئی ہے۔ پھر یہ بھی سوچیے کہ جس فاسل یا ثبوت کی غلط تفہیم کی گئی تھی اس تفہیم کو میں نے اور آپ نے نہیں پکڑا بلکہ اسی سائنسی کمیونٹی نے پکڑ کے ہمیں بتایا ہے اور اسی سائنسی کمیونٹی نے اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا ہے۔ سو یا تو اتنی استعداد پیدا کی جائے کہ ہم ان پیچیدگیوں کو سمجھنے کا حق ادا کرسکیں بصورت دیگر ان اختلافات کو اس بڑے سائنسی پس منظر میں سمجھنا اور بیان کرنا چاہیے۔ خاص طور پر جب سامنے اس میدان کا ماہر موجود نہ ہو جو اس کا جواب دے سکے۔
۔۴۔ بہت سی سائنسی معلومات
counterintuitive
ہوتی ہیں۔ اسی لیے کوئی بھی شخص سادہ سی آبزوریشن سے اس کو احمقانہ ثابت کرسکتا ہے۔ یہ کام نہایت خطرناک ہے، اسی لیے سائنسی مسئلے کو مکمل پیش کرنا چاہیے۔ نقد ضرور کیجیے اور جی جان سے کیجیے لیکن ان مسائل کو پہلے سمجھ لیجیے۔ مثال لیجیے:
اگر کچھ دیر کو آپ یہ بھول جائیں کہ ہمیں سائنسی علم سے معلوم ہے کہ ہماری زمین گول ہے۔ کوئی شخص اگر آپ کو یہ کہے کہ ہماری زمین گول ہے تو کیا آپ اس کی بات قبول کرلیں گے؟ پھر اگر کوئی شخص بیٹھ کے یہ ثابت کرنا چاہے کہ زمین کے گول ہونے والی بات کس قدر احمقانہ ہے تو یہ دنیا کا آسان ترین کام ہے۔ کیوں؟ کیونکہ آپ کے سامنے جو آبزوریشن ہے اس کو بالکل اور باآسانی میچ کر رہی ہے۔ اسی طرح نظریہ ارتقا سے متعلق جو ہماری آبزوریشن ہے اور جو سائنسی معلومات ہے اس میں جو فرق پایا جاتا ہے وہ کسی ماہر کے ذریعے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ اس پر مذہبی علما کے تبصرے اسی نوعیت کا نقصان کرتے ہیں جس نوعیت کا نقصان زمین کے گول یا فلیٹ ہونے سے متعلق ہوگا۔
نوٹ:۔
یہ
appeal to authority
نہیں ہے کیونکہ یہ نہیں کہا جا رہا کہ ماہر کی بات اس لیے مان لی جائے کہ وہ ماہر ہے۔ ماہر اس معلومات تک رسائی رکھتا ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے۔ سو یہ کام ان پر چھوڑ دینا چاہیے، ہاں، مذہبی اداروں کو اچھے ماہرین اپنے ہاں بلانے چاہیں تاکہ ان سے سوالات کیے جاسکیں اور اس خلا کو پُر کیا جاسکے۔مذہبی علما اگر یہ تحلیل سکھانا چاہتے ہیں تو پورے سائنسی میکانزم کو سامنے رکھ کے سکھانا چاہیے۔ لٹریچر ریویو سے لے کر اس پورے سائنسی نظام کو
Navigate
کرنا بتانا چاہیے بصورت دیگر اس پر تبصرے
Counterproductive
ہیں۔ کسی بھی ایک دو یا دس پرچوں کو لٹریچر ریویو نہیں کہا جاتا اور نہ اس کی بنیاد پر اس قسم کے تبصرے کرنے چاہییں۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
خدا پر ایمان : غامدی صاحب کی دلیل پر تبصرہ اور علم کلام کی ناگزیریت
ڈاکٹرزاہد مغل علم کلام کے مباحث کو غیر ضروری کہنے اور دلیل حدوث پر اعتراض...
غامدی صاحب کا الہ اور قرآن
ڈاکٹر زاہد مغل محترم غامدی صاحب اہل تصوف کی فکر کو خارج از اسلام دکھانے...
غامدی صاحب اور سائنس
محمد حسنین اشرف "حقائق کی وضاحت حقیقت نہیں ہوتی" یہ بات نہایت اہم ہے کہ...