نسخ القرآن بذریعہ سنت : مولانا اصلاحی

Published On October 27, 2025
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

مولانا واصل واسطی ہم نے گزشتہ تحریر میں  جو چند عبارتیں ابن ہشام کے حوالے سے پیش کی تھیں  ان میں بعض پرابوالقاسم سہیلی نے جرح کی ہے ۔ ان میں ایک یہ ہے کہ جبریل نے وضو اورنماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سکھائی ۔ ممکن ہے کوئی شخص اس سے استفادہ کرلے ۔ تو ہم عرض کرتے ہیں...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 51)

مولانا واصل واسطی اب ہم جناب غامدی کے پیش کردہ سنن پر ایک ایک کرکے کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں نماز کو دیکھتے ہیں جس کے بارے میں حافظ محب اور جناب غامدی  دونوں کا فرمان ہے کہ ،، اس سے عرب پوری طرح واقف تھے ، بلکہ وہ نماز ادا بھی کرتے تھے  جیساکہ سیدنا...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 50)

مولانا واصل واسطی اگے جناب اس ،، اہتمامِ وقوع فعل ، سے چند اصول برآمد کرتے  ہوئے لکھتے ہیں کہ ،، چنانچہ کوئی بچہ اگر اپنے باپ یاکوئی عورت اپنے شوہر کی جیب سے چند روپے اڑالیتی ہے   یاکوئی شخص کسی کی بہت معمولی قدروقیمت کی کوئی چیز چرالے جاتاہے   یاکسی کے باغ سے کچھ پھل...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 49)

مولانا واصل واسطی اس مبحث میں ہم ،، سرقہ ،، یعنی چوری کے متعلق جناب غامدی کے افکارکا تجزیہ کریں گے ۔ غامدی صاحب لکھتے ہیں کہ ،، چوری کی سزا قران مجید کی سورہِ مائدہ میں اس طرح بیان ہوئی ہے ،، والسارق والسارقة فاقطعوا ایدیھما ، جزاء بماکسبا ، نکالا من اللہ ، واللہ عزیز...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 48)

مولانا واصل واسطی اس تحریر میں جناب غامدی کی اس نقل کردہ عبارت کا جائزہ لیتے ہیں   جو انہوں نے زمخشری کی ،، الکشاف ،، کے حوالے سے لکھی ہے ۔ اس عبارت میں زمخشری نے دعوی کیا ہے کہ ،، میتة ،،  کالفظ دیگر میتات مثلا مچھلی اورٹدی وغیرہ کو عرف اور عادت کی بنا پر شامل نہیں...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 52)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 47)

مولانا واصل واسطی اس محفل میں جناب غامدی کی ایک اور تحقیق احبابِ کرام کے سامنے پیش کریں گے  جس میں جناب نے اپنے زعم کے مطابق یہ ثابت کیاہے   کہ اس ،، حدیث ،، سے بھی قران کی ،، تخصیص وتحدید ،، کا دعوی محض علماء میں ،، قلتِ تدبر یا سوء فہم ،، کا نتیجہ ہے ۔پہلے جناب کی...

ڈاکٹر زاہد مغل

مولانا اصلاحی صاحب مبادی تدبر حدیث میں نسخ القرآن بذریعہ سنت کی ممانعت پر حجت قائم کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حدیث میں ضعف کے اتنے پہلو ہیں کہ اس کا قرآن جیسی قطعی الدلالت چیز کو منسوخ کردینا بالکل خلاف عقل ہے۔ مولانا اصلاحی صاحب کی یہ بات محض ایک خطابی انداز استدلال ہے اور ان لوگوں کے مقدمے کو ایڈریس نہیں کرتی جو اس کے قائل ہیں۔ آپ کی گفتگو میں نہ یہ بتایا گیا ہے کہ نسخ کا مفہوم کیا ہے اور نہ ہی آپ یہ بتاتے ہیں کہ نبی کی حین حیات کسی حکم کی تابید کیسے ثابت ہوتی ہے کہ ظنی دلیل اسے منسوخ نہیں کرسکتی، بس بلا دلیل خلاف عقل کا ایک دعوی کردیا گیا ہے۔ اصولی مباحث پر گفتگو کرنے کا یہ ایک غیر اصول طریقہ ہے۔ اگر نبی کی حین حیات قرآن میں حکم آئے “جو کوئی موت کے وقت کو پائے اسے چاہئے کہ اپنے مال سے متعلق وصیت کرے”، تو محض ان الفاظ کی بنا پر مخاطب کیا ابتدائے کلام سے یہ عقیدہ رکھے گا کہ حکم ہمیشہ کے لئے دے دیا گیا ہے؟ اگر ہاں، تو ان معین الفاظ میں اس مفروضے کو سپورٹ کرنے کی دلیل کیا ہے نیز اس کے بعد خود قرآن میں ناسخ آنے کا امکان بھی کیا ختم نہیں ہوگیا؟ اور اگر نہیں، تو وہ کیا عقیدہ رکھے گا؟ یہی کہ اس حکم کا ابدی ہونا ظنی ہے اس لئے کہ یہ ظنی دلیل (مثلا استصحاب حال) پر مبنی ہے اور شارع چاہے تو اسے ختم کردے، یعنی اس کی مدت انتہا ظاہر کردے۔ پس نبی کی حین حیات حکم کی تابید کا مفروضہ از خود ظنی ہوتا ہے (الا یہ کہ وہ حسن و قبح عقلی یا لفظ “ابدا” سے ثابت ہو، جو اس کے قائل ہیں) اور ظنی دلیل سے ثابت بات کے ظنی دلیل سے رفع ہونے کو عقل بالکل جائز کہتی ہے۔ الغرض مولانا اصلاحی صاحب یہاں اصل قانونی پہلو پر غور کرنے کے بجائے “قرآن جیسی قطعی الدلالت چیز” کے دعوے سے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…