ڈاکٹر محمد زاہد مغل محترم غامدی صاحب سے جناب حسن شگری صاحب نے پروگرام میں سوال کیا کہ آپ وحدت الوجود پر نقد کرتے ہیں تو بتائیے آپ ربط الحادث بالقدیم کے مسئلے کو کیسے حل کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں جو جواب دیا گیا وہ حیرت کی آخری حدوں کو چھونے والا تھا کہ اس سوال کا جواب...
تفسیر کے لئے بنیادی شرط اور غامدی صاحب – قسط اول
۔”حقیقت نبوت”: غامدی صاحب کے استدلال کی نوعیت
ڈاکٹر محمد زاہد مغل محترم غامدی صاحب اکثر و بیشتر دعوی تو نہایت عمومی اور قطعی کرتے ہیں لیکن اس کی دلیل میں قرآن کی آیت ایسی پیش کرتے ہیں جو ان کے دعوے سے دور ہوتی ہے۔ اس کا ایک مشاہدہ حقیقت نبوت کی بحث سے ملاحظہ کرتے ہیں، اسی تصور کو بنیاد بنا کر وہ صوفیا کی تبدیع و...
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط ہفتم )
مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ اقدامی جہاد اور عام اخلاقی دائرہ:۔ یہاں اس بات کا جائزہ لینا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ جہا د اقدامی اور اس سے متعلقہ احکامات عام اخلاقی دائرے سے باہر ہیں یا نہیں؟ خالق کا ئنات نے انسان کو اپنا خلیفہ بنا کر پیدا کیا ہے واذ قال ربك...
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط ششم )
مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ اقدامات صحابہ اور غامدی صاحب کا تصور جہاد:۔ قرآن وحدیث کے بعد اگلا مقدمہ یہ قائم کرتے ہیں کہ صحابہ کے جنگی اقدامات کے جغرافیائی اہداف محدود اور متعین تھے اور وہ جہاد اور فتوحات کے دائرے کو وسیع کرنے کی بجائے محدود رکھنے کے خواہش...
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط پنجم )
مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ احادیث اور غامدی صاحب کا تصور جہاد:۔ جہاں تک احادیث کا تعلق ہے تو کوئی بھی ایک حدیث ایسی پیش نہیں کر سکے جو اس بات کی تائید کرے کہ جہاد کے اہداف محدود ہیں اور اس مشن کے پیش نظر صرف روم اور فارس کی سلطنتیں ہیں ۔ تاہم ایک حدیث ایسی...
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط چہارم )
مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ احکامات اسلام اور خطابات قرآنیہ کی عمومیت:۔ غامدی حضرات کا دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اقدامی قتال یا اسلام ، جزیہ اور قتل کا مطالبہ سامنے رکھنا عام خلاقی دائرے سے باہر ہے اس لیے وہ آیات واحادیث جن میں اس قسم کے احکامات مذکور ہیں ان کے...
مولانا عبد القدوس قارن صاحب رحمہ اللہ
نحمدہ و نصلی علی رسوله الکریم۔ أما بعد
علمائے امت نے قرآن کریم کی تفسیر کرنے والے کے لیے جو شرائط مقرر فرمائی ہیں ان میں حدیث، اصولِ حدیث، فقہ، اصولِ فقہ، علومِ بلاغت، صرف، نحو اور اسبابِ نزول وغیرہ میں مہارت ہونا ضروری ہے۔ اور سب سے بنیادی شرط یہ ہے کہ وہ عربی لغت میں کامل مہارت رکھتا ہو اور عربی کلمات کے لغوی و اصطلاحی معانی اور کلمات کے استعمال کے مواقع بخوبی جانتا ہو۔ عربی زبان میں مہارت صرف تفسیر کرنے والے کے لیے ہی نہیں بلکہ اس کے لیے بھی ضروری ہے جو پہلے سے ہی کسی عبارت کو براہِ راست اپنی زبان میں نقل کرنا چاہتا ہو۔ اس لیے حضرات علما کرام نے ناقل کے لیے یہ شرط رکھی ہے کہ وہ عربی زبان میں بیان کردہ مفہوم کو اپنی زبان میں بیان کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
بعض حضرات کو یہ مرتبہ حاصل نہیں ہوتا مگر وہ خود یا ان کے متعلقین انہیں اس مرتبے کا سمجھ لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ گمراہی پھیلانے کا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ اس لیے ایسے حضرات کی حقیقت سے عوام الناس کو آگاہ کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ محض کسی کی توہین و تذلیل کے لیے اس کے عیب و کمزوری کو ظاہر کرنا پسندیدہ عمل نہیں ہے؛ شریعت نے اس سے منع کیا ہے۔ مگر جب عوام الناس کو کسی فتنہگر کے فتنہ سے بچانا اور دین کی حفاظت مقصود ہو تو فتنہگر کے عیب و کمزوری کو ظاہر کرنا نہ صرف جائز بلکہ واجب بھی ہو جاتا ہے، تاکہ عوام الناس اس کی بات اور عمل کو اسی درجے میں سمجھیں جس درجے کا وہ اہل ہے۔ حضرات محدثین کرام کے ہاں جرح و تعدیل کا اصول بھی اسی مصلحت کے تحت ہے۔ راوی پر جرح کرتے ہوئے اُس کے عیب و کمزوری کو ظاہر کیا جاتا ہے تاکہ اس راوی کی روایت اور اس کے قول کو اس کی حیثیت کے مطابق درجہ دیا جا سکے۔
بعض لوگوں کو مبالغہ آرائی کے ساتھ ایسے مقام تک پہنچا دیا جاتا ہے جس کے وہ اہل نہیں ہوتے۔ ان کی حقیقت سے عوام کو آگاہ کرنا دینی رہنماؤں اور پیشواؤں کا فریضہ ہے۔ جب مولانا مودودی صاحب نے اپنے طرزِ عمل سے اور ان کے پیروکاروں نے مبالغہ آمیز انداز میں انہیں اِجتہاد کے منصب کا اہل سمجھ لیا تو علماءِ امت نے نہ صرف ان کے بعض باطل نظریات کی تردید کی بلکہ ان کی علمی کمزوریوں کو بھی واضح فرمایا تاکہ عوام الناس آگاہ ہو جائیں کہ ہر کمزور علمی بنیاد رکھنے والا اجتہادی منصب کا اہل نہیں ہو سکتا۔ مجاہدِ ملت حضرت مولانا غلام غوث ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تقریروں میں فرمایا کرتے تھے کہ: جب مودودی صاحب ایک وفد کے ہمراہ مصر گئے تو کسی نے ان سے پوچھا: “آپ کب آئے؟” تو مودودی صاحب نے بعض الفاظ کا الٹ استعمال کیا اور وہ صورتِ حال مضحکہ خیز بن گئی۔ مجاہدِ ملت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ: “جس شخص کو ‘أمس’ اور ‘غداً’ میں فرق معلوم نہ ہو وہ اجتہاد کا دعویٰ کیسے کر سکتا ہے؟”
موجودہ دور میں میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بعض شخصیات کو بے حد شہرت دی ہے۔ پروفیسر جاوید احمد غامدی صاحب کو بھی اسی طرح شہرت ملی۔ وہ صاحبِ مطالعہ اور صاحبِ لسان ہیں اور اپنے اندازِ بیان سے سامعین کو متاثر کرنے کا ہنر رکھتے ہیں، مگر ان کے بیانات اور تصانیف میں وہ علمی گہرائی اور پختگی نظر نہیں آتی جو اہلِ علم کی تصانیف میں پائی جاتی ہے۔ متعدد فضلاء کرام اور پروفیسر حضرات کی تحریروں کا مطالعہ کر کے یہ ایمانداری سے کہا جا سکتا ہے کہ بعض اہلِ علم کا مرتبہ اس معاملے میں غامدی صاحب سے بلند ہے۔ غامدی صاحب خود کو قرآن کریم کی براہِ راست تفسیر کرنے کے اہل سمجھتے ہیں؛ حالانکہ حقیقت میں انہیں ناقلین کے زمرہ میں شمار کرنا بھی دیانتداری کے خلاف ہے، کیونکہ ناقل کے لیے بھی لازم ہے کہ وہ عبارت کے مفہوم کو سمجھ کر اپنی زبان میں اس کی وضاحت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو، جبکہ بعض جگہ غامدی صاحب اس صلاحیت سے محروم دکھائی دیتے ہیں۔
اس وقت ہمارے پیش نظر ان کی کتاب “میزان” ہے، جو ان کے علمی عروج کے زمانے میں لکھی گئی۔ اس میں انہوں نے اپنے افکار و نظریات پیش کرتے ہوئے نہ صرف بعض مسلمات کو نظر انداز کیا ہے بلکہ کچھ جگہوں پر عقل و شعور کے خلاف تعبیرات بھی پیش کی ہیں۔ یہ ایک الگ بحث ہے جس پر مستقل تبصرہ درکار ہے؛ اس وقت ہم صرف اُن مثالوں کو پیش کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے اس کتاب میں عربی عبارات کا ترجمہ کرتے ہوئے پیش کی ہیں۔ انہوں نے کئی احادیث کے ایسے ترجمے بھی پیش کیے ہیں جو عجیب و غریب معلوم ہوتے ہیں؛ ان تمام تر ادھورے یا مشکوک مثالوں کا یہاں ذکر ممکن نہیں، بلکہ ہم انہی جملوں پر تبصرہ کر رہے ہیں جن کے ساتھ اصل عبارت بھی درج ہے۔ قارئین کرام ملاحظہ فرمائیں!
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
تصورِ جہاد ( قسط چہارم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ شهادت علی الناس:۔ شہادت علی الناس کا سیدھا...
تصورِ جہاد ( قسط سوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ غامدی صاحب کے دلائل کا جائزہ:۔ ویسے تو کسی...
تصورِ جہاد ( قسط دوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد غامدی تصور جہاد کی سنگینی اور انوکھا پن:۔ پوری...