غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟ قسط 8

Published On August 24, 2025
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

مولانا واصل واسطی جناب غامدی نے جیساکہ ہم نے اس کی طرف پہلے بارہا اشارات کیے ہیں ۔انہوں نے چند سالوں سے ایک نیا مسئلہ  ،، سنتِ ابراہیمی ،، یا ،، ملتِ ابراہیمی ،، کا کھڑاکیا ہے ۔ اس نئے دین میں صرف 26 سنن ہیں۔ مگر یہ سنن قران کی طرح قطعیت کے ساتھ ثابت ہیں ۔ دونوں کے...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 61)

مولانا واصل واسطی کل ہم نےایک بات لکھی ہے کہ جناب غامدی نے قران کی آیت پرہاتھ صاف کیاہے۔ تو ہزار ممکن ہے کہ ان کے چاہنے والے اس بات کو ان کی تحقیر اور بے عزتی پر محمول کریں ۔اس لیے ہم آج کی اس محفل میں اس حوالے سے کچھ مزید باتیں کرنا عرض چاہ رہے ہیں ۔ ہم نے جناب غامدی...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 60)

مولانا واصل واسطی دوسری بات جو جناب غامدی کی اس آیت کے لانے اور ذکرکرنے سے پیشِ نظر تھی ۔وہ یہ تھی   کہ جناب نے سنت کے حوالے سے ایک اصول یہ بنایا ہے   کہ اس کی ابتدا پیغمبرکی ذات سے ہونی چاہیے قران سے نہیں۔ جیسا کہ ،، تدبرِسنت ،، کے تیسرے اصول  کے تحت ( میزان ص 59)...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 59)

مولانا واصل واسطی جناب غامدی اگے اسی ملت یاسنتِ ابراہیمی کے سلسلہ میں لکھتے ہیں کہ ،، زکوة ان کے ہاں بالکل اسی طرح ایک متعین حق تھی جس طرح اب متعین ہے ( میزان ص 45) اس بات کی ثبوت میں سورة المعارج کی آیت 27 ،، وفی اموالھم حق معلوم للسائل والمحروم ،، کا حوالہ دیا ہے ۔...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 62)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 58)

مولانا واصل واسطی روزہ میں مباشرت اورلزومِ کفارہ کی بات ہم اگے کرلیں گے   فی الحال ایک اوربات کی طرف ہم لوگوں  کو متوجہ کرنا چاھتے ہیں۔ وہ بات یہ ہے کہ ،، تبیین ،، سنت ،، اور،، آحادیث ،،  کے متعلق ہم نے جناب غامدی کی طویل عبارتیں پہلے پیش کی ہیں جس میں انہوں نے چند...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 57)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 57)

مولانا واصل واسطی جناب غامدی روزہ کو بھی ان سنن میں داخل کرتے ہیں   جوان کے بقول ،، دینِ ابراہیمی ،، کے باقیات میں سے ہے ۔ہم اس کے متعلق چند باتیں کرتے ہیں (1)  پہلی بات یہ ہے کہ جناب غامدی کو اس سنت کے اثبات کےلیے کہ ،، روزہ ،، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کی نبوت سے...

مولانا عبد الحق بشیر

 معصوم اور محفوظ کا فرق:۔

میں دو لفظوں میں فرق سمجھا دوں۔ (جہاں تک انجام کی بات ہے تو عصمت اور عدالت دونوں کا انجام مغفرت ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ معصوم وہ ہے جس سے گناہ ہوتا ہی نہیں، ہو ہی نہیں سکتا۔ اور گناہ نہ ہو سکنے کی بنا پہ وہ بخشا ہوا ہے، مغفرت ہے۔ اور عدالت، محفوظ ہوتا۔ محفوظ وہ ہے جس سے گناہ ہونے کا امکان ہے، بلکہ بعض صحابہ سے ہوا بھی جیسے: ماعز اسلمی غامد یہ عورت، چور کا ہاتھ بھی کاٹا گیا۔ یہ سزائیں حضور ﷺ کے دور میں دی گئیں۔ صحابی سے گناہ ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمارا ایمان ہے کہ اللہ رب العزت اس کے مرنے سے پہلے اس کو ایسی توبہ نصیب کر دیتے ہیں کہ وہ ہر عذاب سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ تو معصوم کون ہے؟ جو گناہ سے معصوم ہوا اور محفوظ کون ہے؟ جو ہر عذاب سے پاک ہو۔ کسی صحابی کے لیے قبر کا کوئی عذاب نہیں۔ کسی صحابی کے لیے حشر کا کوئی عذاب نہیں ۔ کسی صحابی کے لیے جہنم کا کوئی عذاب نہیں۔

غامدی صاحب اور اُن کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے صرف اپنا ایک غلط عقیدہ ثابت کرنے کے لیے کہ: “رجم زنا کی سزا نہیں بلکہ عادی مجرم کی سزا ہے۔ ان تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو عادی مجرم ( اور او باش) قرار دے دیا جن کو یہ سزا ملی، جنہوں نےخود اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

عادی مجرم وہ ہوتا ہے جس کا جرم مشہور ہو

سمجھانے کے لیے میں یہاں ایک بات عرض کردوں کہ: عادی مجرم کس کو کہتے ہیں؟ جس کا جرم معاشرے کے اندر مشہور ہو جائے۔ میں غامدی ٹولے کی پوری کی پوری جماعت کو چیلنج کرتا ہوں حضرت ماعز ابن مالک اسلمی کے بارے میں حدیث، تفسیر، تاریخ، سیرت، کسی کتاب میں سے ایک شہادت بھی پیش کر دیں کہ اس واقعہ کے علاوہ اُن کی طرف زنا کی کوئی نسبت ثابت ہو۔ جب ایک شہادت بھی موجود نہیں ہے تو آپ اُن کو عادی مجرم کیسے کہہ سکتے ہیں؟ آپ اُن پر عادی مجرم ہونے کا الزام کیسے عائد کر سکتے ہیں؟

غامدی صاحب کوڑے کھانے کے لیے تیار ہو جائیں

اور یہاں ایک بات عرض کروں! آپ علماء ہیں۔ آپ نے سورہ نور میں یہ پڑھا ہے کہ: اگر کوئی شخص کسی شریف (پاک دامن) عورت (یا مرد) پر الزام عائد کرے اور چار گواہ پیش نہ کر سکے تو اُسے کیا سزا ملتی ہے؟ اسی (۸۰) کوڑے۔ میں کہتا ہوں غامدی صاحب یا تو شرعی شہادت پیش کر دیں یا کوڑے کھانے کے لیے تیار ہو جائیں۔ وہ ایک صحابی رسول پر نہیں بلکہ کم و بیش چھ صحابہ جن پر یہ حد جاری ہوئی ہے، ان چھ صحابہ پر الزام عائد کر رہے ہیں۔ غامدیہ عورت کے بارے میں جو خود حضور ﷺ کے پاس حاضر ہوتی ہے، حضور ﷺاس کو مہلت دیتے ہیں کہ جاؤ، جاکے بچے کی ولادت کا انتظار کرو۔بچہ پیدا ہوتا ہے، وہ پھر آتی ہے، حضور ﷺ فرماتے ہیں: ابھی جاؤ! جب یہ بچہ خود کھانے پینے کے قابل ہو جائے پھر آنا۔ وہ عورت جو اتنی خلوص نیت کے ساتھ آکے حضور ﷺسے تقاضا کرتی ہے: یا رسول اللہ مجھے آخرت کے عذاب سے پاک کر دیں۔ اس کے بارے میں بھی غامدی صاحب اور ان کے استاد لکھتے ہیں کہ وہ ایک او باش اور بد قماش عورت تھی۔

صحابہ کرام کے بارے میں ایسے الفاظ کا استعمال معمولی بات نہیں:۔

اب غور کرنے کی بات یہ ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں یہ الفاظ استعمال کرنا  کوئی معمولی بات نہیں۔ یاد رکھیے! ایک ہے کسی پر الزام لگانا، اور ایک ہے الزام کے ساتھ ایسے شدید الفاظ استعمال کرنا۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ بد معاش” چھوٹا سا لفظ ہے؟ بد قماش معمولی سا لفظ ہے ؟ او باش“ چھوٹا سا لفظ ہے؟

اب میں اللہ کے قرآن سے جب پوچھتا ہوں تو اللہ کا قرآن تو ایک ہی بات کرتا ہے : ولكن الله حبب اليكم الايمان وزينه في قلوبكم و كره اليكم الكفر والفسوق والعصيان تم اُن کی طرف فسق کی نسبت بھی نہیں کر سکتے چہ جائے کہ اُن کو بد معاش کہو۔ تم اُن کی طرف معصیت کی نسبت بھی نہیں کر سکتے چہ جائے کہ اُن کو اوباش یا اس قسم کے غلیظ الفاظ سے یاد کرو۔

یہ چند ایک چیزیں میں نے عرض کی ہیں۔ (ورنہ غامدی صاحب سے اختلافات کی) بڑی لمبی فہرست ہے، میں نے چند ایک کا تذکرہ صرف) یہ سمجھانے کے لیے کیا ہے کہ غامدی صاحب کے ساتھ ہمارے بنیادی اختلافات کیا ہیں۔

 

جاری

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…