سوال : جاوید احمد غامدی کے نظریات کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں، کہاں تک ان کا اعتبار کرنا درست ہے؟ جواب جاوید احمد غامدی کے بہت سے نظریات قرآن و حدیث کے صریح نصوص کے خلاف اور اہلِ سنت و الجماعت کے اجماعی و اتفاقی عقائد سے متصادم ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں الف۔ ...
غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟ قسط 4
بیس رکعت تراویح اور غامدی صاحب کا موقف
سوال : جاوید احمد غامدی کے نزدیک تراویح کی نماز سرے سے ہے ہی نہیں, برائے کرم مفصل جواب عنایت فرمائیں؟ جواب بیس رکعت تراویح ادا کرنا سنتِ مؤکدہ ہے اور یہی رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا، البتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین روز تراویح کی باقاعدہ...
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قبر
مولانا عند الحمید تونسوی اہلِ اسلام کا متفقہ عقیدہ یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اﷲ تعالیٰ نے اپنی قدرتِ کاملہ سے بغیر باپ کے پیدا فرمایا اور انہیں سولی پر نہیں چڑھایا گیا، بلکہ زندہ ہی آسمانوں پر اُٹھالیا گیا، قیامت کے قریب وہ آسمان سے زمین پر نازل ہوں...
اسلام اور ریاست
مفتی تقی عثمانی صاحب بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوۃ والسلام علی نبیہ الکریم وعلی آلہٖ وأصحابہٖ أجمعین وعلٰی کل من تبعہم بإحسان إلٰی یوم الدین أمابعد غیر منقسم ہندوستان میں قائد اعظم کی قیادت میں قیام پاکستان کی جو تحریک چلی، اس کی...
ڈاڑھی : غامدی موقف پر نقد
ناقد :شیخ عثمان ابن فاروق تلخیص : زید حسن غامدی صاحب کا دعوی ہے کہ وہ منکرِ حدیث نہیں ہیں ۔ ان سے ڈاڑھی کی بابت سوال کیا گیا تو فرمایا: یہ ایک اچھی چیز ہے اور نبی علیہ السلام نے ڈاڑھی رکھی ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس امر کو نبی ﷺ نے امت میں بحیثیت...
مورگیج پر گھر لینا : غامدی موقف پر نقد
ناقد :شیخ عثمان صفدر تلخیص : زید حسن مورگیج ایک صورت ہے جس میں گھر کو خریدا جاتا ہے اور اسکی بابت علماء کا موقف یہی ہے کہ یہ حرام ہے لیکن جاوید غامدی صاحب نے اسکی بابت موقف اختیار کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ یہ سود نہیں بلکہ یہ احسان ہے ۔ انکا موقف ہے کہ "جب پیسہ...
مولانا عبد الحق بشیر
چوتھا اختلاف کیا نبی کریم ﷺ کا اپنا کوئی عمل سنت نہیں؟
چوتھا اختلاف غامدی صاحب کے ساتھ ہمارا یہ ہے کہ ( وہ حضور ﷺ کے اپنے عمل کو سنت نہیں مانتے۔ ایک بات میں بڑی سخت کہنے لگا ہوں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کہنے لگا ہوں کہ غامدی صاحب کو حضور نبی کریم ﷺ کی ذات سے بھی دشمنی ہے اور حضور ﷺ کی تعلیم سے بھی دشمنی ہے۔ یہ بات میں کیوں کہہ رہا ہوں، اس لیے کہ: غامدی صاحب کا موقف یہ ہے کہ جس سنت پر عمل ضروری ہے وہ سنت حضور ﷺ کی سنت نہیں بلکہ ابراہیم علیہ السلام کے دین کا وہ طریقہ جسے حضور ﷺ نے دین کی حیثیت سے جاری فرمایا ہو۔ گویا حضور ﷺ کی (اپنی) کسی سنت پر عمل ضروری نہیں۔ بلکہ وہ یہاں تک لکھتے ہیں کہ: قرآن میں جو آیا ہے: لقد کان لکم فی رسول الله اسوة حسنة. اس سے مراد حضور ﷺ کی سنت نہیں ہے۔ سنت اور چیز ہے اُسوہ حسنہ اور چیز ہے۔ وہ حضور ﷺ کی سنت کو حضور ﷺ کی سنت کی حیثیت سے قابل عمل نہیں سمجھتے۔
دوسرے نمبر پہ ان کا موقف یہ ہے کہ: سنت کا تعلق صرف اُن کاموں کے ساتھ ہے، اُن اُمور کے ساتھ جو اُمور دین کے ساتھ وابستہ ہیں، جن چیزوں کا تعلق دین کے ساتھ نہیں سنت کا بھی اُن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ کھانے پینے کا تعلق دین کے ساتھ نہیں لہذا اس میں بھی سنت کا کوئی عمل دخل نہیں ، لباس کا تعلق دین کے ساتھ نہیں لہذا سنت کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ گویا انھوں نے حضور ﷺ کی سنت کو سوسائٹی سے نکالنے کی پوری کوشش کی ہے کہ جن چیزوں کا تعلق سوسائٹی کے ساتھ ہے اُن کا تعلق سنت کے ساتھ نہیں۔
غامدی صاحب حضور ﷺکی ذات کے بھی دشمن ہیں، سنت کے بھی:۔
اسی لیے میں صاف لفظوں میں کہتا ہوں کہ غامدی صاحب نہ صرف حضور ﷺ کی ذات کے دشمن ہیں بلکہ غامدی صاحب حضور ﷺ کی سنت کے بھی دشمن ہیں۔ اور اس کی بنیاد اُنھوں نے کس پر رکھی ہے؟ اپنے استاد امین احسن اصلاحی کی تعلیم پر) اُن کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے ”دعوت دین کے نام سے کتاب لکھی۔ اُن کا ایک جملہ دل پر پتھر رکھ کے سنے گا۔ اس کتاب میں وہ ایک جملہ لکھتے ہیں کہ: ”حضور ﷺ کو باقی انبیاء کرام پر فوقیت دینا، برتری دینا اندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔“ حضور ﷺ کے بارے میں یہ نظریہ رکھنا کہ وہ باقی انبیاء سے افضل ہیں، یہ اندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔ اب جب حضور ﷺ کو باقی انبیاء پر کوئی فوقیت ہی نہیں، کوئی برتری ہی نہیں، اور یہ نظریہ اندھی تقلید کا نتیجہ ہے تو پھر ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ غامدی صاحب نے جو یہ لکھا ہے کہ حضور ﷺ کا کوئی عمل سوسائٹی کے لیے حجت نہیں ، سوسائٹی کے لیے دلیل نہیں تو یہ اُنھوں نے اس تعلیم کی بنیاد پر لکھا ہے جو تعلیم اُن کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے دی ہے۔
جاری
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
اسلام اور ریاست ۔ غامدی صاحب کے حالیہ مضمون کا جائزہ
ابو عمار زاہد الراشدی جناب جاوید احمد غامدی کا ایک حالیہ مضمون ان دنوں...
غامدی صاحب اور خبر واحد
ابو عمار زاہد الراشدی علماء کے سیاسی کردار، کسی غیر سرکاری فورم کی طرف سے...
غامدی صاحب کا تصور سنت
ابو عمار زاہد الراشدی محترم جاوید احمد غامدی اور ان کے مکتب فکر کے ترجمان...