سید خالد جامعی قرآ ن کی آیتوں کو صرف قرآن کے سواکوئی منسوخ نہیں کرسکتا: غامدی برہان ص ۲۰۱۳ء ص ۵۱ ، ۵۲قرآن کی آیتوں کوصرف اور صرف تحقیق سے منسوخ کیا جاسکتا ہے : غامدی، میزان ۲۰۱۵ء،ص ۴۹کتابیہ عورت سے نکاح کی اجازت مشرکانہ تہذیب پر دین کے غلبے سے مشروط تھی غامدی میزان ص...
غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟ قسط 4
ریاست اور مذہب کا تعلق غامدی صاحب کا جوابی بیانیہ، خود اُن کی عدالت میں (دوسری قسط)
شکیل عثمانی تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ اُن کی ویب سائٹ www.javedahmadghamidi.com پر ان کے ایک لیکچر کی وڈیو بعنوان Ghamidi on Ahmadiyya Prophethood claim موجود ہے، جس میں انہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کے دعویٰ نبوت اور تحریکِ احمدیت پر گفتگو کی ہے۔ ہم نے جب اس لیکچر...
ریاست اور مذہب کا تعلق غامدی صاحب کا جوابی بیانیہ، خود اُن کی عدالت میں (پہلی قسط)
شکیل عثمانی جناب جاوید احمد غامدی کا ایک مضمون ’’اسلامی ریاست: ایک جوابی بیانیہ‘‘ اُن کے ماہنامہ ’’اشراق‘‘ لاہور اور چند دوسرے رسائل اور جرائد میں شائع ہوا ہے۔ موضوع کی اہمیت اور دلفریب اندازِ بیان کے سبب یہ مضمون گہرے غور و فکر کا متقاضی سمجھاگیا اور اس پر بحثیں بھی...
تاصیلِ اصول اور غامدی صاحب
حسن بن علی غامدى صاحب چاہے اپنی تعریفات اور اصطلاحات وضع کر لیں (لكل واحد ان يصطلح أو لا مشاحة في الاصطلاح) لیکن اختلاف صرف اصطلاحات كى تعریفات تک محدود نہیں بلکہ قول رسول كى حجیت كو تسلیم کرنے یا نہ تسلیم کرنے کا ہے تو جب غامدی صاحب یہ کہتے ہیں کہ دین قرآن و سنت میں...
جناب جاویدغامدی صاحب کی دین فہمی اور اُن کے خود ساختہ اُصول
سید خالد جامعی کسی فکر کی درستگی کا پیمانہ، اصول ، منہاج، فرقان ،دینی فکر‘ امت کی علمی روایت سے مطابقت رکھتی ہو اور امت کے اجتماعی تعامل کے مطابق ہو۔ (پرویز صاحب کا فہم قرآن، غامدی صاحب کی تقریر ،ص: ۴۸۔دارالتذکیر ۲۰۰۴ئ) ۲:…سنت قرآن کے بعد نہیں، بلکہ قرآن سے مقدم ہے۔...
غامدی فکر کی بنیادی گمراہی
مولانا یحیی نعمانی ، لکھنئو جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی گمراہی اور اہل سنت واہل حق سے ان کا اصل انحراف کوئی معمولی قسم کا نہیں ہے۔ افسوس کہ وہ مقام رسالت کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ان کے نزدیک بنیادی طور پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے اہل ہی...
مولانا عبد الحق بشیر
چوتھا اختلاف کیا نبی کریم ﷺ کا اپنا کوئی عمل سنت نہیں؟
چوتھا اختلاف غامدی صاحب کے ساتھ ہمارا یہ ہے کہ ( وہ حضور ﷺ کے اپنے عمل کو سنت نہیں مانتے۔ ایک بات میں بڑی سخت کہنے لگا ہوں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ کہنے لگا ہوں کہ غامدی صاحب کو حضور نبی کریم ﷺ کی ذات سے بھی دشمنی ہے اور حضور ﷺ کی تعلیم سے بھی دشمنی ہے۔ یہ بات میں کیوں کہہ رہا ہوں، اس لیے کہ: غامدی صاحب کا موقف یہ ہے کہ جس سنت پر عمل ضروری ہے وہ سنت حضور ﷺ کی سنت نہیں بلکہ ابراہیم علیہ السلام کے دین کا وہ طریقہ جسے حضور ﷺ نے دین کی حیثیت سے جاری فرمایا ہو۔ گویا حضور ﷺ کی (اپنی) کسی سنت پر عمل ضروری نہیں۔ بلکہ وہ یہاں تک لکھتے ہیں کہ: قرآن میں جو آیا ہے: لقد کان لکم فی رسول الله اسوة حسنة. اس سے مراد حضور ﷺ کی سنت نہیں ہے۔ سنت اور چیز ہے اُسوہ حسنہ اور چیز ہے۔ وہ حضور ﷺ کی سنت کو حضور ﷺ کی سنت کی حیثیت سے قابل عمل نہیں سمجھتے۔
دوسرے نمبر پہ ان کا موقف یہ ہے کہ: سنت کا تعلق صرف اُن کاموں کے ساتھ ہے، اُن اُمور کے ساتھ جو اُمور دین کے ساتھ وابستہ ہیں، جن چیزوں کا تعلق دین کے ساتھ نہیں سنت کا بھی اُن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ کھانے پینے کا تعلق دین کے ساتھ نہیں لہذا اس میں بھی سنت کا کوئی عمل دخل نہیں ، لباس کا تعلق دین کے ساتھ نہیں لہذا سنت کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ گویا انھوں نے حضور ﷺ کی سنت کو سوسائٹی سے نکالنے کی پوری کوشش کی ہے کہ جن چیزوں کا تعلق سوسائٹی کے ساتھ ہے اُن کا تعلق سنت کے ساتھ نہیں۔
غامدی صاحب حضور ﷺکی ذات کے بھی دشمن ہیں، سنت کے بھی:۔
اسی لیے میں صاف لفظوں میں کہتا ہوں کہ غامدی صاحب نہ صرف حضور ﷺ کی ذات کے دشمن ہیں بلکہ غامدی صاحب حضور ﷺ کی سنت کے بھی دشمن ہیں۔ اور اس کی بنیاد اُنھوں نے کس پر رکھی ہے؟ اپنے استاد امین احسن اصلاحی کی تعلیم پر) اُن کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے ”دعوت دین کے نام سے کتاب لکھی۔ اُن کا ایک جملہ دل پر پتھر رکھ کے سنے گا۔ اس کتاب میں وہ ایک جملہ لکھتے ہیں کہ: ”حضور ﷺ کو باقی انبیاء کرام پر فوقیت دینا، برتری دینا اندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔“ حضور ﷺ کے بارے میں یہ نظریہ رکھنا کہ وہ باقی انبیاء سے افضل ہیں، یہ اندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔ اب جب حضور ﷺ کو باقی انبیاء پر کوئی فوقیت ہی نہیں، کوئی برتری ہی نہیں، اور یہ نظریہ اندھی تقلید کا نتیجہ ہے تو پھر ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ غامدی صاحب نے جو یہ لکھا ہے کہ حضور ﷺ کا کوئی عمل سوسائٹی کے لیے حجت نہیں ، سوسائٹی کے لیے دلیل نہیں تو یہ اُنھوں نے اس تعلیم کی بنیاد پر لکھا ہے جو تعلیم اُن کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے دی ہے۔
جاری
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 37)
مولانا واصل واسطی دوسری بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ جناب غامدی صاحب اپنی...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 36)
مولانا واصل واسطی جمہورامت اس بات پر متفق ہیں کہ مذکورہ تحریر میں درج...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 35)
مولانا واصل واسطی اب ان مذکورہ سوالات کے بعد ایک اور بات کی طرف ہم دوستوں...