مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ اسلام کا جنگی نظام " جہاد " عرصہ دراز سے مخالفین اسلام کے طعن و تشنیع اور اعتراضات کا ہدف رہا ہے۔ علماء امت ہر زمانے میں اس کے جوابات بھی دیتے رہے ہیں لیکن ماضی قریب میں جب سے برقی ایجادات عام ہو ئیں ، پرنٹ میڈیا اور انٹرنیٹ پوری...
غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟ قسط 3
تصورِ جہاد ( قسط چہارم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ شهادت علی الناس:۔ شہادت علی الناس کا سیدھا اور سادہ معروف مطلب چھوڑ کر غامدی صاحب نے ایک اچھوتا مطلب لیا ہے جو یہ ہے کہ جیسے رسول اپنی قوم پر شاہد ہوتا ہے اور رسول اللہ ﷺ صحابہ پر شاہد تھے ، ایسے ہی صحابہ کو اور صرف صحابہ کو دیگر محدود...
تصورِ جہاد ( قسط سوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد؟ غامدی صاحب کے دلائل کا جائزہ:۔ ویسے تو کسی نظریے کے غلط ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ امت کے اجتماعی ضمیر کے فیصلے سے متصادم ہے، لیکن اگر کچھ نادان امت کے اجتماعی ضمیر کو اتھارٹی ہی تسلیم نہ کرتے ہوں اور اپنے دلائل پر نازاں ہوں تو...
تصورِ جہاد ( قسط دوم)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد غامدی تصور جہاد کی سنگینی اور انوکھا پن:۔ پوری اسلامی تاریخ میں اہل سنت کا کوئی قابل ذکر فقیہ مجتہد، محدث اور مفسر اس اچھوتے اور قطعی تصور جہاد کا قائل نہیں گذرا، البتہ ماضی قریب میں نبوت کے جھوٹے دعویدار مرزا غلام احمدقادیانی نے اس قبیل کی...
تصورِ جہاد ( قسط اول)
شعیب احمد غامدی تصورِ جہاد کچھ عرصہ قبل راقم نے غامدی صاحب کے شاگر در شید اور مولانا زاہد الراشدی صاحب کے فرزند من پسند جناب عمار خان ناصر صاحب کے نظریہ جہاد کے نقد و تجزیے کے لیے ایک مضمون سپر د قلم کیا تھا، جو ماہنامہ صفدر میں قسط وار چھپنے کے علاوہ "عمار خان کا نیا...
سود ، غامدی صاحب اور قرآن
حسان بن علی پہلے یہ جاننا چاہیے کہ قرآن نے اصل موضوع سود لینے والے کو کیوں بنایا. اسے درجہ ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے ١) چونکا سود کے عمل میں بنیادی کردار سود لینے والے کا ہے لہذا قرآن نے اصل موضوع اسے بنایا. ٢) سود لینے والے کے لیے مجبوری کی صورت نہ ہونے کے برابر...
مولانا عبد الحق بشیر
تیسرا اختلاف کیا حکم جہاد نبی کریم ﷺ کے ساتھ خاص ہے؟
تیسرا اختلاف غامدی صاحب کے ساتھ ہمارا یہ ہے کہ: غامدی صاحب کا نظریہ، یہ ہے کہ قرآن پاک نے جس جہاد کا حکم دیا ہے (یعنی غلبہ دین کے لیے جہاد ) وہ جہاد حضور ﷺ کی وفات حسرت آیات کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ حضور ﷺ کے بعد جہاد باقی نہیں ہے۔ حضور ﷺ اور ان کے ساتھیوں یعنی صحابہ کے بعد جو جہاد لڑا گیا وہ قرآنی اور اسلامی جہاد نہیں ہے، خواہ وہ تابعین نے کیا، خواہ وہ جہاد تبع تابعین نے کیا، خواہ وہ جہاد اس کے بعد اسلامی مجاہدین نے کیا، وہ قرآنی اور اسلامی جہاد نہیں ہے۔ کیوں؟ اس کی علت غامدی صاحب یہ بیان کرتے ہیں کہ: اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں حضور ﷺ کے ساتھ غلبہ دین کا وعدہ کیا۔ “هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله (الصف:]
غلبہ دین صرف اللہ کا وعدہ ہے یا اُمت کی ذمہ داری بھی؟
آپ حضرات چونکہ علمائے کرام ہیں، اس لیے ایک بات میں سمجھانی چاہوں گا کہ غلبہ دین (صرف) اللہ کا وعدہ ہے یا غلبہ دین اُمت کی ذمہ داری بھی ہے؟ بنیادی اختلاف ہمارا یہ ہے کہ غامدی صاحب نے اس کو وعدے تک محدود کر دیا کہ یہ ایک وعدہ تھا جو حضور ﷺ کے دور میں پورا ہو گیا۔ چوں کہ غلبہ دین کی اب ضرورت نہیں لہذا ( غلبہ دین کے لیے) جہاد بھی باقی نہیں۔ اُن کا دعوی یہ ہے کہ: جہاد حضور ﷺ کے دور کے ساتھ خاص تھا۔ جہاد کا حضور ﷺ کے بعد اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ وہ ایک جملہ لکھتے ہیں کہ: اقامت دین، دین کو دنیا پر قائم کرنا یہ اُمت کی ذمہ داری نہیں۔ جہاد کس مقصد کے لیے ہے؟ اقامت دین کے لیے۔ اور جب اقامت دین کی ذمہ داری سے ہی اُمت کو چھٹکارا مل گیا تو جہاد تو خود بخود ختم ہو گیا۔ جہاد کی ضرورت ختم ہو گئی۔
کیا جہاد کے لیے ہجرت شرط ہے؟
اور پھر ایک چیز اور غامدی صاحب لکھتے ہیں کہ جہاد کے لیے ہجرت شرط ہے اور ہجرت کا حکم اللہ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔ لہذا جہاد کی ضرورت ختم ہو گئی ، جہاد کی حیثیت ختم ہو گئی۔
ایک غامدی دھو کہ:۔
یہاں وہ ایک دھوکا دیتے ہیں اور بہت بڑا دھوکا دیتے ہیں۔ جب اُن سے سوال کیا جاتا ہے کہ: آپ جہاد کے منکر ہیں؟ تو وہ کہتے ہیں نہیں ! لا حول ولا قوة الا باللہ، میں جہاد کا منکر نہیں ہوں۔ جہاد دو قسم کا ہے: ایک ہے جہادا قامت دین کا اور ایک ہے جہاد ظلم کے خاتمے کا۔ اقامت دین کا جہاد ختم ہے ظلم کے خلاف جہاد باقی ہے۔
مرزاغلام احمد قادیانی کا دعوی بھی یہی ہے:۔
اور آپ میں سے پڑھے لکھے حضرات جنہوں نے قادیانیت کا مطالعہ کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جہاد کے بارے میں ) مرزا قادیانی کا دعوی کیا ہے ؟ ( مرزا کہتا ہے:)
چھوڑ دو اے دوستو! جہاد کا خیال
دین کے لیے حرام ہے یہ جنگ اور قتال
مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی بھی یہی تھا کہ اقامت دین کے لیے جہاد منسوخ ہو چکا ہے۔ مرزا قادیانی اور غامدی صاحب میں فرق صرف اتنا ہے کہ غامدی صاحب کہتے ہیں کہ: یہ حضور ﷺ کی وفات حسرت آیات کے ساتھ ہی ختم ہو گیا تھا اور مرزا قادیانی کہتا ہے کہ یہ میری آمد کے ساتھ ختم ہوا ہے، میری نبوت کے ساتھ ختم ہوا ہے۔ موقف دونوں کا یہی ہے کہ دین کے لیے جہاد کرنا اب جائز نہیں ہے اور دین کے لیے جہاد کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔
جاری
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت
سمیع اللہ سعدی علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ فتاوی شامی میں متعدد...
سرگذشت انذار کا مسئلہ
محمد حسنین اشرف فراہی مکتبہ فکر اگر کچھ چیزوں کو قبول کرلے تو شاید جس چیز...
غامدی صاحب کا تصورِ جہاد ( قسط ہفتم )
مولانا صفی اللہ مظاہر العلوم ، کوہاٹ اقدامی جہاد اور عام اخلاقی دائرہ:۔...