مولانا واصل واسطی ہم یہاں دوباتیں کریں گے ۔جناب غامدی کی اوپر مذکور بات سے پہلے ایک اور بات کی وضاحت ضروری ہے جو رضاعت کے مسئلے سے ہی متعلق ہے وہ پہلی بات ہے اور یہ ہے کہ جناب غامدی اور ان کے ،، استادامام ،، کو چونکہ رضاعت کے مسئلے میں امام ابوحنیفہ کا مسلک منظور...
غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟ قسط 3
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 43)
مولانا واصل واسطی پہلی بات اس مورد میں یہ ہے کہ جناب غامدی نے اوپر اس بات پر سورتِ النساء کی آیت (23) سے استدلال کیاہے کہ قران کی اس آیت کی روسے رضاعت سے بھی وہی حرمت ثابت ہوتی ہیں جو نسب سے ہوتی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی آیتِ سورتِ النساء سے استنباط...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 42)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی آگےان محذوفات کے مقامات اورمواضع کا تعین کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ،، مقسم علیہ ، جوابِ شرط ، جملہ معللہ کے معطوف علیہ اورتقابل کے اسلوب میں جملے کے بعض اجزا کا حذف اس کی عام مثالیں ہیں ( میزان ص 37 ) ان مواضع اورمقامات میں اختلاف کرنا ہمارے...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 41)
مولانا واصل واسطی دوسری بات اس سلسلے میں یہ ہے کہ جناب غامدی نے یہاں ،، بیانِ فطرت ،، کو آحادیث تک ہی محدود کرلیاہے جیساکہ اس کی پہلی تحریر سے معلوم ہوتاہے ۔ایک بار پھر اس عبارت کا یہ حصہ دیکھ لیتے ہیں ۔ ان کا فرمان ہے کہ ،، لوگوں کی غلطی یہ ہے کہ انھوں نےاسے بیانِ...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 40)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی نے اسی مسئلے پرآگے لکھا ہے کہ بعض روایتوں میں بیان ہوا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچلی والے درندوں ، چنگال والے پرندوں ، اورپالتو گدھے کا گوشت کھانے سے منع فرمایاہے ۔ اوپر کی بحث سے واضح ہے کہ یہ اسی فطرت کا بیان ہے جس کا علم انسان...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 39)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی ،،طیبات اورخبائث ،، کی اس مبحث کو بڑھاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ،، جانوروں کی حلت وحرمت میں شریعت کا موضوع اصلا یہی چارہی چیزیں ہیں ۔چنانچہ قرآن نے بعض جگہ ،، قل لااجد فی ما اوحی الیّ ،، اور بعض جگہ ،، انما ،، کے الفاظ میں پورے حصر کے ساتھ...
مولانا عبد الحق بشیر
تیسرا اختلاف کیا حکم جہاد نبی کریم ﷺ کے ساتھ خاص ہے؟
تیسرا اختلاف غامدی صاحب کے ساتھ ہمارا یہ ہے کہ: غامدی صاحب کا نظریہ، یہ ہے کہ قرآن پاک نے جس جہاد کا حکم دیا ہے (یعنی غلبہ دین کے لیے جہاد ) وہ جہاد حضور ﷺ کی وفات حسرت آیات کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ حضور ﷺ کے بعد جہاد باقی نہیں ہے۔ حضور ﷺ اور ان کے ساتھیوں یعنی صحابہ کے بعد جو جہاد لڑا گیا وہ قرآنی اور اسلامی جہاد نہیں ہے، خواہ وہ تابعین نے کیا، خواہ وہ جہاد تبع تابعین نے کیا، خواہ وہ جہاد اس کے بعد اسلامی مجاہدین نے کیا، وہ قرآنی اور اسلامی جہاد نہیں ہے۔ کیوں؟ اس کی علت غامدی صاحب یہ بیان کرتے ہیں کہ: اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں حضور ﷺ کے ساتھ غلبہ دین کا وعدہ کیا۔ “هو الذي ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله (الصف:]
غلبہ دین صرف اللہ کا وعدہ ہے یا اُمت کی ذمہ داری بھی؟
آپ حضرات چونکہ علمائے کرام ہیں، اس لیے ایک بات میں سمجھانی چاہوں گا کہ غلبہ دین (صرف) اللہ کا وعدہ ہے یا غلبہ دین اُمت کی ذمہ داری بھی ہے؟ بنیادی اختلاف ہمارا یہ ہے کہ غامدی صاحب نے اس کو وعدے تک محدود کر دیا کہ یہ ایک وعدہ تھا جو حضور ﷺ کے دور میں پورا ہو گیا۔ چوں کہ غلبہ دین کی اب ضرورت نہیں لہذا ( غلبہ دین کے لیے) جہاد بھی باقی نہیں۔ اُن کا دعوی یہ ہے کہ: جہاد حضور ﷺ کے دور کے ساتھ خاص تھا۔ جہاد کا حضور ﷺ کے بعد اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ وہ ایک جملہ لکھتے ہیں کہ: اقامت دین، دین کو دنیا پر قائم کرنا یہ اُمت کی ذمہ داری نہیں۔ جہاد کس مقصد کے لیے ہے؟ اقامت دین کے لیے۔ اور جب اقامت دین کی ذمہ داری سے ہی اُمت کو چھٹکارا مل گیا تو جہاد تو خود بخود ختم ہو گیا۔ جہاد کی ضرورت ختم ہو گئی۔
کیا جہاد کے لیے ہجرت شرط ہے؟
اور پھر ایک چیز اور غامدی صاحب لکھتے ہیں کہ جہاد کے لیے ہجرت شرط ہے اور ہجرت کا حکم اللہ کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔ لہذا جہاد کی ضرورت ختم ہو گئی ، جہاد کی حیثیت ختم ہو گئی۔
ایک غامدی دھو کہ:۔
یہاں وہ ایک دھوکا دیتے ہیں اور بہت بڑا دھوکا دیتے ہیں۔ جب اُن سے سوال کیا جاتا ہے کہ: آپ جہاد کے منکر ہیں؟ تو وہ کہتے ہیں نہیں ! لا حول ولا قوة الا باللہ، میں جہاد کا منکر نہیں ہوں۔ جہاد دو قسم کا ہے: ایک ہے جہادا قامت دین کا اور ایک ہے جہاد ظلم کے خاتمے کا۔ اقامت دین کا جہاد ختم ہے ظلم کے خلاف جہاد باقی ہے۔
مرزاغلام احمد قادیانی کا دعوی بھی یہی ہے:۔
اور آپ میں سے پڑھے لکھے حضرات جنہوں نے قادیانیت کا مطالعہ کیا ہے وہ جانتے ہیں کہ جہاد کے بارے میں ) مرزا قادیانی کا دعوی کیا ہے ؟ ( مرزا کہتا ہے:)
چھوڑ دو اے دوستو! جہاد کا خیال
دین کے لیے حرام ہے یہ جنگ اور قتال
مرزا غلام احمد قادیانی کا دعوی بھی یہی تھا کہ اقامت دین کے لیے جہاد منسوخ ہو چکا ہے۔ مرزا قادیانی اور غامدی صاحب میں فرق صرف اتنا ہے کہ غامدی صاحب کہتے ہیں کہ: یہ حضور ﷺ کی وفات حسرت آیات کے ساتھ ہی ختم ہو گیا تھا اور مرزا قادیانی کہتا ہے کہ یہ میری آمد کے ساتھ ختم ہوا ہے، میری نبوت کے ساتھ ختم ہوا ہے۔ موقف دونوں کا یہی ہے کہ دین کے لیے جہاد کرنا اب جائز نہیں ہے اور دین کے لیے جہاد کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے۔
جاری
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
حنفی ائمہ اصول کے ہاں بیان کے مفہوم پر غامدی صاحب کے دعوے کا تجزیہ
ڈاکٹر زاہد مغل مشرف بیگ اشرف جناب جاوید احمد غامدی صاحب کے تصور تبیین پر...
امام غزالی، درجات توحید اور غامدی صاحب کی تکفیری تلوار : قسط دوم
ڈاکٹر زاہد مغل توحید کا چوتھا درجہ: توحید وجودی اب توحید کے چوتھے درجے...
کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسطِ دوم
مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صحابہ کرام کا عمل اور رویہ یہی وجہ ہے کہ...