غامدی سے اختلاف کیا ہے ؟

Published On August 24, 2025
تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

تراویح کے متعلق غامدی صاحب کے غلط نظریات کا رد

ڈاکٹر نعیم الدین الازہری صاحب تلخیص : زید حسن رمضان المبارک کی بابرکت ساعات میں امتِ مسلمہ روزے اور عبادات میں مشغول ہے ، لیکن سوشل میڈیا پر چند ایسی آوازیں گاہے بگاہے اٹھتی نظر آتی ہیں جن میں ان عبادات کا انکارکیا گیا ہے جن پر امتِ مسلمہ ہزاروں سالوں سے عمل کرنی چلی...

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

ابن عابدین شامی کی علامہ غامدی کو نصیحت

سمیع اللہ سعدی علامہ ابن عابدین شامی رحمہ اللہ فتاوی شامی میں متعدد مقامات پر مسئلہ ذکر کرنے کے بعد لکھتے ہیں :۔و ھذا مما یعلم و یکتم یعنی یہ مسئلہ سیکھنا تو چاہیے ،لیکن عممومی طور پر بتانے سے گریز کیا جائے ۔فقاہت اور دین کی گہری سمجھ کا یہی تقاضا ہے کہ کتابوں میں...

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

علمِ کلام پر غامدی صاحب کی غلط فہمی

ڈاکٹر زاہد مغل صاحب   جناب غامدی صاحب علم کلام پر ماہرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ علم بے معنی و غیر ضروری ہے اس لئے کہ یہ فلسفے کے اس دور سے متعلق ہے جب وجود کو علمیات پر فوقیت دی جاتی تھی، علم کلام وجودی فکر والوں کے طلسم خانے کا جواب دینے کے لئے وضع کیا...

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

آنلائن تراویح کا جواز : غامدی صاحب کا نیا فتوی

مفتی طارق مسعود صاحب تلخیص : زید حسن مسئلہ پوچھا گیا ہے کہ کیا تراویح کی نماز یوٹیوب پر لگا کر اسکی اقتداء میں پڑھ سکتے ہیں؟یہ غامدی صاحب نے نیا مسئلہ بیان کر دیا ہے اور اسکی علت یہ بیان کرتے ہیں کہ آجکل گلوبل ویلج ہے، ایک دوسرے کی حرکات و سکنات دیکھی جا سکتی ہیں اور...

تراویح کوئی نماز نہیں : جاوید غامدی کا انکار

تراویح کوئی نماز نہیں : جاوید غامدی کا انکار

مفتی طارق مسعود صاحب تلخیص : زید حسن غامدی صاحب نے یہ بات کی ہے کہ تراویح سرے سے کوئی نماز ہی نہیں ہے ۔ اور اسکی ابتداء حضرت عمر کے دور میں ہوئی ہے۔ ہم عرض کرتے ہیں کہ آپ نبی ﷺ کے عمل کو دلیل بنا رہے ہیں اگرچہ وہ بھی دلیل نہیں بنتی کیونکہ حضور ﷺ نے تین دن باقاعدہ...

نظم، مراد،متکلم اور متن

نظم، مراد،متکلم اور متن

محمد حسنین اشرف   نظم:۔ پہلے نظم کی نوعیت پر بات کرتے ہیں کہ یہ کس نوعیت کی شے ہے۔ غامدی صاحب، میزان میں، اصلاحی صاحب کی بات کو نقل کرتے ہیں:۔ ۔" جو شخص نظم کی رہنمائی کے بغیر قرآن کو پڑھے گا، وہ زیادہ سے زیادہ جو حاصل کر سکے گا ، وہ کچھ منفرد احکام اور مفرد قسم...

مولانا عبد الحق خان بشیر

بسم الله الرحمن الرحیم

دورہ تفسیر کے کے لیے تشریف لانے والے میرے قابل احترام دوستو!۔

چند سال سے ، عصر حاضر کے بڑے اہم موضوع: جاوید احمد غامدی اور اس کے عقائد و نظریات کے سبق کے لیے (دورہ تفسیر کی) اس کلاس میں حاضر ہوتا ہوں۔ اس سال صحت اجازت نہیں دے رہی تھی۔ پیشاب کی بندش اور کینسر کی تکلیف کی وجہ سے۔ ہفتے کے دن میرا آپریشن ہے۔ لیکن دو وجہ سے حاضر ہو گیا ہوں۔ ایک تو بلوچ پٹھان سے بھی زیادہ ضدی ہوتے ہیں۔ اس لیے اُن کے حکم کی تحصیل پٹھان پر بھی واجب ہوتی ہے۔ (مولانا نواز صاحب “بلوچ” ہیں۔ اور میں پٹھان ہوں۔ لیکن (میں) نسوار اور پشتو کے بغیر (پٹھان ہوں)۔

اور دوسرا اس لیے حاضر ہو گیا ہوں کہ آپ اللہ کے مہمان ہیں، آپ حضرات میرے لیے دعا کریں گے تو اللہ رب العزت میری مشکلیں آسان فرمائیں گے۔

آج کھل کر بات ہوگی:۔

جو موضوع مجھے دیا گیا ہے، اُس کی تمہید بہت طویل ہے۔ لیکن آج صحت کی خرابی یا وقت کی قلت کی وجہ سے میں تمہید کی طرف نہیں جاؤں گا۔ چند اشارات کروں گا۔ اور اس کے بعد اپنے اصل موضوع کی طرف آؤں گا۔ چوں کہ میری طبیعت کا معاملہ بڑا حساس ہے۔ آج تک میں جو درس دیتا رہا ہوں یا سبق پڑھاتا رہا ہوں، اس میں اشارات اور کنایات سے بھی کام لیتا رہا ہوں۔ لیکن آج میں کسی بھی رعایت کے بغیر بہت کھل کے بات کروں گا۔ یہ سوچ کر کہ شاید یہ میری زندگی کا آخری سبق ہو۔

کیا قرآن سمجھنےکے لیے صرف نظم کلام و ادب جاہلی کافی ہے؟

ایک چیز جو آپ حضرات بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسلام کی چودہ سو سالہ تاریخ کا یہ سب سے بڑا المیہ رہا ہے کہ قرآن کو اپنا من پسند مفہوم دینے کے لیے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔ کسی نے حدیث کا انکار کر دیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ ” امت کے اندر سب سے بڑا فتنہ حدیثِ رسول کا ہے (معاذ اللہ) کسی نے سنت کا انکار کر دیا ، کسی نے سنت کا دائرہ سکیڑ دیا، کسی نے اجماع کا انکار کر دیا، کسی نے صحابہ کا انکار کر دیا، کسی نے عقل کا سہارا لیا کسی نے نیچر کا سہارا لیا کسی نے لغت کا سہارا لیا، کسی نے تہذیب و ماحول کا سہارا لیا کہ: ” قرآن کی وہ تعبیر معتبر ہے جو   ماحول اور حالات کے مطابق ہو۔ گویا ماحول قرآن کے تابع نہیں بلکہ قرآن ماحول کے تابع ہے۔ کسی نے جھوٹی وحی کا سہارا لیا مرزاغلام احمد قادیانی کی طرح۔

لیکن گزشتہ صدی کے اندر ایک نیا تصور ابھرا ہے، فہم قرآن کے نام سے کہ: قرآن سمجھنے کے لیے نہ حدیث کی ضرورت ہے، نہ سنت کی ضرورت ہے، نہ اجماع کی ضرورت ہے، نہ عقل کی ضرورت ہے، نہ نیچر کی ضرورت ہے۔ قرآن سمجھنے کے لیے دو چیزوں کی ضرورت ہے: ایک نظم کلام اور ایک ادب جاہلی۔ زمانہ جاہلیت کے ادبیوں کا جو کلام، جو ادب، جو شاعری ہے اُس کو سامنے رکھ کر ہم قرآن کو سمجھیں گے۔ اور دوسرا یہ کہ اپنی سوچ کے مطابق ہم قرآن کا جائزہ لیں گے کہ قرآن کی یہ آیت کس ماحول میں اتری تھی، کن حالات میں اتری تھی، اس کا شان نزول کیا ہے؟ اگر وہ ماحول ہمارے ہاں پایا جاتا ہے تو قرآن کے اس حکم پر عمل ہوگا، اگر وہ ماحول نہیں پایا جاتا تو قرآن کے حکم پر عمل نہیں ہو گا۔ یہ طرز فکر سب سے پہلے مولانا حمید الدین فراہی نے دیا تھا جو شبلی نعمانی مرحوم کے شاگرد اور سید سلیمان ندوی کے ساتھی تھے۔

جس کے فکر کو ماننے والا صرف ایک شخص ہے، وہ امام العصر !!؟

آج کچھ لوگ انھیں (حمید الدین فراہی کو ”امام العصر“ کا خطاب دیتے ہیں۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ شاید ان لوگوں میں تعصب ہے یا وہ “امام” کا معنی نہیں جانتے۔ ایک آدمی جس کے فکر کو ماننے والا اُس کے شاگردوں میں سے صرف ایک ہے۔ اُس کے اساتذہ نے اس کے فکر کو مسترد کر دیا، اس کے ساتھیوں نے اس کے فکر کو مسترد کر دیا، اُس کے شاگردوں نے اس کے فکر کو مسترد کر دیا اور وہ امام العصر ہے۔  سبحان الہ

میں دو لفظوں میں ایک چیز سمجھانا چاہتا ہوں: نبوت اور امامت میں فرق یہی ہے۔ نبی کے لیے کسی ماننے والے کی حاجت نہیں ہوتی ، اُسے کوئی ماننے والا ہو تو بھی نبی ہے، ماننے والا نہ ہو تو بھی نبی ہے۔ لیکن امام کے لیے مقتدی اور مقلد کی ضرورت ہوتی ہے۔ مقلد اور مقتدی کے بغیر وہ امام نہیں۔ اب ایک آدمی (حمید الدین فراہی) کی اقتداء اور تقلید کرنے والا صرف ایک شخص امین احسن اصلاحی ہے۔ اور وہ (فراہی) امام العصر” ہے !! اور اس کے بارے میں تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ حمید الدین فراہی کے فکر کو جو نہیں مانتا وہ عقل کا اندھا ہے، بہروپیا ہے، وہ خسارے میں ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کا معنی یہ ہے کہ اکابرین علمائے دیوبند میں سے اُس دور کے، حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ سے لے کر شیخ التفسیر امام احمد علی لاہوری رحمہ اللہ تک بلکہ اس کے بعد بھی کسی نے بھی اُس کے فکر کو نہیں مانا تو ان کے نزدیک العیاذ باللہ وہ سارے عقل کے اندھے ہیں۔ وہ سارے بہر وپیے ہیں، وہ سب خسارے میں ہیں۔ 

جاری

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…