غامدی حلقے سے ایک سوال

Published On March 27, 2026
نظمِ قرآن : غامدی صاحب کی تفسیر “البیان” کا ایک مختصر تقابلی مطالعہ

نظمِ قرآن : غامدی صاحب کی تفسیر “البیان” کا ایک مختصر تقابلی مطالعہ

جہانگیر حنیف فصل اوّل: تعارف مدرسۂ فراہی کا موقف ہے کہ نظم شرطِ کلام ہے۔ کلام نظم کے ساتھ وجود پذیر ہوتا ہے اور نظم کے تحت ہی فہم کی تحویل میں آتا ہے۔ اُن کےنزدیک نظم کی نفی کلام کی فطری ساخت کا انکار اور کلام کے درست فہم میں رکاوٹ ہے۔ لہذا امام فراہی، مولانا اصلاحی...

قرآن مجید کو سرگذشت قرار دینا کیوں غلط ہے؟

قرآن مجید کو سرگذشت قرار دینا کیوں غلط ہے؟

جہانگیر حنیف غامدی صاحب نے قرآن مجید کو ”سر گذشتِ انذار“ قرار دیا ہے۔ لکھتے ہیں: ”اپنے مضمون کے لحاظ سے قرآن ایک رسول کی سرگذشتِ انذار ہے۔“¹  قرآن مجید کے نذیر ہونے میں کوئی شبہ نہیں۔ لیکن اسے ”سرگذشت“ قرار دینے سے بہت سے علمی و ایمانی مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا ہمیں...

فکرِ غامدی کا اصل مسئلہ

فکرِ غامدی کا اصل مسئلہ

جہانگیر حنیف غامدی صاحب کو چونکہ میں نے بہت قریب سے دیکھا ہے، لہذا میں اعتماد اور یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ غامدی صاحب کے ہاں ایمان کا مسئلہ نہیں۔ انھوں نے جو مسئلہ پیدا کیا ہے، وہ علمی نوعیت کا ہے۔ وہ دین کو فرد کا مسئلہ سمجھتے ہیں۔ دین کا آفاقی پہلو ان کی...

جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی

جاوید غامدی کی تکفیری مہم: وحدت الوجود اور دبِستانِ شبلی

نادر عقیل انصاری اسلامی تاریخ میں یونان و روم کے فکری تصورات کی یورش، منگولوں کے حملے، اور صلیبی جنگوں جیسے مصائب معلوم و معروف ہیں، اور ان میں مضمر خطرات کی سنگینی سے مسلمان بالعموم باخبر ہیں۔ یوروپی استعمار زہرناکی میں ان فتنوں سے بڑھ کر تھا۔ مغربی استعمار کا تہذیبی...

جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری بیانیہ کی ترجمانی

جاوید احمد غامدی اور بنو امیہ کے سرکاری بیانیہ کی ترجمانی

عامر حسینی جاوید احمد غامدی صاحب کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں ان سے حضرت علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ اور معاویہ ابن ابی سفیان کے بارے میں سوال ہوا کہ کس کا موقف درست تھا۔ اس کے جواب میں انھوں نے جو گفتگو کی اس کا لب لباب یہ تھا:۔ غامدی...

حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ

حدیثِ عمار رضی اللہ عنہ

ایڈمن آف اسلام اینڈ ڈائورسٹی حدیث نبوی، حدیث عمار (رض) ہمارے لئے قطعی نص ہے اور رسول اللہ (ع) کی نبوت کی واضح نشانیوں میں سے ہے اور ہمارے لئے خط احمر کا درجہ رکھتی ہے،اس پر تشکیک کرنے والا ہمارے نزدیک ضال ومضل ہے – غامدی صاحب نے اس صحیح حدیث کا انکار کر کے اپنی ناصبیت...

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

اپنے استاذ امام مولانا اصلاحی کی اتباع میں غامدی صاحب بھی سورۃ العلق کی پہلی 5 آیات کو پہلی وحی نہیں مانتے۔
جن دنوں میرا غامدی صاحب کے پاس آنا جانا تھا، میں نے ان سے پوچھا تھا اور انھوں نے جواب دیا تھا کہ ان کے نزدیک سورۃ الفاتحہ ہی پہلی وحی ہے۔
غامدی صاحب نے اپنی تفسیر البیان میں آخری گروپ (سورۃ الملک تا سورۃ الناس) کی سورتوں کو اس طرح تقسیم مانا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی دعوت کے تمام مراحل تدریج کے ساتھ اس میں سامنے آجاتے ہیں: انذار، انذارِ عام، اتمامِ حجت، براءت و ہجرت اور مابعد ہجرت۔
سورۃ الملک سے سورۃ الجن تک کی سورتوں کو وہ مرحلۂ انذار کی سورتیں مانتے ہیں۔
اس وقت سوال یہ ہے کہ اگر سورۃ الفاتحہ پہلی سورۃ ہے اور سورۃ الملک سے سورۃ الجن تک مرحلۂ انذار کی سورتیں ہیں (اور باقی سورتیں ان سورتوں کے بعد کی سورتیں ہیں)، تو کیا وہ اس کے قائل ہیں کہ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ الملک کے درمیان کوئی اور سورۃ نازل نہیں ہوئی؟
اس سوال کا جواب ان کی تحریرات میں سے مل جائے، تو بہت بہتر ہے، ورنہ (مجبوراً) ان کے کسی کلپ کا بھی آپ حوالہ دے سکتے ہیں، اگر انھوں نے خصوصاً اس سوال پر کہیں بات کی ہے۔
برسوں پہلے میں نے ان سے پوچھا تھا کہ مرحلۂ انذار سے مراد اگر پہلے تین سال ہیں، تو ان سورتوں کے مباحث تو پہلے تین سالوں کے نہیں معلوم ہوتے۔ انھوں نے ان مراحل کی سالوں میں تقسیم سے گریز کیا تھا۔ بعض سورتوں کے متعلق میں نے خصوصاً کچھ سوالات کیے تھے۔ ان پر ان کے جوابات بھی ذکر کروں گا، لیکن پہلے اس سوال کا جواب مل جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس نوشت:
از راہِ کرم اس سوال کے جواب میں اپنی تحقیق یا اپنے اندازے پیش کرنے کے بجاے غامدی صاحب ہی کی تحریر (یا تقریر) کا حوالہ دیں۔ بہت شکریہ۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…