پرویز صاحب اور غامدی صاحب کے تصورِ حدیث میں فرق

Published On November 26, 2025
کیا قرآن قطعی الدلالۃ ہے؟ : قسط اول

کیا قرآن قطعی الدلالۃ ہے؟ : قسط اول

ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ہر دور میں انسان اپنے’ ما فی الضمیر ‘ کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے زبان کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ انسان اپنے خیالات ‘افکار ‘نظریات‘جذبات اور احساسات کو اپنے ہی جیسے دوسرے افراد تک پہنچانے کے لیے الفاظ کو وضع کرتے ہیں۔ کسی بھی زبان...

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہشتم

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہشتم

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف ایک اور مغالطہ انگیزی اور علماپر طعنہ زنی  غامدی صاحب فرماتے ہیں ’’الائمۃ من قریش مشہور روایت ہے؛ (مسند احمد،رقم 11898 ) اس حدیث کے ظاہر الفاظ سے ہمارے علما اس غلط فہمی میں مبتلاہو گئے کہ مسلما نوں کے حکم ران صرف قریش میں سے ہوں گے، دراں...

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہشتم

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہفتم

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف روایات رجم میں جمع و تطبیق کے بعدباہم کوئی تعارض نہیں رہتا روایات رجم کے اس تبصرۂ نا مر ضیہ میں البتہ دو چیزوں نہایت قابل غور ہیں جو ان فی ذلک لعبرۃ لمن کان لہ قلب او القی السمع وھو شھید کی مصداق ہیں ایک یہ کہ رجم کی کئی حدیثوں میں اس حد کو...

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہشتم

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ششم

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف آیت محاربہ کی رْو سے عہد رسالت کے مجرم سزا کے نہیں ،معافی کے مستحق تھے فراہی گروہ کی سمجھ میں یہ بات بھی نہیں آئی کہ محاربہ کی سزا کی بابت تو ا للہ نے فرمایا ہے کہ فساد فی الا رض کے یہ مجرم اگر قابو میں آنے سے پہلے ہی تائب ہو جائیں توان کی...

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط ہشتم

کیا غامدی فکر و منہج ائمہ سلف کے فکر و منہج کے مطابق ہے؟ قسط پنجم

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف اہل اسلام کہتے ہیں کہ قرآن میں زانی اور زانیہ کی جو سزا(سو کوڑے ) بیان ہوئی ہے، حدیث رسول کی رْو سے وہ کنواروں کی سزا ہے اورشادہ شدہ زانیوں کی سزا رجم ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقرر فرمائی ہے اور اس کے مطابق آپ نے رجم کی سزا دی...

سیدہ عائشہ کا نکاح : غامدی صاحب کے سوال کا جواب

سیدہ عائشہ کا نکاح : غامدی صاحب کے سوال کا جواب

حافظ زبیر علی زئی   نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کی تجویز کس نے پیش کی تھی، اس کے بارے میں جاوید احمد غامدی صاحب نے لکھا ہے: ’’روایات بالکل واضح ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدہ کے نکاح کی تجویز ایک صحابیہ حضرت...

علی کاظمی

غامدی صاحب اور پرویز کے تصور حدیث میں فرق صرف اسلوب کا ہے نتیجہ کے اعتبار سے دونوں ایک ہی بات کرتے ہیں اور دونوں میں مماثلت بلکہ توارد معنوی پایا جاتا ہے اور اس کی وجہ غالبا یہ ہے کہ نقد حدیث کے حوالہ سے غامدی صاحب نے پرویزی ادب کی ہی تہذیب کی ہے محض اپنی طرف سے کوئی اضافہ نہیں کرسکے
یعنی جو تنقید وطعن پرویز نے اپنایا غامدی صاحب نے مہذب انداز میں صرف اسے ہی بیان کیا ہے وہ بحث کو مزید بالا بھی نہیں کر پائے۔
پرویز کے ہاں حدیث پر نقد کے حوالہ سے طنز تشنیع طعنہ زنی تمسخر پایا جاتا ہے وہ اسے عجمی سازش ، چرسیوں کی پیداوار اور خانہ سازی قرار دے کر اس کی حجیت کی نفی کرتا ہے ، اور غامدی صاحب بھی کرتے نفی ہی ہیں البتہ ان کا اسلوب ادبی پیرائے کا حامل ہے وہ نفس الامر میں حدیث کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہیں اس کا انکار نہیں کرتے محدثین کی جہود کو کم وبیش علمیاتی پہلو سے مانتے ہیں ان کا ادب واحترام بھی کسی حد تک برقرار رکھتے ہیں
البتہ حدیث کو اپنے روایتی وکلاسیکی مفہوم کے اعتبار سے قران کی قطعیت قران کی میزانیت اور بالادستی کے مغائر قرار دے کر اس کی حجیت کی نفی کرتے ہیں۔
یعنی بیان اسلوب کے اختلاف کے باوصف نتیجہ دونوں کے ہاں مشترک ہی ہے۔
آج کل خورشید ندیم صاحب اور ان کی ٹیم کے باقی لوگ غامدی صاحب پر حدیث کے حوالہ سے ھونے والی تنقید کا جواب دے رہے ہیں اور انہیں اسکیپ اور محفوظ کر رہے ہیں ، غامدی فکر کے اس قدیم اور سوئے ھوئے حلقہ کی طرف سے حالیہ دفاع یہ واضح کرتا ہے کہ موجودہ کچن قیادت وہ اس تنقید کا جواب نہیں دے سکی اور اس نے غامدی صاحب کے پرانے اور کسی حد تک ناراض گھوڑے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
لیکن مسئلہ اور سوال یہ ہے کہ صحافیوں سے کلاسیکی بحوث میں دفاع کیسا کروایا جاسکے گا ۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…