جناب جاوید غامدی کا انگریزی ترجمہ قرآن : تجزیہ و محاکمہ 3

Published On January 23, 2026
ڈاڑھی سنت یا نہیں ؟

ڈاڑھی سنت یا نہیں ؟

مقرر : مفتی منیر اخون  تلخیص : زید حسن سائل : ڈاڑھی کے بارے میں غامدی صاحب کہتے ہیں کہ وہ دین کا حصہ نہیں ہے اور انکا استدلال یہ ہے کہ اسکا قرآن میں تذکرہ نہیں ہے ۔ مفتی منیر اخوان : قرآن شرعی قانون کی کتاب ہے جس میں اصول بیان ہوتے ہیں ، جزئیات و فروعات نہیں ۔ وحی صرف...

واقعہ اسری و معراج : غامدی کو جواب

واقعہ اسری و معراج : غامدی کو جواب

مقرر : مفتی منیر اخوان  تلخیص : زید حسن سائل  :  غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ اسری اور معراج کا واقعہ منامی ہے اور بیداری میں حضور ﷺ نے یہ سفر نہیں کیا ۔ اس پر وہ قرآن کے " رؤیا" سے استدلال کرتے ہیں کہ اسکا معنی غیر معروف نہیں ہے اور کوئی ایسا قرینہ بھی موجود نہیں ہے کہ...

کیا بخاری سو فیصد صحیح ہے ؟ غامدی صاحب کو جواب

کیا بخاری سو فیصد صحیح ہے ؟ غامدی صاحب کو جواب

مقرر : محمد علی مرزا  تلخیص : زید حسن سائل :  غامدی صاحب اور انکی پیروی میں قاری حنیف ڈار صاحب بخاری اور مسلم پر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ جتنے بھی گستاخانِ رسول ہیں وہ انہی کتابوں کی روایات کا حوالہ دیتے ہیں  ۔ انہی کتب میں خدا کے جہنم میں پنڈلی ڈالنے ، حضرت عائشہ رض کے...

غامدی ازم کی گمراہی

غامدی ازم کی گمراہی

مقرر : ساحل عدیم  تلخیص : زید حسن   جب انسان کو اپنا آپ پورا حوالہ کرنے کا کہا جاتا ہے تو وہ اسکے لئے مشکل کام ہوتا ہے جبکہ نبیوں کی دعوت یہی تھی ۔ غامدی ازم کی طرف کوگوں کا شدت سے میلان اسی وجہ سے ہے کیونکہ ڈاکٹر اسرار صاحب کے بالکل برعکس انکی دعوت اجتماعی جد و...

غامدی ازم میں کیا مسئلہ ہے ؟

غامدی ازم میں کیا مسئلہ ہے ؟

مقرر : مفتی یاسر ندیم الواجدی  تلخیص : زید حسن  غامدی ازم کو ہم الحاد اور لبرل ازم کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں جسکی وجہ سے موضوعِ بحث بناتے ہیں ورنہ فرقہ وارانہ مباحث ہمارا موضوع نہیں ہیں ۔ غامدیت بھی اگرچہ ایک فرقہ ہی ہے کیونکہ انکے اصول  بالکل الگ اور مختلف ہیں ۔ اس نشست...

ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط چہارم )

ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط چہارم )

سید خالد جامعی ایک سائل نے ایک عالم سے پوچھا ’’جو شخص بحالت احرام شکار کرے اس کے بارے میں آپ کا کیا فتویٰ ہے؟ ‘‘ [شرعاً حج ادا کرنے والے شخص کے لیے شکار کھیلنا منع ہے] اس نیک سیرت اور صاحب عمل عالم نے جواب دیا: ’’آپ کا سوال مبہم اور گمراہ کن ہے، آپ کو بالصراحت بتانا...

پروفیسر عبدالرحیم قدوائی

تصنیف کے آغاز میں غامدی کا چند سطری دیباچہ ہے تعلی کے اس بلند و بانگ اعلان کے طور پر: ” تراجم کی تاریخ کے لحاظ سے یہ پہلا ترجمہ قرآن ہے جس میں قرآن کا نظم اس کے ترجمے ہی سے واضح ہو جاتا ہے۔ وہ اولیت کے اس خود ساختہ مقام پر ہے۔ مجھے وہ ساختہ کیسے فائز ہو گئے؟ کیا یہ امتیاز فراہی اور اصلاحی کے ہاں بھی مفقود ہے؟ ان کا منہج کیا ہے؟ وہ اپنے پیش روؤں سے کیسے مختلف اور منفرد ہے؟ ان اہم سوالوں کا کوئی جواب نہیں۔مطلق دعوی اور دلیل یا ثبوت کوئی نہیں ۔ کیا بوالعجبی ہے؟! ہر مصنف اپنے امتیاز کا جواز کسی نہ کسی حد تک فراہم کرتا ہے۔ غامدی غالباً اپنے آپ کو ان خالصہ علمی مطالبوں اور تقاضوں سے بالا تر تصور کرتے ہیں۔

مقدمہ ان دو قابل اعتراض نکات سے داغ دار ہے : 1) مصنف کے مطابق رسول کا تصور بڑی حد تک سیاسی ہے، اس کا منصب اقتدار اور تمکن کے ارد گرد مرکوزبیان کیا گیا ہے :

وہ اپنے اوپر ایمان لانے والوں کی تربیت، تطہیر اور تزکیہ کے بعد انھیں اس معرکہ حق و باطل کے لیے منظم کرتا ہے اور دار البجرۃ میں اپنا اقتدار اس قدر مستحکم کر لیتا ہے کہ اس کی مدد سے وہ منکرین کے استیصال اور اہل حق کی سرفرازی کا یہ معرکہ سر کر سکے ۔

رسول اکرم ﷺ کے بارے میں یہ تجزیہ بلا شبہ درست ہے، لیکن اس کااطلاق تمام رسولوں پر کرنا محل نظر ہے۔

دوسرا پہلو اس مقدمہ کا یہ ہے کہ غامدی نے بڑے طمطراق کے ساتھ اپنا یہ کارنامہ درج کیا ہے کہ انھوں نے پورے متن قرآن مجید کو سات ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ہر باب کا ایک موضوع متعین کیا ہے۔ مزید جسارت یہ کہ اپنے ان سات ابواب کو سبعا من الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمِ ( الحجر : (۸۷) سے تعبیر کیا ہے۔ مفسرین کبار کا اجماع ہے کہ سَبْعًا مِنَ الْمَقانی سے مراد سورۃ الفاتحہ کی سات آیات ہیں، جن کی تلاوت نماز کی ہر رکعت کا جزو ہے۔ غامدی کے اس انحراف کے پس پشت محض خود رائی ہے۔ یہ ان کے مجوزہ سات ابواب قرآن مجید کی ایک معروف تقسیم منزل کے بھی مطابق نہیں ہے کہ منزل وار تقسیم سے ایک ہفتے میں ختم تلاوت مصحف کی سعادت بہ آسانی حاصل ہو جاتی ہے ۔ ان کا یہ ادعا بھی نا قابل قبول ہے کہ متعدد سورتوں پر مشتمل ان کے ہر باب کا صرف ایک ہی موضوع ہے، یعنی ان کے ابواب : ۳، ۴، ۵ اور ۶ ، جو تقریباً دو تہائی قرآن (سورہ یونس (۱۰) سے سورہ التحریم (۶۶) کو محیط ہیں، ان کا واحد موضوع انذار اور بشارت ہے ؟ ایسی تعمیم سے قرآنفہمی کا باب وانہیں، بلکہ مسدود ہو جاتا ہے۔

البیان کی بہ نسبت اس کے اس انگریزی ترجمے میں حواشی بہت کم ہیں، البتہ جمہور کے عقائد سے متصادم اور سنت اور حدیث کو نظر انداز کرنے کے پر دال ہیں۔ چند مثالیں پیش ہیں :

(1) البقرة ، آیت ۲۸۲ میں مالی معاملات میں دو خواتین کی شہادت کا نصاب مذکور ہے۔ اس پر یہ حاشیہ ملاحظہ کریں:

یہ محض ایک معاشرتی ہدایت ہے۔ اگر عورتوں کی معاشرتی صورت حال میں تبدیلی واقع ہو جائے تو اس پر عمل درآمد ضروری نہیں ہے۔ ملے

غامدی کا یہ عندیہ معلوم ہے کہ احکام قرآنی کو حالات و ظروف کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے اور ان کی پابندی وقتی مصلحتوں کے تابع رہے۔

(۲) الاعراف، آیت ۷۳ میں مذکور ہے کہ نشان الہی کے طور پر قوم ثمود کی جانب ایک اونی بھیجی گئی۔ قرطبی اور زمخشری کی تفاسیر میں اس کے ظہور کی معجزاتی شان کا تذکرہ ہے، البتہ غامدی نے اس معجزے کی حتی الامکان تضعیف کی ہے۔ ان کے بہ قول : صاح نے اپنی اونیوں میں سے ایک اپنی نامزد کردی، یہ خدا کی نذرہے، چنانچہ اس لحاظ سے اللہ کی اونٹنی ہے ۔الےیہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ ایک غیر مسلم انگریزی مترجم قرآن مجید اور سیاحایڈورڈ ہنری پالمر ۱۸۴۰ – ۱۸۸۲ء تک نے اس اونٹنی کے معجزاتی ظہور کے بارے میں اپنی یہ چشم دید شہادت رقم کی ہے:

جبل موسی کی چوٹی پر ایک پتھر پر اونٹ کا نقش قدم بالکل واضح ہے۔ مقامی بدوؤں کے لیے یہ زیارت گاہ ہے۔ یہ آثار ناقہ النبی سے موسوم ہے۔ نبی صالح کا مزار وادی الشیخ میں واقع ہے۔

(۳) غامدی کے قلب و ذہن پر انبیائے کرام کے سیاسی اقتدار اور تمکن کا تصور ایسا مستولی ہے کہ اس کی تکرار جا بہ جا ہے۔ سورہ یونس، آیات ۶۲ – ۶۴ میں یہ کلیہ اہل ایمان کی طمانینت اور تقویت کے لیے درج ہے: یاد رکھو، اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غم گین ہوتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور برائیوں سے پر ہیز کرتے ہیں۔ ان کے لیے دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوش خبری ہے۔ اللہ تعالیٰ کی باتوں میں کچھ فرق نہیں ہوا کرتا۔ یہ بڑی کام یابی ہے۔“ اس عام تلقین حق پر غامدی نے یہ سیاسی گرہ لگائی ہے :

رسولوں کے باب میں خدا کی سنت یہی ہے کہ انھیں اور ان کے ساتھیوں کو دنیا میں بھی لازما غلبہ حاصل ہوتا ہے۔

یہی تفسیر انھوں نے سورۃ النحل، آیت ۳۰ کے حاشیے میں بھی اختیار کی ہے۔

(۴) نام نہاد عقلیت پرستی اور انکار معجزات کی نے غامدی کے ہاں اتنی بلند و بانگ ہے کہ ان کی دانست میں نہ صرف اسراء و معراج کے واقعات عالم خواب کے ہیں، بلکہ موسی کے اللہ کے بندے (خضر) سے ملاقات اور مکالمے سب حالت نوم میں ہوئے۔ گویا قرآنی بیانیہ محض تخیل کا زائیدہ ان کے بہ قول اسراء ایک رؤیا تھا، جو کہ رسول اللہ ی پیتم کو دکھایا گیا۔ اسی طرح مجمع البحرین کا واقعہ عالم رؤیا کا بھی ہو سکتا ہے۔“

(۵) آدم اور حوا کی تخلیق کے ضمن میں قرآن مجید کی یہ صراحت معروف ہے کہ اللہ نے ان کے لیے ایک خاص درخت سے چکھنا بہ طور آزمائش ممنوع کر دیا دیا تھا، لیکن شیطان نے ان دونوں کو گم راہ کیا اور انھوں نے شجر ممنوعہ کو چکھ لیا۔ غامدی نے اس ضمن میں ایسی نکتہ سنجی اور دقیقہ رسی کا مظاہرہ کیا ہے کہ تخلیق انسان، اللہ کا مقصد تخلیق، آدم اور حوا کا باغ عدن سے اخراج، تو بہ اور معافی ، ان کو زمین پر بھیجے جانے اور ان کی ذریت کے لیے ہدایت الہی ، انبیاء کرام اور صحف سماوی کے مسلسل اور مستقل نظم ، بنی نوع انسان سے شیطان کی ازلی عداوت جیسے بنیادی اور کلیدی موضوعات بالکل پس پشت ہو گئے ہیں۔ غامدی کی تحقیق سے تو ایسا متبادر ہوتا ہے کہ شیطان کا منصوبہ ہی اصل تھا اور وہی کام یاب ہوا۔ سورہ طہ ، آیت ۱۲۰ پر انھوں نے یہ حاشیہ چڑھایا ہے : لفظ شجرۂ یہاں مجازی مفہوم میں ہے۔ اس سے مراد وہی شجرہ تناسل ہے جس کا پھل کھانے سے انسان اس دنیا میں اپنے آپ کو باقی رکھے ہوئے ہے۔ چنانچہ ابلیس نے یہ لالچ دے کر آدم اور حوا کو اس درخت کا پھل کھانے کی ترغیب دی کہ حیات جاوداں اور ابدی بادشاہی کا راز اسی درخت کے پھل میں ہے جس سے تمھیں محروم کر دیا گیا ہے۔ اس کا پھل کھاؤ گے تو باقی رہو گے، ورنہ جلد یا بدیر موت سے دوچار ہو جاؤ گے۔ شیطان کی یہ بات، اگر غور کیجیے تو ایسی غلط بھی نہیں تھی۔ اس لیے کہ یہ اسی درخت کا پھل ہے جس کے کھانے سے انسان کی زندگی کا تسلسل دنیا میں قائم ہے۔

سبحان اللہ ! مالک الملک، خلاق علیم اللہ کے علی الرغم انسان اس دنیا میں اپنے کو باقی رکھے ہوئے ہے۔ اور اسی درخت کا پھل ہے جس کے کھانے سے انسان کی زندگی کا تسلسل اس دنیا میں قائم ہے۔ اس گم راہ کن بیانیے میں زندگی اور موت پر قادر مطلق اللہ کا کوئی کردار ہی نہیں دکھائی دیتا۔

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…