سنت کے تصور پر غامدی صاحب کی پر تکلف دلیل و تاویل پر تبصرہ

Published On January 23, 2026
فراہی مکتب فکر کا قطعی الدلالت: جناب ساجد حمید صاحب کی تحریر سے مثال

فراہی مکتب فکر کا قطعی الدلالت: جناب ساجد حمید صاحب کی تحریر سے مثال

ڈاکٹر زاہد مغل محترم غامدی صاحب کے شاگرد محترم ساجد حمید صاحب نے کسی قدر طنز سے کام لیتے ہوئے اصولیین کے اس تصور پر تنقید کی ہے کہ الفاظ قرآن کی دلالت ظنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بگاڑ کی اصل وجہ امام شافعی ہی سے شروع ہوجاتی ہے جس میں اصولیین، فلاسفہ و صوفیا نے بقدر...

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 1)

غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 1)

مولانا واصل واسطی ہم نے یہ بات اپنی مختلف پوسٹوں میں صراحت سے بیان کی ہے ، کہ جناب جاوید غامدی، غلام احمدپرویز کی طرح  بالکل منکرِحدیث ہیں ۔البتہ ان کا یہ فلسفہ پیچ درپیچ ہے ، وہ اس لیے کہ انھوں نے پرویز وغیرہ کا انجام دیکھ لیا ہے ، اب اس برے انجام سے وہ بچنا چاھتے...

قطعی و ظنی الدلالۃ: امام شافعی پر جناب ساجد حمید صاحب کے نقد پر تبصرہ

قطعی و ظنی الدلالۃ: امام شافعی پر جناب ساجد حمید صاحب کے نقد پر تبصرہ

ڈاکٹر زاہد مغل جناب ساجد حمید صاحب نے اپنی تحریر “قرآن کیوں قطعی الدلالۃ نہیں؟”میں فرمایا ہے کہ امت میں یہ نظریہ امام شافعی اور ان سے متاثر دیگر اصولیین کی آرا کی وجہ سے راہ پا گیا ہے کہ الفاظ قرآن کی دلالت قطعی نہیں۔ آپ نے امام شافعی کی کتاب الرسالۃ سے یہ تاثر دینے...

امام رازی اور قانون کلی کی تنقید پر تبصرہ

امام رازی اور قانون کلی کی تنقید پر تبصرہ

ڈاکٹر زاہد مغل اہل علم متکلمین و اصولیین کے ہاں “قانون کلی ” کی بحث سے واقف ہیں۔ اس بحث کو لے کر شیخ ابن تیمیہ رحمہ اللہ  نے امام غزالی رحمہ اللہ کو ضمناً  جبکہ امام رازی  رحمہ اللہ  کو بالخصوص  شد و مد سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امام رازی پر اعتراض یہ ہے کہ ان کے...

تصورِ نظمِ کلام کے مضمرات ( فکرِ غامدی پر نقد)

تصورِ نظمِ کلام کے مضمرات ( فکرِ غامدی پر نقد)

خضر یسین ہر بامعنی لفظ، ایک اسم ہوتا ہے۔ جس کا مسمی ذہن میں ہو تو معنی یا موضوع اور خارج میں ہو تو مدلول یا معروض کہلاتا ہے۔ لفظ کے بغیر ذہن میں تصور تشکیل نہیں پا سکتا ہے اور نہ تفہیم و تفکر کا عمل ممکن ہو سکتا ہے۔ الفاظ کا مجموعہ کلام نہیں ہوتا، بامعنی الفاظ کی...

نظمِ قران، تاویلِ واحد اور قطعی دلالت

نظمِ قران، تاویلِ واحد اور قطعی دلالت

جہانگیر حنیف نظمِ قرآن، تاویلِ واحد اور قطعی دلالت کا نظریہ ایک ہی پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔ وہ پراجیکٹ قرآن مجید کے متن کو ایک نئی ہرمیونیٹکس دینا ہے۔ یہ خیال اس احساس سے پیدا ہوا کہ روایتی اور مروج و متداول اصولِ تفسیر قرآن مجید میں اپنی بنیاد نہیں رکھتے۔ ان کا اطلاق قرآن...

ڈاکٹر زاہد مغل

غامدی صاحب کا کہنا ہے کہ سنت قرآن سے مستقل اعمال ہیں جو آپﷺ نے دین ابراہیمی کی روایت کی اتباع میں جاری فرمائے۔ بغور جائزہ لینے پر معلوم ہوتا ہے کہ سنت و غیر سنت کا آخری پیمانہ ان کے نزدیک یہ ہے کہ جو عمل تواتر سے پہنچا وہ سنت اور دوسرا قرآن کی وہ تبیین جسے یہ تبیین کہتے ہیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا قرآن کی کسی آیت میں یا نبیﷺ کے کسی قول سے یہ ثابت ہے کہ آپﷺ کے تمام اقوال و افعال ان دو اقسام میں بند ہیں؟ اس کا جواب نفی میں ہے اور نہ ہی صحابہ، تابعین، ائمہ فقہ و اصول نے اسے ایک جامع تقسیم کے طور پر مانا۔
سنت کے اپنے مخصوص تصور کو جواز دینے کے لئے غامدی صاحب ایک آیت کا حوالہ دیتے ہیں جس میں آپﷺ کو ملت ابراہیمی کی اتباع کا حکم دیا گیا۔ تاہم اس مقدمے پر استدلال کرنے کے لئے یہ آیت غیر متعلق ہے اس لئے کہ آیت کا سیاق و سباق واضح ہے کہ وہاں توحید و شرک کے تناظر میں بات ہورہی ہے نہ کہ ختنہ وغیرہ جیسی شریعت کے ان فروع کی جنہیں غامدی صاحب سنت کہتے ہیں۔ قرآن مجید کے الفاظ “ملت ابراہیمی کی پیروی” کو مثلا توحید کے بیان یا پورے دین یا خود غامدی صاحب کے مکمل تصور دین و شریعت کے بجائے سنت کے ایک مخصوص تصور سے متعلق قرار دینا آیت کے مفہوم کی تقیید ہے جس کے لئے دلیل درکار ہے۔ ملت ابراہیمی کی پیروی کا مطلب “وہ اعمال جو ابراہیم علیہ السلام سے چلے آرہے ہوں اور بعد میں نبیﷺ نے قرآن کے سوا انہیں جاری رکھا ہو”، ملت ابراہیمی کا یہ مخصوص معنی نہ عربی لغت میں مذکور ہے اور نہ ہی اسے شارع کا کوئی عرف کہا جاسکتا ہے جو مجمل مفتقر الی البیان ہو (ویسے بھی غامدی صاحب اس کے قائل نہیں) اور نہ ہی یہ معنی امت کے تواتر سے مذکور ہیں۔ محض تحکم کی بنا پر آیت کے معنی میں ایسی حد بندی نہیں کی جاسکتی، چہ جائیکہ اسے قرآن کی کسی آیت کا قطعی الدلالۃ معنی بھی کہا جاسکے۔ اگر اسی طرح الل ٹپ ان بعض اعمال کو اس آیت کا مصداق قرار دیا جاسکتا ہے تو یہ کیوں نہیں کہا جاسکتا کہ دین کے کسی بھی حکم کی ابتدا قرآن سے نہیں ہوئی بلکہ سارے ہی احکام ملت ابراہیمی کی اتباع میں جاری کئے گئے تھے، یوں قرآن کسی بھی دینی حکم کا ماخذ نہیں؟ ظاہر ہے مثلاً چوری و زنا، بیع و ربا، نکاح و طلاق وغیرہ میں سے ایسا کوئی فعل نہیں جس کا واسطہ محمدﷺ سے قبل انبیا کی امتوں کو درپیش نہ تھا یا دین ابراہیمی کی روایت میں ان کے لئے احکام مقرر نہ ہوئے تھے۔
اس کے جواب میں ایک حالیہ پروگرام میں غامدی صاحب کا کہنا ہے کہ سورۃ نحل آیت 123 میں جہاں ملت ابراہیمی کی اتباع کا حکم آیا، اس کے سیاق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ آیت شریعت ہی کے بیان سے متعلق ہے کہ مثلا آیت 116 میں کہا گہا ہے کہ اللہ کے حکم کے بغیر اپنے شرکیہ اوہام کی بنا پر چیزوں کو حلال و حرام نہ کیا کرو۔ لیکن اس توجیہ سے بھی ان کا مدعا حاصل نہیں ہوتا اس لئے کہ:
الف) ان کا دعوی یہ ہے کہ یہ حکم شریعت کے ان مخصوص قسم کے احکام سے متعلق ہے جنہیں یہ سنت کہتے ہیں جبکہ آیت ان کی تاویل کے مطابق بھی مطلق ہے جسے مقید قرار دینے کا انہوں نے کوئی قرینہ نہیں بتایا۔ سورۃ نحل کی پچھلی آیات میں جن احکام کی بات ہورہی ہے وہ بھی غامدی صاحب کی سنت سے متعلق نہیں بلکہ حلال و حرام کے ایسے امور شریعت سے متعلق ہیں جنہیں یہ قرآن initiated کہتے ہیں۔ مثلا پیچھے آیت 114 میں ان امور کا ذکر ہوا: إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللَّهِ بِهِ اور اسی کے تناظر میں کہا گیا کہ اپنی طرف سے چیزوں کو حلال و حرام مت کرو۔
ب) آیت کے سیاق میں غامدی صاحب کی جانب سے جو طویل ترجمہ پڑھا گیا اس کا مفہوم بھی یہی ہے کہ شرکیہ اوہام کی پیروی کرکے حلال و حرام متعین نہ کرو، یہ جو رویہ تم نے اختیار کرلیا ہے اس کی وجہ شرک ہے جبکہ تمہیں چاھئے کہ ابراھیم علیہ السلام کے رویے کی پیروی کرو۔ وہ رویہ کیا ہے؟ توحید اور اللہ کی جانب یکسوئی، یعنی اللہ کے حکم کے سوا کسی چیز کو حلال و حرام نہ سمجھو۔ بھلا اس سب سے یہ بات کیسے نکلی کہ آیت غامدی صاحب کے مخصوص تصور سنت کے بارے میں ہے؟
ج) قرآن مجید میں ابراہیم علیہ السلام کی ملت کی پیروی کے الفاظ متعدد آیات میں آئے ہیں، ان کے مطالعے سے ہر انصاف پسند قاری سمجھ سکتا ہے کہ ان الفاظ کا غامدی صاحب کی سنتوں کی لسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا جس میں ختنہ کرنے اور موچھیں پست کرنے وغیرہ فروعی عملی احکام بھی شامل ہیں بلکہ یہاں دین کے اصل الاصول کی بات ہورہی ہے اور آیت کے الفاظ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اس پر دال ہیں۔ یہ بات خود مولانا اصلاحی صاحب کی تفسیر کے ایک مقام سے بھی موکد ہوتی ہے جہاں وہ سورۃ الحج آیت 30 میں مشرکین کی اس روش، کہ وہ اپنی طرف سے بعض چیزوں کو حلال و حرام کرلیتے تھے، پر تبصرہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
“’وَاُحِلَّتْ لَکُمُ الْاَنْعَامُ اِلَّا مَا یُتْلٰی عَلَیْکُمْ فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْاَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ الزُّوْرِ‘۔ اوپر والا ٹکڑا جیسا کہ ہم نے اشارہ کیا، بطور تنبیہ کے ہے۔ اب ’عَلٰی مَا رَزَقَھُمْ مِّنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ‘ کے تعلق سے واضح فرمایا جا رہا ہے کہ مشرکین نے محض اپنے مشرکانہ توہمات کی بنا پر مختلف چوپایوں کے بارے میں یہ فتوے جو جاری کر رکھے ہیں کہ فلاں چوپایہ حلال ہے، فلاں حرام ہے، فلاں مردوں کے لیے جائز ہے اور فلاں عورتوں کے لیے ناجائز ہے، فلاں قسم کے چوپایہ پر سواری کرنا جائز ہے اور فلاں قسم کے چوپایہ پر جائز نہیں ہے، وغیرہ وغیرہ، یہ ساری باتیں محض من گھڑت ہیں۔ ملت ابراہیمؑ میں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔ ملت ابراہیمؑ میں حرام صرف وہی چوپائے ہیں جو قرآن میں پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں۔ اس سے واضح ہوا کہ شرک کا ارتکاب کر کے آدمی خدا کا کچھ نہیں بگاڑتا بلکہ خود اپنے ہی کو اس سرفرازی اور اس امن و حفاظت سے محروم کر لیتا ہے جو توحید کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کو بخشی ہے۔”
معلوم ہوا کہ ایسے مقامات پر قرآن کا اصل مدعا شریعت کے احکام کا بیان نہیں ہوتا بلکہ شرکیہ روش پر سرزنش کرنا ہوتا ہے۔ الغرض غامدی صاحب متعلقہ آیت سے جو فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ باوجود تاویل انہیں مفید نہیں۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…

No Results Found

The page you requested could not be found. Try refining your search, or use the navigation above to locate the post.