ڈاکٹر محمد مشتاق احمد
غامدی صاحب کے دامادِ عزیز مذہب “شرک” کےلیے ان حقوق کی بات کررہے ہیں جو ایک مسلمان صرف دین “اسلام” کےلیے مان سکتا ہے۔ تو کیا آپ کے نزدیک دینِ اسلام واحد حق نہیں ہے؟
اس کے جواب میں یہ کہنا کہ دوسرے بھی تو اپنے لیے یہی سمجھتے ہیں، محض بے عقلی ہے۔ بھئی، کہتے رہیں دوسرے؛ سوال یہ تو نہیں کہ دوسرے اپنے مذہب کو واحد حق سمجھتے ہیں یا نہیں؛ سوال یہ ہے کہ آپ کے نزدیک اسلام واحد حق ہے
یا نہیں؟ اگر نہیں، تو بحث ہی ختم ہوگئی؛ اور اگر ہے، تو اس کے بعد یہ سوال پیدا ہی نہیں ہوتا کہ اگر ہم اپنے نظام میں یہ کچھ مانتے ہیں، تو دوسرے بھی تو پھر اپنے نظام میں وہ کچھ مانتے ہوں گے۔ بے شک وہ مانتے رہیں اور ہم یہی کہیں گے کہ ہمارے ہاں یہ حق ہے اور ان کے ہاں یہ غلط ہے۔
پیمانہ ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلام ہی واحد حق ہے، یہاں بھی اور وہاں بھی۔ اس پیمانے پر شرک باطل ہے، یہاں بھی اور وہاں بھی۔
اس کے بعد اس سوال کا جواب کتنا آسان ہوجاتا ہے کہ ہم اپنے ہاں غیر مسلموں کے ساتھ کو کیا قانونی پوزیشن دیتے ہیں؟ وہی جو دینِ حق کی رو سے انھیں دیا جاسکتا ہے۔
پھر یہ سوال کہ وہاں مسلمانوں اپنے لیے کیا قانونی پوزیشن لیں گے؟ یہ وہاں کے معروضی حالات میں وہاں کے مسلمانوں کو فیصلہ کرنے دیں اور اس کےلیے دینِ حق نے کئی بنیادی اصول دیے ہوئے ہیں جن سے صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ کہاں تک گنجائش ہے اور کہاں گنجائش ختم ہوجاتی ہے۔
ویسے کیا آپ نے یہاں اور وہاں کے متعلق لیاقت نہرو معاہدہ پڑھنے کی کبھی زحمت گوارا کی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پس نوشت:
غامدی صاحب کے دامادِ عزیز کو کہیے کہ جیسے آپ نے بقیہ الفاظ کےلیے ہندی متبادل ڈھونڈنے کا کشٹ اٹھایا ہے، تھوڑی مزید محنت کرکے “ہرگاہ” کا ہندی متبادل بھی دیکھ لیجیے۔