جہانگیر حنیف خور و نوش کے تناظر میں غامدی صاحب کے تصورِ سنت پر ہماری طرف سے متعدد تحاریر سامنے آ چکی ہیں۔ اِن تحاریر میں پیش کیے جانے والے نقد کو ہم نے دس نکات میں جمع کردیا ہے۔ یہ دس نکات واضح کرتے ہیں کہ: الف۔ غامدی تصورِ سنت غیر واضح اور بہت صحیح معنوں میں ایک مہمل...
جہانگیر حنیف اگر غامدی صاحب یا اُن کے رفقاء سنت کی غامدی تعریف کو پیش کرتے ہیں اور یہ پوزیشن اختیار کرتے ہیں کہ دین کی ابراہیمی روایت سنت ہے۔ اور یہ محرماتِ طعام اُسی روایت کا حصہ ہیں۔ تو اِس پر ہمارے پانچ اعتراضات وارد ہوتے ہیں۔ پہلا اعتراض یہ کہ دین کی ابراہیمی...
جہانگیر حنیف اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ غامدی صاحب کے لیے یہ تضاد کیسے ممکن ہوا۔ اُنھوں نے اصول و مبادی کے آغاز میں محرماتِ طعام کے سنت ہونے کا دعویٰ فرمایا اور خور و نوش کے باب میں اِنھی محرمات کو قرآن مجید سے ماخوذ احکامات کے طور پر پیش کیا۔ یہ اُن کے فکر و عمل میں ایک...
جہانگیر حنیف بیانِ شریعت کو بیانِ فطرت قرار دینے سے کیا علمی و فقہی مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس کی وضاحت پہلے گزر چکی ہے۔ غامدی صاحب نے شراب کی حرمت کو بیانِ فطرت قرار دیا، حالانکہ قرآن مجید اِسے رجس قرار دیتا ہے۔ قرآن مجید نے مردار، خون اور خنزیر کے گوشت کو رجس قرار دیا۔...
ڈاکٹر زاہد مغل قرآن و سنت کی بحث میں خلط مبحث پیدا کرنے والے جدید لوگ “قرآن تواتر سے منقول ہوا” پر خوب زور دیتے ہیں، لیکن اس جملے کا مطلب نہیں سمجھتے۔ قرآن کے الفاظ میں شرعی دلائل ہیں اور ان کے متواتر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ قرآن اپنے قطعی، ظنی و مجمل دلائل...