سود ، غامدی صاحب اور قرآن

Published On February 10, 2025
حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول اور غامدی نظریہ : قسط دوم

حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول اور غامدی نظریہ : قسط دوم

مولانا محبوب احمد سرگودھا غامدی صاحب کے تیسرے اعتراض کی بنیاد سورہ مائدہ کی آیت ہے 117 میں موجود عیسی علیہ السلام کا روز قیامت باری تعالٰی سے ہونے والا مکالمہ ہے۔ آیت یہ ہے: فلما توفيتني كنت انت الرقيب عليهم، وانت على كل شيء شهید (قیامت کے دن بارگاہ خداوندی میں عیسی...

حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول اور غامدی نظریہ : قسط اول

حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول اور غامدی نظریہ : قسط اول

مولانا محبوب احمد سرگودھا   پہلی تحریر میں عیسی علیہ السلام کے رفع الی السماء" کے بارے میں غامدی صاحب کے نظریہ کا تجزیہ پیش کیا گیا، اس تحریر میں  اُن کے نزول الی الارض کے بارے میں غامدی صاحب کا نظریہ پیش خدمت ہے:۔  اولاً غامدی صاحب کی عبارت ملاحظہ کی جائے ، اپنی...

غامدی صاحب اور ’چند احکام‘ کا مغالطہ

غامدی صاحب اور ’چند احکام‘ کا مغالطہ

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کا معروف موقف ہے کہ حکومت و سیاست سے متعلق شریعت نے بس چند احکام ہی دیے ہیں۔ بسا اوقات سورۃ الحج کی آیت 41 کا حوالہ دے کر ان چند احکام کو ’بس چار احکام‘ تک محدود کردیتے ہیں: نماز قائم کرنا ، زکوۃ دینا، نیکی کا حکم دینا اور برائی سے...

قرآن مجید بطور کتابِ ہدایت

قرآن مجید بطور کتابِ ہدایت

جہانگیر حنیف قرآنِ مجید کتابِ ہدایت ہے۔ قرآنِ مجید نے اپنا تعارف جن الفاظ میں کروایا ہے، اگر ان پر غور کیا جائے، تو قرآنِ مجید کا کتابِ ہدایت ہونا ان سب کو شامل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید کو اگر کسی ایک لفظ سے تعارف کروانے کی ضرورت پیش آجائے، تو کچھ اور کہنے کی...

قانونِ اتمامِ حجت : ناسخِ قرآن و سنت

قانونِ اتمامِ حجت : ناسخِ قرآن و سنت

ڈاکٹر خضر یسین قانون اتمام حجت ایک ایسا مابعد الطبیعی نظریہ ہے جو ناسخ قرآن و سنت ہے۔اس "عظیم" مابعد الطبیعی مفروضے نے سب سے پہلے جس ایمانی محتوی پر ضرب لگائی ہے وہ یہ ہے کہ اب قیامت تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت تصدیق روئے زمین پر افضل ترین ایمانی اور...

عدت میں نکاح: جناب محمد حسن الیاس کی عذر خواہی پر تبصرہ : قسط اول

عدت میں نکاح: جناب محمد حسن الیاس کی عذر خواہی پر تبصرہ : قسط اول

ڈاکٹر محمد مشتاق احمد عدت میں نکاح کے متعلق جناب جاوید احمد غامدی اور جناب محمد حسن الیاس کی وڈیو کلپ پر میں نے تبصرہ کیا تھا اور ان کے موقف کی غلطیاں واضح کی تھیں۔ (حسب معمول) غامدی صاحب نے تو جواب دینے سے گریز کی راہ اختیار کی ہے، لیکن حسن صاحب کی عذر خواہی آگئی ہے۔...

حسان بن علی

پہلے یہ جاننا چاہیے کہ قرآن نے اصل موضوع سود لینے والے کو کیوں بنایا. اسے درجہ ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے
١) چونکا سود کے عمل میں بنیادی کردار سود لینے والے کا ہے لہذا قرآن نے اصل موضوع اسے بنایا.
٢) سود لینے والے کے لیے مجبوری کی صورت نہ ہونے کے برابر ہے بخلاف سود دینے والے کے.
٣) جیسے رشوت لینے کے عمل کی مذمت قرآن پاک میں اطلاق کے ساتھ ہے اور اسی لفظ (أكل) کھانے کے ساتھ ہے (أكالون للسحت يا أكلهم السحت) بخلاف رشوت دینے کے عمل کی. اسی طرح سود لینے کے عمل کی مذمت قرآن پاک میں اطلاق کے ساتھ ہے اور اسی لفظ (أكل) کھانے کے ساتھ (ياكلون الربا). لہذا جس طرح رشوت دینا مجبوری کی بنا پر ہو سکتا ہے اسی طرح سود دینا بھی بعض صورتوں میں مجبوری کی بنا پر ہو سکتا ہے بخلاف رشوت لینے اور سود لینے کے. لہذا قرآن نے نہ صرف ان كى مذمت کی ہے بلکہ انہیں اطلاق کے ساتھ بیان کیا ہے.
٤) قرآن میں سود دینے والے کا ذکر بھی موجود ہے اور اس کی مذمت بھى کہ اس کی مذمت کے لیے قرآن کا اصول تعاون على الأثم (گناہ میں تعاون) کافی ہے لیکن مزید یہ کہ سورۃ روم کی آیت ٣٩ میں سود دینے والے کا ذکر جس انداز میں آیا ہے اس میں سمجھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
مكمل آیت کا ترجمہ (ترجمے کے لیے دیکھیے الکشاف اور التحریر والتنویر) کچھ اس طرح ہے “اور جو تم سود دیتے ہو کہ وہ بڑھے لوگوں کے مالوں میں تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا اور جو تم زکوۃ دیتے ہو اس حال میں کہ تم اس پر اللہ کی خوشنودی چاہتے ہو تو وہی لوگ ہیں جو اپنے مالوں کو دو چند کرنے والے ہیں”
(نیز نافع، ابو جعفر اور یعقوب کی قراءات کے لحاظ سے آیت کا مفہوم بھی اسی ترجمہ کے مطابق ہے. “اور جو تم سود دیتے ہو کہ تم بڑھاؤ لوگوں کے مالوں کو تو وہ اللہ کے نزدیک نہیں بڑھتا”)
أولا: قرآن كا زیر نظر آیت میں سود کے ذریعے اپنے مال میں اضافے کی مذمت کا بیان، سود دینے والے کے عمل سے شروع کرنا، سود دینے والے کو اس معاملے میں شریک عمل ٹھہرانا ہے. چنانچہ اس آیت میں تعاون على الأثم کو جس قدر نمایاں کر کے دکھلایا گیا ہے اس میں صرف دیکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں.
ثانيا: آیت کے پہلے حصے میں دینے کے ايک عمل (اور وہ سود دینے کا عمل ہے) کے برے نتیجے کا بیان ہے کہ یہ لینے والے کے مال میں ناجائز اضافے کا سبب بنتا ہے، تو آیت کے دوسرے حصے میں دینے والے ايک دوسرے عمل (اور وہ زکوۃ دینے کا عمل ہے) کے اچھے ہونے کا بیان ہے کہ یہ لینے والے کی ضرورت پوری کرنے کا باعث بنتا ہے.
ثالثا: في الواقع یہ آیت کمال بلاغت لیے ہوئے ہے کہ آیت کے پہلے حصے میں بھی معاملے کے دو فریق ہیں، اسی طرح آیت کے دوسرے حصے میں بھی معاملے کے دو فریق. مزید یہ کہ آیت کے پہلے حصے میں بھی ایک چیز کا اظہار ہے اور دوسری چیز کا اخفا، اسی طرح آیت کے دوسرے حصے میں بھی ایک چیز کا اظہار ہے اور دوسری چیز کا اخفا.
آیت کے پہلے حصے میں جس چیز كا اظہار ہے وہ یہ کہ سود کی رقم وصول کر کے اپنے مال کو بڑھانا درحقیقت اپنے مال کو بڑھانا نہیں یعنی سود لینے والے کی مذمت كا اظہار ہے اور جس دوسری چیز كا اخفا ہے وه سود دینے والے کی مذمت كا اخفا ہے يعنى سود دینے والے کو ذکر کیا لیکن دینے والے کی مذمت کو اخفا میں رکھا.
بالکل اسى طرح آیت کے دوسرے حصے میں جس چیز كا اظہار ہے وہ یہ کہ جو اپنا مال بطور زکوۃ دیتا ہے تو وہ قابل تعریف ہے اور جس دوسری چیز کا اخفا ہے وہ یہ کہ زکوۃ لینے والے اور اس کے عمل كا اخفا.
اب سود دینے والے کی مذمت اور اسی طرح زکوۃ لینے والے کو اخفا میں رکھا گیا ہے تو اس میں یہ امر پوشیدہ ہے کہ قرض پر سود کی ادائیگی کرنے والا اور اسی طرح زکوۃ کی رقم وصول کرنے والا دونوں اس عمل کے لیے مجبور بھی ہو سکتے ہیں اور اگر وہ مجبور نہیں تو ان کا یہ عمل اس صورت میں قابل مذمت ہے بصورت دیگر نہیں کہ قرض لینے والے نے اپنی ضرورت (نہ کہ حاجت یا تجارتی غرض سے) کے لیے قرض لیا ہو اور بلا سود قرض موجود نہ ہو، اسی طرح زکوۃ لینے والے نے مستحق ہونے کی وجہ سے زکوۃ لی ہو اور اس کا کسب اس کے لیے کافی نہ ہو.
اب کوئى یہ کہے کہ واضح انداز میں قرآن میں سود دینے والے کی مذمت دکھاؤ. تو اس پر عرض ہے کہ جنہوں نے نہیں ماننا انہیں اگر قرآن کو آسمان سے اترتا بھی دکھلایا جائے اور وہ اسے چھو بھی لیں تو انہوں نے اسے نہیں ماننا (سورۃ الانعام ٧)

 

 

 

 

 

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…