اہل “المورد” قرآن سے بات کیوں نہیں کررہے اور التباس کا مرتکب کون ہے؟

Published On June 20, 2024
ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط اول )

ایمان بالغیب صرف عقل سے حاصل ہوتا ہے، غامدی صاحب کا نیا اجتہاد (قسط اول )

سید خالد جامعی غامدی صاحب اس امت کے پہلے محقق مجتہد اور مفکر ہیں جو ایمان بالغیب کی ایک ایسی توجیہہ پیش کرتے ہیں جو اس امت کی تاریخ تہذیب قرآن و سنت اور اسلامی علمیت کے لیے بالکل اجنبی غلط اور ناقابل قبول ہے غیب پر اور تقدیر پر ایمان کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل...

اشراق کا استشراق

اشراق کا استشراق

حافظ محمد ریحان جاید احمد غامدی اور ان کے مکتبہء فکر سے تقریباً ہر پڑھا لکھااور میڈیا سے آگاہی رکھنے والا شخص واقف ہے۔ اسلام کو جدید دور سے ”ہم آہنگ “ کرنے اور ایک ” جدّتِ تازہ “ بخشنے کے حوالے سے اس مکتبہء فکر کی کوششیں اور اس سلسلے میں ایسے حلقوں کی جانب سے ان کی...

کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند

کافروں سے مختلف نظر آنے کا مسئلہ، دار الکفر، ابن تیمیہ اور اپنے جدت پسند

حامد کمال الدین دار الکفر میں "تشبُّہ بالکفار" کے احکام کسی قدر موقوف ٹھہرا دینے کے متعلق شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کی ایک تقریر پر پچھلے دنوں کئی ایک سوالات موصول ہوئے۔ بلا شبہہ، شیخ الاسلام کا یہ کلام آپؒ کی تصنیف ’’اقتضاء الصراط المستقیم مخالفۃ أصحاب الجحیم‘‘ میں وارد...

مذہبی ریاست، سنتِ یورپ سے انحراف

مذہبی ریاست، سنتِ یورپ سے انحراف

ذیشان وڑائچ سیکولرزم کے داعی طبقے کی طرف یہ سوالات مختلف انداز میں اٹھائے جاتے ہیں کہ مذہبی طبقہ واضح کرے کہ آیا پاکستان ایک قومی ریاست ہے یا نہیں ؟ یا یہ کہ کیا اسلام کی رو سے قومی ریاست جائز ہے یا نہیں ؟ آیا قومی ریاست کا کوئی مذہب ہوتا ہے یا نہیں؟ دلیل ڈاٹ پی کے...

غامدى اور عصر حاضر ميں قتال

غامدى اور عصر حاضر ميں قتال

ایک بھائی نے غامدی صاحب کی جہاد کے موضوع پر ویڈیو کا ایک لنک دے کر درخواست کی تھی کہ میں اس ویڈیو کو دیکھ لوں۔ ویسے غامدی کی ویڈیوں دیکھنا میرے لئے انتہائی مشکل ہے لیکن ان بھائی کے اصرار پر میں نے بادل ناخواستہ دیکھ ہی لیا۔ ان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد میرا اس بارے میں...

واقعہ معراج، خواب یا حقیقت؟

واقعہ معراج، خواب یا حقیقت؟

یاسر پیرزادہ کسی نے ایک مرتبہ مجھ سے سوال پوچھا کہ کیا آپ واقعہ معراج پر یقین رکھتے ہیں، میں نے جواب دیا الحمدللہ بالکل کرتا ہوں، اگلا سوا ل یہ تھا کہ آپ تو عقل اور منطق کی باتیں کرتے ہیں پھر یہ کیسے مان سکتے ہیں کہ ایک رات میں کوئی شخص آسمانوں کی سیر کر آئے۔ میرا...

ڈاکٹر زاہد مغل

استحسان کی اصطلاح سے امام شافعی جیسے جلیل القدر فقیہہ کو ایسا شبہ لگا کہ انہوں نے اسے شریعت سازی قرار دے دیا، لیکن اس کے باوجود احناف و مالکیہ نے اس اصطلاح کو ترک نہیں کیا بلکہ اس کا مفہوم واضح کیا اور آج تک وہ یہ اصطلاح بولتے ہیں۔ اس کا مفہوم واضح ہوجانے کے بعد یہ بحث نہیں ہوئی کہ تم ایسی اصطلاح کیوں بولتے ہو جس سے شبہ لگے۔ یہی بات شیخ ابن عربی کہیں گے کہ جب ہم نے اپنی تحاریر میں قدم قدم پر اپنی مراد واضح کردی تو اس کے بعد تمہارا یہ اعتراض علمی طور پر بامعنی نہیں کہ اس سے التباس ہوسکتا ہے۔ اہل سنت ہونے کا یہ کوئی پیمانہ نہیں کہ معانی کے بیان کے لئے وہ خاص اصطلاح بولنا بھی لازم ہے جو علماء کا اجتہاد ہے۔ شیخ ابن عربی غامدی صاحب سے کہیں گے کہ دیکھو سنت کی آپ کی اصطلاح سے مولانا زاھد الراشدی صاحب جیسے صاحب علم بھی شبہ میں پڑ گئے اور آپ کو وضاحت لکھنا پڑی لیکن پھر بھی آپ نے اصطلاح نہ بدلی۔ الغرض اصطلاح سے التباس کا اعتراض ایک سطحی بات ہے، بالخصوص کہ جب مدعی کا دعوی کسی شے کو اسلام سے باہر ایک متوازی بات ثابت کرنا ہو۔

رہے وہ حضرات جو اہل سنت کے فریم ورک کو حجت نہیں سمجھتے بلکہ قرآن و سنت سے براہ راست استدلال کا شوق رکھتے ہیں تو ان سے ہم کہتے ہیں کہ آپ نے نفس نبوت کی جو تعریف مقرر کی ہے وہ غلط ہے اور تمام نصوص کا استقراء نہیں کرتی۔ یہ حضرات کہتے ہیں کہ جس حدیث میں آیا کہ نبوت باقی رہے گی اس حدیث کو قرآن کے تحت ہونا ہے جس نے بتا دیا کہ نبوت ختم ہوگئی۔ ہم کہتے ہیں کہ آپ قرآن کی کوئی ایک آیت پیش کیجئے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ نبوت بالکلیہ ختم ہوگئی۔ ان کا استدلال دراصل یوں ہوتا ہے:

الف) نبوت (یعنی مخاطبہ الہیہ) صرف اس نبوت کے مفہوم میں بند ہے جسے انبیاء کرام کے خاص مفہوم والی نبوت کہتے ہیں

ب) انبیاء کی بعثت کا سلسلہ ختم ہوگیا، یہ بات قرآن میں کہی گئی ہے

ج) لہذا نبوت بالکلیہ ختم ہوگئی، لہذا اب حدیث کو قرآن کے مطابق ایڈجسٹ ہونا ہے

مدعا (ج) تب ثابت ہوگا جب مقدمہ (الف) قرآن سے ثابت ہو، ان دوستوں کے دعوے کے برعکس قرآن سے عین اس کا الٹ ثابت ہے کہ خدا کی مخاطبت بصورت وحی غیر انبیاء ایک طرف غیر انسانوں سے بھی ہوتی ہے۔ جب مقدمہ (الف) ہی قرآن کے خلاف ہے تو یہ کہنا تحکم ہے کہ حدیث کو قرآن کے تحت ایڈجسٹ ہونا ہے نہ کہ قرآن کو حدیث کے تحت۔ بات کو آسان کرنے کے لئے ہم مثال دیتے ہیں۔ زید کے بارے میں معلوم ہے کہ وہ اپنے بچوں، دیگر رشتے داروں، دوستوں اور طلباء کو تحفہ دیتا ہے البتہ بچوں کو ایک خاص قسم کا تحفہ دیتا ہے۔ پھر ہمیں معلوم ہوا کہ زید کی اولاد کا سلسلہ ختم ہوگیا۔ تو کیا اس سے یہ بھی لازم آیا کہ زید کی جانب سے ہر قسم کا تحفہ دینے کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا؟ ہرگز نہیں، الا یہ کہ یہ ثابت کیا جائے کہ زید صرف اپنی اولاد ہی کو تحفہ دیتا تھا، اس کے علاوہ وہ کسی کو تحفہ نہیں دیتا تھا۔ لیکن اگر یہ بات ثابت ہو کہ زید اپنی اولاد کے سوا بھی لوگوں کو تحفہ دیتا تھا تو سلسلہ اولاد کا خاتمہ زید کی جانب سے ایک خاص قسم کا تحفہ دئیے جانے کے خاتمے کی دلیل ہے نہ کہ ہر قسم کا تحفہ دئیے جانے کے سلسلے کے خاتمے کی دلیل، جو ہر قسم کے تحفہ عطا کئے جانے کے خاتمے کا دعوے دار ہے وہ تحکم کا مرتکب ہے اور یا اسے بنیادی منطق بھی نہیں آتی۔ یہی معاملہ مخاطبہ الہیہ بصورت وحی کا ہے کہ از روئے قرآن یہ انبیاء کے ساتھ خاص نہیں، تو انبیاء کے سلسلے کا خاتمہ اس بات کی دلیل کیسے ہوگیا کہ اللہ اب کسی سے کسی بھی قسم کی مخاطبت نہیں کرتا؟ سلسلہ انبیاء کے خاتمے سے صرف یہ ثابت ہوا کہ ایک خاص قسم کی مخاطبت ختم ہوگئی نہ کہ نفس مخاطبت۔ آیت “خاتم النبیین” کو پیش کرکے یہ نتیجہ نکالنا کہ خدا کی جانب سے نفس مخاطبت بصورت وحی ختم ہوگئی خلط مبحث ہے۔

الغرض ہمارے یہ لوگ یہ بات کہہ رہے ہیں کہ حدیث کو ان کی بنائی ہوئی اصطلاح کے تحت ایڈجسٹ ہونا ہے لیکن یہ اپنی بنائی ہوئی اصطلاح ہی کو عین قرآن کہہ رہے ہوتے ہیں جبکہ قرآن میں وہ کہیں مذکور نہیں۔ اگر ان کا دعوی ہے کہ یہ اصطلاح کہیں مذکور ہے اور نبوت ان کی بنائی ہوئی اس اصطلاح میں بند ہے تو وہ آیت پیش کریں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ متوازی دین کی تمہت لگانے والے اور خود کو قرآن کا اصلی وارث فرض کرنے والے اس موضوع پر قرآن سے بات ہی نہیں کرنا چاہتے، بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کی منہ کی باتوں کو قرآن سمجھا جائے، فیاللعجب! اہل “المورد” نے نبوت کی جو اصطلاح بنائی ہے وہ قرآن و سنت کے حقائق پر پردہ ڈال کر التباس پیدا کرنے والی ہے۔ چنانچہ اہل “المورد” نے یہ کام کیا ہے کہ انہوں نے تحفے کی ایسی اصطلاحی تعریف مقرر کی جس کے بعد صرف وہی چیز تحفہ کہلا سکے جو اولاد کو دیا جاتا تھا اور باقی چیزیں تحفے سے باہر ہوگئیں حالانکہ زید ان سب کو تحفہ ہی کہہ رہا ہے۔ اب جس نے زید کے کلام کے پیش نظر دیگر کو بھی تحفہ کہا، تحفے کے مفہوم کو اپنی خاص اصطلاح میں بند کردینے والے یہ لوگ اس کے پیچھے پڑ گئے کہ تم نے “ختم تحفہ” کی بات کی خلاف ورزی کی ہے حالانکہ زید نے کبھی یہ کہا ہی نہیں کہ ہر قسم کا تحفہ دیا جانا ختم ہوگیا، اس کے برعکس اس نے نہ صرف یہ کہا کہ ہم ہر چیز کو تحفہ دیتے ہیں بلکہ جہاں اس خاص تحفے کے بند ہونے کا اعلان کیا عین اس موقع پر بھی کہا کہ تحفے کی بعض صورتیں جاری رہیں گی۔ الحمد للہ اھل سنت کبھی اس مغالطے کا شکار نہ ہوئے جو اہل المورد کو ہوا۔

المورد کے کچھ فاضلین کا کہنا ہے کہ شیخ اور مرزا قادیان میں صرف یہ فرق ہے کہ شیخ کے مطابق اولیاء کے وحی و الھام سے ویسی تکلیف لازم نہیں آتی جس کا انکار موجب کفر ہو جبکہ مرزا قادیان اس تکلیف کا قائل ہے۔ ان دوستوں کی جانب سے یہاں لفظ “صرف” کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے کوئی یہ کہے کہ میں بھی موجود ہوں اور خدا بھی موجود ہے، صرف اتنا فرق ہے کہ میں خدا کے موجود کرنے سے موجود ہوں اور وہ از خود موجود ہے! وہ صفت جو ایک شے کی حقیقت کو دوسری کی حقیقت سے الگ و ممیز کرے، اسے اس شے کا “خاصہ یا خصوصیت” کہتے ہیں۔ صفت خاصہ کے ساتھ “صرف” لگا کر دو اشیاء کے مابین فرق کو بے معنی و ہلکا دکھانے کی کوشش کرنا از خود بے معنی و ہلکی بات ہے۔ ان دوستوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ منطق پڑھیں قبل اس سے کہ یہ حقائق کو خلط ملط کرکے بندے کو خدا بنا دیں کہ دونوں ہی موجود ہیں۔

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…