مولانا واصل واسطی کل ہم نےایک بات لکھی ہے کہ جناب غامدی نے قران کی آیت پرہاتھ صاف کیاہے۔ تو ہزار ممکن ہے کہ ان کے چاہنے والے اس بات کو ان کی تحقیر اور بے عزتی پر محمول کریں ۔اس لیے ہم آج کی اس محفل میں اس حوالے سے کچھ مزید باتیں کرنا عرض چاہ رہے ہیں ۔ ہم نے جناب غامدی...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 95)
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 60)
مولانا واصل واسطی دوسری بات جو جناب غامدی کی اس آیت کے لانے اور ذکرکرنے سے پیشِ نظر تھی ۔وہ یہ تھی کہ جناب نے سنت کے حوالے سے ایک اصول یہ بنایا ہے کہ اس کی ابتدا پیغمبرکی ذات سے ہونی چاہیے قران سے نہیں۔ جیسا کہ ،، تدبرِسنت ،، کے تیسرے اصول کے تحت ( میزان ص 59)...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 59)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی اگے اسی ملت یاسنتِ ابراہیمی کے سلسلہ میں لکھتے ہیں کہ ،، زکوة ان کے ہاں بالکل اسی طرح ایک متعین حق تھی جس طرح اب متعین ہے ( میزان ص 45) اس بات کی ثبوت میں سورة المعارج کی آیت 27 ،، وفی اموالھم حق معلوم للسائل والمحروم ،، کا حوالہ دیا ہے ۔...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 58)
مولانا واصل واسطی روزہ میں مباشرت اورلزومِ کفارہ کی بات ہم اگے کرلیں گے فی الحال ایک اوربات کی طرف ہم لوگوں کو متوجہ کرنا چاھتے ہیں۔ وہ بات یہ ہے کہ ،، تبیین ،، سنت ،، اور،، آحادیث ،، کے متعلق ہم نے جناب غامدی کی طویل عبارتیں پہلے پیش کی ہیں جس میں انہوں نے چند...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 57)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی روزہ کو بھی ان سنن میں داخل کرتے ہیں جوان کے بقول ،، دینِ ابراہیمی ،، کے باقیات میں سے ہے ۔ہم اس کے متعلق چند باتیں کرتے ہیں (1) پہلی بات یہ ہے کہ جناب غامدی کو اس سنت کے اثبات کےلیے کہ ،، روزہ ،، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کی نبوت سے...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 56)
مولانا واصل واسطی ہم نے گذشتہ قسط میں روزہ کے متعلق جناب غامدی کے تصورکا جائزہ لیا ہے۔ اس میں بہت ساری دیگر باتیں آگئی ہیں اس لیے بات پوری نہیں ہو سکی تھی۔ اب ہم اسی روزے کے تعلق سے چند مزید باتیں ادھر عرض کرتے ہیں (1) پہلی بات یہ ہے کہ جناب غامدی نے روزہ کے بارے...
مولانا واصل واسطی
اب دوسری آیت کا مطالعہ کرتے ہیں ۔ وہ سورہِ النساء میں ہے ۔ آیت ہے ” یاایہاالذین امنوا اطیعوااللہ واطیعواالرسول واولی الامرمنکم” ( النساء 59) یعنی اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو ۔ اوران کی جوتم میں معاملات کے ذمہ دارہیں ۔ اس آیت کے ساتھ سورہِ النساء کی دوسری آیت نگاہ میں رہے تو مسئلہ پوری طرح سمجھ آسکتاہے ۔ وہ آیت ہے ” وماارسلنا من رسول الا لیطاع الا باذن اللہ” ( النساء 64) یعنی ہم نے جوبھی رسول بھیجا ہے توفقط اس لیے کہ اللہ کی اذن سے اس کی اطاعت کی جائے ۔ اب احباب دوباتوں پر غور فرمالیں (1) ایک چیز یہ ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت بالاستقلال ہے ۔ یہ بات پہلی درج آیت سے معلوم ہوئی ہے ۔ اس میں نہ تو زمانے کی تخصیص ہے اورنہ کسی نوع کی تخصیص ہے ۔ گویا رسول کی اطاعت تمام زمانوں اور تمام انواع اور اقسام میں جاری ہے ۔ مگراولی الامر کی اطاعت دونوں چیزوں سے محروم ہے ۔ نہ وہ تمام انواع واقسام میں جائزہے اورنہ ہرزمانے کے لوگوں کے لیے ہے ۔ یہ بات ” اطیعوا ” کے ذکر اورحذف نے پیداکی ہے ۔ یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے لیے تو اس ” اطیعوا ” کو معاد اور مکرر کرلیا ہے مگر ” اولی الامر ” کی اطاعت کےلیے اس کومعاد نہیں کیا بلکہ حذف کردیا ہے ۔اس سے معلوم ہوا کہ رسول کی اطاعت بالعموم اوربالاستقلا ل ہے ۔مگر عمالِ حکومت اور امراء دولت کی اطاعت نہ توعمومی ہے اور نہ مستقل ۔ یہ امراء اور عمال جب کوئی حکم جاری کریں گے تو پہلے ہم یہ دیکھیں گے کہ یہ حکم اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے حدود میں ہے اس دائرے سے باہر ہے؟ اگر اس دائرے میں ہے تو ہم اس کی اطاعت کے مکلف ہونگے ۔ اوراگراس دائرے سے باہرہے تو ہم پران کی اطاعت لازم نہیں ہے ۔ دوسری بات یہ دیکھیں گے کہ وہ عمال اورامراء ہمارے دور کے ہیں یاگذشتہ زمانے کے ہیں ۔ اگر ہمارے دورکے ہیں تب ان کی اطاعت ہم پرلازم ہے ۔ اورگذشتہ زمانے کےہیں تو ان کی اطاعت ہم پرلازم نہیں ہے ۔ مگر رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ان دوکمیوں سے پاک اورمنزہ ہے ۔ فرض کرو ہم اسے دیکھتے ہیں کہ ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت کے دائرے سے باہر ہے اورقران مجید پر وہ حکم بالفرض زائد ہے ۔ تب بھی ان کی اطاعت ہم پر لازم ہے ۔ ان کی اطاعت قران مجید کے دائرے میں قطعامنحصر نہیں ہے ۔ اور نہ کسی زمانے کے ساتھ مختص ہے ۔ بلکہ قیامت تک کوئی مسلمان آدمی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی امراورفرمان سنیں گے تب تک اس پر اس امراور فرمان کی اطاعت لازم ہے۔ یہ تو عام اہلِ سنت والجماعت کی بات ہوئی ۔ (2) اب دوسری بات ملاحظہ کرلیں وہ بات یہ ہے کہ جناب غامدی کا بھی یہی مسلک ہے ۔ بظاہر اگرچہ وہ اس بات کے مخالف لگتے ہیں مگر ان کے اصولِ مذہب کو جو بندہ جانتاہے تو وہ یہ بھی جانتا ہے کہ ان کامذہب بھی یہی ہونا چاہئے ۔ کیونکہ انہوں نے ایک اصول بنایاہے کہ ” نصوصِ قران کی تخصیص وتحدید کسی چیز سے نہیں ہوسکتی چاہے وہ وحی ہو یا غیر وحی ہو ۔حتی کہ وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی قران کے کسی حکم میں ترمیم وتغیر نہیں کر سکتے جن پر یہ قران نازل ہوا ہے ” اس اصول کا حاصل یہی ہوا کہ ان کی اطاعت کو کسی نوع یا زمانے تک کسی بھی دلیل کی بنیاد پرمخصوص نہیں کیا جاسکتا ۔ ممکن ہے مذہبِ غامدی کے بعض عشاق کہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین واحکام میں تخصیص وتحدیداس بنیاد پرکرتے ہیں کہ ان میں سے بعض ہم تک بتواتر پہنچے ہیں اور بعض ہم تک بذریعہِ اخبارِآحاد پہنچے ہیں ۔اس لیے ہم وہ تواترسے ثابت شدہ احکام وفرامین تسلیم کرتے ہیں ۔ مگر اخبارِآحاد سے ثابت شدہ احکام ہم نہیں مانتے ۔ ہم جواب میں عرض کریں گے کہ یہ اصول تم نے کہاں سے اخذکیا ہے ؟ یہ اصول نہ تو شرع سے ماخوذ ہے ، نہ ہی عرف سے اورنہ عقل سے ۔ شرع میں تو تواتر کا کوئی ذکر ہی موجود نہیں ہے اس کو بطورِاصول منوانا تو خیر بہت دور کی بات ہے ؟ عرف سے اس لیے ماخوذ نہیں ہے کہ دنیا کے تمام قوانین میں کسی حکم پر عمل درآمد کرنے یاسزادینے کے لیے اس اصول کا کوئی تذکرہ نہیں ہوتاہے اسے شرط کرنا توالگ مسئلہ ہے ۔ عقل سے اس لیے یہ اصول ماخوذ نہیں ہے کہ عقل نے کبھی آخبارِآحاد کو ماننے سے انکار نہیں کیا ہے ۔ دیکھئے دنیا میں سب سے پہلا اور بڑامسئلہ انسان کے لیے اپنے نسب کے ثبوت کا ہے ۔ مگر تمام انسان خبر واحد ہی کی بنا پراپنے والد کو مانتے ہیں ۔ ورنہ کس کو تواتر سے یہ بات ملی ہے کہ فلان اس کا والد ہے ؟ ممکن ہے بعض جہال اس میں مناقشہ کے متعلق سوچتے ہوں ۔ اس لیے ہم ابھی سے اس کا دروازہ بند کرناچاہتے ہیں ۔ وہ یوں کہ جن لوگوں نے بھی تواتر کے اس اصول کاتذکرہ کیاہے انہوں نے ساتھ یہ بات بھی لکھی ہے کہ اس کی انتہاحواس کے علم پر ہونی چاہئے ۔ توکیا نسب کی انتہا حواس کے علم پرہوتی ہے؟ زیادہ سے زیادہ شادی کے متعلق لوگ گواہی دے سکتے ہیں ۔ مگر عقلی طور پر ان دونوں چیزوں میں استلزام کہاں موجود ہے کہ جس سے شادی ہوئی بچہ اسی شخص کا ہوگا ؟ لہذا اس بدعتی اصول کو ماننا نہ تو دین کا تقاضا ہے نہ کسی عرف کامقتضی ہے ، اورنہ ہی عقل وشعورکامطالبہ ہے۔ جب بات ایسی ہے تو اس بے بنیاد اصول کی بنیاد پر ان قرانی آیات میں تخصیص وتحدید کس طرح مکتبِ غامدی کے ماننے والے گوارا کرسکتے ہیں ؟ اگر وہ ایساکرناچاہتے ہیں توپھر انہیں چاہئے کہ کچھ دنیاوی امور میں بھی اس اصول کی پابندی کریں تاکہ دنیا والے ان کو ان کی عقل کی داد دیں سکیں ۔ مگر مجال ہے کہ کوئی اس اصول کا نام تک لے۔ ایک دین بلکہ آحادیث ہیں جن کے ماننے کے لیے یہ لوگ اس فاسد اصول کی گردان کرتے رہتے ہیں ۔ جناب غامدی کی ایک عبارت بھی دیکہ لیں تاکہ کچھ لطف آجائے ۔ وہ سورہِ نساء کی آیت ” وماارسلنا من رسول الالیطاع باذن اللہ” ( النساء 63) کی تفسیر میں لکھتے ہیں یہ رسول کاصحیح مرتبہ واضح فرمایاہے کہ رسول عقیدت ہی کا مرکز نہیں بلکہ اطاعت کابھی مرکزہوتاہے ۔ وہ اس لیے نہیں آتا کہ لوگ اسے نبی اوررسول مان کرفارغ ہو جائیں ۔اس کی حیثیت صرف واعظ وناصح کی نہیں بلکہ ایک واجب الاطاعت ہادی کی ہوتی ہے ۔اس کی بعثت کامقصدہی یہ ہوتاہے کہ زندگی کے تمام معاملات میں جوہدایت وہ دے ۔ اس کی بے چون وچرا تعمیل کی جائے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی بندوں کے ساتھ براہِ راست معاملہ نہیں کرتا وہ اپنے نبیوں اوررسولوں کی وساطت سےکرتا ہے ( دین یااحکام) اس میں شبہ نہیں کہ اصلی مقصود توخدا کی اطاعت ہے مگر اس کا طریقہ ہی یہ ہے کہ اس کے رسول کی اطاعت کی جائے پھر یہ اطاعت کوئی رسمی چیزنہیں ہے ۔قران کامطالبہ ہے کہ یہ اتباع کے جذبے سے اورپورے اخلاص پوری محبت اورانتہائی عقیدت و احترام سے ہونی چاہئے انسان کوخدا کی محبت اسی اطاعت اوراسی اتباع سے حاصل ہوتی ہے” ( البیان ج1 ص514) جناب کی طرف سے یہ جذباتی اور جاذب وخالب عبارت اچھی ہے مگراحباب ساتھ وہ دوباتیں بھی یاد رکھ لیں جو ہم نے اوپر لکھی ہیں ۔ تب اس کا جامع مطلب واضح ہوگا ۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 83)
مولانا واصل واسطی دوسری بات اس خلل کے متعلق یہ ہے کہ جن لوگوں کا یہ خیال...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 82)
مولانا واصل واسطی جناب غامدی اگے لکھتے ہیں " قران کا یہی پس منظر ہے جس کی...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 81)
مولانا واصل واسطی رسولوں کے اتمامِ حجت کے خود ساختہ قاعدے کے متعلق ہم نے...