قانونِ اتمامِ حجت : ناسخِ قرآن و سنت

Published On January 14, 2025
حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف یہ بات بہرحال غامدی صاحب کو ہی ثابت کرنی ہے کہ حاسہ باطنی سے مراد کونسی حسیات ہیں اور ان کے لیے "حس" کی اصطلاح کیوں موزوں ہے؟ سر دست یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیوں یہ اصطلاح بہت حوالوں سے غیر موزوں ہے: ۱۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ اصطلاح خلط مبحث پیدا کرتی ہے...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف جاوید صاحب جب وجودی حقائق کی تعریف کرتے ہیں تو یوں کرتے ہیں کہ یہ ایسے حقائق ہیں جن کا انکار ممکن نہیں ہوتا۔ اب چونکہ اس میں بہت بحث تمحیص پڑتی ہے اور بہت سے ایسے حقائق جن کو وجودی حقائق مانا جا رہا تھا اور اب اٗن کا انکار ہوگیا ہے تو وہ اس پر مزید ایک...

وجودی حقائق اور غامدی صاحب 2

وجودی حقائق اور غامدی صاحب

محمد حسنین اشرف  دوسری قسط میں غامدی صاحب وجودی حقائق کی تعریف یوں کرتے ہیں: "وجودی حقائق اٗن حقائق کو کہتے ہیں کہ آپ چاہیں تو آپ اپنا سر اٗن سے ٹکرا کر اس کو پھوڑ سکتے ہیں اٗن کا انکار نہیں کرسکتے۔" اس سے قبل انہوں نے سوال کے جواب میں ہیوم کی دیکارت پر نقد (وجودی...

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

غامدی صاحب اور الحاد کا مقدمہ

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

حاسہ باطنی کی تعبیر اور غامدی صاحب

انسان کا حاسہ باطنی اور غامدی صاحب 2

محمد حسنین اشرف باطنی حواس پر غامدی صاحب گفتگو کچھ یوں فرماتے ہیں: "جس طریقے سے ظآہری حواس کو لوگوں نے حواس کی تعبیر دی ہے، اگر آپ غور کریں تو وہ باطنی حواس کو بھی دیے ہوئے ہیں۔ ہم عام زبان میں کہتے ہیں کہ میری حس جمالیات اس سے متاثر ہوئی ہے۔ میرے حاسہ اخلاقی نے یہ...

ڈاکٹر خضر یسین

قانون اتمام حجت ایک ایسا مابعد الطبیعی نظریہ ہے جو ناسخ قرآن و سنت ہے۔
اس “عظیم” مابعد الطبیعی مفروضے نے سب سے پہلے جس ایمانی محتوی پر ضرب لگائی ہے وہ یہ ہے کہ اب قیامت تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت تصدیق روئے زمین پر افضل ترین ایمانی اور دینی قدر نہیں ہے اور آنجناب علیہ السلام کی نبوت کی تکذیب روئے زمین پر انتہائی گھٹیا طرزعمل نہیں ہے۔ حالانکہ دین و ایمان کی رو سے تو یہ بات طے ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت کی تصدیق اتنی ہی اہم ہے جتنی توحید خداوندی ہے۔ اب سب یار کا جلوہ ہے کعبہ ہو کہ بت خانہ۔
قرآن مجید نے آنجناب علیہ السلام کی نبوت کے منکرین کو “شر البریۃ” اور آنجناب علیہ السلام کی نبوت پر ایمان رکھنے والوں کو “خیر البریۃ” قرار دیا ہے۔ اس مابعد الطبعی مفروضے کی رو سے “خیر البریۃ” کے خیر البریۃ ہونے کا تعلق نبوت کی تصدیق سے نہیں ہے بلکہ ایک خاص وقت میں خاص افراد کے طرز عمل سے ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر ایمان بالغیب اور عیسائیت و یہودیت کا وضعی اعتقاد ایک درجے پر ہیں۔
نبوت اس نام نہاد قانون کی رو سے دائمی ہدایت نہیں ہے اور نہ ہی نبی اور امتی اس کے یکساں مکلف و مخاطب ہیں۔ نبی اور ان کے دور کے اہل ایمان کو ہدایت اور تھی اور مابعد کے اہل ایمان کو ہدایت اور ہے۔ اللہ کی ہدایت آفاقی نہیں ہے بلکہ مخصوص زمان و مکان میں اللہ نے اپنی قدرت دکھانی تھی، سو وہ دکھا دی گئی۔ وہ قدرت خداوندی جس کا مظاہر دور رسالت میں قرآن مجید کی اطاعت و اتباع میں حقیقت بن کر سامنے آیا تھا وہ کسی آفاقی قانون سعادت و شقاوت پر منحصر نہ تھی جس کی مابعد دور میں پیروی انہیں نتائج کی ضامن ہو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حیات ارضی میں پیدا کیے تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ قرآن مجید کے وہ احکام دائماً منسوخ ہو چکے ہیں جن کے خطاب تکلیف کا رخ نبی علیہ السلام اور اہل ایمان کی طرف تھا۔
اس قانون کی رو سے:۔
لا اکراہ فی الدین قد تبین الرشد من الغی فمن یکفر بالطاغوت و یومن باللہ ۔۔۔۔۔۔البقرۃ ایت456۔
یہ آیت مبارکہ میں جو خبر دی گئی ہے وہ اب قیامت ناقابل یقین حد ناممکن ہے۔ قانون اتمام حجت کی رو سے منکرین نبوت پر حقیقت واضح ہوئے ہے یہ دعوی اب کوئی نہیں کر سکتا اور قرآن مجید کا یہ دعوی کہ رشد و غيی کھل کر سامنے آ چکا ہے، تفسیر طلب ایشو ہے۔
اس مابعد الطبعی مفروضے نے جس آیت کو بایں منسوخ کر دیا کہ اس کا مخاطب نبوت کی تصدیق کرنے والے اہل ایمان نہیں ہیں وہ یہ ہے:۔
قاتلوا فی سبیل اللہ الذین یقاتلونکم
و لاتعتدوا ان اللہ لایحب الممعتدین
مذکورہ آیت کا پہلے حصہ دائماً منسوخ اور متروک ہے اور دوسرا حصہ پتہ نہیں منسوخ و متروک ہے یا نہیں ہے؟ یہ سوال اہل مورد سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ البتہ جو بات طے ہے کہ اہل ایمان اب قیامت تک “قتال فی سبیل اللہ” نہیں کر سکتے۔ چاہے اہل کفر ایسا کر رہے ہوں۔
اس نام نہاد قانون کی رو سے یہ آیت بھی اب ناقابل عمل ہے اور اسے منسوخ و متروک ماننا ضروری ہے۔
الشھر الحرام بالشھر الحرام
و الحرمات قصاص۔ ۔ ۔ ۔ ۔ البقرہ 194
یہ میں نے چند آیات جن میں منزل من اللہ اخبار و احکام ہیں، وہ پیش کی ہیں۔ اگر ان تمام آیات کا میں احصاء کروں جو اس نام نہاد قانون کی زد میں آ کر منسوخ اور متروک ہو چکی ہیں تو قرآن مجید کا اسی فیصد حصہ اخبار و احکام الوہی ہدایت ہونے کے باوصف آج کے انسانوں کے لیے نانی اماں کی وہ کہانی قرار پاتا ہے جس کی فصاحت و بلاغت کی تعریف کی جا سکتی ہے مگر اس پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔
بات یہ ہے کہ اہل مورد کے نزدیک انسان اپنے دائمی گناہ اوریجنل سِن کبھی باہر نہیں آ سکتا اور وہ فی سبیل اللہ کوئی عمل انجام دے ہی نہیں سکتا۔
دوسری بات یہ ہے کہ اہل مورد کی یہ کم نگاہی ہے کہ وہ ایمان اور فرقہ پرستانہ تعصب میں فرق ہے، جس طرف یہ حضرات متوجہ ہونا شاید اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ایمان اور شے ہے اور فرقہ پرستانہ تعصب اور شے ہے۔ چاہے اس کی اساس سیاسی ہو، قبائلی ہو یا مذہبی وغیرہ ہو۔ اہل مورد سمجھتے ہیں اب کوئی انسان اللہ کے دین کے ساتھ مخلص ہو کر اور کتاب و سنت کی اطاعت و اتباع میں ایسی کوئی جدو جہد نہیں کر سکتا جو رسول اللہ صلی اللہ نے کی تھی۔

 

 

 

 

 

 

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…