جاوید احمد غامدی صاحب کے استاد امین احسن اصلاحی صاحب نے ایک کتابچہ “مبادی تدبر قرآن” لکھا ہے ۔ جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ قرآن جن و انس کی ہدایت کے لئے اترا ہے اسلئے ا س میں اتنے تکلفات کی ضرورت نہیں کہ اسے سمجھنے کے لئے صرف ، نحو ، شانِ نزول وغیرہ کا علم حاصل کیا جائے بلکہ قرآن اپنا فہم بنا ان علوم کی تحصیل کے خود دیتا ہے ۔
ایک دعوی انہوں نے یہ بھی کیا کہ آج تک جتنے مفسرین نے تفسیریں لکھیں ہیں وہ سب اپنے مسلک کی نمائندگی کے لئے لکھی ہیں جن میں اصلا قرآن کی تفسیر بہت کم ہے ۔
انکی پہلی بات تمام امت کے متفقہ طریقے کے خلاف ہے ۔ قرآن اگرچہ حلال و حرام جاننے کے لئے آسان ہے کیونکہ وہ بالکل واضح ہے لیکن قرآن کی ہر آیت کی تفسیر کا یہ حال نہیں ہے اسی وجہ سے حضرت ابوبکر قرآن کی بابت اپنی رائے دینے سے ڈرتے تھے ۔
دوسری بات میں انہوں نے امت کے تمام مفسرین پر نعوذ باللہ بہتان باندھا ہے ۔
https://youtu.be/z1W6pzbSn2Q?si=rHNh5f8iTA5aOtCE
قرآن کا میزان و فرقان ہونا اور منشائے متکلم کا مبحث
غامدی فکر : ایک اصولی اور منہجی تنقید
سید اسد مشہدی ہمارا تحقیقی مقالہ جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی فکر کے مصادر فکر کے تجزیے پر مبنی ہے۔ جب ہم نے اسی تناظر میں ایک علمی گفتگو ریکارڈ کروائی تو مختلف حلقوں سے ردعمل موصول ہوئے۔ ان میں ایک ردعمل جناب حسن الیاس صاحب کا تھا، جنہوں نے ہماری گفتگو کو اس کے اصل...
احناف اور جاوید غامدی کے تصور سنت میں کیا فرق ہے؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد احناف کے نزدیک سنت اور حدیث کا تعلق شمس الائمہ ابو بکر محمد بن ابی سہل سرخسی (م: ۵۴۸۳ / ۱۰۹۰ء) اپنی کتاب تمهيد الفصول في الاصول میں وہ فصل کرتے ہیں کہ ”عبادات میں مشروعات کیا ہیں اور ان کے احکام کیا ہیں۔" اس کے تحت وہ پہلے ان مشروعات کی...
ایک بیانیہ کئی چہرے : مغرب، منکرینِ حدیث ، قادیانیت اور غامدی فکر ؟
مدثر فاروقی کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ غامدی فکر میں وہ سب نظریات کیوں جمع ہیں جو پہلے سے مختلف فتنوں کے اندر بکھرے ہوئے تھے ؟ ہم نے برسوں سے سنا تھا کہ منکرینِ حدیث کہتے ہیں : حدیث تاریخی ہے ، وحی نہیں اب یہاں بھی یہی بات سننے کو ملی ، فرق صرف اندازِ بیان کا...
غامدی صاحب کے تصورِ زکوٰۃ کے اندرونی تضادات
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد بعض دوستوں نے زکوٰۃ کے متعلق جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی آرا کے بارے میں کچھ سوالات کیے ہیں، جن پر وقتاً فوقتاً گفتگو ہوتی رہے گی۔ سرِ دست دو سوالات کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ کیا زکوٰۃ ٹیکس ہے؟ اپنی کتاب "میزان" کے 2001ء کے ایڈیشن میں "قانونِ...
دینِ اسلام ہی واحد حق ہے
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے دامادِ عزیز مذہب "شرک" کےلیے ان حقوق کی بات کررہے ہیں جو ایک مسلمان صرف دین "اسلام" کےلیے مان سکتا ہے۔ تو کیا آپ کے نزدیک دینِ اسلام واحد حق نہیں ہے؟ اس کے جواب میں یہ کہنا کہ دوسرے بھی تو اپنے لیے یہی سمجھتے ہیں، محض بے عقلی ہے۔...
جہانگیر حنیف
کلام کے درست فہم کا فارمولہ متکلم + کلام ہے۔ قاری محض کلام تک محدود رہے، یہ غلط ہے اور اس سے ہمیں اختلاف ہے۔ کلام کو خود مکتفی قرار دینے والے حضرات کلام کو کلام سے کلام میں سمجھنا چاہتے ہیں۔ جو اولا کسی بھی تاریخی اور مذہبی متن کے لیے ممکن ہی نہیں۔ اور اگر ممکن یے، تو گمراہی کا سبب ہے۔ جب ہم کلام کے خود مکتفی ہونے کو زیر بحث لاتے ہیں، تو مخالف کیمپ والے فوراً قرآن کے میزان اور فرقان ہونے کو بطور دلیل پیش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ قرآن بلاشبہ میزان اور فرقان ہے۔ ہم بفضلِ خدا قرآن مجید کے میزان اور فرقان ہونے پر صدقِ دل سے یقین رکھتے ہیں۔ لیکن میزان اور فرقان کا یہ معنی نہیں کہ قرآن مجید کو متکلم کی ضرورت اور اہمیت سے محروم کردیا جائے۔ قرآن مجید نے میزان و فرقان بن کر دکھایا ہے۔ وہ محض تصور کی سطح پر میزان و فرقان نہیں، عملاً ہے۔ قرآن مجید نے حق کو باطل سے ممتاز کیا اور ان کے درمیان ایسا فرق قائم کردیا کہ رہتی دنیا تک اس کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وجہ ہے کہ ہم روایت کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ قرآن مجید نے جس روایت کو قائم کیا اور اسے اپنی صحت کی سب سے بڑی دلیل بنایا، ہمارے متجددین اسے غیر متعلق بنانے میں دن رات کوشاں ہیں۔ ان کے قرآن فہمی کے اصول دو نسلوں تک ممتد ہوتے ہیں۔ ان کا دینی تصور ایک نسل تک ممتد ہوتا ہے اور ان کا فقہی ڈھانچہ ابھی قائم ہوا چاہتا ہے۔ دو نسلوں کی متاع کو بچانے میں انھوں نے پوری روایت کو پھونک ڈالا۔
قرآن مجید کا میزان اور فرقان ہونا امت میں کبھی متنازعہ نہیں ہوا۔ جب مفسرین شان نزول کی روایتوں سے استفادہ کرتے تھے، جب کسی حدیث کو نقل کرتے یا کسی صحابی / تابعی کے قول سے مستفید ہوتے، تو انھیں یہ خیال کبھی نہیں ستایا کہ انھوں نے قرآن مجید کے میزان اور فرقان ہونے کی مخالفت کی ہے اور نہ دوسرے لوگ انھیں یہ الزام دیتے کہ انھوں نے قرآن مجید کے میزان اور فرقان ہونے کو نقصان پہنچایا ہے۔ بالفاظِ دیگر، قرآن مجید کا میزان اور فرقان ہونا اور خبر واحد سے استفادے کو باہم متضاد تصور نہیں کیا جاتا تھا۔ قرآن مجید کا میزان اور فرقان ہونا مشہود حقیقت ہے اور یہ مشہود حقیقت رہی گی۔ یہ تدبر قرآن اور البیان کے قلم بند ہونے سے پہلے بھی میزان اور فرقان تھا اور بعد میں بھی میزان اور فرقان رہے گا، چاہے لوگ تدبر قرآن اور البیان کو بھول جائیں اور طبری اور روح المعانی کو پڑھنا شروع کردیں۔ لہذا ہمیں قرآن مجید کے میزان اور فرقان ہونے کو بیان کرکے خاموش نہ کروائیں۔ اس کا محض ایک ہی مطلب ہے اور وہ یہ کہ آپ نہ صرف روایت سے مخالفت کا بیڑہ اٹھائے ہیں، بلکہ اس سے جاہل رہنے کا بھی عزم کیے ہیں۔
قرآن مجید کے میزان اور فرقان ہونے کا اگر مطلب یہ ہے کہ قرآن مجید ہر لحاظ سے خود مکتفی ہے، تو دین پورے کا پورے قرآن مجید سے ماخوذ ہونا چاہیے۔ نماز، روزہ، حج اور زکوٰۃ وغیرہ کے احکام بھی قرآن مجید میں شرح و بسط سے بیان ہونے چاہیے۔ سنت کا علم ہمیں اجماع و تواتر سے حاصل ہوتا ہے اور یہ دین کا دوسرا ماخذ ہے، تو لامحالہ قرآن مجید اپنے سے غیر پر اپنی تشریح کا محتاج ہے۔ سنت کی دوسری صورت آحاد کی اخبار ہیں۔ ان کی احتیاج متواتر سنت سے الگ ہے۔ امام شافعی جب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کے مقام پر فائز کیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کے مجمل احکامات کو تفصیل دیتے ہیں۔ اس کی مرادات کو واضح فرماتے ہیں۔ اگر کوئی حکم عام ہے اور وہ خاص کے اسلوب میں بیان ہوا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے واضح فرماتے۔ محرماتِ طعام کو چار تک محدود اس لیے نہیں کیا جاتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے احکام نے واضح فرما دیا کہ اس آیت کا مفہوم ایجابی نہیں، سلبی ہے۔ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہمارے سامنے نہ ہوتا، تو ہم اس حکم کو ایجابی تصور کرتے اور محرمات کو ان چار تک محدود کردینے کی غلطی میں مبتلا ہو جاتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نے ہمیں سمجھنے کی وجہ فراہم کی کہ ہم اس حکم کو حصر پر محمول نہ کریں، بلکہ بیانِ حرمت تصور کریں۔ اگر سنت پیش نظر نہ ہو، تو اس جملہ کی ترکیب اور لفظوں کی تنظیم حصر کی جانب اشارہ کرتی یے، جو خلافِ مدعا ہے۔ یعنی متکلم کا منشاء سمجھنے کی غلطی لگنے کا قوی امکان ہے۔ یہ امکان محض سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بدولت رفع ہوتا ہے۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
غامدی فکر : ایک اصولی اور منہجی تنقید
سید اسد مشہدی ہمارا تحقیقی مقالہ جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی فکر کے...
احناف اور جاوید غامدی کے تصور سنت میں کیا فرق ہے؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد احناف کے نزدیک سنت اور حدیث کا تعلق شمس...
ایک بیانیہ کئی چہرے : مغرب، منکرینِ حدیث ، قادیانیت اور غامدی فکر ؟
مدثر فاروقی کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ غامدی فکر میں وہ سب نظریات...