غامدی مذہب کیا ہے ؟

Published On July 26, 2024
تصوف کے ظروف پر چند غلط العام استدلال

تصوف کے ظروف پر چند غلط العام استدلال

 ڈاکٹر زاہد مغل - پہلا: جب ناقدین سے کہا جائے کہ "قرآن و سنت کو سمجھ کر احکامات اخذ (یعنی "خدا کی رضا" معلوم) کرنے کے لئے اگر یونانیوں کے وضع کردہ طرق استنباط سیکھنا سکھانا اور استعمال کرنا جائز ہے، جب کہ سنت نبوی میں انکی تعلیم کا کوئی بھی ذکر نہیں ملتا، تو صوفیاء...

کیا وحی کے ساتھ الہام، القا اور کشف بھی صرف نبی کے ساتھ مخصوص ہیں؟

کیا وحی کے ساتھ الہام، القا اور کشف بھی صرف نبی کے ساتھ مخصوص ہیں؟

 محمد فیصل شہزاد معترضین ایک حدیث مبارکہ سناتے ہیں، جس میں ارشاد نبوی ہے: مفہوم: "میرے بعد نبوت باقی نہیں رہے گی سوائے مبشرات کے، آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا : یا رسول اﷲ! مبشرات کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اچھے یا نیک خواب۔‘‘...

جاوید احمد غامدی صاحب کا قادیانیت اور تصوف کے بارے میں کھلا تضاد

جاوید احمد غامدی صاحب کا قادیانیت اور تصوف کے بارے میں کھلا تضاد

 محمد فیصل شہزاد اگر بات یہیں تک محدود رہتی کہ آنجناب کہتے: "مرزا نے وہی بات کی جو شروع سے صوفیاء کہتے آ رہے تھے... بلکہ ان کے کلام میں تو خدائی کے دعوے تک ملتے ہیں... تو اگر مرزا کو مرتد اورمنکر ختم نبوت کہتے ہو تو... پھر صوفیاء کے کفر کو بھی تسلیم کرو ورنہ پھر...

کیا تصوف صرف ابن عربی رحمہ اللہ کے کلام اور وحدۃ الوجود پر قائم ہے؟

کیا تصوف صرف ابن عربی رحمہ اللہ کے کلام اور وحدۃ الوجود پر قائم ہے؟

 محمد فیصل شہزاد دو دن قبل محترم احمد بشیر طاہر صاحب نے غامدی صاحب کے 2014 کے دو بیانات اپ لوڈ کیے... غامدی صاحب نے ان دونوں کلپس میں صوفیاء کرام کی فاش غلطیوں کو واضح کرتے ہوئے مرزا قادیانی کے نبوت کے دعوے اور اس کی بنیادوں کو صوفیاء کے کلام سے اخذ کرنے کی بات کی ہے!...

جاوید احمد غامدی کا گھناونا انحراف متعلق بعقیدہ

جاوید احمد غامدی کا گھناونا انحراف متعلق بعقیدہ

  اول : قرآن کے مختلف مشاہدہ/تجزیے کا انکار  قرآن کی صرف ایک قرات ہی درست و متواتر ہے، باقی فتنہ عجم ہیں۔ یہ ایسا معاملہ ہے جس میں غامدی صاحب پوری امت میں اکیلے کھڑے ہیں اور میرے ناقص علم میں کسی قدیم فقیہہ یا عالم نے اس معاملہ میں غامدی صاحب کی ہمنوائی نہیں کی۔...

جاوید احمد غامدی کا گھناونا انحراف متعلق بعقیدہ

جاوید احمد غامدی کا گھناونا انحراف متعلق بفقہہ

اول : شرعی حجاب کا انکار عورتوں کے لئے سر کا ڈھانپنا پردہ کا حصہ نہیں، ننگے سر صرف چھاتی کو ڈھانپ لیا جائے تو پردہ کا شرعی حکم پورا ہو جاتا ہے۔ یہ غامدی صاحب کا وہ تفرد ہے جس میں ۱۴۰۰ سالوں میں کوئی ایک شخص بھی انکا ہمنوا نہیں ہے۔ گویا ۱۴۰۰ سالوں سے مسلم خواتین جو...

مصنف : پروفیسر محمد رفیق

تلخیص : زید حسن

یہ کتاب ایک مقدمہ ، پانچ ابواب اور ایک ضمیمہ پر مشتمل ہے ۔

مقدمہ میں مصنف نے غامدی صاحب کے افکار کو دینِ اسلام کے متوازی ایک نیا دین قرار دیا ہے ۔ جسکی دلیل کے طور پر مصنف نے روایتی علمیات کے اعتقادی نتائج اور ان سے غامدی صاحب کے اختلاف کو تقابلا ذکر کیا ہے ۔

اپنے بیانیے کی تائید کے لئے انہوں نے مسلم علماء اور سکالرز کی آراءکو نقل کیا ہے ۔

مقدمہ کے ابواب کے عناوین درج ذیل ہیں ۔

اول ۔ قرآنیات

اس باب کے تحت سات ذیلی ابحاث اور انکے متعلقات کو ذکر کیا گیا ہے ۔

کیا قرآن کی صرف ایک ہی قراءت صحیح ہے ؟

کیا قرآن میزان ہے ؟

کیا سورۃ النصر مکی سورت ہے ؟

قرآن کی معنوی تحریف کے نادر نمونے

سورۃ الفیل کی غلط تاویل

غثاء احوی کی تفسیر و تاویل

کیا کوئی رسول کبھی قتل نہیں ہوا ؟

دوم ۔ حدیث و سنت

اس باب کے تحت بطور توضیح چار عنوانات داخل کئے گئے ہیں ۔

شادی شدہ زانی کے لئے سزائے رجم کا انکار

مرتد کی سزائے قتل کا انکار

دیت

پردے کی بابت مغالطہ انگیزیاں

سوم ۔ فقہیات 

اس باب میں بطور مثال ایک ہی مسئلہ شامل کیا گیا ہے  یعنی مسئلہ ء جہاد اور اسکے ممکنہ تمام وہ پہلو جن میں روایتی اور غامدی صاحب کی فکر میں اختلاف پایا جاتاہے ۔

چہارم ، پنجم ۔ ان ابواب میں غامدی صاحب کی فکر میں تضادات کی مثالوں سے نشاندہی کی گئی ہے اور کئی دیگر مخلف فیہ مباحث شامل کی گئی ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتاب پڑھنے کے لئے درج ذیل آنلائن لنک پر کلک کریں

نوٹ

لنک میں موجود سائٹ پر کتاب کے غیر قانونی اپلوڈ ہونے کی صورت میں غامدی سنٹر آف اسلامک لرننگ سائٹ ذمہ دار نہیں ہو گی ۔

https://books.kitabosunnat.com/Books_Data/710/Ghamdi-Mazhab-Kya-Hai.pdf

Appeal

All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

Donate

You May Also Like…