ڈاکٹر محمد مشتاق احمد بعض دوستوں نے زکوٰۃ کے متعلق جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی آرا کے بارے میں کچھ سوالات کیے ہیں، جن پر وقتاً فوقتاً گفتگو ہوتی رہے گی۔ سرِ دست دو سوالات کا جائزہ لے لیتے ہیں۔ کیا زکوٰۃ ٹیکس ہے؟ اپنی کتاب "میزان" کے 2001ء کے ایڈیشن میں "قانونِ...
علامہ زمحشری کی عبارت سے غامدی صاحب کے استدلال پر تبصرہ
دینِ اسلام ہی واحد حق ہے
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے دامادِ عزیز مذہب "شرک" کےلیے ان حقوق کی بات کررہے ہیں جو ایک مسلمان صرف دین "اسلام" کےلیے مان سکتا ہے۔ تو کیا آپ کے نزدیک دینِ اسلام واحد حق نہیں ہے؟ اس کے جواب میں یہ کہنا کہ دوسرے بھی تو اپنے لیے یہی سمجھتے ہیں، محض بے عقلی ہے۔...
۔”فقہ القرآن” ، “فقہ السنۃ” یا “فقہ القرآن و السنۃ”؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کیا قرآن کے کسی بھی حکم کو سنت سے الگ کرکے سمجھا جاسکتا ہے ؟ کیا جن آیات کو "آیات الاحکام" کہا جاتا ہے ان سے "احادیث الاحکام" کے بغیر شرعی احکام کا صحیح استنباط کیا جاسکتا ہے ؟ ایک reverse engineering کی کوشش جناب عمر احمد عثمانی نے کی تھی "فقہ...
کیا قرآن کریم میں توہینِ رسالت کی سزا نہیں ہے؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب اتنی قطعیت کے ساتھ دعوی کرتے ہیں کہ سامنے والے نے اگر کچھ پڑھا نہ ہو (اور بالعموم ان کے سامنے والے ایسے ہی ہوتے ہیں)، تو وہ فورا ہی یقین کرلیتے ہیں، بلکہ ایمان لے آتے ہیں، کہ ایسا ہی ہے۔ اب مثلا ایک صاحب نے ان کی یہ بات پورے یقین کے...
فقہ اور اصولِ فقہ کے متعلق جہلِ مرکب کا شاہ کار
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کا حلقہ اپنے متعلق ہمارے حسنِ ظن کو مسلسل ختم کرنے کے درپے ہے اور اس ضمن میں تازہ ترین کوشش ان کی ترجمانی پر فائز صاحب نے کی ہے جنھوں نے نہ صرف یہ کہ فقہ اور اصولِ فقہ کے متعلق اپنے جہلِ مرکب کا ، بلکہ فقہاے کرام کے متعلق اپنے...
روم و فارس کے ساتھ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی جنگیں :اتمامِ حجت ،دفاع یا کچھ اور ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد جناب غامدی صاحب کے مکتبِ فکر کےنظریۂ "اتمامِ حجت" ،جسے یہ مکتبِ فکر "قانون" کے طور پر پیش کرتا ہے ،کافی تفصیلی بحث ہم کرچکے ہیں ۔اس بحث کا ایک موضوع یہ بھی تھا کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے روم و فارس کے خلاف جو جنگیں لڑیں ، کیا وہ...
ڈاکٹر زاہد مغل
علامہ جار اللہ زمحشری (م 538 ھ) کی جس عبارت کو محترم غامدی صاحب نے مسئلہ تبیین پر اپنے مدعا کا بیان قرار دیا، اس عبارت سے کیا جانے والا استدلال بھی مخدوش بے۔ علامہ زمحشری لکھتے ہیں:
ما نُزِّلَ إِلَيْهِمْ يعنى ما نزل الله إليهم في الذكر مما أمروا به ونهوا عنه ووعدوا وأوعدوا
یعنی اے نبی لوگوں کے لئے آپ کی جانب نازل کردہ ذکر سے اوامر و نہی اور وعد و وعید کو بیان کردیں۔ اس سے محترم غامدی صاحب نے یہ استدلال کیا کہ علامہ زمحشری نے بھی گویا یہ کہا کہ لتبین للناس کا مطلب قرآن میں مذکور حلال و حرام اور وعد و وعید کو بیان کردیں یا ظاہر کردیں نہ کہ ان کی شرح کردیں۔
علامہ زمحشری کی یہ عبارت اوپن اینڈڈ قسم کی عبارت ہے جس کو معنی پہناتے ہوئے دیگر امور کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے، محض یہ الفاظ مفید مطلب نہیں۔ اگر یہ ثابت کیا جائے کہ علامہ زمحشری بذریعہ سنت تخصیص، تقیید و تبدیل کو بیان نہیں سمجھتے تھے تب کہیں جاکر ان کے ان الفاظ سے وہ مفہوم اخذ کیا جاسکتا ہے جو غامدی صاحب کا مقصود ہے۔ علامہ زمحشری کی تفسیر سے ہمیں کوئی ایسا جامع مقام نہیں مل سکا جس سے ان کا تصور بیان واضح ہوجائے، تاہم چوری کی سزا اور اسی طرح زانی کی سزا وغیرہ جیسے متعدد امور پر آپ کی آراء کا احاطہ کرنے سے معاملہ بالکل صاف ہوجاتا ہے کہ قرآن کے حلال و حرام کی تبیین میں وہ سنت کو کیا مقام دیتے تھے۔ یہاں ہم بات کو طویل نہیں کرنا چاہتے، اہل علم حضرات علامہ زمحشری کی تفسیر کشاف کی جانب رجوع کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ زمحشری فقہی معاملات میں حنفی تھے اور احناف کے نزدیک قرآن کے حلال و حرام کو واضح کرنے میں سنت کو کلیدی اہمیت حاصل ہے، یہاں تک کہ ان کے ہاں نسخ بھی بذریعہ سنت بیان ہے۔ یہاں ہم اسی آیت پر حنفی عالم امام دبوسی (م 430 ھ) کی رائے پیش کرتے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ حنفی، نسخ اور سنت کے تعلق کو بیان کی بحث میں کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ بعض لوگوں کی رائے تھی کہ نسخ بذریعہ سنت جائز نہیں کہ یہ تبیین نہیں بلکہ تبدیل ہے اور سورہ نحل کی آیت کی رو سے نبی تبیین کرتے ہیں۔ “تقویم الادلۃ” سے امام دبوسی کا جواب ملاحظہ کریں:
ثم الدليل على الجواز ابتداء قول الله تعالى: {وأنزلنا إليك الذكر لتبين للناس ما نزل إليهم} فإذا أنزل الله تعالى نسخ ما في القرآن بحكم آخر بوحي غير متلو في القرآن صار الحكم الثاني مما نزل إلى الناس، ويلزم النبي صلى الله عليه وسلم بيانه للناس بحكم هذه الآية فإنه ألزمه بيان ما نزل إلى الناس من الأحكام وصار قوله: {وأنزلنا إليك الذكر} في معنى إنا أرسلنا إلى الناس وجعلناك رسولًا بما أنزلنا إليك الذكر لتبين للناس ما نزل إليهم من الأحكام
مفہوم: “نسخ بذریعہ سنت کے جوازکی دلیل یہ آیت ہے کہ “ہم نے آپ کی جانب یہ ذکر نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کے لئے وہ چیز بیان کردیں جو ان کی جانب نازل کی گئی”۔ جب اللہ تعالی غیر متلو وحی یعنی سنت کے ذریعے قرآن میں مذکور حکم کو منسوخ فرماتا ہے تو یہ دوسرا حکم “جو لوگوں کی جانب نازل کیا گیا ” کے حکم میں شامل ہوجاتا ہے۔ اور اس آیت کی رو سے آپﷺ پر لوگوں کے لئے اس دوسرے حکم کو بیان کرنا لازم تھا کیونکہ اللہ نے آپﷺ پر لوگوں کے لئے ان احکام کے بیان کو لازم قرار دیا ہے جو آپ پر نازل ہوں۔ پس اللہ کا قول “ہم نے آپ پر ذکر نازل کیا” کا مفہوم یہ ہے کہ ہم نے آپ کولوگوں کی طرف مبعوث کیا اور آپ کو اس چیز کو پہنچانے والا بنایا جو آپ کی جانب نازل ہو تاکہ آپ لوگوں کے لئے ان احکام کو بیان کردیں جو ان کے حق میں مقرر کئے گئے۔”
غور کیجئے کہ امام دبوسی کس صراحت کے ساتھ نسخ بذریعہ سنت کے لئے اس آیت کا لارہے ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ علامہ زمحشری معتزلی تھے تب بھی بات نہیں بنتی کیونکہ معتزلہ کے نزدیک بھی یہ امور تبیین میں شامل تھے۔ اس کے لئے علامہ الحسین البصری (م 436 ھ) کی کتاب “المعتمد فی اصول الفقہ” ملاحظہ کی جاسکتی ہے جہاں انہوں نے عین تخصیص کے اثبات کے لئے سورہ نحل کی متعلقہ آیت کو پیش کیا ہے۔
الغرض خلاصہ یہ کہ تفسیری روایت میں علامہ طبری اور علامہ زمحشری میں سے کسی بھی مفسر نے سورۃ نحل کی متعلقہ آیت پر وہ موقف اختیار نہیں کیا جو غامدی صاحب کا موقف ہے۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
دینِ اسلام ہی واحد حق ہے
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد غامدی صاحب کے دامادِ عزیز مذہب "شرک" کےلیے ان حقوق...
۔”فقہ القرآن” ، “فقہ السنۃ” یا “فقہ القرآن و السنۃ”؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد کیا قرآن کے کسی بھی حکم کو سنت سے الگ کرکے سمجھا...
روم و فارس کے ساتھ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی جنگیں :اتمامِ حجت ،دفاع یا کچھ اور ؟
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد جناب غامدی صاحب کے مکتبِ فکر کےنظریۂ "اتمامِ...