عبد اللہ معتصم ایک مسئلہ تکفیر کا ہے۔ اس میں بھی غامدی صاحب نے پوری امت سے بالکلیہ ایک الگ اور شاذ راستہ اختیار کیا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ صرف پیغمبر ہی کسی شخص یا گروہ کی تکفیر کر سکتا ہے۔ کسی غیرنبی، عالم، فقیہ یا مفتی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی شخص یا گروہ کو...
غامدی منہج پر علمیاتی نقد ( قسط نمبر 43)
مرتد کی سزائے قتل سے انکار
عبد اللہ معتصم یہ بات اسلامی قانون کے کسی واقف کار آدمی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ اسلام میں اس شخص کی سزا قتل ہے جو مسلمان ہوکر پھر کفر کی طرف لوٹ جائے۔ ہمارا پورا دینی لٹریچر شاہد ہے کہ قتل مرتد کے معاملے میں مسلمانوں کے درمیان کبھی دورائے نہیں پائی گئیں۔ نبیصلی اللہ علیہ...
قرآن کی من مانی تفسیر
عبد اللہ معتصم اپنے پیش رو مرزا قادیانی کی طرح غامدی صاحب بھی قرآن کی من مانی تفسیر، الفاظ کو کھینچ تان کر اپنے مطلب کی بات نکالنے میں طاق ہیں۔ قرآن کی معنوی تحریف اور جمہور امت سے ایک الگ اعتزال کی راہ اپنانا اور ایک امتیازی رائے رکھنا ان کی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔...
حجیتِ حدیث : قادیانیت و غامدیت
عبد اللہ معتصم احادیث مبارکہ محدثین کی اصطلاح میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے قول، فعل اور تقریر کو کہتے ہیں۔ احادیث مبارکہ کی گراں قدر امانت حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ، صحابہ کرام سے تابعین، تبع تابعین اور پھر ہر دور میں ایک جماعت سے سینہ بہ سینہ ہم تک پہنچی ہے۔...
تصوف کے حوالے سے چند فکری مغالطے
احمد بن الیاس گزشتہ کافی عرصے سے ایک بات مسلسل مشاہدے میں آرہی ہے۔ دو بظاہر متضاد طبقات یہ تاثر دیتے نظر آتے ہیں کہ تصوف مرکزی دھارے کے اسلام سے علیحدہ مسلم مذہبی روایت ہے۔ ایسا کرنے کے لیے ان دونوں طبقات کے محرکات الگ ہیں۔ ایک طبقہ ایسا تاثر دے کر تصوف کی نفی و مذمت...
غامدی صاحب اور خانقاہ
ڈاکٹر زاہد مغل غامدی صاحب کے ادارے "المورد" کے تحت "خانقاہ" قائم ہوئی ہے جسے لے کر ان پر نقد ہورہا ہے کہ ساری عمر جس تصوف پر نقد کرتے رہے آخر میں اسی کے ادارے کو لے لیا۔ اس بابت پہلے بھی عرض کیا تھا کہ یہ ان کا تصاد نہیں ہے، اپنے تئیں وہ ہمارے اھل حدیث حضرات، مولانا...
مولانا واصل واسطی
پہلی بات اس مورد میں یہ ہے کہ جناب غامدی نے اوپر اس بات پر سورتِ النساء کی آیت (23) سے استدلال کیاہے کہ قران کی اس آیت کی روسے رضاعت سے بھی وہی حرمت ثابت ہوتی ہیں جو نسب سے ہوتی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی آیتِ سورتِ النساء سے استنباط کرکے یہ فرمایا ہے کہ ،، یحرم من الرضاع مایحرم من النسب ،، تو ان کے نزدیک گویا اس ،، حدیث ،، سے قران کی اس آیت کی کوئی ،، تخصیص وتحدید ،، نہیں ہوئی جیسا کہ عام علماء کرام کا قول ہے بلکہ حرمتِ رضاعت کا عام کرنا اس آیت کا اپنا مفہوم اورتقاضاہے ۔ یہ ہے ان کے اوپر درج بات واستدلال کا خلاصہ۔ مگر جیساکہ ہم نے کہا تھا کہ یہ بات جناب غامدی نے فخرِرازی کی تفسیر سے لی ہے ۔ جناب رازی کی اصل عبارت ملاحظہ فرمالیں ۔وہ اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ ،، المسئالة الثانیة ، انہ تعالی نص فی ھذہ الایة علی حرمة الامھات والاخوات من جھة الرضاعة الا ان الحرمة غیرمقصورة علیھن لانہ علیہ السلام قال ،، یحرم من الرضاع مایحرم من النسب ،، وانما عرفنا ان الامر کذالک بدلالة ھذہ الایات ، وذالک لانہ تعالی لماسمی المرضعة اما والمرضعة اختا فقد نبہ بذلک علی انہ تعالی اجری الرضاع مجری النسب ، وذالک لانہ تعالی حرم بسبب النسب سبعا اثنتان منھا ھما المنتسبتان بطریق الولادة وھما الامھات والبنات وخمس منھا بطریق الاخوة وھن الاخوات والعمات والخالات وبنات الاخ وبنات الاخت ثم انہ تعالی لماشرع بعد ذالک فی احوال الرضاع ذکرمن ھذین القسمین صورة واحدة تنبیھا بھاعلی الباقی فذکر من قرابة الولادة الامھات ،ومن قسم قرابةالاخوة الاخوات ، ونبہ بذکر ھذین المثالین من ھذین القسمین علی ان الحال فی باب الرضاع کالحال فی النسب ، ثم انہ علیہ السلام اکد ھذاالبیان بصریح قولہ ،،یحرم الرضاع مایحرم من النسب ،، فصار صریح الحدیث مطابقا لمفھوم الایة وھذابیان لطیف ( الکبیر ج4 ص 26) رازی کی اس عبارت کا خلاصہ جناب غامدی نے اپنے الفاظ میں اوپر نقل کیاہے (2) دوسری بات اس بحث میں یہ ہے کہ اللہ تعالی نے تو اس درجِ بال آیت ،، وامھاتکم التی ارضعنکم واخواتکم من الرضاعة ،، کو اور طریقے سے بھی فرماسکتے تھے مثلا ،، وامھاتکم التی ارضعنکم وبنتاھن ،، اور اس طرح بھی فرماسکتے تھے ،، وامھاتکم التی ارضعنکم واخواتکم منھن ،، آخر ترکیب کو اختیار کرنے کی کیاوجہ بنی ہے ؟ جو لوگ سوچنے کے عادی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اس ترکیب میں وہ بار موجود ہے جو دیگر مذکورہ تراکیب میں نہیں پائی جاتی ۔ وہ یہ ہے کہ اس میں رضاعت کے مسئلہ کو بجمیع اجزاءہ بیان کرنا مقصود تھا ۔ اب جو عورتیں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کی رضاعت میں دومسئلے ہوتے ہیں ۔ایک تو یہ ہوتاہے کہ اس عورت کے سارے خاندان میں وہی رشتے ان دودھ پینے والے بچوں پر حرام ہوجاتے ہیں جو نسب سے ان پر حرام ہوتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ دوسری طرف سے صرف وہ دودھ پینے والے بچے حرام ہوجاتے ہیں ، ان کا خاندان متاثر ان بچوں کی اس رضاعت سے نہیں ہوتا ہے ۔ اب قران مجید نے اخواتکم منھن یا پھر وبناتھن کے بجائے ،، من الرضاعة ،، رکھنے سے دونوں باتوں کی طرف اشارہ کیاہے ۔ اسی طرف ان صحیح السند آحادیث میں اشارہ موجود ہے جن میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درّہ بنتِ امِ المومنین ، سیدہ امِ سلمہ اور سیدنا حمزہ بن ابی طالب کی بیٹی کو نکاح کرنے کےلیے پیش کیاگیا تھا مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ کہہ کر ردفرمایا کہ یہ میرے رضاعی بھائیوں کی بیٹیاں ہیں ، میری بھانجیاں لگتی ہیں ، اور میرے لیے جائز نہیں ہیں ۔ اس سے صاف صاف معلوم ہوجاتاہے کہ اس آیت کو اس طرح کے الفاظ میں بیان کرنے سے ان دومسائل کی طرف اشارہ کرنا مقصود تھا ۔ اب اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ ،، لیکن رضاعت کاتعلق اگرساتھ دودھ پینے والی کو بہن بنادیتاہے ، توصاف واضح ہے کہ رضاعی ماں کے دوسرے رشتوں کو بھی یہ حرمت لازما حاصل ہوگی ، دودھ میں شراکت کسی عورت کو بہن بناسکتی ہے تو رضاعی ماں کوخالہ ،اس کے شوہر کوباپ ، شوہر کی بہن کو پھوپھی ، اور اس کی پوتی اور نواسی کو بتھیجی اور بھانجی کیوں نہیں بناسکتی ؟ لہذا یہ بالکل قطعی ہے کہ سب رشتے بھی حرام ہیں ، یہ قران کا منشا ہے ، اور ،، اخواتکم من الرضاعة ،، کے الفاث اس پر دلالت کرتے ہیں ( میزان ص 38) لیکن یہ سادگی ہے ۔ آپ یاتو اس عورت کو ماں قراردینے کی بنا پر اس حکم کی تودیت کے قائل ہونگے۔ اگرایسا ہے تو اس آیت کا کیاکریں گے جس میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ،، وازاجہ امھاتھم ( الاحزاب 6) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں تو ساری امت پر نکاح کے لیے حرام ہیں۔ تو کیا ان کی بیٹیاں بھی اس مذکورہ دلیل کی بنیاد ساری امت پر حرام ہوجائیں گی ؟ اور اگر ایسا نہیں ہے اور یقینا نہیں ہے توپھر محض ماں ہوجانے سے اس کی حرمت کاحکم دوسرے رشتوں کو متعدی نہیں ہوتا ہے ، وھذا ظاھر ، اور یا پھر آپ ،، بہن ،، ہونے کی وجہ سے اس حکمِ حرمتِ رضاعت کی تعدیت کے قائل ہونگے جیساکہ آپ کی اوپر درج عبارت سے پتہ چلتاہے ؟ تو یہ بھی غلط ہے ۔اگر ایسا ہوتا تو جس بچی کو دودھ کیوجہ سے بہن میں شراکت مل گئی تو ان سب رشتوںمیں یہ تعدیت ہونی چاہئے تھی ۔ مثلا ایک عورت نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک اورلڑکے کودودھ پلایا ہے ۔توادِ شراکت کی وجہ سے اس لڑکی کے سارے رشتہ دار اس لڑکے پرحرام ہوگئے ہیں ۔ان کو حرمتِ نسب کی طرح حرمتِ رضاعت حاصل ہوگئی ہے ۔مگر جب تین بچے اس اس عورت کا دودھ پی لیں ، ایک بچہ اس عورت کا اپنا ہو اور دو اجنبی بچے ہوں ،ایک نرہو اورایک مادہ تو یہ بھی تو آپس میں اس دودھ کی وجہ سے بہن بھائی بن گئے ہیں ۔ مگر یہ حکم ان کے بھائی اور بہنوں تک قطعا متعدی نہیں ہوتا ۔ اب دیکھو دودھ نے ،، ایک لڑکی کو تو ،، بہن ،، بنالیا ہے مگر یہ حکم اس کے دیگر رشتوں کو متعدی نہیں ہے حالانکہ وہ بھی ،، واخواتکم من الرضاعة ،، میں بلا شک وشبہ داخل ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ،، اس کو قران کے حکم کا منشا قراردینا جناب غامدی کی سادگی ہے ،، ورنہ پھر اس حکم کو صرف ،، بچے اور بچی ،، کے تعلق تک محدود نہیں ہوناچاہئے تھا بلکہ اس کو بھی متعدی ہوناچاہئے تھا۔ پھر اس بات کی کیا دلیل ہے کہ اگر کوئی ،، حکمِ رضاعت ،، مرضعہ ماں سے بچی تک متعدی ہوگیا ہےتو وہ تمام رشتوں کو متعدی ہو جائے گا ؟ اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بات نہ ہوتی توعینِ ممکن تھاکہ یہ ،، حکم ،، انہیں ،، اخوات ،، تک محدود ہوجاتی ۔آپ زیادہ سے زیادہ اس ،، حکم کی تعدیت ،، کے لیے ،،اخوات ،، پر قیاس کرسکتے تھے مگر پھر تعدیت کا یہ ،، حکم ،، اخواتِ شقیقات ،، یا اخواتِ اعیانی سے اگے نہیں جاسکتا تھا ، ،، علاتی اوراخیافی اخوات ،، کو اس حکم میں شامل کرنا خرط القتاد کسی طرح آسان نہیں تھا ۔ ہم ادھر صرف یہ بتانا چاہ رہے تھے ، کہ جناب غامدی کو اپنے ،، قاعدے ،، کو بچانے کے لیے کتنے پاپڑ بیلنے پڑرہے ہیں ۔لیکن پھر بات ان سے نہیں بن رہی ۔ہمارے نزدیک رضاعت کی ،، تعدیت ،، کایہ حکم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آحادیث سے معلوم ہواہے ۔ اگر آحادیث کا ذخیرہ نہ ہوتا تو اس حکم کو ہرگز کوئی اس آیت سے اخذ نہیں کرسکتا تھا ۔یہی بات جناب رشید رضا نے بھی لکھی ہے کہ ،، ولولا ھذہ الاحادیث لمافھمنا من الایة الا ان التحریم خاص بالمرضعة و ینتشر فی اصولھا وفروعھا لتسمیتھا اما وتسمیةبنتھا اختا ولایلزم من ذالک ان یکون زوجھا ابا من کل وجہ بان تحرم جمیع فروعہ من غیرالمرضعة علی ذالک الرضیع کما ان تسمیة ازواج النبی علیہ السلام امھات المؤ منین لایترتب علیہ جمیع الاحکام المتعلقة بالامھات فالتسمیة یراعی فیھا الاعتبار الذی وضعت لاجلہ ( المنار ج4 ص 383) اس مسئلہ میں اور بھی اشکالات ہیں مگرسرِدست ہم ان سے تعرض نہیں کرتے۔ انہیں کسی اور موقع کے لیے رکھتے ہیں ۔ بعض لوگ زناسے اس طرح کی حرمت ثابت کرتے ہیں جیسی حرمتِ مصاہرت ہے ۔ مگر یہ مسئلہ اہلِ علم وفقہاء میں اختلافی ہے ۔ اس مبحث میں اس کی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے ۔جناب غامدی اگے اس دوسری آیت کے متعلق اپنے خیالات لکھتے ہیں ، جو اوپر دوبہنوں کے جمع کرنے کی حرمت میں درج ہوگئی ہے کہ ،، یہی معاملہ دوسرے حکم کاہے ،زن وشو کے تعلق میں بہن کے ساتھ بہن کو جمع کرنا اگر اسے فحش بناتا ہے تو پھوپھی کے ساتھ بتھیجی اورخالہ کے ساتھ بھانجی کو جمع کرنا بھی گویا ماں کے ساتھ بیٹی کو جمع کرناہےلہذا قران کا مدعا لاریب یہی ہے کہ ،، ان تجمعوا بین الاختین وبین المراءة وعمتھا ، وبین المراءة وخالتھا ،، وہ یہی کہنا چاہتا ہے ، لیکن ،بین الاختین ، کے بعد یہ الفاظ اس لیے نہیں لاتا کہ مذکور کی دلالت اپنے عقلی اقتضاء کے ساتھ اس مفہوم میں ایسی واضح ہے کہ قران کے اسلوب سے واقف اس کا کوئی طالب علم اس کے سمجھنے میں ہرگز غلطی نہیں کرسکتا ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ،، یحرم من الرضاعة مایحرم من الولادة ،، ( ترجمہ ) ہروہ رشتہ جوولادت کی بنا پرحرام ہے رضاعت کے تعلق سے بھی حرام ہوجاتاہے ،، ولایجمع بین المراءة وعمتھا ولابین المراءةوخالتھا ( ترجمہ ) عورت اور اس کی پھوپھی ایک نکاح میں جمع ہوسکتی ہے نہ عورت اور اس کی خالہ ،، آپ کے یہ ارشادات قران کے اسی مدعا کا بیان ہے ۔ان میں شرح وبیان کے حدود سے ہرگز کوئی تجاوز نہیں ہوا ( میزان ص 38) اس کی حقیقت ہم اگے بیان کرتے ہیں۔
Appeal
All quality educational content on this site is made possible only by generous donations of sponsors like you. In order to allow us to continue our effort, please consider donating whatever you can!
Do Your Part!
We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!
You May Also Like…
نزول عیسی اور قرآن، غامدی صاحب اور میزان : فلسفہ اتمام حجت
حسن بن علی نزول عیسی کی بابت قرآن میں تصریح بھی ہے (وإنه لعلم للساعة فلا...
اسلام اور ریاست: غامدی صاحب کے ’جوابی بیانیے‘ کی حقیقت : قسط چہارم
ڈاکٹر محمد مشتاق ردِّ عمل کی نفسیات نائن الیون کے بعد پاکستان میں بم...
اسلام اور ریاست: غامدی صاحب کے ’جوابی بیانیے‘ کی حقیقت : قسط سوم
ڈاکٹر محمد مشتاق بادشاہ کے بجائے بادشاہ گر یہ بات بھی اہم ہے کہ پاکستان...